asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Ibne Majah Shareef

Ibne Majah Shareef

Abawabut Tayammumi

From 565 to 580

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا ہار ٹوٹ کر گر گیا تو وہ اس کی تلاش میں پیچھے رہ گئی حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس آئے اور لوگوں کے ان کی وجہ سے رک جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تو اللہ تعالی نے تیمم کی رخصت کا حکم نازل کیا۔ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت مونڈھوں تک مسح کیا، اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، اور کہنے لگے: مجھے معلوم نہ تھا کہ تم اتنی بابرکت ہو۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ: تیمم کے مشروع ہونے کا سبب:جلد١، ص٣٥٧،حديث نمبر ٥٦٥)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" سَقَطَ عِقْدُ عَائِشَةَ فَتَخَلَّفَتْ لِالْتِمَاسِهِ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا فِي حَبْسِهَا النَّاسَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الرُّخْصَةَ فِي التَّيَمُّمِ، قَالَ:" فَمَسَحْنَا يَوْمَئِذٍ إِلَى الْمَنَاكِبِ"، قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ، فَقَالَ: مَا عَلِمْتُ إِنَّكِ لَمُبَارَكَةٌ.

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 565

حضرت محمر بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نے نبی کریمﷺ کے ساتھ کندھوں تک مسح کیا تھا۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ: تیمم کے مشروع ہونے کا سبب:جلد١، ص٣٥٨،حديث نمبر ٥٦٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ:" تَيَمَّمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَنَاكِبِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 566

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے میرے لیے تمام روئے زمین کو نماز ادا کرنے کی جگہ اور طہارت کے حصول کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ: تیمم کے مشروع ہونے کا سبب:جلد١، ص٣٥٨،حديث نمبر ٥٦٧)

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ جَمِيعًا، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 567

سید عائشه صدیقه رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں انہوں نے سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے ایک ہار ادھار لیا وہ گم ہو گیا، نبی کریمﷺ نے اپنے ساتھیوں میں سے کچھ کو اسے ڈھونڈنے کے لیے بھیجا۔ ان حضرات کی نماز کا وقت ہوگیا ان حضرات نے وضو کے بغیر نماز پڑھ لی جب یہ نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اس بات کی شکایت کی تو تیمم سے متعلق آیت نازل ہو گئی : حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے کہا ام المومنین رضی اللہ عنہا اللہ تعالی آپ کو بہترین جزا عطا کرے۔ اللہ کی قسم آپ کو جب بھی کوئی مشکل پیش آئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے نکلنے کا راستہ دیا اور مسلمانوں کے لئے اس میں برکت رکھ دی۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ: تیمم کے مشروع ہونے کا سبب:جلد١، ص٣٥٩،حديث نمبر ٥٦٨)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَاءَ قِلَادَةً فَهَلَكَتْ،" فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُنَاسًا فِي طَلَبِهَا، فَأَدْرَكَتْهُمُ الصَّلَاةُ فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوءٍ، فَلَمَّا أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَكَوْا ذَلِكَ إِلَيْهِ، فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ"، فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ: جَزَاكِ اللَّهُ خَيْرًا، فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ قَطُّ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ لَكِ مِنْهُ مَخْرَجًا، وَجَعَلَ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ بَرَكَةً.

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 568

سعد بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ ایک شخص حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں بتایا کہ ایک مرتبہ میں جنابت کا شکار ہو گیا اور مجھے پانی دستیاب نہیں ہو سکا تو حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالی عنہ (جو اس وقت وہاں موجود تھے) نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا: اے امیر المومنین اپ کو یاد ہے ایک مرتبہ سفر کے دوران ہمیں بھی یہی صورت لاحق ہوئی تھی آپ نے نماز نہیں پڑھی تھی اور میں نے زمین پر لوٹ پوٹ ہو کر نماز پڑھ لی تھی اور جب میں نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا اور پھر نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر مار کر پہلے ان پر پھونک ماری پھر ان کے ذریعے اپنے چہرے اور بازو کا مسح کیا۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً: تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار:جلد١، ص٣٦٠،حديث نمبر ٥٦٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ الْحَكَمِ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ، فَقَالَ عُمَرُ: لَا تُصَلِّ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ : أَمَا تَذْكُرُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ" إِذْ أَنَا وَأَنْتَ فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْنَا فَلَمْ نَجِدِ الْمَاءَ، فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ، وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ وَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ نَفَخَ فِيهِمَا وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 569

