asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Muslim Shareef

Muslim Shareef

Kitabut Talaq

From 3550 to 3677

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا آپ نے فرمایا ان سے کہیں کہ وہ رجوع کریں پھر اسے(اسی حالت پر)چھوڑ دیں پھر اس کو حیض آے پھر پاک ہو پھر حیض آے پھر پاک ہو پھر چاہیں تو اس کے بعد اسے روک لیں اور اگر چاہیں تو جماع سے پہلے طلاق دے دیں تو یہ وہ عدت ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ عورتوں کو طلاق دی جائے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٣؛حدیث نمبر ٣٥٥٠)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، وَهِيَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، ثُمَّ لِيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ تَحِيضَ، ثُمَّ تَطْهُرَ، ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ، وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3550

حضرت عبداللہ(بن عمر)رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی اور وہ حالت حیض میں تھیں پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ رجوع کر کے اس کو روک رکھیں حتیٰ کہ وہ پاک ہو جائے پھر اسے ان کے ہاں دوسرا حیض آے پھر اس حیض کے گزرنے تک مہلت دیں جب پاک ہوجائے تو اگر طلاق دینا چاہیں تو پاک ہونے کے بعد جماع سے پہلے طلاق دے دیں یہ وہ عدت ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اس وقت عورتوں کو طلاق دی جائے۔ ابن رمح کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے جب اس سلسلے میں سوال کیا جاتا تو وہ فرماتے جب تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا اور اگر تم تین طلاقیں دو تو تم پر وہ حرام ہوگئی حتیٰ کہ وہ تمہارے علاوہ کسی(مرد)سے نکاح کرے اور تم نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی۔امام مسلم فرماتے ہیں لیث نے اپنی روایت میں ایک طلاق کا لفظ عمدگی سے ذکر کیا ہے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٣؛حدیث نمبر ٣٥٥١)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَقُتَيْبَةُ، وَابْنُ رُمْح، وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى، قَالَ قُتَيْبَةُ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ، وَقَالَ الْآخَرَانِ: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ «طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَاجِعَهَا، ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا، فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ»، وَزَادَ ابْنُ رُمْح فِي رِوَايَتِهِ: وَكَانَ عَبْدُ اللهِ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، قَالَ لِأَحَدِهِمْ: أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِهَذَا، وَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلَاثًا، فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْكَ، حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ، وَعَصَيْتَ اللهَ فِيمَا أَمَرَكَ مِنْ طَلَاقِ امْرَأَتِكَ، قَالَ مُسْلِمٌ: «جَوَّدَ اللَّيْثُ فِي قَوْلِهِ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3551

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور وہ حیض والی تھی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ نے فرمایا ان سے کہو کہ وہ رجوع کریں پھر پاک ہونے تک چھوڑے رکھیں پھر جب دوسرا حیض آے اور اس سے پاک ہوجائے تو جماع سے پہلے طلاق دے دیں یا روک لیں اللہ تعالیٰ نے جس عدت کا حکم دیا ہے کہ اس وقت عورتوں کو طلاق دی جاے وہ یہی ہے۔ عبید اللہ فرماتے ہیں میں نے حضرت نافع(راوی)سے پوچھا ایک طلاق کا کیا بنا انہوں نے فرمایا اس کو شمار کیا گیا۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٤؛حدیث نمبر ٣٥٥٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حَائِضٌ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، ثُمَّ لِيَدَعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا، أَوْ يُمْسِكْهَا، فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ». قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: مَا صَنَعَتِ التَّطْلِيقَةُ؟ قَالَ: «وَاحِدَةٌ اعْتَدَّ بِهَا»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3552

ایک اور سند کے ساتھ بھی یہ حدیث حدیث نمبر ٣٥٥٢ کی مثل مروی ہے لیکن اس میں عبیداللہ کا سوال و جواب مزکور نہیں۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٤؛حدیث نمبر ٣٥٥٣)

وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ عُبَيْدِ اللهِ لِنَافِعٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى فِي رِوَايَتِهِ: فَلْيَرْجِعْهَا، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَلْيُرَاجِعْهَا

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3553

Muslim Shareef Kitabut Talaq Hadees No# 3554

وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا، فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ». قَالَ: فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، يَقُولُ: أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا، وَأَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلَاثًا، فَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ فِيمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنْ طَلَاقِ امْرَأَتِكَ، وَبَانَتْ مِنْكَ "

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3554

حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں میں نے اپنے بیوی کو طلاق دی اور وہ حیض سے تھیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے یہ بات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی تو آپ غصے میں آگئے پھر فرمایا ان سے کہو رجوع کر لیں حتیٰ کہ ان کو اس حیض کے علاوہ جس میں طلاق دی ہے دوسرا حیض آجائے پھر اگر ضروری سمجھیں تو ان کو طلاق دیں اور یہ طلاق اس حیض سے پاک ہونے کے بعد جماع سے پہلے دیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق طلاق دینے کا یہی وقت ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک طلاق دی تھی اور وہ شمار کی گئی اور انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق رجوع کر لیا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٥؛حدیث نمبر ٣٥٥٥)

حَدَّثَنِي عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمِّهِ، أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَغَيَّظَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى مُسْتَقْبَلَةً سِوَى حَيْضَتِهَا الَّتِي طَلَّقَهَا فِيهَا، فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا، فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا مِنْ حَيْضَتِهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا، فَذَلِكَ الطَّلَاقُ لِلْعِدَّةِ كَمَا أَمَرَ اللهُ»، وَكَانَ عَبْدُ اللهِ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً، فَحُسِبَتْ مِنْ طَلَاقِهَا، وَرَاجَعَهَا عَبْدُ اللهِ كَمَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3555

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٥٥٥ کی مثل مروی ہے انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی تو آپ نے فرمایا ان سے کہیں کہ وہ رجوع کرلیں پھر حالت طہر یا حالت حمل میں طلاق دیں۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٥؛حدیث نمبر ٣٥٥٦)

وحَدَّثَنِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَرَاجَعْتُهَا، وَحَسَبْتُ لَهَا التَّطْلِيقَةَ الَّتِي طَلَّقْتُهَا

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3556

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی تو آپ نے فرمایا ان سے کہیں کہ وہ رجوع کرلیں پھر حالت طہر یا حالت حمل میں طلاق دیں۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٥؛حدیث نمبر ٣٥٥٧)

وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، ثُمَّ لِيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا، أَوْ حَامِلًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3557

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ حالت حیض میں تھیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے یہ بات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی تو آپ نے فرمایا ان سے کہو کہ رجوع کرلیں حتیٰ کہ جب وہ پاک ہوجائے پھر دوسرا حیض آے پھر پاک ہوجائے تو اس کے بعد طلاق دے دیں یا روک لیں۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٥،؛حدیث نمبر ٣٥٥٨)

وحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَسَأَلَ عُمَرُ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ، ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى، ثُمَّ تَطْهُرَ، ثُمَّ يُطَلِّقُ بَعْدُ، أَوْ يُمْسِكُ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3558

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں ایک ثقہ(معتبر)آدمی بیس سال تک مجھ سے یہ حدیث بیان کرتا رہا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں اور وہ حیض سے تھیں پس ان کو رجوع کا حکم دیا گیا میں اس راوی پر بدگمانی تو نہیں کرتا تھا لیکن مجھے اس حدیث کی پہچان نہ تھی حتیٰ کہ میں نے ابو غلاب یونس بن جبیر باھلی سے ملاقات کی وہ بہت مستند تھے انہوں نے بیان کیا کہ ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں ایک طلاق دی تھی تو ان کو رجوع کا حکم دیا گیا پوچھا گیا کیا وہ طلاق شمار کی گئی تھی؟فرمایا کیوں نہیں کیا وہ ناسمجھ تھے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٥،؛حدیث نمبر ٣٥٥٩)

وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: مَكَثْتُ عِشْرِينَ سَنَةً يُحَدِّثُنِي مَنْ لَا أَتَّهِمُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا وَهِيَ حَائِضٌ، فَأُمِرَ أَنْ يُرَاجِعَهَا، فَجَعَلْتُ لَا أَتَّهِمُهُمْ، وَلَا أَعْرِفُ الْحَدِيثَ، حَتَّى لَقِيتُ أَبَا غَلَّابٍ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ الْبَاهِلِيَّ، وَكَانَ ذَا ثَبَتٍ، فَحَدَّثَنِي أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ، فَحَدَّثَهُ «أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِيَ حَائِضٌ، فَأُمِرَ أَنْ يَرْجِعَهَا»، قَالَ: قُلْتُ: أَفَحُسِبَتْ عَلَيْهِ؟ قَالَ: «فَمَهْ، أَوَ إِنْ عَجَزَ، وَاسْتَحْمَقَ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3559

