Decorative background pattern
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Ibne Majah Shareef

Ibne Majah Shareef

Abawabu Mawaqeetis Salaat

From 667 to 705

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookInstagramWhatsAppYouTube

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگلے دو دن تم ہمارے ساتھ نماز ادا کرو۔ (راوی کہتے ہیں) جب سورج ڈھل گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی وہ ظہر کی نماز کے لیے اقامت کہیں پھر (جب عصر کا وقت ہوا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی حالانکہ اس وقت سورج بلند سفید اور روشن تھا۔ پھر جب سورج غروب ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی۔ پھر جب شفق غروب ہو گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے عشاء کی نماز کے لیے اقامت کہی پھر جب صبح صادق ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت پر انہوں نے فجر کی نماز کے لیے اقامت کہی۔ اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے ظہر کی نماز کے لیے اذان دی۔انہوں نے ٹھنڈے وقت میں یہ کام کیا خوب اچھی طرح ٹھنڈا کیا(یعنی تاخیر کی)۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج ابھی بلند تھا لیکن اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دن کے مقابل میں اسے ذرا تاخیر سے ادا کیا۔مغرب کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفق غروب ہونے سے پہلے ادا کی اور عشاء کی نماز ایک تہائی رات گزر جانے کے بعد ادا کی۔ فجر کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب روشن کر کے پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس شخص نے عرض کی میں ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری نمازوں کا وقت ان کے درمیان ہے جو تم نے دیکھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:جلد١، ص٤٢٥،حديث نمبر ٦٦٧)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ:" صَلِّ مَعَنَا هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ، فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَر َبِلالا فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْيَوْمِ الثَّانِي أَمَرَهُ فَأَذَّنَ الظُّهْرَ فَأَبْرَدَ بِهَا وَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ أَخَّرَهَا فَوْقَ الَّذِي كَانَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ بَعْدَ مَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، وَصَلَّى الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا"، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَقْتُ صَلَاتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 667

ابن شہاب کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جب حضرت عمر بن عبدالعزیز مدینہ منورہ کے گورنر تھے اس وقت ابن شہاب ان کے پاس ان کے بچھونے پر بیٹھے ہوئے تھے ان کے ساتھ عروہ بن زبیر بھی تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے عصر کی نماز میں ذرا تاخیر کر دی تو عروہ نے ان سے کہا حضرت جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت کی۔ تو عروہ بن عبد العزیز نے ان سے یہ کہا اے عروہ ذرا دھیان دے کہ اپ کیا کہہ رہے ہیں تو عروہ نے بتایا میں نے حضرت بشیر بن ابو مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے انہوں نے میری امامت کی اور میں نے ان کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ پھر میں نے ان کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ پھر میں نے ان کی اقتداء میں نماز ادا کی۔پھر میں نے ان کی اقتداء میں نماز ادا کی۔انہوں نے اپنی انگلیوں پر حساب لگا کر پانچ نمازوں کا تذکرہ کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:جلد١، ص٤٢٦،حديث نمبر ٦٦٨)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عَلَى مَيَاثِرِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي إِمَارَتِهِ عَلَى الْمَدِينَةِ، وَمَعَهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَأَخَّر عُمَرُ الْعَصْرَ شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ : أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ فَصَلَّى إِمَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اعْلَمْ مَا تَقُولُ يَا عُرْوَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتَ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتَ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 668

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں مومن خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں فجر کی نماز ادا کر کے اپنے گھروں کو واپس جاتی تھی اور کوئی انہیں پہچان نہیں سکتا تھا۔(راوی کہتے ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی مراد یہ تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے انہیں پہچانا نہیں جا سکتا تھا) (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٦،حديث نمبر ٦٦٩)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنَّ نِسَاءُ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى أَهْلِهِنَّ فَلَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ تَعْنِي: مِنَ الْغَلَسِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 669

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ارشاد باری تعالی ہے(ترجمہ)"اور فجر کی تلاوت بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس میں رات اور دن کے فرشتے شریک ہوتے ہیں۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٧،حديث نمبر ٦٧٠)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَالْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُرْءَانَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْءَانَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا سورة الإسراء آية 78، قَالَ:" تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 670

