asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Abu Dawood Shareef

Abu Dawood Shareef

Kitabut Tarjjul

From 4066 to 4213

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے(روزانہ باقاعدگی سے)کنگھی کرنے سے منع کیا ہے البتہ ایک دن چھوڑ کر ایک دن کی جائے(تو حکم مختلف ہے) (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛جلد٤،ص٧٥،حدیث نمبر ٤١٥٩)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّرَجُّلِ إِلَّا غِبًّا»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4159

حضرت عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے پاس مصر گئے، جب وہاں پہنچے تو عرض کیا: میں یہاں آپ سے ملاقات کے لیے نہیں آیا ہوں، ہم نے اور آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی مجھے امید ہے کہ اس کے متعلق آپ کو کچھ (مزید) علم ہو، انہوں نے پوچھا: وہ کون سی حدیث ہے؟ فرمایا: وہ فلاں فلاں حدیث ہے، پھر انہوں نے فضالہ سے کہا: کیا بات ہے میں آپ کو پراگندہ سر دیکھ رہا ہوں حالانکہ آپ اس سر زمین کے حاکم ہیں؟ تو ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں زیب و زینت کا زیادہ سامان جمع کرنے سے منع کیا ہے، پھر انہوں نے پوچھا: آپ کے پیر میں جوتیاں کیوں نظر نہیں آتیں؟ تو وہ بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کبھی کبھی ننگے پیر رہنے کا بھی حکم دیتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛جلد٤،ص٧٥،حدیث نمبر ٤١٦٠)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحَلَ إِلَى فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ وَهُوَ بِمِصْرَ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ آتِكَ زَائِرًا، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ أَنَا وَأَنْتَ حَدِيثًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ عِنْدَكَ مِنْهُ عِلْمٌ، قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَمَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا وَأَنْتَ أَمِيرُ الْأَرْضِ؟ قَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَانَا عَنْ كَثِيرٍ مِنَ الإِرْفَاهِ»، قَالَ: فَمَا لِي لَا أَرَى عَلَيْكَ حِذَاءً؟ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَحْتَفِيَ أَحْيَانًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4160

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ نے ایک روز آپ کی موجودگی میں دنیا(کی آرائش و زیبائش یا زیب و زینت)کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ”کیا تم سن نہیں رہے ہو؟ کیا تم سن نہیں رہے ہو؟ بیشک سادگی و پراگندہ حالی ایمان کی دلیل ہے، بیشک سادگی ایمان کا حصہ ہے،بے شک سادگی ایمان کا حصہ ہے“ اس سے مراد ترک زینت و آرائش ہے۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں:وہ ابوامامہ بن ثعلبہ انصاری ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛جلد٤،ص٧٥،حدیث نمبر ٤١٦١)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: ذَكَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا عِنْدَهُ الدُّنْيَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا تَسْمَعُونَ، أَلَا تَسْمَعُونَ، إِنَّ الْبَذَاذَةَ مِنَ الْإِيمَانِ، إِنَّ الْبَذَاذَةَ -- مِنَ الْإِيمَانِ» يَعْنِي التَّقَحُّلَ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: «هُوَ أَبُو أُمَامَةَ بْنُ ثَعْلَبَةَ الْأَنْصَارِيُّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4161

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شیشی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوشبو لگایا کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي اسْتِحْبَابِ الطِّيبِ؛خوشبو کا استعمال مستحب ہے؛جلد٤،ص٧٦،حدیث نمبر ٤١٦٢)

بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْتِحْبَابِ الطِّيبِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، عَنْ شَيْبَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُكَّةٌ يَتَطَيَّبُ مِنْهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4162

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:جس نے بال رکھے ہو اسے ان کی عزت افزائی کرنی چاہیے۔(یعنی انہیں سوار کے رکھنا چاہیے) (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي إِصْلاَحِ الشَّعْرِ؛بالوں کو سنوارنے اور آراستہ کرنے کا بیان؛جلد٤،ص٧٦،حدیث نمبر ٤١٦٣)

بَابٌ فِي إِصْلَاحِ الشَّعَرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ لَهُ شَعْرٌ فَلْيُكْرِمْهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4163

کریمہ بنت ہمام بیان کرتی ہیں:ایک عورت نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مہندی لگانے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا اس میں حرج کوئی نہیں ہے،تاہم میں اسے ناپسند کرتی ہوں کیونکہ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بو کو نا پسند کرتے تھے۔ امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں اس عورت کی مراد یہ تھی کہ مہندی کو خضاب کے طور پر سر کے بالوں میں لگانا۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ؛عورتوں کے لیے خضاب (مہندی) کے استعمال کا بیان؛جلد٤،ص٧٦،حدیث ٤١٦٤)

بَابٌ فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي كَرِيمَةُ بِنْتُ هَمَّامٍ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَسَأَلَتْهَا عَنْ خِضَابِ الْحِنَّاءِ، فَقَالَتْ: «لَا بَأْسَ بِهِ، وَلَكِنْ أَكْرَهُهُ، كَانَ حَبِيبِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ رِيحَهُ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: «تَعْنِي خِضَابَ شَعْرِ الرَّأْسِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4164

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:ہند بنت عتبہ نے عرض کی:اے اللہ کے نبی!آپ مجھ سے بیعت لے لیجئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے بیعت اس وقت تک نہ لوں گا جب تک تم اپنی ہتھیلیوں کو صاف نہیں کرتی،کیونکہ یہ درندوں کی ہتھیلیوں کی طرح ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ؛عورتوں کے لیے خضاب (مہندی) کے استعمال کا بیان؛جلد٤،ص٧٦،حدیث ٤١٦٥)