ایک اور سند سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے حکم دیا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٦،؛حدیث نمبر ٣٥٦٠)

وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الرَّبِيعِ، وَقُتَيْبَةُ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُ،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3560

ایک اور سند سے بھی یہ حدیث منقول ہے اور اس میں یہ ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تو آپ نے رجوع کا حکم دیا حتیٰ کہ طہر کی حالت میں طلاق دیں جب کہ اس سے پہلے جماع نہ کیا ہو اور فرمایا اس عدت کے شروع میں طلاق دیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٦،؛حدیث نمبر ٣٥٦١)

وحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَيُّوبَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ، وَقَالَ: «يُطَلِّقُهَا فِي قُبُلِ عِدَّتِهَا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3561

حضرت یونس بن جبیر کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی انہوں نے پوچھا کیا تم عبداللہ بن عمر کو جانتے ہو انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کی خدمت میں ماجرا عرض کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان سے کہیں کہ رجوع کریں اور فرمایا دوبارہ عدت شروع کریں(راوی کہتے ہیں)پھر میں نے پوچھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے تو وہ طلاق شمار ہوگئی؟انہوں نے فرمایا کیوں نہیں وہ عاجز یا بیوقوف ہے(کہ اس طلاق کو شمار نہ کرے) (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٦،؛حدیث نمبر٣٥٦٢)

وحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ: أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ: «فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْجِعَهَا، ثُمَّ تَسْتَقْبِلَ عِدَّتَهَا». قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، أَتَعْتَدُّ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ؟ فَقَالَ: «فَمَهْ، أَوَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ؟»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3562

یونس کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور وہ حالت حیض میں تھی پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ بات ذکر کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں چاہیے کہ رجوع کریں پھر جب پاک ہو جائے تو اگر چاہیں تو طلاق دے دیں۔فرماتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا یہ طلاق شمار ہوگی انہوں نے فرمایا اس میں رکاوٹ ہے؟کیا تمہارے خیال میں وہ عاجز یا بےوقوف ہے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٧،؛حدیث نمبر ٣٥٦٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِيُرَاجِعْهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا»، قَالَ: فَقُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَفَاحْتَسَبْتَ بِهَا؟ قَالَ: «مَا يَمْنَعُهُ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ، وَاسْتَحْمَقَ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3563

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ان کی بیوی کی طلاق کے بارے میں پوچھا تھا انہوں نے فرمایا میں نے اسے حالت حیض میں طلاق دی پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا آپ نے فرمایا ان سے کہیں کہ رجوع کریں پھر جب وہ پاک ہوجائے تو طہر کے دنوں میں طلاق دیں فرماتے ہیں میں نے رجوع کیا اور حالت طہر میں طلاق دی ابن سیرین فرماتے ہیں میں نے پوچھا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا جو آپ نے حالت حیض میں دی تھی۔ انہوں نے فرمایا مجھے کیا ہوا کہ میں شمار نہ کرتا یا کیا میں عاجز اور احمق تھا۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٧،؛حدیث نمبر ٣٥٦٤)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ امْرَأَتِهِ الَّتِي طَلَّقَ، فَقَالَ: طَلَّقْتُهَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ، فَذَكَرَهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا لِطُهْرِهَا»، قَالَ: «فَرَاجَعْتُهَا، ثُمَّ طَلَّقْتُهَا لِطُهْرِهَا»، قُلْتُ: فَاعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ الَّتِي طَلَّقْتَ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: «مَا لِيَ لَا أَعْتَدُّ بِهَا، وَإِنْ كُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3564

ابن سیرین فرماتے ہیں انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے فرمایا میں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی پس حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو واقعہ بتایا آپ نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ رجوع کریں پھر جب وہ خاتون پاک ہو جائے تو طلاق دے دیں۔ (فرماتے ہیں)میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا یہ طلاق شمار ہوئی؟تو انہوں نے فرمایا کیوں نہیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٧،؛حدیث نمبر ٣٥٦٥)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: «مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا، ثُمَّ إِذَا طَهُرَتْ، فَلْيُطَلِّقْهَا» قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَفَاحْتَسَبْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ؟ قَالَ: «فَمَهْ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3565

امام مسلم نے یہ حدیث دو سندوں کے ساتھ روایت کی البتہ پہلی روایت میں ہے کہ ان کو رجوع کرنا چاہیے اور دوسری حدیث میں ہے کہ میں نے پوچھا کیا وہ طلاق شمار ہوگی فرمایا کیوں نہیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٧،؛حدیث نمبر ٣٥٦٦)

وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ح وحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمَا: «لِيَرْجِعْهَا»، وَفِي حَدِيثِهِمَا: قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَتَحْتَسِبُ بِهَا؟ قَالَ: فَمَهْ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3566

حضرت طاؤس کہتے ہیں انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ان سے اس عورت کا حکم پوچھا گیا جسے حالت حیض میں طلاق دی گئی انہوں نے فرمایا کیا تم عبداللہ بن عمر کو جانتے ہو کہا ہاں جانتا ہوں فرمایا انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور واقعہ بتایا تو آپ نے حکم دیا کہ وہ رجوع کریں۔ ابن طاؤس کہتے ہیں انہوں نے یہ حدیث اپنے باپ سے نہیں سنی۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٧،؛حدیث نمبر ٣٥٦٧)

وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، يُسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا، فَقَالَ: أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا، فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا» قَالَ: لَمْ أَسْمَعْهُ يَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ لِأَبِيهِ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3567

حضرت عبد الرحمن بن ایمن(عروہ کے آزاد کردہ غلام)حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کر رہے تھے اور حضرت ابو الزبير سن رہے تھے کہ جس شخص نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی(اس کا کیا حکم ہے)انہوں نے فرمایا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی پس حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور عرض کیا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں چاہیے کہ رجوع کریں اور مزید فرمایا کہ جب وہ پاک ہوجائے تو طلاق دے دیں یا روک لیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی:«يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ» "اے نبی!(صلی اللہ علیہ وسلم)جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت کے شروع میں طلاق دو۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٧،؛حدیث نمبر ٣٥٦٨)

وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ، مَوْلَى عَزَّةَ، يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ ذَلِكَ، كَيْفَ تَرَى فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ حَائِضًا؟ فَقَالَ: طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِيُرَاجِعْهَا»، فَرَدَّهَا، وَقَالَ: «إِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْ، أَوْ لِيُمْسِكْ»، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَقَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3568

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٥٦٨ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٨،؛حدیث نمبر ٣٥٦٩)

وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، نَحْوَ هَذِهِ الْقِصَّةِ،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3569

حضرت عروہ کے غلام حضرت عبد الرحمن بن ایمن نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا اور ابو زبیر سن رہے تھے اس کے بعد کچھ اضافہ کے ساتھ حدیث نمبر ٣٥٦٨ کی مثل مروی ہے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ تَحْرِيمِ طَلَاقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا، وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلَاقُ، وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا؛جلد٢ص١٠٩٨،؛حدیث نمبر ٣٥٧٠)

وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَيْمَنَ، مَوْلَى عُرْوَةَ، يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبُو الزُّبَيْرِ يَسْمَعُ، بِمِثْلِ حَدِيثِ حَجَّاجٍ وَفِيهِ بَعْضُ الزِّيَادَةِ، قَالَ مُسْلِمٌ: " أَخْطَأَ حَيْثُ قَالَ عُرْوَةَ: إِنَّمَا هُوَ مَوْلَى عَزَّةَ "

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3570

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں نیز حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے(ابتدائی)دو سالوں میں(بیک وقت دی گئی)تین طلاقوں کو ایک طلاق شمار کیا جاتا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا لوگوں نے اس کام میں جلدی شروع کردی جس میں ان کے لیے مہلت تھی پس اگر ہم بیک وقت دی گئی تین طلاقوں کو نافذ کردیں تو بہتر ہوگا پس انہوں نے ان کو نافذ کردیا۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ طَلَاقِ الثَّلَاثِ؛ترجمہ؛تین طلاقیں؛جلد٢ص١٠٩٩،؛حدیث نمبر ٣٥٧١)

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " كَانَ الطَّلَاقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَسَنَتَيْنِ مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ، طَلَاقُ الثَّلَاثِ وَاحِدَةً، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ اسْتَعْجَلُوا فِي أَمْرٍ قَدْ كَانَتْ لَهُمْ فِيهِ أَنَاةٌ، فَلَوْ أَمْضَيْنَاهُ عَلَيْهِمْ، فَأَمْضَاهُ عَلَيْهِمْ "