ابن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں حکم اور سلمہ بن کہیل نے حضرت عبداللہ بن ابو اوفی رضی اللہ تعالی عنہ سے تیمم کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حضرت عمار رضی اللہ تعالی عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا تھا پھر جب حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے پھر ان پر پھونک ماری اور پھر انہیں اپنے چہرے پر پھیر لیا۔ حکم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے انہوں نے دونوں بازو پر پھیرا جب کہ سلمہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے دونوں کہنیوں پر پھیرا (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً: تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار:جلد١، ص٣٦١،حديث نمبر ٥٧٠)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، أَنَّهُمَا سَأَلا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنِ التَّيَمُّمِ؟ فَقَالَ:" أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّارًا أَنْ يَفْعَلَ هَكَذَا وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ نَفَضَهُمَا وَمَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ"، قَالَ الْحَكَمُ: وَيَدَيْهِ، وَقَالَ سَلَمَةُ: وَمِرْفَقَيْهِ.

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 570

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں جب ان لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ہمراہ تیمم کیا تو نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مسلمانوں کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنی ہتھیلیاں مٹی پر مارے لیکن مٹی مٹھی میں نہ لے پھر ان ہاتھوں کو ایک مرتبہ اپنے چہرے پر پھیر لے پھر دوبارہ زمین پر مارے اور اس کے ذریعے اپنے بازو پر مسح کر لے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في التَّيَمُّمِ ضَرْبَتَيْنِ:تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) دو بار:جلد١، ص٣٦١،حديث نمبر ٥٧١)

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ " حِينَ تَيَمَّمُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ الْمُسْلِمِينَ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ التُّرَابَ، وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا، فَمَسَحُوا بِوُجُوهِهِمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَى، فَمَسَحُوا بِأَيْدِيهِمْ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 571

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ یہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کو سر میں زخم لگ گیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس کی بات ہے پھر اسے احتلام لاحق ہوا تو اسے غسل کرنے کا حکم دیا گیا اس شخص نے غسل کیا تو سردی کی وجہ سے بیمار ہو کر انتقال کر گیا جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگو نے اس کو قتل کر دیا ہے اللہ تعالی ان لوگوں کو برباد کرے کیا جاہل کے لیے پوچھ لینا شفا نہیں ہے۔ عطاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے ہم تک یہ روایت پہنچی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا کہ اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور سر کو چھوڑ دیتا یعنی اس جگہ کو (جہاں اس کو زخم لگا تھا تو یہ مناسب تھا) (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْمَجْرُوحِ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ فَيَخَافُ عَلَى نَفْسِهِ إِنِ اغْتَسَلَ:غسل جنابت سے زخمی کو موت کا ڈر ہو تو کیا کرے؟:جلد١، ص٣٦٢،حديث نمبر ٥٧٢)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُخْبِرُ،" أَنَّ رَجُلًا أَصَابَهُ جُرْحٌ فِي رَأْسِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلَامٌ، فَأُمِرَ بِالِاغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَكُزَّ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَفَلَمْ يَكُنْ شِفَاءَ الْعِيِّ السُّؤَالُ"، قَالَ عَطَاءٌ: وَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجِرَاحُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 572

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے پانی رکھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کرتے ہوئے اپنے مائیں ہاتھ کے ذریعے برتن سے پانی اپنے دائیں ہاتھ پر اٹھےلا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا پھر اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو زمین پر ملا پھر اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی ناک میں پانی ڈالا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا پھر دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پورے جس میں پرپانی بہایا اور پھر ذرا ہٹ کے اپنے دونوں پاؤں دھو لیے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:غسل جنابت کا طریقہ:جلد١، ص٣٦٣،حديث نمبر ٥٧٣)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ:" وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ، ثُمَّ دَلَكَ يَدَهُ فِي الأَرْضِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 573