مغیث بن سمی بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہما کی اقتداء کی فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کی جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما کے پاس آیا اور میں نے کہا یہ نماز پڑھنے کا کون سا وقت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا یہ وہ نماز ہے جو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کر دیا گیا تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پھر روشنی میں یہ نماز ادا کرنے لگے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٨،حديث نمبر ٦٧١)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" هَذِهِ صَلَاتُنَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَلَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 671

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں صبح کی نماز (روشنی میں) ادا کیا کرو کیونکہ یہ زیادہ اجر کا باعث ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ تمہارے لیے زیادہ اجر کا باعث ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٩،حديث نمبر ٦٧٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، وَجَدُّهُ بَدْرِيٌّ يُخْبِرُ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَصْبِحُوا بِالصُّبْحِ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ، أَوْ لِأَجْرِكُمْ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 672

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر کی نماز ادا کرتے تھے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٢٩،حديث نمبر ٦٧٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 673

حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کی نماز جسے آپ لوگ ظہر کہتے ہیں اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا۔یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٢٩،حديث نمبر ٦٧٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي صَلَاةَ الْهَجِيرِ الَّتِي تَدْعُونَهَا الظُّهْرَ، إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 674

حضرت خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کی گرمی کی شکایت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٣٠،حديث نمبر ٦٧٥)

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ:" شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 675

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کی گرمی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٣٢،حديث نمبر ٦٧٦)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" شَكَوْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 676

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب گرمی شدید ہو تو (ظہر کی) نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٣،حديث نمبر ٦٧٧)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 677

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب گرمی شدید ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے ادا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٣،حديث نمبر ٦٧٨)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 678

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کیا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٣،حديث نمبر ٦٧٩)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 679

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں ظہر کی نماز جلدی ادا کر لیتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٤،حديث نمبر ٦٨٠)

حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ بَيَانٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الظُّهْرِ بِالْهَاجِر، فَقَالَ لَنَا:" أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 680

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے ادا کیا کرو۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٤،حديث نمبر ٦٨١)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 681

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج بلند اور چمکدار ہوتا تھا اس کے بعد کوئی شخص عوالی علاقے کی طرف جاتا تو سورج پھر بھی بلند ہی ہوتا تھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْعَصْرِ:نماز عصر کا وقت:جلد١، ص٤٣٥،حديث نمبر ٦٨٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَان" يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ، فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْعَوَالِي، وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 682

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت عصر کی نماز ادا کر لیتے تھے جب دھوپ ان (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) کے حجرے میں موجود ہوتی تھی اور ان کے حجرے کا سایہ پھیلا نہیں ہوتا تھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْعَصْرِ:نماز عصر کا وقت:جلد١، ص٤٣٥،حديث نمبر ٦٨٣)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِي لَمْ يُظْهِرْهَا الْفَيْءُ بَعْدُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 683

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن ارشاد فرمایا اللہ تعالی ان کفار کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے کیونکہ انہوں نے ہمیں درمیانی نماز ادا کرنے کا موقع نہیں دیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الْمُحَافَظَةِ عَلَى صَلاَةِ الْعَصْرِ:باب:نماز عصر کی محافظت:جلد١، ص٤٣٦،حديث نمبر ٦٨٤)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ:" مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا، كَمَا شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 684

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص کی عصر کی نماز رہ جائے گویا اس کے اہل خانہ اور اس کا مال برباد ہو گئے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الْمُحَافَظَةِ عَلَى صَلاَةِ الْعَصْرِ:باب:نماز عصر کی محافظت:جلد١، ص٤٣٦،حديث نمبر ٦٨٥)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلُهُ وَمَالُهُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 685

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں مشرکین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز ادا نہیں کرنے دی یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز نہیں ادا کرنے دی اللہ تعالی ان کی قبروں اور ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: الْمُحَافَظَةِ عَلَى صَلاَةِ الْعَصْرِ:باب:نماز عصر کی محافظت:جلد١، ص٤٣٧،حديث نمبر ٦٨٦)

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَبَسَ الْمُشْرِكُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْس، فَقَالَ:" حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى، مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 686

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے تو نماز پڑھ کر فارغ ہونے کے بعد کوئی شخص اپنے تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتا تھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْمَغْرِبِ:باب: نماز مغرب کا وقت:جلد١، ص٤٣٨،حديث نمبر ٦٨٨)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّجَاشِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ ، يَقُولُ:" كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا، وَإِنَّهُ لَيَنْظُرُ إِلَى مَوَاقِعِ نَبْلِهِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 687

حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج پردے میں چھپ جاتا تھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْمَغْرِبِ:باب: نماز مغرب کا وقت:جلد١، ص٤٣٨،حديث نمبر ٦٨٩)

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ " أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ إِذَا تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 688

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت اس وقت تک فطرت پر گامزن رہے گی جب تک وہ مغرب کی نماز کو اتنی تاخیر سے ادا نہیں کریں یہ کے ستارے چمکنے لگی۔ امام ابن ماجہ کہتے ہیں میں نے محمد بن یحیی کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے بغداد میں لوگ اس حدیث کے حوالے سے مضطرب ہو گئے تو میں اور ابوبکر اعین نے ہمیں عوام عباد بن عوام کی خدمت میں لے کر گئے تو انہوں نے اپنے والد کی اصلی نسخہ ہمارے سامنے نکال کر دکھائی اس میں یہ حدیث موجود تھی۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الْمَغْرِبِ:باب: نماز مغرب کا وقت:جلد١، ص٤٣٨،حديث نمبر ٦٨٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَنْبَأَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي عَلَى الْفِطْرَةِ مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ حَتَّى تَشْتَبِكَ النُّجُومُ"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بْن مَاجَةَ: سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى، يَقُولُ: اضْطَرَبَ النَّاسُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بِبَغْدَادَ، فَذَهَبْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ الْأَعْيَنُ، إِلَى الْعَوَّامِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، فَأَخْرَجَ إِلَيْنَا أَصْلَ أَبِيهِ، فَإِذَا الْحَدِيثُ فِيهِ.

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 689

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر مجھے اپنی امت کو مشقت میں مبتلا کرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں یہ ہدایت کرتا کہ وہ عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کریں۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ وقت صلاۃ العشاء:جلد١، ص٤٣٩،حديث نمبر ٦٩٠)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْأَعْرَجِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِتَأْخِيرِ الْعِشَاءِ .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 690

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر مجھے اپنی امت کو مشقت میں مبتلا کرنے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں یہ ہدایت کرتا کہ عشاء کی نماز کو ایک تہائی رات تک یا نصف رات تک مؤخر کریں۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ وقت صلاۃ العشاء:جلد١، ص٤٣٩،حديث نمبر ٦٩١)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِ اللَّيْلِ .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 691

حمید نامی راوی بیان کرتے ہیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی پہنی ہے انہوں نے جواب دیا جی ہاں ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصف رات کے قریب تک عشاء کی نماز کو موخر کیا۔نماز ادا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کیا اور ارشاد فرمایا۔ کچھ لوگ نماز ادا کر کے سو چکے ہیں اور کچھ لوگ جب تک نماز کا انتظار کرتے رہے اس وقت تک نماز کی حالت میں شمار ہوئے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کی چمک کا منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ وقت صلاۃ العشاء:جلد١، ص٤٤١،حديث نمبر ٦٩٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏هَلِ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا؟ قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ، ‏‏‏‏‏‏أَخَّرَ لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ الآخِرَةَ إِلَى قَرِيبٍ مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا صَلَّى أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَنَسٌ:‏‏‏‏ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ.

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 692

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ نصف رات گزر گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ لوگ نماز ادا کر کے سو بھی چکے ہیں اور تم لوگ جب سے نماز کا انتظار کر رہے تم نماز کی حالت میں شمار ہو گئے ہو اگر بوڑھے اور بیمار لوگوں کا سوال نہ ہوتا تو مجھے یہ بات پسند تھی کہ میں اس نماز کو نصف رات تک مؤخر کرتا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ وقت صلاۃ العشاء:جلد١، ص٤٤١،حديث نمبر ٦٩٣)

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ لَمْ يَخْرُجْ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ، ‏‏‏‏‏‏فَخَرَجَ فَصَلَّى بِهِمْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا، ‏‏‏‏‏‏وَأَنْتُمْ لَمْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَوْلَا الضَّعِيفُ وَالسَّقِيمُ، ‏‏‏‏‏‏أَحْبَبْتُ أَنْ أُؤَخِّرَ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 693

حضرت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ابرآلود دن میں نماز جلد ادا کر لیا کرو کیونکہ جس شخص کے عصر کی نماز فوت ہو جائے اس کا عمل ضائع ہو جائے گا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ میقات الصَّلاَةِ فی الغیم:جلد١، ص٤٤١،حديث نمبر ٦٩٤)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِييَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ، ‏‏‏‏‏‏عَن بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ بَكِّرُوا بِالصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الْغَيْمِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ حَبِطَ عَمَلُهُ .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 694