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3571

طاؤس بیان کرتے ہیں کہ ابوصھباء نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا آپ جانتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں نیز حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ابتدائی تین سالوں میں تین طلاقیں ایک طلاق شمار ہوتی تھیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا"ہاں"۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ طَلَاقِ الثَّلَاثِ؛جلد٢ص١٠٩٩،؛حدیث نمبر ٣٥٧٢)

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ رَافِعٍ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ، قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: أَتَعْلَمُ أَنَّمَا «كَانَتِ الثَّلَاثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَثَلَاثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ»؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «نَعَمْ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3572

طاؤس فرماتے ہیں ابو صھباء نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ آپ کو اس بارے میں کیا علم ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں تین طلاقیں ایک طلاق شمار ہوتی تھیں انہوں نے فرمایا یہ بات تھی لیکن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگوں نے متواتر طلاقیں دینا شروع کردیں تو آپ نے تین طلاقوں کو نافذ کر دیا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ طَلَاقِ الثَّلَاثِ؛جلد٢ص١٠٩٩،؛حدیث نمبر ٣٥٧٣)

وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ، قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: هَاتِ مِنْ هَنَاتِكَ، «أَلَمْ يَكُنِ الطَّلَاقُ الثَّلَاثُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ وَاحِدَةً»؟ فَقَالَ: «قَدْ كَانَ ذَلِكَ، فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ تَتَايَعَ النَّاسُ فِي الطَّلَاقِ، فَأَجَازَهُ عَلَيْهِمْ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3573

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے تھے کہ بیوی کو اپنے اوپر حرام کہنا قسم ہے اس کا کفارہ دے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہارے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْكَفَّارَةِ عَلَى مَنْ حَرَّمَ امْرَأَتَهُ، وَلَمْ يَنْوِ الطَّلَاقَ؛جلد٢ص١١٠٠،؛حدیث نمبر ٣٥٧٤)

وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي الدَّسْتَوَائِيَّ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْحَرَامِ: «يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا»، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ} [الأحزاب: ٢١] حَسَنَةٌ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3574

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام قرار دے تو یہ قسم ہے اسکا کفارہ ادا کرے اور فرمایا تمہارے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْكَفَّارَةِ عَلَى مَنْ حَرَّمَ امْرَأَتَهُ، وَلَمْ يَنْوِ الطَّلَاقَ؛جلد٢ص١١٠٠،؛حدیث نمبر ٣٥٧٥)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: «إِذَا حَرَّمَ الرَّجُلُ عَلَيْهِ امْرَأَتَهُ، فَهِيَ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا»، وَقَالَ: {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ} [الأحزاب: ٢١] حَسَنَةٌ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3575

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرتے تو وہاں شہد نوش فرماتے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے اور حضرت حفصہ(رضی اللہ عنہا)دونوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے جس کے پاس پہلے تشریف لائیں وہ یوں کہے کہ آپ کے دہن مبارک سے مغافیر(ایک قسم کا گوند جس کی بو ناپسند تھی)کی بو آتی ہے پس آپ ان میں سے ایک کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے یہ بات عرض کی آپ نے فرمایا میں نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس شہد پیا ہے اور آئندہ ایسا ہرگز نہیں کروں گا اس پر یہ کریمہ نازل ہوئی:{لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ} [التحريم: ١] إِلَى قَوْلِهِ: {إِنْ تَتُوبَا} [التحريم: ٤] لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ، {وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا} [التحريم: ٣]، لِقَوْلِهِ: «بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا» ترجمہ"آپ ان چیزوں کو کیوں حرام قرار دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کی ہیں"۔("ان تتوبا الی اللہ فقد صغت قلوبکما" تک) یہ آیت حضرت عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما کے بارے میں نازل ہوئی اور"{وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا} [التحريم: ٣]، لِقَوْلِهِ: «بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا» سے مراد آپکا یہ فرمانا ہے کہ(مغافیر)نہیں بلکہ میں نے شہد پیا ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْكَفَّارَةِ عَلَى مَنْ حَرَّمَ امْرَأَتَهُ، وَلَمْ يَنْوِ الطَّلَاقَ؛جلد٢ص١١٠٠،؛حدیث نمبر ٣٥٧٦)

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ، يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ، تُخْبِرُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْكُثُ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَيَشْرَبُ عِنْدَهَا عَسَلًا، قَالَتْ: فَتَوَاطَأْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ أَنَّ أَيَّتَنَا مَا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلْتَقُلْ: إِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ، أَكَلْتَ مَغَافِيرَ؟ فَدَخَلَ عَلَى إِحْدَاهُمَا، فَقَالَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، وَلَنْ أَعُودَ لَهُ»، فَنَزَلَ: {لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ} [التحريم: ١] إِلَى قَوْلِهِ: {إِنْ تَتُوبَا} [التحريم: ٤] لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ، {وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا} [التحريم: ٣]، لِقَوْلِهِ: «بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3576

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھی چیز اور شہد پسند تھا اور جب آپ نماز عصر ادا کرتے تو اپنی ازواج مطہرات کے پاس تشریف لے جاتے اور ان کے قریب ہوتے چنانچہ آپ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے تو وہاں معمول سے زیادہ ٹھہرے میں نے اس کی وجہ پوچھی تو مجھے بتایا گیا کہ حضرت حفصہ کے قوم کی ایک عورت نے انہیں شہد کی ایک کپی بھیجی تو انہوں نے اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شہد پلایا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے سوچا اب ہم کوئی تدبیر کریں گے چنانچہ میں نے حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے یہ بات ذکر کی اور کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے پاس تشریف لائیں گے اور تمہارے قریب ہوں گے تو تم کہنا یارسول اللہ!آپ نے مغافیر کھایا ہے تو آپ جواب دیں گے نہیں تو تم کہنا یہ بو کیسی ہے؟ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بو سخت ناپسند تھی(فرماتی ہیں میں نے ان سے کہا)حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے شہد پلایا ہے تو تم کہنا شاید شہد کی مکھیوں نے عرفطہ درخت کا رس چوسا ہے اور میں بھی یہی کہوں گی اور اے صفیہ تم بھی یہی بات کہنا۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو حضرت سودہ فرماتی ہیں اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں(تمہارے ڈر سے)میں نے وہ بات کہنے کا ارادہ کیا جو تم نے کہی تھی اور ابھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر تھے جب آپ قریب ہوے تو حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ نے مغافیر کھایا ہے؟آپ نے فرمایا نہیں انہوں نے عرض کیا یہ بو کیسی؟فرمایا حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے شہد پلایا ہے انہوں نے کہا شہد کی مکھیوں نے عرفطہ(درخت)کا رس چوسا ہوگا۔ (حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں)جب سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں نے بھی یہی بات کہی پھر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے بھی یہی بات کہی۔ اس کے بعد جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے تو انہوں نے عرض کیا حضور!آپ کو شہد نہ پلاؤں؟آپ نے فرمایا مجھے اس کی ضرورت نہیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے کہا اللہ کی قسم!ہم آپ پر شہد حرام کر دیا تو میں نے ان سے کہا چپ رہو۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْكَفَّارَةِ عَلَى مَنْ حَرَّمَ امْرَأَتَهُ، وَلَمْ يَنْوِ الطَّلَاقَ؛جلد٢ص١١٠١،؛حدیث نمبر ٣٥٧٧)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ، فَكَانَ إِذَا صَلَّى الْعَصْرَ دَارَ عَلَى نِسَائِهِ، فَيَدْنُو مِنْهُنَّ، فَدَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ، فَاحْتَبَسَ عِنْدَهَا أَكْثَرَ مِمَّا كَانَ يَحْتَبِسُ، فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ، فَقِيلَ لِي: أَهْدَتْ لَهَا امْرَأَةٌ مِنْ قَوْمِهَا عُكَّةً مِنْ عَسَلٍ، فَسَقَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُ شَرْبَةً، فَقُلْتُ: أَمَا وَاللهِ لَنَحْتَالَنَّ لَهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَوْدَةَ، وَقُلْتُ: إِذَا دَخَلَ عَلَيْكِ، فَإِنَّهُ سَيَدْنُو مِنْكِ، فَقُولِي لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَكَلْتَ مَغَافِيرَ؟ فَإِنَّهُ سَيَقُولُ لَكِ: «لَا»، فَقُولِي لَهُ: مَا هَذِهِ الرِّيحُ؟ وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ أَنْ يُوجَدَ مِنْهُ الرِّيحُ، فَإِنَّهُ سَيَقُولُ لَكِ: «سَقَتْنِي حَفْصَةُ شَرْبَةَ عَسَلٍ»، فَقُولِي لَهُ: جَرَسَتْ نَحْلُهُ الْعُرْفُطَ، وَسَأَقُولُ ذَلِكِ لَهُ، وَقُولِيهِ أَنْتِ يَا صَفِيَّةُ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَى سَوْدَةَ قَالَتْ: تَقُولُ سَوْدَةُ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ كِدْتُ أَنْ أُبَادِئَهُ بِالَّذِي قُلْتِ لِي، وَإِنَّهُ لَعَلَى الْبَابِ فَرَقًا مِنْكِ، فَلَمَّا دَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَكَلْتَ مَغَافِيرَ؟ قَالَ: «لَا»، قَالَتْ: فَمَا هَذِهِ الرِّيحُ؟ قَالَ: «سَقَتْنِي حَفْصَةُ شَرْبَةَ عَسَلٍ»، قَالَتْ: جَرَسَتْ نَحْلُهُ الْعُرْفُطَ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيَّ، قُلْتُ لَهُ: مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَى صَفِيَّةَ، فَقَالَتْ بِمِثْلِ ذَلِكَ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أَسْقِيكَ مِنْهُ؟ قَالَ: «لَا حَاجَةَ لِي بِهِ»، قَالَتْ: تَقُولُ سَوْدَةُ: سُبْحَانَ اللهِ، وَاللهِ لَقَدْ حَرَمْنَاهُ، قَالَتْ: قُلْتُ لَهَا: اسْكُتِي