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَتْنِي غِبْطَةُ بِنْتُ عَمْرٍو الْمُجَاشِعِيَّةُ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الْحَسَنِ، عَنْ جَدَّتِهَا، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ، قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بَايِعْنِي، قَالَ: «لَا أُبَايِعُكِ حَتَّى تُغَيِّرِي كَفَّيْكِ، كَأَنَّهُمَا كَفَّا سَبُعٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4165

ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک پیچھے کر لیا، اور فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا“ تو اس نے عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ عورت کا ہاتھ ہے، تو آپ نے فرمایا: ”اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخن کے رنگ بدلے ہوتی“ یعنی مہندی سے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ؛عورتوں کے لیے خضاب (مہندی) کے استعمال کا بیان؛جلد٤،ص٧٧،حدیث ٤١٦٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَوْمَتْ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا، كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقَالَ: «مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ، أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ؟» قَالَتْ: بَلِ امْرَأَةٌ، قَالَ: «لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ» يَعْنِي بِالْحِنَّاءِ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4066

حمید بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے جس سال حج کیا میں نے آپ کو منبر پر کہتے سنا، آپ نے بالوں کا ایک گچھا جو ایک پہرے دار کے ہاتھ میں تھا لے کر کہا: مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان جیسی چیزوں سے منع کرتے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”بنی اسرائیل ہلاک ہو گئے جس وقت ان کی عورتوں نے یہ استعمال کرنا شروع کیا“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي صِلَةِ الشَّعْرِ؛مصنوعی بال لگوانا؛جلد٤،ص٧٧،حدیث ٤١٦٧)

بَابٌ فِي صِلَةِ الشَّعْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعْرٍ كَانَتْ فِي يَدِ حَرَسِيٍّ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَيَقُولُ: «إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4167

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور بال لگوانے والی اور جسم گودنے والی اور جسم گدوانے والی عورت پر لعنت کی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي صِلَةِ الشَّعْرِ؛مصنوعی بال لگوانا؛جلد٤،ص٧٧،حدیث ٤١٦٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ، وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ، وَالْمُسْتَوْشِمَةَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4168

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ نے جسم گودنے والیوں اور گودوانے والیوں پر لعنت کی ہے، (محمد کی روایت میں ہے) اور بال جوڑنے والیوں پر، (اور عثمان کی روایت میں ہے) اور اپنے بال اکھیڑنے والیوں پر، جو زیب و زینت کے واسطہ منہ کے روئیں اکھیڑتی ہیں، اور خوبصورتی کے لیے اپنے دانتوں میں کشادگی کرانے والیوں، اور اللہ کی بنائی ہوئی صورت کو بدلنے والیوں پر۔ تو یہ خبر قبیلہ بنی اسد کی ایک عورت (ام یعقوب نامی) کو پہنچی جو قرآن پڑھا کرتی تھی، تو وہ عبداللہ بن مسعود کے پاس آئی اور کہنے لگی: مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ نے گودنے والیوں اور گودوانے والیوں پر اور بال جوڑنے والیوں اور بال اکھیڑنے والیوں پر اور دانتوں کے درمیان کشادگی کرانے والیوں پر خوبصورتی کے لیے جو اللہ کی بنائی ہوئی شکل تبدیل کر دیتی ہیں پر لعنت کی ہے؟ تو عبداللہ بن مسعود نے کہا: میں ان پر کیوں نہ لعنت کروں جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہو اور وہ اللہ کی کتاب کی رو سے بھی ملعون ہوں؟ تو اس عورت نے کہا: میں تو پورا قرآن پڑھ چکی ہوں لیکن یہ مسئلہ مجھے اس میں کہیں نہیں ملا؟ تو عبداللہ بن مسعود نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تم نے اسے پڑھا ہوتا تو یہ مسئلہ ضرور پاتی پھر آپ نے آیت کریمہ «وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» ”اور تمہیں جو کچھ رسول دیں اسے لے لو اور جس سے منع کریں رک جاؤ“ (الحشر: ۷) پڑھی تو وہ بولی: میں نے تو اس میں سے بعض چیزیں آپ کی بیوی کو بھی کرتے دیکھا ہے، آپ نے کہا: اچھا اندر جاؤ اور دیکھو تو وہ اندر گئیں پھر باہر آئیں تو آپ نے پوچھا: تم نے کیا دیکھا ہے؟ تو اس عورت نے کہا: مجھے کوئی چیز نظر نہیں آئی تو آپ نے فرمایا: اگر وہ ایسا کرتی تو پھر میرے ساتھ نہ رہتی۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي صِلَةِ الشَّعْرِ؛مصنوعی بال لگوانا؛جلد٤،ص٧٧،حدیث ٤١٦٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ، وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ» - قَالَ مُحَمَّدٌ: «وَالْوَاصِلَاتِ»، وَقَالَ عُثْمَانُ: «وَالْمُتَنَمِّصَاتِ» ثُمَّ اتَّفَقَا - «وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ، الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»، فَبَلَغَ ذَلِكَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي أَسَدٍ يُقَالُ لَهَا: أُمُّ يَعْقُوبَ، - زَادَ عُثْمَانُ: كَانَتْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ ثُمَّ اتَّفَقَا - فَأَتَتْهُ، فَقَالَتْ: بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ لَعَنْتَ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ، - قَالَ مُحَمَّدٌ: وَالْوَاصِلَاتِ، وَقَالَ عُثْمَانُ: وَالْمُتَنَمِّصَاتِ، ثُمَّ اتَّفَقَا: - وَالْمُتَفَلِّجَاتِ، - قَالَ عُثْمَانُ: لِلْحُسْنِ، الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ تَعَالَى -، فَقَالَ -: «وَمَا لِي لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى؟» قَالَتْ: لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ لَوْحَيِ الْمُصْحَفِ فَمَا وَجَدْتُهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَئِنْ كُنْتِ قَرَأْتِيهِ لَقَدْ وَجَدْتِيهِ، ثُمَّ قَرَأَ: {وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا} [الحشر: 7]، قَالَتْ: إِنِّي أَرَى بَعْضَ هَذَا عَلَى امْرَأَتِكَ، قَالَ: فَادْخُلِي فَانْظُرِي، فَدَخَلَتْ، ثُمَّ خَرَجَتْ، فَقَالَ: مَا رَأَيْتِ؟ - وَقَالَ عُثْمَانُ: - فَقَالَتْ: مَا رَأَيْتُ، فَقَالَ: لَوْ كَانَ ذَلِكَ مَا كَانَتْ مَعَنَا