جمیع بن عمیر تیمی بیان کرتے ہیں میں اپنی پھوپھی اور خالہ کے ساتھ گیا ہم لوگ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے ان سے سوال کیا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم غسل جنابت کیسے کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اپنے دونوں ہتھیلیوں پر تین مرتبہ پانی انڈھیلتے تھے (یعنی انہیں دھوتے تھے) پھر اپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں برتن میں داخل کرتے تھے پھر اپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر کو تین مرتبہ دھوتے پھر پورے جسم پر پانی بہا لیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:غسل جنابت کا طریقہ:جلد١، ص٣٦٤،حديث نمبر ٥٧٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ عَمَّتِي وَخَالَتِي، فَدَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلْنَاهَا كَيْفَ" كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ غُسْلِهِ مِنَ الْجَنَابَةِ؟ قَالَتْ: كَانَ يُفِيضُ عَلَى كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ يُدْخِلُهَا فِي الْإِنَاءِ، ثُمَّ يَغْسِلُ رَأْسَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى جَسَدِهِ، ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلَاةِ"، وَأَمَّا نَحْنُ فَإِنَّا نَغْسِلُ رُؤْسَنَا خَمْسَ مِرَارٍ مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ.

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 574

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل جنابت کے بارے میں بحث کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تو اپنے سر پر تین لپ پانی بہا لیتا ہوں۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟:جلد١، ص٣٦٥،حديث نمبر ٥٧٥)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ: تَمَارَوْا فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا أَنَا فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثَ أَكُفٍّ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 575

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص نے ان سے غسل جنابت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تین مرتبہ جسم کو دھویا جائے گا اس شخص نے کہا میرے تو بال بہت زیادہ ہیں تو حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تم سے زیادہ تھے اور وہ تم سے زیادہ پاکیزہ تھے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟:جلد١، ص٣٦٦،حديث نمبر ٥٧٦)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ جَمِيعًا، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ،" أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ: ثَلَاثًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنْ شَعْرِي كَثِيرٌ، فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَكْثَرَ شَعْرًا مِنْكَ وَأَطْيَبَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 576

جعفر بن محمد اپنے والد کے حوالے سے حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ٹھنڈے علاقے میں رہتا ہوں تو میں غسل جنابت کس طرح کروں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہا لیتا ہوں۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟:جلد١، ص٣٦٦،حديث نمبر ٥٧٧)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَنَا فِي أَرْضٍ بَارِدَةٍ فَكَيْفَ الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا أَنَا فَأَحْثُو عَلَى رَأْسِي ثَلَاثًا".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 577

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص نے ان سے دریافت کیا میں اپنے سر پر کتنی مرتبہ پانی بہاؤں جب میں جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں تو انہوں نے جواب دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے وہ شخص بولا میرے بال تو لمبے ہیں تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بعد تم سے زیادہ تھے اور وہ زیادہ پاکیزہ تھے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟:جلد١، ص٣٦٧،حديث نمبر ٥٧٨)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بِنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، سَأَلَهُ رَجُلٌ كَمْ أُفِيضُ عَلَى رَأْسِي وَأَنَا جُنُبٌ؟ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَحْثُو عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ"، قَالَ الرَّجُلُ: إِنَّ شَعْرِي طَوِيلٌ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ شَعْرًا مِنْكَ وَأَطْيَبَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 578

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی نبی کریمﷺ غسل جنابت کے بعد وضو نہیں کرتے تھے۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْوُضُوءِ بَعْدَ الْغُسْلِ:کیا غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت ہے؟:جلد١، ص٣٦٨،حديث نمبر ٥٧٩)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، وَإِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَا يَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 579

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں بعض اوقات نبی کریمﷺ غسل کرنے کے بعد تشریف لاتے اور میرے جسم سے گرمی حاصل کرنا چاہتے تھے تو میں آپ کو اپنے ساتھ چمٹا لیتی تھی حالانکہ میں نے غسل نہیں کیا ہوتا تھا۔ (سنن ابن ماجه:ابواب التیمم:بَابٌ في الْجُنُبِ يَسْتَدْفِئُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ:غسل جنابت کے بعد شوہر اپنی جنبی بیوی کے بدن کی گرمی حاصل کر سکتا ہے:جلد١، ص٣٦٨،حديث نمبر ٥٨٠)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ حُرَيْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ يَسْتَدْفِئُ بِي قَبْلَ أَنْ أَغْتَسِلَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabut Tayammumi , Hadees No. 580

Ibne Majah Shareef : Abawabut Tayammumi

|

Ibne Majah Shareef : تیمم کے احکام و مسائل

|

•