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3677

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٥٧٧ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْكَفَّارَةِ عَلَى مَنْ حَرَّمَ امْرَأَتَهُ، وَلَمْ يَنْوِ الطَّلَاقَ؛جلد٢ص١١٠٢،؛حدیث نمبر ٣٥٧٨)

قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، بِهَذَا سَوَاءً. وحَدَّثَنِيهِ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، نَحْوَهُ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3578

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ اپنی ازواج مطہرات کو(دنیا یا آخرت میں سے ایک لینے کا)اختیار دے دو تو آپ نے مجھ سے آغاز کیا اور فرمایا میں تجھ سے ایک چیز کا ذکر کرنے لگا ہوں اگر تم اس کا فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کرو اور اپنے ماں باپ سے مشورہ کر لو تو کوئی حرج نہیں۔ ام المؤمنين فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم تھا کہ میرے والدین آپ سے علیحدگی کا مشورہ نہیں دیں گے فرماتی ہیں پھر آپ نے فرمایا"اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے نبی!اپنی ازواج سے کہ دو کہ اگر تم دنیوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں دنیوی سامان دے کر اچھی طرح رخصت کر دوں اور اگر تم اللہ تعالیٰ،اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو چاہتی ہوں تو اللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیکو کاروں کے لیے بہت اجر تیار کیا۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے کہا میں اپنے باپ سے کس بات میں مشورہ لوں؟میں تو اللہ تعالیٰ،اس کے رسول اور آخرت کو چاہتی ہوں۔ فرماتی ہیں پھر دیگر ازواج نے بھی وہی کہا جو میں نے کہا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٣؛حدیث نمبر ٣٥٧٩)

وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، ح وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا أُمِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَخْيِيرِ أَزْوَاجِهِ، بَدَأَ بِي، فَقَالَ: «إِنِّي ذَاكِرٌ لَكِ أَمْرًا، فَلَا عَلَيْكِ أَنْ لَا تَعْجَلِي حَتَّى تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْكِ»، قَالَتْ: قَدْ عَلِمَ أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَكُونَا لِيَأْمُرَانِي بِفِرَاقِهِ، قَالَتْ: ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا} [الأحزاب: ٢٩] "، قَالَتْ: فَقُلْتُ: فِي أَيِّ هَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَيَّ؟ فَإِنِّي أُرِيدُ اللهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ، قَالَتْ: ثُمَّ فَعَلَ أَزْوَاجُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَا فَعَلْتُ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3579

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب ہم میں سے کسی زوجہ کی باری ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اجازت طلب کرتے اور یہ اس آیت کے نزول کے بعد کی بات ہے(ترجمہ) "آپ ان میں سے جس کو چاہیں الگ رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں۔" تو حضرت معاذہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آپ سے اجازت طلب کرتے تو آپ کیا جواب دیتی تھیں انہوں نے فرمایا میں کہتی تھی اگر یہ بات میرے اختیار میں دی گئی ہے تو میں کسی ایک کو اپنے اوپر ترجیح نہیں دوں گی ۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٣؛حدیث نمبر ٣٥٨٠)

حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُنَا، إِذَا كَانَ فِي يَوْمٍ لِلْمَرْأَةِ مِنَّا، بَعْدَ مَا نَزَلَتْ: {تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ} [الأحزاب: ٥١] " فَقَالَتْ لَهَا مُعَاذَةُ: فَمَا كُنْتِ تَقُولِينَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَكِ؟ قَالَتْ: «كُنْتُ أَقُولُ إِنْ كَانَ ذَاكَ إِلَيَّ لَمْ أُوثِرْ أَحَدًا عَلَى نَفْسِي»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3580

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٥٨٠ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٣؛حدیث نمبر ٣٥٨١)

وَحَدَّثَنَاهُ الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، نَحْوَهُ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3581

حضرت مسروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اختیار دیا پس ہم اس(اختیار)کو طلاق شمار کرتے تھے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٣؛حدیث نمبر ٣٥٨٢)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: «قَدْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ نَعُدَّهُ طَلَاقًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3582

حضرت مسروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں اپنی بیوی کو ایک بار یا ایک سو یا ایک ہزار بار اختیار دوں اس کے بعد وہ مجھے اختیار کرے اور میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اختیار دیا تو کیا یہ طلاق تھی۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٤؛حدیث نمبر ٣٥٨٣)

وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: مَا أُبَالِي خَيَّرْتُ امْرَأَتِي وَاحِدَةً، أَوْ مِائَةً، أَوْ أَلْفًا بَعْدَ أَنْ تَخْتَارَنِي، وَلَقَدْ سَأَلْتُ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: «قَدْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفَكَانَ طَلَاقًا؟»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3583

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کو اختیار دیا تو وہ طلاق نہ تھی۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٤؛حدیث نمبر ٣٥٨٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَ نِسَاءَهُ، فَلَمْ يَكُنْ طَلَاقًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3584

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اختیار دیا تو ہم نے آپ کو اختیار کیا پس آپ نے اسے ہم پر کچھ شمار نہ کیا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٤؛حدیث نمبر ٣٥٨٥)

وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «خَيَّرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاخْتَرْنَاهُ، فَلَمْ يَعُدَّهُ طَلَاقًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3585

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اختیار دیا تو ہم نے آپ کو اختیار کیا پس آپ نے اسے ہم پر کچھ شمار نہ کیا(طلاق قرار نہ دیا)۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٤؛حدیث نمبر ٣٥٨٦)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «خَيَّرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاخْتَرْنَاهُ، فَلَمْ يَعْدُدْهَا عَلَيْنَا شَيْئًا»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3586

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٥٨٦ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٤؛حدیث نمبر ٣٥٨٧)

وحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَعَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، بِمِثْلِهِ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3587

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے کر اندر داخل ہوے تو لوگوں کو آپ کے دروازے پر بیٹھا ہوا پایا ان میں سے کسی کو اجازت نہ دی گئی۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو اجازت دی گئی تو آپ اندر داخل ہوے پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور اجازت طلب کی تو ان کو بھی اجازت دی گئی انہوں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں اور آپ کی ازواج مطہرات آپ کے گرد خاموش بیٹھی ہوئی ہیں۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے سوچا کہ میں ایسی بات کروں گا جس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہنساؤں گا چنانچہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر میں دیکھو کہ بنت خارجہ(حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زوجہ)مجھ سے نفقہ طلب کرتی ہے تو میں اس کی طرف اٹھ کر اس کی گردن مروڑ دوں گا اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے اور فرمایا یہ جو میرے ارد گرد ہے جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں مجھ سے نفقہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پس حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی طرف کھڑے ہوئے اور ان کا گلا دبانے لگے۔اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ،حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی طرف کھڑے ہوئے تاکہ ان کا گلا دبا دیں وہ دونوں فرما رہے تھے تم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ چیز مانگ رہی ہو جو آپ کے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہا اللہ کی قسم!ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی بھی کوئی ایسی چیز نہیں مانگیں جو آپ کے پاس نہیں ہے اس کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان(ازواج مطہرات)سے ایک مہینہ یا انتیس دن الگ رہے پھر آپ پر یہ آیت نازل ہوئی:{يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ} [الأحزاب: ٢٨] حَتَّى بَلَغَ {لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا} [الأحزاب: ٢٩]، "اے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم!اپنی ازواج مطہرات سے فرمادیں"(الأحزاب آیت نمبر ٢٩تک) تو آپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آغاز کرتے ہوئے فرمایا اے عائشہ!اگر میں تمہارے پاس کوئی بات پیش کرنا چاہوں تو یہ بات پسند کروں گاکہ تم جلدی نہ کرو حتیٰ کہ اپنے ماں باپ سے مشورہ کر لو۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ!وہ کیا ہے تو آپ نے یہ آیت کریمہ پڑھی ام المومنین نے عرض کیا یا رسول اللہ!کیا میں آپ کے بارے میں اپنے ماں باپ سے مشورہ کروں بلکہ میں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نیز آخرت کے گھر کو اختیار کیا اور اور آپ سے گزارش ہے کہ آپ کسی دوسری زوجہ مطہرہ کو اس بات کی خبر نہ دیں جو میں نے کہی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ سے جس بیوی نے یہ سوال کیا میں نے اسے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دشواری اور سختی کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا ہے بلکہ مجھے سکھانے والا،آسانی پیدا کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ تَخْيِيرَ امْرَأَتِهِ لَا يَكُونُ طَلَاقًا إِلَّا بِالنِّيَّةِ؛جلد٢ص١١٠٤؛حدیث نمبر ٣٥٨٨)

وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدَ النَّاسَ جُلُوسًا بِبَابِهِ، لَمْ يُؤْذَنْ لِأَحَدٍ مِنْهُمْ، قَالَ: فَأُذِنَ لِأَبِي بَكْرٍ، فَدَخَلَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عُمَرُ، فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَهُ، فَوَجَدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا حَوْلَهُ نِسَاؤُهُ، وَاجِمًا سَاكِتًا، قَالَ: فَقَالَ: لَأَقُولَنَّ شَيْئًا أُضْحِكُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْ رَأَيْتَ بِنْتَ خَارِجَةَ، سَأَلَتْنِي النَّفَقَةَ، فَقُمْتُ إِلَيْهَا، فَوَجَأْتُ عُنُقَهَا، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: «هُنَّ حَوْلِي كَمَا تَرَى، يَسْأَلْنَنِي النَّفَقَةَ»، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ يَجَأُ عُنُقَهَا، فَقَامَ عُمَرُ إِلَى حَفْصَةَ يَجَأُ عُنُقَهَا، كِلَاهُمَا يَقُولُ: تَسْأَلْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَيْسَ عِنْدَهُ، فَقُلْنَ: وَاللهِ لَا نَسْأَلُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا أَبَدًا لَيْسَ عِنْدَهُ، ثُمَّ اعْتَزَلَهُنَّ شَهْرًا - أَوْ تِسْعًا وَعِشْرِينَ - ثُمَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِ هَذِهِ الْآيَةُ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ} [الأحزاب: ٢٨] حَتَّى بَلَغَ {لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا} [الأحزاب: ٢٩]، قَالَ: فَبَدَأَ بِعَائِشَةَ، فَقَالَ: «يَا عَائِشَةُ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكِ أَمْرًا أُحِبُّ أَنْ لَا تَعْجَلِي فِيهِ حَتَّى تَسْتَشِيرِي أَبَوَيْكِ»، قَالَتْ: وَمَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَتَلَا عَلَيْهَا الْآيَةَ، قَالَتْ: أَفِيكَ يَا رَسُولَ اللهِ، أَسْتَشِيرُ أَبَوَيَّ؟ بَلْ أَخْتَارُ اللهَ وَرَسُولَهُ، وَالدَّارَ الْآخِرَةَ، وَأَسْأَلُكَ أَنْ لَا تُخْبِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِكَ بِالَّذِي قُلْتُ، قَالَ: «لَا تَسْأَلُنِي امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ إِلَّا أَخْبَرْتُهَا، إِنَّ اللهَ لَمْ يَبْعَثْنِي مُعَنِّتًا، وَلَا مُتَعَنِّتًا، وَلَكِنْ بَعَثَنِي مُعَلِّمًا مُيَسِّرًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3588

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات سے الگ ہوے تو میں مسجد میں داخل ہوا میں نے صحابہ کرام کو دیکھا وہ کنکریوں کو الٹ پلٹ کر رہے تھے اور کہ رہے تھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کو طلاق دے دی ہےاور یہ بات پردے کا حکم نازل ہونے سے پہلے کا ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے کہا میں آج ضرور معلوم کروں گا فرماتے ہیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور کہا اے ابوبکر رضی اللہ عنہا کی بیٹی!کیا تیری وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچی ہے انہوں نے فرمایا اے ابن خطاب آپ کا مجھ سے کیا واسطہ اپنی بیٹی کو نصیحت کیجئے فرماتے ہیں پس میں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور کہا اے حفصہ!اب تمہارا یہ حال ہوگیا ہے کہ تم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچاتی ہو اللہ کی قسم تمہیں معلوم ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تم سے محبت نہیں کرتے اگر میں نہ ہوتا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں طلاق دے دیتے اس پر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بہت زیادہ روئیں۔ میں نے ان سے پوچھا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ بالا خانے کے گودام میں ہیں میں وہاں گیا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام حضرت رباح بالا خانے کی چوکھٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے سیڑھی کے ڈنڈے پر دونوں پاؤں لٹکائے ہوئے تھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سیڑھی سے چڑھتے اترتے تھے میں نے آواز دی اے رباح!رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے میری حاضری کی اجازت طلب کرو رباح نے بالا خانے کی طرف دیکھا اور خاموش رہے میں نے پھر بلند آواز سے کہا رباح!میرے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاضر ہونے کی اجازت طلب کرو۔حضرت رباح نے بالا خانے کی طرف دیکھا پھر میری طرف دیکھا اور کچھ نہ کہا میں نے پھر بلند آواز سے کہا رباح!میرے لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاضری کی اجازت طلب کرو میرا خیال ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شاید یہ خیال فرمایا کہ میں حضرت حفصہ کے سلسلے میں آیا ہوں اللہ کی قسم!اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اس کی گردن مارنے کا حکم دیں تو میں اس کی گردن ماردوں گا اس کے ساتھ ہی میں نے اپنی آواز کو بلند کیا حضرت رباح نے مجھے اشارہ کیا کہ میں سیڑھی کے ذریعے چلا آؤں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے میں بیٹھ گیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اپنے اوپر کرلی اور آپ پر اس کے علاوہ کوئی کپڑا نہ تھا اور آپ کے جسم پر چٹائی کے نشانات پڑگئے تھے۔ اور آپ کا یہ گودام میرے سامنے تھا جس میں ایک صاع کے لگ بھگ مٹھی بھر جو تھے ایک کونے میں درخت سلم کے اسی قدر پتے پڑے ہوئے تھے اور ایک کچا چمڑا لٹکا ہوا تھا جس کو اچھی طرح دباغت نہیں دی گئی تھی۔ (یہ منظر دیکھ کر)میری آنکھوں میں آنسو آگئے آپ نے پوچھا اے ابن خطاب!تم کیوں رو رہے ہو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میں کیوں نہ روؤں؟آپ کے پہلو میں چٹائی کے نشانات پڑ گئے ہیں اور یہ آپ کا گودام ہے اور اس میں جو کچھ ہے میں دیکھ رہا ہوں جب کہ قیصر و کسریٰ پھلوں اور نہروں سے مالا مال ہیں آپ اللہ تعالیٰ کے رسول اور اس کے برگزیدہ بندے ہیں اور یہ آپ کا گودام ہے۔؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عمر!کیا تم اس بات سے خوش نہیں ہو کہ ہمارے لئے آخرت اور ان کے لیے دنیا ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں راضی ہوں۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب میں داخل ہوا تو آپ کے چہرہ مبارکہ پر غضب کے آثار تھے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ کو اپنی ازواج مطہرات کے بارے میں کیوں پریشانی ہے اگر آپ نے ان کو طلاق دے دی تو اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہے اس کے فرشتے(خاص طور پر)حضرت جبریل حضرت میکائیل،میں اور حضرت ابوبکر صدیق اور تمام مومنین آپ کے ساتھ ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میں جب بھی کوئی بات کرتا یا اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا تو اللہ تعالیٰ میری تائید میں قرآن مجید کی کوئی آیت نازل کردیتا اور اب یہ آیت تخییر نازل ہوگئی۔ "اگروہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں طلاق دے دیں تو ان کا رب تمہارے بدلے میں ان کو بہتر بیویاں عطا کرے گا اور اگر تم دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موافقت نہ کی تو اللہ تعالیٰ آپ کا مولیٰ ہے اور حضرت جبرئیل اور ان کے بعد تمام فرشتے اور نیک مسلمان ان کے مددگار ہیں" حضرت عائشہ بنت ابی بکر اور حضرت حفصہ(رضی اللہ عنہن)نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باقی ازواج مطہرات پر زور ڈالا تھا میں نے پوچھا یا رسول اللہ!کیا آپ نے ان سب کو طلاق دے دی ہے؟فرمایا نہیں۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!جب میں مسجد میں آیا تو تمام صحابہ کرام کنکریوں کو الٹ پلٹ کر رہے تھے اور کہ رہے تھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کو طلاق دے دی ہے تو میں اتر کر ان سب کو اطلاع نہ کروں کہ آپ نے طلاق نہیں دی فرمایا ہاں اگر تم چاہو۔ پھر میں آپ سے مسلسل باتیں کرتا رہا حتیٰ کہ آپ کے چہرے انور سے غصہ دور ہوگیا اور آپ کے دندان مبارک ظاہر ہوگیے آپ ہنسنے لگے اور ہنستے وقت آپ کے مبارک دانت سب لوگوں کے دانتوں سے خوبصورت تھے میں کھجور کے تنے کو پکڑ کر نیچے اترا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح اترے گویا آپ زمین پر چل رہے ہوں آپ نے اس لکڑی کو چھوا تک نہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ!آپ بالا خانے میں انتیس دن رہے ہیں؟(مہینہ مکمل نہیں ہوا) آپ نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔(حضرت فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں)میں نے دروازے پر کھڑے ہوکر بلند آواز سے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کو طلاق نہیں دی اور یہ آیت نازل ہوئی۔ "جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر آتی ہے تو اس کو پھیلاتے ہیں اور اگر وہ اسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا اہل علم(یا ارباب اختیار)کے پاس لے جاتے تو اس(حقیقت)کو وہ لوگ جان لیتے جو خبر سے(حقیقت کا)استنباط کرتے ہیں تو میں نے اس حقیقت کا کھوج نکالا تھا اور اللہ تعالیٰ نے آیت تخییر نازل کی۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابٌ فِي الْإِيلَاءِ، وَاعْتِزَالِ النِّسَاءِ، وَتَخْيِيرِهِنَّ وَقَوْلِهِ تَعَالَى: {وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ} [التحريم: ٤]؛جلد٢ص١١٠٥ تا ١١٠٧؛حدیث نمبر ٣٥٨٩)