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4169

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ملعون قرار دی گئی ہے نقلی بال لگانے والی اور لگوانے والی، چہرے کے بال اکھیڑنے والی اور اکھڑوانے والی، اور بغیر کسی بیماری کے گودنے والی اور گودوانے والی۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں: «واصلة» اس عورت کو کہتے ہیں جو عورتوں کے بال میں بال جوڑے، اور «مستوصلة» اسے کہتے ہیں جو ایسا کروائے، اور «نامصة» وہ عورت ہے جو ابرو کے بال اکھیڑ کر باریک کرے، اور «متنمصة» وہ ہے جو ایسا کروائے، اور «واشمة» وہ عورت ہے جو چہرہ میں سرمہ یا سیاہی سے خال (تل) بنائے، اور «مستوشمة» وہ ہے جو ایسا کروائے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي صِلَةِ الشَّعْرِ؛مصنوعی بال لگوانا؛جلد٤،ص٧٨،حدیث ٤١٧٠)

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «لُعِنَتِ الْوَاصِلَةُ، وَالْمُسْتَوْصِلَةُ، وَالنَّامِصَةُ، وَالْمُتَنَمِّصَةُ، وَالْوَاشِمَةُ، وَالْمُسْتَوْشِمَةُ، مِنْ غَيْرِ دَاءٍ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: " وَتَفْسِيرُ الْوَاصِلَةِ: الَّتِي تَصِلُ الشَّعْرَ بِشَعْرِ النِّسَاءِ، وَالْمُسْتَوْصِلَةُ: الْمَعْمُولُ بِهَا، وَالنَّامِصَةُ: الَّتِي تَنْقُشُ الْحَاجِبَ حَتَّى تُرِقَّهُ، وَالْمُتَنَمِّصَةُ: الْمَعْمُولُ بِهَا، وَالْوَاشِمَةُ: الَّتِي تَجْعَلُ الْخِيلَانَ فِي وَجْهِهَا بِكُحْلٍ أَوْ مِدَادٍ، وَالْمُسْتَوْشِمَةُ: الْمَعْمُولُ بِهَا "

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4170

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں دھاگوں سے بنی ہوئی چوٹی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:اس سے لگتا ہے کہ ان کی یہ رائے ہے کہ ممنوع چیز یہ ہے کہ عورتوں کے بال استعمال کیے جائیں۔ امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں امام احمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ یہ فرماتے تھے دھاگوں سے بنی ہوئی چوٹی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي صِلَةِ الشَّعْرِ؛مصنوعی بال لگوانا؛جلد٤،ص٧٨،حدیث ٤١٧١)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيَكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: «لَا بَأْسَ بِالْقَرَامِلِ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: «كَأَنَّهُ يَذْهَبُ إِلَى أَنَّ الْمَنْهِيَّ عَنْهُ شُعُورُ النِّسَاءِ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: كَانَ أَحْمَدُ يَقُولُ: الْقَرَامِلُ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4171

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "جسے خوشبو دی جائے وہ اسے واپس نہ کرے کیونکہ اس کی بو عمدہ ہوتی ہے اور یہ وزنی بھی نہیں ہوتی" (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي رَدِّ الطِّيبِ؛خوشبو کا تحفہ لوٹانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٧٨،حدیث ٤١٧٢)

بَابٌ فِي رَدِّ الطِّيبِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، الْمَعْنَى، أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئَ، حَدَّثَهُمْ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ طِيبٌ فَلَا يَرُدَّهُ، فَإِنَّهُ طَيِّبُ الرِّيحِ، خَفِيفُ الْمَحْمَلِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4172

حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:جب کوئی عورت خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرے تاکہ وہ مرد اس کی خوشبو کو محسوس کریں تو وہ عورت ایسی اور ایسی ہوتی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں سخت بات ارشاد فرمائی۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ تَتَطَيَّبُ لِلْخُرُوجِ؛عورت باہر جانے کے لیے خوشبو لگائے تو کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٧٨،حدیث ٤١٧٣)

بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ تَتَطَيَّبُ لِلْخُرُوجِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ، حَدَّثَنِي غُنَيْمُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا اسْتَعْطَرَتِ الْمَرْأَةُ، فَمَرَّتْ عَلَى الْقَوْمِ لِيَجِدُوا رِيحَهَا، فَهِيَ كَذَا وَكَذَا» قَالَ قَوْلًا شَدِيدًا