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو نماز سے غافل ہو جاتا ہے یا نماز کے وقت سویا رہ جاتا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اسے جب یاد آئے وہ اسے ادا کر لے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ من نام عن الصَّلاَةِ او نسیھا:جلد١، ص٤٤٣،حديث نمبر ٦٩٥)

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَغْفُلُ عَنِ الصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ يَرْقُدُ عَنْهَا؟ قَالَ:‏‏‏‏ يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 695

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جو شخص نماز پڑھنا بھول جائے وہ اسے اس وقت ادا کرے جب اسے یاد آئے ۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ من نام عن الصَّلاَةِ او نسیھا:جلد١، ص٤٤٣،حديث نمبر ٦٩٦)

حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 696

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب غزوہ خیبر سے واپس تشریف لا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات بھر سفر کرتے رہے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند آنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے آخری پہر پڑاؤ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا آج رات تم نے ہماری نگرانی کرنی ہے پھر جتنا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے نصیب میں تھا اتنی دیر وہ نماز ادا کرتے رہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب سو گئے۔ انہوں نے اس وقت اپنے پالان کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی بھی شخص بیدار نہیں ہوا یہاں تک کہ دھوپ نکل آئی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے بیدار ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے اٹھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا اے بلال(تم کیوں سو گئے تھے) تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں جس ذات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نیند طاری کی۔ اس نے مجھے بھی نیند کا شکار کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ اپنے جانوروں کی لگامیں تھام کر چل پڑو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان کی لگامیں پکڑے تھوڑا سا آگے جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو ہدایت کی تو انہوں نے نماز کے لیے اقامت کہی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی نماز مکمل کر لینے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے تو جیسے ہی اسے یاد آئے تو وہ اسے ادا کر لے جیسا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا" میرے ذکر کے لیے نماز قائم کرو" ابن شہاب اس لفظ کو صصذ کری پڑھتے تھے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ من نام عن الصَّلاَةِ او نسیھا:جلد١، ص٤٤٥،حديث نمبر ٦٩٧)

حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يُونُسُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَفَلَ مِنْ غَزْوَةِ خَيْبَرَ، ‏‏‏‏‏‏فَسَارَ لَيْلَهُ حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْكَرَى عَرَّسَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ لِبِلَالٍ:‏‏‏‏ اكْلَأْ لَنَا اللَّيْلَ ، ‏‏‏‏‏‏فَصَلَّى بِلَالٌ مَا قُدِّرَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا تَقَارَبَ الْفَجْرُ اسْتَنَدَ بِلَالٌ إِلَى رَاحِلَتِهِ مُوَاجِهَ الْفَجْرِ، ‏‏‏‏‏‏فَغَلَبَتْ بِلَالًا عَيْنَاهُ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى رَاحِلَتِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ بِلَالٌ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى ضَرَبَتْهُمُ الشَّمْسُ، ‏‏‏‏‏‏فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَهُمُ اسْتِيقَاظًا، ‏‏‏‏‏‏فَفَزَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَيْ بِلَالُ ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ بِلَالٌ:‏‏‏‏ أَخَذَ بِنَفْسِي الَّذِي أَخَذَ بِنَفْسِكَ، ‏‏‏‏‏‏بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ اقْتَادُوا ، ‏‏‏‏‏‏فَاقْتَادُوا رَوَاحِلَهُمْ شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَأَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى بِهِمُ الصُّبْحَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ:‏‏‏‏ وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي سورة طه آية 14 ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَكَانَ ابْنُ شِهَابٍ يَقْرَؤُهَا لِلذِّكْرَى.