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، قَالَ: لَمَّا اعْتَزَلَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا النَّاسُ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى، وَيَقُولُونَ: طَلَّقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُؤْمَرْنَ بِالْحِجَابِ، فَقَالَ عُمَرُ، فَقُلْتُ: لَأَعْلَمَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ، قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَقُلْتُ: يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ، أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: مَا لِي وَمَا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، عَلَيْكَ بِعَيْبَتِكَ، قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ، فَقُلْتُ لَهَا: يَا حَفْصَةُ، أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ وَاللهِ، لَقَدْ عَلِمْتِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا يُحِبُّكِ، وَلَوْلَا أَنَا لَطَلَّقَكِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَكَتْ أَشَدَّ الْبُكَاءِ، فَقُلْتُ لَهَا: أَيْنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: هُوَ فِي خِزَانَتِهِ فِي الْمَشْرُبَةِ، فَدَخَلْتُ، فَإِذَا أَنَا بِرَبَاحٍ غُلَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَاعِدًا عَلَى أُسْكُفَّةِ الْمَشْرُبَةِ، مُدَلٍّ رِجْلَيْهِ عَلَى نَقِيرٍ مِنْ خَشَبٍ - وَهُوَ جِذْعٌ يَرْقَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَنْحَدِرُ - فَنَادَيْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيَّ، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيَّ، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ رَفَعْتُ صَوْتِي، فَقُلْتُ: يَا رَبَاحُ، اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ظَنَّ أَنِّي جِئْتُ مِنْ أَجْلِ حَفْصَةَ، وَاللهِ، لَئِنْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَرْبِ عُنُقِهَا، لَأَضْرِبَنَّ عُنُقَهَا، وَرَفَعْتُ صَوْتِي، فَأَوْمَأَ إِلَيَّ أَنِ ارْقَهْ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى حَصِيرٍ، فَجَلَسْتُ، فَأَدْنَى عَلَيْهِ إِزَارَهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، وَإِذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ، فَنَظَرْتُ بِبَصَرِي فِي خِزَانَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا أَنَا بِقَبْضَةٍ مِنْ شَعِيرٍ نَحْوِ الصَّاعِ، وَمِثْلِهَا قَرَظًا فِي نَاحِيَةِ الْغُرْفَةِ، وَإِذَا أَفِيقٌ مُعَلَّقٌ، قَالَ: فَابْتَدَرَتْ عَيْنَايَ، قَالَ: «مَا يُبْكِيكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ» قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، وَمَا لِي لَا أَبْكِي وَهَذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِكَ، وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ لَا أَرَى فِيهَا إِلَّا مَا أَرَى، وَذَاكَ قَيْصَرُ وَكِسْرَى فِي الثِّمَارِ وَالْأَنْهَارِ، وَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفْوَتُهُ، وَهَذِهِ خِزَانَتُكَ، فَقَالَ: «يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، أَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَنَا الْآخِرَةُ وَلَهُمُ الدُّنْيَا؟»، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ حِينَ دَخَلْتُ، وَأَنَا أَرَى فِي وَجْهِهِ الْغَضَبَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا يَشُقُّ عَلَيْكَ مِنْ شَأْنِ النِّسَاءِ؟ فَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهُنَّ، فَإِنَّ اللهَ مَعَكَ، وَمَلَائِكَتَهُ، وَجِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَأَنَا، وَأَبُو بَكْرٍ، وَالْمُؤْمِنُونَ مَعَكَ، وَقَلَّمَا تَكَلَّمْتُ وَأَحْمَدُ اللهَ بِكَلَامٍ، إِلَّا رَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ اللهُ يُصَدِّقُ قَوْلِي الَّذِي أَقُولُ، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ آيَةُ التَّخْيِيرِ: {عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ} [التحريم: ٥]، {وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ} [التحريم: ٤]، وَكَانَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، وَحَفْصَةُ تَظَاهَرَانِ عَلَى سَائِرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَطَلَّقْتَهُنَّ؟ قَالَ: «لَا»، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَالْمُسْلِمُونَ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى، يَقُولُونَ: طَلَّقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، أَفَأَنْزِلُ، فَأُخْبِرَهُمْ أَنَّكَ لَمْ تُطَلِّقْهُنَّ، قَالَ: «نَعَمْ، إِنْ شِئْتَ»، فَلَمْ أَزَلْ أُحَدِّثُهُ حَتَّى تَحَسَّرَ الْغَضَبُ عَنْ وَجْهِهِ، وَحَتَّى كَشَرَ فَضَحِكَ، وَكَانَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ ثَغْرًا، ثُمَّ نَزَلَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَزَلْتُ، فَنَزَلْتُ أَتَشَبَّثُ بِالْجِذْعِ، وَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّمَا يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ مَا يَمَسُّهُ بِيَدِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّمَا كُنْتَ فِي الْغُرْفَةِ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ، قَالَ: «إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ»، فَقُمْتُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَنَادَيْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي، لَمْ يُطَلِّقْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ} [النساء: ٨٣] فَكُنْتُ أَنَا اسْتَنْبَطْتُ ذَلِكَ الْأَمْرَ، وَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ آيَةَ التَّخْيِيرِ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3589