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4173

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان سے ایک عورت ملی جس سے خوشبو آرہی تھی، اور اس کے کپڑے ہوا سے اڑ رہے تھے تو آپ نے کہا: جبار کی بندی! تم مسجد سے آئی ہو؟ وہ بولی: ہاں، انہوں نے کہا: تم نے مسجد جانے کے لیے خوشبو لگا رکھی ہے؟ بولی: ہاں، آپ نے کہا: میں نے اپنے حبیب ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس عورت کی نماز قبول نہیں کی جاتی جو اس مسجد میں آنے کے لیے خوشبو لگائے، جب تک واپس لوٹ کر غسل جنابت کی طرح غسل نہ کر لے“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ تَتَطَيَّبُ لِلْخُرُوجِ؛عورت باہر جانے کے لیے خوشبو لگائے تو کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٧٩،حدیث ٤١٧٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدٍ، مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَقِيَتْهُ امْرَأَةٌ وَجَدَ مِنْهَا رِيحَ الطِّيبِ يَنْفَحُ، وَلِذَيْلِهَا إِعْصَارٌ، فَقَالَ: يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ، جِئْتِ مِنَ الْمَسْجِدِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: وَلَهُ تَطَيَّبْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ حِبِّي أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ لِامْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ لِهَذَا الْمَسْجِدِ، حَتَّى تَرْجِعَ فَتَغْتَسِلَ غُسْلَهَا مِنَ الجَنَابَةِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: «الْإِعْصَارُ غُبَارٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4174

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:جس عورت نے خوشبو کی دھونی لی ہوئی ہو وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز میں شریک نہ ہو" یہاں ایک راوی نے لفظ عشاء الاخرۃ نقل کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ تَتَطَيَّبُ لِلْخُرُوجِ؛عورت باہر جانے کے لیے خوشبو لگائے تو کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٧٩،حدیث ٤١٧٥)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو عَلْقَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَصَابَتْ بَخُورًا، فَلَا تَشْهَدَنَّ مَعَنَا الْعِشَاءَ» قَالَ ابْنُ نُفَيْلٍ: عِشَاءَ الْآخِرَةِ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4175

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے پاس رات کو آیا، میرے دونوں ہاتھ پھٹے ہوئے تھے تو ان لوگوں نے اس میں زعفران کا خلوق (ایک مرکب خوشبو ہے) لگا دیا، پھر میں صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا تو آپ نے نہ میرے سلام کا جواب دیا اور نہ خوش آمدید کہا اور فرمایا: ”جا کر اسے دھو ڈالو“ میں نے جا کر اسے دھو دیا، پھر آیا، اور میرے ہاتھ پر خلوق کا اثر (دھبہ) باقی رہ گیا تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب دیا اور نہ خوش آمدید کہا اور فرمایا: ”جا کر اسے دھو ڈالو“ میں گیا اور میں نے اسے دھویا، پھر آ کر سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور خوش آمدید کہا، اور فرمایا: ”فرشتے کافر کے جنازہ میں،زعفران لگانے والے شخص کے پاس اور جنبی شخص کے پاس بھلائی کے ساتھ نہیں آتے ہیں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنبی کو رخصت دی کہ وہ سونے، کھانے، یا پینے کے وقت وضو کر لے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٧٩،حدیث ٤١٧٦)

بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى أَهْلِي لَيْلًا وَقَدْ تَشَقَّقَتْ يَدَايَ، فَخَلَّقُونِي بِزَعْفَرَانٍ، فَغَدَوْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، وَلَمْ يُرَحِّبْ بِي، وَقَالَ: «اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ»، فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ، ثُمَّ جِئْتُ وَقَدْ بَقِيَ عَلَيَّ مِنْهُ رَدْعٌ، فَسَلَّمْتُ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، وَلَمْ يُرَحِّبْ بِي، وَقَالَ - «اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ»، فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ، ثُمَّ جِئْتُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيَّ، وَرَحَّبَ بِي، وَقَالَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَحْضُرُ جَنَازَةَ الْكَافِرِ بِخَيْرٍ، وَلَا الْمُتَضَمِّخَ بِالزَّعْفَرَانِ، وَلَا الْجُنُبَ»، قَالَ: وَرَخَّصَ لِلْجُنُبِ إِذَا نَامَ، أَوْ أَكَلَ، أَوْ شَرِبَ، أَنْ يَتَوَضَّأَ.

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4176

یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے،جس میں یہ پورا واقعہ مذکور ہے،تاہم پہلی روایت زیادہ مکمل ہے اور اس میں دھونے کا ذکر ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں:میں نے عمر بن عطاء نامی راوی سے دریافت کیا: کیا وہ لوگ اس وقت احرام کی حالت میں تھے؟ انہوں نے جواب دیا:جی نہیں!وہ مقیم تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٠،حدیث ٤١٧٧)

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ ابْنِ أَبِي الْخُوَارِ، أَنَّهُ سَمِعَ يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ، يُخْبِرُ عَنْ رَجُلٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، زَعَمَ عُمَرُ أَنَّ يَحْيَى سَمَّى ذَلِكَ الرَّجُلَ، فَنَسِيَ عُمَرُ اسْمَهُ - أَنَّ عَمَّارًا قَالَ: تَخَلَّقْتُ، بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ بِكَثِيرٍ، فِيهِ ذِكْرُ الْغُسْلِ، قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ: وَهُمْ حُرُمٌ؟ قَالَ: لَا، الْقَوْمُ مُقِيمُونَ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4177

حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:اللہ تعالی ایسے شخص کی نماز قبول نہیں کرتا جس کے جسم پر ذرا سی خلوق(مخصوص قسم کی خوشبو)لگی ہوئی ہو۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٠،حدیث ٤١٧٨)

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ جَدَّيْهِ قَالَا: سَمِعْنَا أَبَا مُوسَى، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَقْبَلُ اللَّهُ تَعَالَى صَلَاةَ رَجُلٍ فِي جَسَدِهِ شَيْءٌ مِنْ خَلُوقٍ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: «جَدَّاهُ زَيْدٌ، وَزِيَادٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4178