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 697

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک مرتبہ لوگوں نے ان کے سامنے نیند میں تفریط کا ذکر کیا تو انہوں نے بتایا ایک مرتبہ لوگ سو گئے یہاں تک کہ سورج نکل آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سونے میں تفریط نہیں ہوتی؟ بیداری میں ہوتی ہے جب کوئی نماز ادا کرنا بھول جائے اور نماز کے وقت سویا رہ جائے تو جیسے ہی اسے یاد آئے اسے ادا کر کے یا اگلے دن اسے اس کے وقت میں ادا کرے۔ عبداللہ بن رباح‌ نامی راوی بیان کرتے ہیں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا تو بولے اے نوجوان تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم کیا حدیث بیان کر رہے ہو؟ کیونکہ اس وقت میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا۔ عبداللہ بن رباح کہتے ہیں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کی کسی بات کا انکار نہیں کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ من نام عن الصَّلاَةِ او نسیھا:جلد١، ص٤٤٥،حديث نمبر ٦٩٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ثَابِتٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ذَكَرُوا تَفْرِيطَهُمْ فِي النَّوْمِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ نَامُوا حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ، ‏‏‏‏‏‏إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً، ‏‏‏‏‏‏أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَلِوَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبَاحٍ:‏‏‏‏ فَسَمِعَنِي عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ وَأَنَا أُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا فَتًى انْظُرْ كَيْفَ تُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنِّي شَاهِدٌ لِلْحَدِيثِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ فَمَا أَنْكَرَ مِنْ حَدِيثِهِ شَيْئًا.

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 698

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جو شخص سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لے اس نے اس نماز کو پا لیا اور اگر سورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز کی ایک رکعت پا لے تو اس نے اس نماز کو پا لیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ وقت الصَّلاَةِ فی العذر والضرورۃ:جلد١، ص٤٤٥،حديث نمبر ٦٩٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعَنِ الْأَعْرَجِ يُحَدِّثُونَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا .

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 699

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جو شخص سورج نکلنے سے پہلے صبح کی نماز کی ایک رکعت کو پالے اس نے اس کو پا لیا اور جو شخص سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت کو پالے اس نے اسے پا لیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ وقت الصَّلاَةِ فی العذر والضرورۃ:جلد١، ص٤٤٧،حديث نمبر ٧٠٠)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، ‏‏‏‏‏‏ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى الْمِصْرِيَّانِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِييُونُسُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الصُّبْحِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَاجَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 700

حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کو تاخیر سے ادا کرنا پسند کرتے تھے آپ اس سے پہلے سونے کو اور اس کے بعد گفتگو کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا:عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت:جلد١، ص٤٤٧،حديث نمبر ٧٠١)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ الْعِشَاءَ، وَكَانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 701

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے کبھی نہیں سوئے اور عشاء کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بات چیت نہیں کی۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا:عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت:جلد١، ص٤٤٨،حديث نمبر ٧٠٢)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" مَا نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَلَا سَمَرَ بَعْدَهَا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 702

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد گفتگو کرنے میں ہمیں ڈانٹا تھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا:عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت:جلد١، ص٤٤٨،حديث نمبر ٧٠٣)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" جَدَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّمَرَ بَعْدَ الْعِشَاءِ"، قَال ابْنُ مَاجَهْ: يَعْنِى: زَجَرَنَا عَنْهُ نَهَانَا عَنْهُ.

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 703

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے دیہاتی لوگ تمہاری اس نماز کے نام کے حوالے سے تم پر غالب نہ آجائیں کیونکہ یہ عشاء ہے اور وہ لوگ اس وقت اونٹوں کا دودھ دوہ کر فارغ ہوتے ہیں۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يُقَالَ صَلاَةُ الْعَتَمَةِ:عشاء کو عتمہ کی نماز کہنے کی ممانعت:جلد١، ص٤٥٠،حديث نمبر ٧٠٤)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَغْلِبَنَّكُمْ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ، فَإِنَّهَا الْعِشَاءُ، وَإِنَّهُمْ لَيُعْتِمُونَ بِالْإِبِلِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 704

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں دیہاتی لوگ تمہاری نماز کے حوالے سے تم پر غالب نہ آجائیں۔ ابن حرملہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں یہ عشاء ہے وہ لوگ اسے عتمہ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ وہ اونٹوں کا کام کاج کرنے کے حوالے سے تاخیر کر دیتے ہیں۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يُقَالَ صَلاَةُ الْعَتَمَةِ:عشاء کو عتمہ کی نماز کہنے کی ممانعت:جلد١، ص٤٥٠،حديث نمبر ٧٠٥)

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . ح وحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَغْلِبَنَّكُمْ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ"، زَادَ ابْنُ حَرْمَلَةَ،" فَإِنَّمَا هِيَ الْعِشَاءُ، وَإِنَّمَا يَقُولُونَ الْعَتَمَةُ لِإِعْتَامِهِمْ بِالْإِبِلِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 705

Ibne Majah Shareef : Abawabu Mawaqeetis Salaat

|

Ibne Majah Shareef : اوقات نماز کا بیان

|

•