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں ایک سال تک ارادہ کرتا رہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں سوال کروں اور نہ کر سکا ان کے ڈر سے یہاں تک کہ وہ حج کو نکلے اور میں بھی ان کے ساتھ نکلا پھر جب لوٹے اور کسی راستہ میں تھے تو آپ قضائے حاجت کے لیے پیلو کے درخت کی طرف تشریف لے گئے میں آپ کے انتظار میں کھڑا رہا۔یہاں تک کہ وہ اپنی حاجت سے فارغ ہوئے۔اور میں ان کے ساتھ چلا۔اور میں نے کہا:اے امیرالمؤمنین!وہ دونوں عورتیں کون ہیں جنہوں نے موافقت نہیں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں میں سے تو انہوں نے فرمایا کہ وہ حفصہ اور عائشہ رضی اللہ عنہن ہیں۔سو میں نے ان سے عرض کی کہ اللہ کی قسم!میں آپ سے اس سوال کو پوچھنا چاہتا تھا ایک سال سے اور آپ کی ہیبت سے پوچھ نہ سکتا تھا۔تو انہوں نے فرمایا:کہ نہیں ایسا مت کرو جو بات تم کو خیال آئے کہ مجھے معلوم ہے اس کو تم مجھ سے دریافت کر لو کہ میں اگر جانتا ہوں تو تم کو بتا دوں گا اور پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:کہ اللہ تعالیٰ کی قسم!ہم پہلے جاہلیت میں گرفتار تھے اور عورتوں کی کچھ حقیقت نہ سمجھتے تھے یہاں تک کہ اللہ نے ان کے ادائے حقوق میں اتارا جو اتارا اور ان کے لیے وہ حقوق مقرر کئے جو مقرر کئے چنانچہ ایک دن ایسا ہوا کہ میں کسی کام میں مشورہ کر رہا تھا کہ میری عورت نے کہا تم ایسا کرتے ویسا کرتے تو خوب ہوتا تو میں نے اس سے کہا کہ تجھے میرے کام میں کیا دخل ہے جس کا میں ارادہ کرتا ہوں سو اس نے مجھ سے کہا کہ تعجب ہے اے ابن خطاب!تم تو چاہتے ہو کہ کوئی تم کو جواب ہی نہ دے۔حالانکہ تمہاری صاحبزادی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیتی ہے یہاں تک کہ وہ دن بھر غصہ میں رہتے ہیں۔سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر میں نے اپنی چادر لی اور میں گھر سے نکلا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا پر داخل ہوا اور اس سے کہا کہ اے میری چھوٹی بیٹی!تو جواب دیتی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہاں تک وہ دن بھر غصہ میں رہتے ہیں۔سوحفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ کی قسم!میں تو ان کو جواب دیتی ہوں۔سو میں نے اس سے کہا کہ تو جان لے میں تجھ کو ڈراتا ہوں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے اور اس کے رسول کے غضب سے۔اے میری بیٹی!تو اس بیوی کے دھوکے میں مت رہو جو اپنے حسن پر اتراتی ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پر پھر میں وہاں سے نکلا۔اور داخل ہوا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر بسبب اپنی قرابت کے جو مجھے ان کے ساتھ تھی اور میں نے ان سے بات کی اور مجھ سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا:کہ تعجب ہے تم کو اے ابن خطاب! کہ تم ہر چیز میں دخل دیتے ہو یہاں تک کہ تم چاہتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی بیبیوں کے معاملات میں بھی دخل دو۔اور مجھے ان کی بات سے اتنا غم ہوا کہ اس غم نے مجھے اس نصیحت سے باز رکھا جو میں کیا چاہتا تھا اور میں ان کے پاس سے نکلا۔اور میرا ایک رفیق تھا انصار میں سے کہ جب میں غائب ہوتا تو وہ مجھے خبر دیتا اور جب وہ غائب ہوتا (یعنی محفل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) تو میں اس کو خبر دیتا اور ہم ان دنوں خوف رکھتے تھے ایک بادشاہ کا غسان کے بادشاہوں میں سے اور ہم میں چرچا تھا کہ وہ ہماری طرف آنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اور ہمارے سینے اس کے خیال سے بھرے ہوئے تھے کہ اتنے میں میرا رفیق آیا اور اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ کھولو میں نے کہا:کیا غسانی آیا؟اس نے کہا کہ نہیں اس سے بھی زیادہ ایک پریشانی کی بات ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیبیوں سے جدا ہو گئے۔سو میں کہا کہ حفصہ اور عائشہ کی ناک خاک آلود ہو۔پھر میں نے اپنے کپڑے لیے اور میں نکلا یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جھروکے میں تھے کہ اس کے اوپر ایک کھجور کی جڑ سے چڑھتے تھے اور ایک غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سیاہ فام اس سیڑھی کے سرے پر تھا۔سو میں نے کہا کہ یہ عمر ہے اور مجھے اذن دو۔سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا:پھر میں نے یہ سب قصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا پھر جب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بات پر پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک حصیر پر تھے کہ ان کے اور حصیر کے بیچ میں اور کوئی بچھونا نہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے نیچے ایک تکیہ تھا چمڑے کا اور اس میں کھجور کا چھلکا بھرا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروں کی طرف کچھ پتے سلم کے ڈھیر تھے(جس سے چمڑے کو دباغت کرتے ہیں)اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے ایک چمڑا تھا جسے دباغت نہیں دی گئی تھی اور میں نے اثر اور نشان حصیر کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو میں دیکھا اور رونے لگا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”کہ کس نے رلایا تم کو؟“میں نے عرض کی کہ اے اللہ کےرسول! بیشک کسریٰ اور قیصر کیسی عیش میں ہیں اور آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ”کیا تم راضی نہیں ہوتے ان کے لیے دنیا ہے اور تمہارے لیے آخرت ہو۔“۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛باب فی الایلاء والاعتزال النساء و تخییرھن وقولہ تعالیٰ:"وان تظاہراعلیہ" (التحریم:٤)؛جلد٢ص١٠١٧ تا ١١٠٩؛حدیث نمبر ٣٥٩٠)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ حُنَيْنٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، يُحَدِّثُ قَالَ: مَكَثْتُ سَنَةً وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ آيَةٍ، فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَسْأَلَهُ، هَيْبَةً لَهُ حَتَّى خَرَجَ حَاجًّا، فَخَرَجْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا رَجَعَ فَكُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ عَدَلَ إِلَى الْأَرَاكِ لِحَاجَةٍ لَهُ، فَوَقَفْتُ لَهُ حَتَّى فَرَغَ، ثُمَّ سِرْتُ مَعَهُ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَزْوَاجِهِ، فَقَالَ: تِلْكَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ، قَالَ فَقُلْتُ لَهُ: وَاللهِ، إِنْ كُنْتُ لَأُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْ هَذَا مُنْذُ سَنَةٍ، فَمَا أَسْتَطِيعُ هَيْبَةً لَكَ، قَالَ: فَلَا تَفْعَلْ، مَا ظَنَنْتَ أَنَّ عِنْدِي مِنْ عِلْمٍ فَسَلْنِي عَنْهُ، فَإِنْ كُنْتُ أَعْلَمُهُ أَخْبَرْتُكَ، قَالَ: وَقَالَ عُمَرُ: وَاللهِ، إِنْ كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَا نَعُدُّ لِلنِّسَاءِ أَمْرًا، حَتَّى أَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى فِيهِنَّ مَا أَنْزَلَ، وَقَسَمَ لَهُنَّ مَا قَسَمَ، قَالَ: فَبَيْنَمَا أَنَا فِي أَمْرٍ أَأْتَمِرُهُ إِذْ قَالَتْ لِي امْرَأَتِي: لَوْ صَنَعْتَ كَذَا وَكَذَا، فَقُلْتُ لَهَا: وَمَا لَكِ أَنْتِ، وَلِمَا هَاهُنَا؟ وَمَا تَكَلُّفُكِ فِي أَمْرٍ أُرِيدُهُ، فَقَالَتْ لِي: عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، مَا تُرِيدُ أَنْ تُرَاجَعَ أَنْتَ، وَإِنَّ ابْنَتَكَ لَتُرَاجِعُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ، قَالَ عُمَرُ فَآخُذُ رِدَائِي، ثُمَّ أَخْرُجُ مَكَانِي حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى حَفْصَةَ، فَقُلْتُ لَهَا: يَا بُنَيَّةُ إِنَّكِ لَتُرَاجِعِينَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى يَظَلَّ يَوْمَهُ غَضْبَانَ؟ فَقَالَتْ حَفْصَةُ: وَاللهِ إِنَّا لَنُرَاجِعُهُ، فَقُلْتُ: تَعْلَمِينَ أَنِّي أُحَذِّرُكِ عُقُوبَةَ اللهِ، وَغَضَبَ رَسُولِهِ، يَا بُنَيَّةُ، لَا يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي قَدْ أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا، وَحُبُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا، ثُمَّ خَرَجْتُ حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ لِقَرَابَتِي مِنْهَا، فَكَلَّمْتُهَا، فَقَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ: عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ قَدْ دَخَلْتَ فِي كُلِّ شَيْءٍ، حَتَّى تَبْتَغِيَ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجِهِ، قَالَ: فَأَخَذَتْنِي أَخْذًا كَسَرَتْنِي عَنْ بَعْضِ مَا كُنْتُ أَجِدُ، فَخَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا، وَكَانَ لِي صَاحِبٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِذَا غِبْتُ أَتَانِي بِالْخَبَرِ، وَإِذَا غَابَ كُنْتُ أَنَا آتِيهِ بِالْخَبَرِ، وَنَحْنُ حِينَئِذٍ نَتَخَوَّفُ مَلِكًا مِنْ مُلُوكِ غَسَّانَ، ذُكِرَ لَنَا أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَسِيرَ إِلَيْنَا، فَقَدِ امْتَلَأَتْ صُدُورُنَا مِنْهُ، فَأَتَى صَاحِبِي الْأَنْصَارِيُّ يَدُقُّ الْبَابَ، وَقَالَ: افْتَحِ افْتَحْ، فَقُلْتُ: جَاءَ الْغَسَّانِيُّ؟ فَقَالَ: أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ، اعْتَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَزْوَاجَهُ، فَقُلْتُ: رَغِمَ أَنْفُ حَفْصَةَ وَعَائِشَةَ، ثُمَّ آخُذُ ثَوْبِي، فَأَخْرُجُ حَتَّى جِئْتُ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ يُرْتَقَى إِلَيْهَا بِعَجَلَةٍ، وَغُلَامٌ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْوَدُ عَلَى رَأْسِ الدَّرَجَةِ، فَقُلْتُ: هَذَا عُمَرُ، فَأُذِنَ لِي، قَالَ عُمَرُ: فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْحَدِيثَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ حَدِيثَ أُمِّ سَلَمَةَ، تَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّهُ لَعَلَى حَصِيرٍ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ شَيْءٌ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ، حَشْوُهَا لِيفٌ، وَإِنَّ عِنْدَ رِجْلَيْهِ قَرَظًا مَضْبُورًا، وَعِنْدَ رَأْسِهِ أُهُبًا مُعَلَّقَةً، فَرَأَيْتُ أَثَرَ الْحَصِيرِ فِي جَنْبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَكَيْتُ، فَقَالَ: «مَا يُبْكِيكَ؟» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ كِسْرَى وَقَيْصَرَ فِيمَا هُمَا فِيهِ، وَأَنْتَ رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَهُمَا الدُّنْيَا، وَلَكَ الْآخِرَةُ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3590