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفران لگانے سے منع کیا ہے۔ اسماعیل نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اس بات سے منع کیا ہے کہ مرد زعفران لگائے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٠،حدیث ٤١٧٩)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَنَّ حَمَّادَ بْنَ زَيْدٍ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَاهُمْ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ»، وَقَالَ: عَنْ إِسْمَاعِيلَ: «أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4179

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:تین قسم کے لوگوں کے ساتھ فرشتے نہیں ہوتے،کافر لاش،خلوق لگانے والا شخص اور جنبی شخص، البتہ اگر وہ وضو کر لے(تو حکم مختلف ہے) (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٠،حدیث ٤١٨٠)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأُوَيْسِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: جِيفَةُ الْكَافِرِ، وَالْمُتَضَمِّخُ بِالْخَلُوقِ، وَالْجُنُبُ، إِلَّا أَنْ يَتَوَضَّأَ "

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4180

حضرت ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کر لیا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لانے لگے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا کرتے تھے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے تھے جب مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا اس وقت میرے جسم پر خلوق لگی ہوئی تھی اس وجہ سے آپ نے مجھے چھوا نہیں۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٠،حدیث ٤١٨١)

حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيِّ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: «لَمَّا فَتَحَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، جَعَلَ أَهْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَهُ بِصِبْيَانِهِمْ -، فَيَدْعُو لَهُمْ بِالْبَرَكَةِ، وَيَمْسَحُ رُءُوسَهُمْ»، قَالَ: «فَجِيءَ بِي إِلَيْهِ وَأَنَا مُخَلَّقٌ، فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجْلِ الْخَلُوقِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4181

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر جب کسی شخص پر کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھتے تھے تو اسے مخاطب نہیں کرتے تھے،جب وہ شخص چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم اسے یہ ہدایت کر دو کہ وہ اس(نشان کو)اپنے پر سے دھو لے(تو یہ مناسب ہوگا۔) (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ؛مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٠،حدیث ٤١٨٢)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُوَاجِهُ رَجُلًا فِي وَجْهِهِ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: «لَوْ أَمَرْتُمْ هَذَا أَنْ يَغْسِلَ هَذَا عَنْهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4182

حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ رنگ کے جوڑے میں،لمبے بالوں والا ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت ہو(محمد بن سلیمان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ) آپ کے بال دونوں شانوں سے لگ رہے تھے۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ وہ بال آپ کے دونوں شانوں سے لگ رہے تھے اور شعبہ کہتے ہیں: ”وہ آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچ رہے تھے“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ؛بالوں کا بیان؛جلد٤،ص٨١،حدیث ٤١٨٣)

بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: «مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ: «لَهُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: كَذَا رَوَاهُ إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: يَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ، وَقَالَ شُعْبَةُ: «يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4183

حضرت براہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بال رکھے ہوئے تھے،جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کانوں کی لو تک آتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ؛بالوں کا بیان؛جلد٤،ص٨١،حدیث ٤١٨٤)

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4184

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال، کانوں کی لو تک آتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ؛بالوں کا بیان؛جلد٤،ص٨١،حدیث ٤١٨٥)

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَحْمَةِ أُذُنَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4185

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال، نصف کان تک آتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ؛بالوں کا بیان؛جلد٤،ص٨١،حدیث ٤١٨٦)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4186

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال و فرہ سے ذرا سے زیادہ تھے اور جمہ سے ذرا کم تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ؛بالوں کا بیان؛جلد٤،ص٨١،حدیث ٤١٨٧)

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ -بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ الْوَفْرَةِ، وَدُونَ الْجُمَّةِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4187

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:اہل کتاب کا یہ معمول تھا کہ وہ اپنے بال سیدھے پیچھے کی طرف لے جایا کرتے تھے اور مشرکین اپنے سر میں مانگ نکالا کرتے تھے،تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جن چیزوں کے بارے میں کوئی باقاعدہ حکم نہیں دیا گیا ہوتا،ان کے بارے میں آپ کو اہل کتاب کی موافقت پسند تھی،تو پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بال پیچھے کی طرف لے جایا کرتے تھے پھر آپ نے مانگ نکالنا شروع کر دی۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الْفَرْقِ؛بال میں مانگ نکالنے کا بیان؛جلد٤،ص٨٢،حدیث ٤١٨٨)

بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفَرْقِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ - يَعْنِي - يَسْدِلُونَ أَشْعَارَهُمْ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُءُوسَهُمْ، «وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ مُوَافَقَةُ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ بِهِ، فَسَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاصِيَتَهُ، ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4188

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں مانگ نکالنے کا ارادہ کرتی تو میں درمیان میں سے نکالتی تھی اور آپ کے پیشانی کے اوپر والے بالوں کو دونوں آنکھوں کے درمیان کر دیتی تھی(یعنی بالکل درمیان میں مانگ نکالتی تھی) (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الْفَرْقِ؛بال میں مانگ نکالنے کا بیان؛جلد٤،ص٨٢،حدیث ٤١٨٩)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كُنْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَفْرُقَ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَدَعْتُ الْفَرْقَ مِنْ يَافُوخِهِ، وَأُرْسِلُ نَاصِيَتَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4189

وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میرے بال لمبے تھے تو جب آپ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”یہ ٹھیک نہیں ہے،یہ ٹھیک نہیں ہے“ تو میں واپس لوٹ گیا اور جا کر اسے کاٹ ڈالا، پھر دوسرے دن آپ کی خدمت میں آیا تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تیرے ساتھ کوئی برائی نہیں کی، یہ اچھا ہے“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛ باب فِي تَطْوِيلِ الْجُمَّةِ؛لمبے بال رکھنا؛جلد٤،ص٨٢،حدیث ٤١٩٠)

بَابٌ فِي تَطْوِيلِ الْجُمَّةِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُقْبَةَ السُّوَائِيُّ - هُوَ أَخُو قَبِيصَةَ - وَحُمَيْدُ بْنُ خُوَارٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ طَوِيلٌ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «ذُبَابٌ ذُبَابٌ» قَالَ: فَرَجَعْتُ فَجَزَزْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: «إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ، وَهَذَا أَحْسَنُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4190

سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ کے بالوں کی چار لٹیں تھیں،ان سے مراد یہ ہے وہ گندھے ہوئے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فی الرجل یعقص شعرہ؛آدمی کا اپنے بال گوندھ لینا؛جلد٤،ص٨٣،حدیث ٤١٩١)

بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَعْقِصُ شَعْرَهُ حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ: «قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ» تَعْنِي عَقَائِصَ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4191

حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت جعفر رضی اللہ عنہ(کی شہادت کے موقع پر)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کو تین دن مہلت دی،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اج کے بعد تم میرے بھائی پر نہ رونا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے بھتیجوں کو میرے پاس لاؤ،تو ہمیں لایا گیا ہم چڑیا کے بچوں کی طرح تھے،تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حجام کو بلا کر لاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہدایت کی تو اس نے ہمارے سر مونڈ دیے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فی حلق الراس؛سر منڈوا لینا؛جلد٤،ص٨٣،حدیث ٤١٩٢)

بَابٌ فِي حَلْقِ الرَّأْسِ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، وَابْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي يَعْقُوبَ، يُحَدِّثُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْهَلَ آلَ جَعْفَرٍ ثَلَاثًا أَنْ يَأْتِيَهُمْ، ثُمَّ أَتَاهُمْ، فَقَالَ: «لَا تَبْكُوا عَلَى أَخِي بَعْدَ الْيَوْمِ»، ثُمَّ قَالَ: «ادْعُوا لِي بَنِي أَخِي»، فَجِيءَ بِنَا كَأَنَّا أَفْرُخٌ، فَقَالَ: «ادْعُوا لِي الْحَلَّاقَ»، فَأَمَرَهُ فَحَلَقَ رُءُوسَنَا

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4192

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کے کچھ بال چھوڑ دئیے جائیں۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛ باب فِي الذُّؤَابَةِ؛چوٹی(زلف)رکھنا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٣،حدیث ٤١٩٣)

بَابٌ فِي الذُّؤَابَةِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ - قَالَ أَحْمَدُ: كَانَ رَجُلًا صَالِحًا - قَالَ: أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ القَزَعِ»، وَالْقَزَعُ: أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَيُتْرَكَ بَعْضُ شَعْرِهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4193

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کی چوٹی چھوڑ دی جائے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛ باب فِي الذُّؤَابَةِ؛چوٹی(زلف)رکھنا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٣،حدیث ٤١٩٤)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ القَزَعِ»، وَهُوَ أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَتُتْرَكَ لَهُ ذُؤَابَةٌ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4194

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کے کچھ بال منڈے ہوئے تھے اور کچھ چھوڑ دئیے گئے تھے تو آپ نے انہیں اس سے منع کیا اور فرمایا: ”یا تو پورا مونڈ دو، یا پورا چھوڑے رکھو“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛ باب فِي الذُّؤَابَةِ؛چوٹی(زلف)رکھنا کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٣،حدیث ٤١٩٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَى صَبِيًّا قَدْ حُلِقَ بَعْضُ شَعْرِهِ وَتُرِكَ بَعْضُهُ، فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: «احْلِقُوهُ كُلَّهُ، أَوِ اتْرُكُوهُ كُلَّهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4195

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:میری لمبی زلفیں تھیں، میرے والدہ نے مجھ سے کہا میں انہیں،نہیں کاٹوں گی،(حضرت انس رضی اللہ عنہ)بیان کرتے ہیں)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان بالوں کو(پیار سے) کھینچتے تھے اور پکڑا کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ؛ اس بارے میں رخصت کا بیان؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤١٩٦)

بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَتْ لِي ذُؤَابَةٌ، فَقَالَتْ لِي أُمِّي: لَا أَجُزُّهَا، «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُدُّهَا، وَيَأْخُذُ بِهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4196

حجاج بن حسان بیان کرتے ہیں ہم لوگ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے،تو انہوں نے بتایا کہ میری بہن مغیرہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے،وہ بیان کرتی ہیں: تم ان دنوں کم عمر لڑکے تھے،تمہاری دو لٹیں تھیں،تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا تھا،اور تمہارے لیے برکت کی دعا کی تھی،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا انہیں مونڈ لو یا انہیں چھوٹا کروا لو کیونکہ یہ یہودیوں کا مخصوص طریقہ ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ؛ اس بارے میں رخصت کا بیان؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤١٩٧)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ حَسَّانَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي الْمُغِيرَةُ، قَالَتْ: وَأَنْتَ يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ وَلَكَ قَرْنَانِ، أَوْ قُصَّتَانِ، فَمَسَحَ رَأْسَكَ، وَبَرَّكَ عَلَيْكَ، وَقَالَ: «احْلِقُوا هَذَيْنِ - أَوْ قُصُّوهُمَا - فَإِنَّ هَذَا زِيُّ الْيَهُودِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4197

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ان تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پہنچا ہے فطرت پانچ چیزیں ہیں(راوی کو شک ہے،شاید یہ الفاظ ہیں) پانچ چیزیں فطرت کا حصہ ہے،ختنہ کروانا،زیر ناف بال صاف کرنا،بغلوں کے بال اکھیڑنا،ناخن تراشنا اور مونچھیں چھوٹی کرنا۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي أَخْذِ الشَّارِبِ؛ مونچھیں چھوٹی رکھنا؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤١٩٨)

بَابٌ فِي أَخْذِ الشَّارِبِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْفِطْرَةُ خَمْسٌ - أَوْ خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ - الْخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الْإِبِطِ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4198

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھیں منڈوانے اور داڑھی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي أَخْذِ الشَّارِبِ؛ مونچھیں چھوٹی رکھنا؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤١٩٩)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِحْفَاءِ الشَّوَارِبِ، وَإِعْفَاءِ اللِّحَى»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4199

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:زیر ناف بال صاف کرنے،ناخن تراشنے،مونچھیں اور بغلوں کے بال اکھڑنے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے 40 دن میں ایک مرتبہ کی مدت مقرر کی ہے۔ امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں ہے، اس میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ ہیں ہمارے لیے یہ مدت مقرر کی گئی ہے اور یہی روایت زیادہ درست ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي أَخْذِ الشَّارِبِ؛ مونچھیں چھوٹی رکھنا؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤٢٠٠)

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا صَدُقَةُ الدَّقِيقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «وَقَّتَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلْقَ الْعَانَةِ، وَتَقْلِيمَ الْأَظْفَارِ، وَقَصَّ الشَّارِبِ، وَنَتْفَ الْإِبِطِ، أَرْبَعِينَ يَوْمًا مَرَّةً» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ أَنَسٍ، لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " وُقِّتَ لَنَا وَهَذَا أَصَحُّ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4200

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :ہم حج اور عمرہ کے علاوہ داڑھی کو چھوڑ دیتے تھے۔ امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: استحداد سے مراد زیر ناف بال صاف کرنا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي أَخْذِ الشَّارِبِ؛ مونچھیں چھوٹی رکھنا؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤٢٠١)

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، وَقَرَأَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ عَلَى أَبِي الزُّبَيْرِ، وَرَوَاهُ أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:- كُنَّا نُعْفِي السِّبَالَ، إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: " الِاسْتِحْدَادُ: حَلْقُ الْعَانَةِ "

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4201

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید بال نہ اکھیڑو، اس لیے کہ جس مسلمان کا کوئی بال حالت اسلام میں سفید ہوا ہو (سفیان کی روایت میں ہے) تو وہ اس کے لیے قیامت کے دن نور ہو گا (اور یحییٰ کی روایت میں ہے) اس کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک نیکی لکھے گا اور اس سے ایک گناہ مٹا دے گا“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي نَتْفِ الشَّيْبِ؛سفید بال اکھاڑنے کی ممانعت کا بیان؛جلد٤،ص٨٥،حدیث ٤٢٠٢)

بَابٌ فِي نَتْفِ الشَّيْبِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، الْمَعْنَى، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَشِيبُ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ - قَالَ عَنْ سُفْيَانَ: «إِلَّا كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ»، وَقَالَ فِي حَدِيثِ يَحْيَى - إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً "

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4202

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا پتہ چلا ہے: "بے شک یہودی اور عیسائی(بالوں کو) رنگتے نہیں ہیں تو تم ان کے برخلاف کرو"۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٤،حدیث ٤٢٠٣)

بَابٌ فِي الْخِضَابِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْيَهُودَ، وَالنَّصَارَى، لَا يَصْبُغُونَ، فَخَالِفُوهُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4203

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا،ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ پھول کی طرح سفید تھے،تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کسی چیز کے ذریعے ان کی رنگت تبدیل کر دو البتہ سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا۔" (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٥،حدیث ٤٢٠٤)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4204

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:جس کے ذریعے سفید بالوں کی رنگت تبدیل کی جائے،اس میں سب سے بہتر مہندی اور کتم ہے۔ "کسی چیز کے ذریعے ان کی رنگت تبدیل کر دو البتہ سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا۔" (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٥،حدیث ٤٢٠٥)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيْلِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحْسَنَ مَا غُيِّرَ بِهِ هَذَا الشَّيْبُ الْحِنَّاءُ، وَالْكَتَمُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4205

حضرت ابو رمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،میں اپنے والد کے ساتھ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کانوں تک آتے تھے،اور ان میں مہندی کی کچھ جھلک تھی،اس وقت آپ نے دو سبز چادر اوڑھی ہوئی تھیں۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٥،حدیث ٤٢٠٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَادٌ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِذَا هُوَ «ذُو وَفْرَةٍ بِهَا رَدْعُ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4206

حضرت ابو رمثہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے،جس میں وہ بیان کرتے ہیں:ان کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا آپ اپنے پشت مجھے دکھائیے،کیونکہ میں ایک طبیب ہوں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طبیب، اللہ تعالی ہے،البتہ تم ایک مہربان شخص ہو، اس کا طبیب وہ ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٥،حدیث ٤٢٠٧)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبْجَرَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، فِي هَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبِي: أَرِنِي هَذَا الَّذِي بِظَهْرِكَ، فَإِنِّي رَجُلٌ طَبِيبٌ، قَالَ: «اللَّهُ الطَّبِيبُ، بَلْ أَنْتَ رَجُلٌ رَفِيقٌ، طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4207

حضرت ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے آپ نے ایک شخص سے یا میرے والد سے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ وہ بولے: میرا بیٹا ہے، آپ نے فرمایا: ”یہ تمہارا تاوان ادا نہیں کرے گا (یعنی تمہارے اعمال کا ذمہ دار نہیں ہوگا)راوی بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی داڑھی مبارک میں مہندی لگائی ہوئی تھی“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٦،حدیث ٤٢٠٨)

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبِي، فَقَالَ لِرَجُلٍ - أَوْ لِأَبِيهِ - «مَنْ هَذَا؟» قَالَ: ابْنِي، قَالَ: «لَا تَجْنِي عَلَيْهِ»، وَكَانَ قَدْ لَطَّخَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4208

حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے:ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب لگانے کے بارے میں دریافت کیا گیا،تو انہوں نے بتایا:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا تھا،البتہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ خضاب لگایا کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب فِي الْخِضَابِ؛خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٦،حدیث ٤٢٠٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَخْضِبْ»، وَلَكِنْ قَدْ خَضَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا "

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4209

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سبتی جوتے استعمال کرتے تھے،آپ اپنی داڑھی پر ورس اور زعفران لگاتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ؛پیلے رنگ کے خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٦،حدیث ٤٢١٠)

بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَيُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ، وَالزَّعْفَرَانِ»، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4210

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے مہندی کا خضاب لگا رکھا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے“ پھر ایک اور شخص گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب لگا رکھا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”یہ اس سے بھی اچھا ہے“ اتنے میں ایک تیسرا شخص زرد خضاب لگا کے گزرا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ان سب سے اچھا ہے“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ؛پیلے رنگ کے خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٦،حدیث ٤٢١١)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: «مَا أَحْسَنَ هَذَا» قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ، فَقَالَ: «هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا»، قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ: «هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4211

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو سیاہ خضاب استعمال کریں گے،یوں جیسے وہ کبوتر کے سینے ہوتے ہیں،وہ لوگ جنت کی خوشبو نہیں پا سکیں گے" (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ؛باب مَا جَاءَ فِي خِضَابِ السَّوَادِ؛کالے خضاب کا بیان؛جلد٤،ص٨٧،حدیث ٤٢١٢)

بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ السَّوَادِ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ قَوْمٌ يَخْضِبُونَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ بِالسَّوَادِ، كَحَوَاصِلِ الْحَمَامِ، لَا يَرِيحُونَ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4112

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر پر تشریف لے جاتے تو اپنے گھر والوں میں سب سے اخیر میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ملتے اور جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کرتے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ سے تشریف لائے، فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے دروازے پر ایک ٹاٹ یا پردہ لٹکا رکھا تھا اور حسن و حسین رضی اللہ عنہما دونوں کو چاندی کے دو کنگن پہنا رکھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو گھر میں داخل نہیں ہوئے تو وہ سمجھ گئیں کہ آپ کے اندر آنے سے یہی چیز مانع رہی ہے جو آپ نے دیکھا ہے، تو انہوں نے دروازے سے پردہ اتار دیا، پھر دونوں صاحبزادوں کے کنگن کو اتار لیا، اور کاٹ کر ان کے سامنے ڈال دیا، تو وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روتے ہوئے آئے، آپ نے ان سے کٹے ہوئے ٹکڑے لے کر فرمایا: ”ثوبان! اسے مدینہ میں فلاں گھر والوں کو جا کر دے آؤ“ پھر فرمایا: ” یہ میرے گھر والے مجھے ان کے بارے میں یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ دنیاوی زندگی میں ہی اپنی نیکیوں کا پھل حاصل کر لے،اے ثوبان!تم فاطمہ کے لیے پتھروں سے بنا ہوا ہار اور ہاتھی کے دانت سے بنے ہوئے کنگن خرید لو“۔ (سنن ابی داؤد؛كِتَاب التَّرَجُّلِ؛بال سنوارنے کے بارے میں روایت؛باب مَا جَاءَ فِي الاِنْتِفَاعِ بِالْعَاجِ؛ہاتھی کے دانت کا استعمال کیسا ہے؟؛جلد٤،ص٨٧،حدیث ٤٢١٣)

بَابُ مَا جَاءَ فِي الِانْتِفَاعِ بِالْعَاجِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الشَّامِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْمُنَبِّهِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ، مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ كَانَ آخِرُ عَهْدِهِ بِإِنْسَانٍ مِنْ أَهْلِهِ فَاطِمَةَ، وَأَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا إِذَا قَدِمَ فَاطِمَةَ، فَقَدِمَ مِنْ غَزَاةٍ لَهُ وَقَدْ عَلَّقَتْ مِسْحًا - أَوْ سِتْرًا - عَلَى بَابِهَا، وَحَلَّتِ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ قُلْبَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ، فَقَدِمَ فَلَمْ يَدْخُلْ، فَظَنَّتْ أَنَّ مَا مَنَعَهُ أَنْ يَدْخُلَ مَا رَأَى، فَهَتَكَتْ السِّتْرَ، وَفَكَّكَتِ الْقُلْبَيْنِ عَنِ الصَّبِيَّيْنِ، وَقَطَّعَتْهُ بَيْنَهُمَا، فَانْطَلَقَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمَا يَبْكِيَانِ، فَأَخَذَهُ مِنْهُمَا، وَقَالَ: «يَا ثَوْبَانُ، اذْهَبْ بِهَذَا إِلَى آلِ فُلَانٍ - أَهْلِ بَيْتٍ بِالْمَدِينَةِ - إِنَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي أَكْرَهُ أَنْ يَأْكُلُوا طَيِّبَاتِهِمْ فِي حَيَاتِهِمُ الدُّنْيَا، يَا ثَوْبَانُ، اشْتَرِ لِفَاطِمَةَ قِلَادَةً مِنْ عَصَبٍ، وَسِوَارَيْنِ مِنْ عَاجٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabut Tarjjul, Hadees No. 4213

Abu Dawood Shareef : Kitabut Tarjjul

|

Abu Dawood Shareef : کتاب الترجل

|

•