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ گیا حتیٰ کہ جب ہم مقام مرالظہران میں تھے..... اس کے بعد حدیث نمبر ٣٥٩٠ کی مثل بیان کیا البتہ اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت ابن عباس نے فرمایا میں نے پوچھا وہ دو عورتیں کون ہیں؟حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا حضرت حفصہ اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اس میں یہ بھی اضافہ ہے کہ میں حجروں کے پاس آیا تو ہر حجرے سے رونے کی آواز آرہی تھی یہ اضافہ بھی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایک ماہ تک نہ ملنے کی قسم کھائی جب انتیس دن ہوئے تو آپ ان کی طرف تشریف لاے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابٌ فِي الْإِيلَاءِ، وَاعْتِزَالِ النِّسَاءِ، وَتَخْيِيرِهِنَّ وَقَوْلِهِ تَعَالَى: {وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ} [التحريم: ٤]؛جلد٢ص١١١٠؛حدیث نمبر ٣٥٩١)

وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ عُمَرَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ كَنَحْوِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: قُلْتُ: شَأْنُ الْمَرْأَتَيْنِ؟ قَالَ: حَفْصَةُ، وَأُمُّ سَلَمَةَ، وَزَادَ فِيهِ: وَأَتَيْتُ الْحُجَرَ، فَإِذَا فِي كُلِّ بَيْتٍ بُكَاءٌ، وَزَادَ أَيْضًا: وَكَانَ آلَى مِنْهُنَّ شَهْرًا، فَلَمَّا كَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ نَزَلَ إِلَيْهِنَّ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3591

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ان دو عورتوں کے بارے میں پوچھنا چاہتا تھا جنہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے موافقت نہیں کی تھی میں ایک سال تک انتظار کرتا رہا اور مجھے موقعہ نہ مل سکا حتیٰ کہ مکہ مکرمہ کی طرف جاتے ہوئے میں ان کا ہم سفر ہوا جب مر الظهران میں پہنچے تو وہ قضائے حاجت کے لیے گئے اور مجھ سے پانی کا لوٹا طلب کیا میں پانی لے کر حاضر ہوا جب قضائے حاجت سے فارغ ہوکر واپس ہوئے تو میں ان پر پانی ڈالنے لگا مجھے وہ بات یاد آگئی پس میں نے کہا اے امیر المومنین وہ دو عورتیں کون ہیں؟تو میری بات مکمل ہونے سے پہلے انہوں نے فرمایا حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ(رضی اللہ عنہن)ہیں۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابٌ فِي الْإِيلَاءِ، وَاعْتِزَالِ النِّسَاءِ، وَتَخْيِيرِهِنَّ وَقَوْلِهِ تَعَالَى: {وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ} [التحريم: ٤]؛جلد٢ص١١١٠؛حدیث نمبر ٣٥٩٢)

وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ حُنَيْنٍ، وَهُوَ مَوْلَى الْعَبَّاسِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ عَنِ الْمَرْأَتَيْنِ اللَّتَيْنِ تَظَاهَرَتَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَبِثْتُ سَنَةً مَا أَجِدُ لَهُ مَوْضِعًا، حَتَّى صَحِبْتُهُ إِلَى مَكَّةَ، فَلَمَّا كَانَ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ ذَهَبَ يَقْضِي حَاجَتَهُ، فَقَالَ: أَدْرِكْنِي بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَلَمَّا قَضَى حَاجَتَهُ وَرَجَعَ، ذَهَبْتُ أَصُبُّ عَلَيْهِ، وَذَكَرْتُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَنِ الْمَرْأَتَانِ؟ فَمَا قَضَيْتُ كَلَامِي حَتَّى قَالَ: «عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3592

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں مدت سے آرزو رکھتا تھا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ان دو بیبیوں کا حال پوچھوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں میں سے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:«إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّـهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا» (۶۶-التحریم:۴) کہ ”تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں میں توبہ کرو تمہارے دلوں میں کچھ جھکاؤ آگیا ہے۔“ یہاں تک کہ حج کیا انہوں نے اور میں نے بھی ان کے ساتھ پھر جب ہم ایک راہ میں تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ راہ سے کنارے ہوئے۔اور میں بھی ان کے ساتھ کنارے ہوا۔پانی کا برتن لے کر اور قضائے حاجت سے فارغ ہوئے پھر میرے پاس آئے۔اور میں نے ان کے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انہوں نے وضو کیا اور میں نے کہا:اے امیرالمؤمنین!وہ کون سی دو عورتیں ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں میں سے جن کے لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ «إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّـهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا» ”تم دونوں توبہ کرو اللہ کی بارگاہ میں تمہارے دلوں میں کچھ جھکاؤ آگیا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:بڑے تعجب کی بات ہے اے ابن عباس!(یعنی اب تک تم نے یہ کیوں نہ دریافت کیا) زہری نے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ان کا نہ پوچھنا اتنی مدت ناپسند ہوا اور یہ ناپسند ہوا کہ اتنے دن کیوں اس سوال کو چھپا رکھا پھر فرمایا کہ وہ حفصہ اور عائشہ رضی اللہ عنہن ہیں، پھر لگے حدیث بیان کرنے اور کہا کہ ہم گروہ قریش کے ایک ایسی قوم تھے کہ عورتوں پر غالب رہتے تھے،پھر جب مدینہ میں آئے تو ایسے گروہ کو پایا کہ ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔سو ہماری عورتیں ان کی خصلتیں سیکھنے لگیں اور میرا مکان ان دنوں بنی امیہ کے قبیلہ میں تھا مدینہ کی بلندی پر سو ایک دن میں نے اپنی بیوی پر کچھ غصہ کیا سو وہ مجھے جواب دینے لگی۔اور میں نے اس کے جواب دینے کو برا مانا تو وہ بولی کہ تم میرے جواب دینے کو برا مانتے ہو اور اللہ کی قسم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیاں ان کو جواب دیتی ہیں اور ان میں سے کوئی ایک آپ کو چھوڑ رکھتی ہے صبح سے شام تک میں۔سو میں چلا اور داخل ہوا حفصہ پر اور میں نے کہا:کہ تم جواب دیتی ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔انہوں نے کہا:ہاں اور میں نے کہا:محروم ہوئیں تم میں سے جس نے ایسا کیا اور بڑے نقصان میں آئی کیا تم میں سے ہر ایک ڈرتی اس سے کہ اللہ اس پر غصہ کرے اس کے رسول کے غصہ دلانے سے اور ناگہاں وہ ہلاک ہو جائے(اس سے قوت ایمان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی معلوم ہوتی ہے اور جو عظمت و شان ان کے سینہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے بخوبی واضح ہوتی ہے)پھر کہا: کہ ہرگز جواب نہ دے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور ان سے کوئی چیز طلب نہ کر اور مجھ سے فرمائش کیا کر کہ جو تیرا جی چاہے اور تو دھوکا نہ کھائیو اس بی بی سے جو تیری ہمسائی یعنی سوتن ہے کہ وہ زیادہ حسین ہے تجھ سے اور زیادہ پیاری ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہ نسبت تیرے(غرض تو اس کے بھروسہ میں نہ رہیو کہ تیری اس سے برابری نہیں ہو سکتی اس میں اقرار ہے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی افضلیت اور محبوبیت کا)مراد لیتے تھے وہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو اور کہا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہ ہمارا ایک ہمسایہ تھا انصار میں سے کہ میں اور وہ باری باری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے۔سو ایک دن وہ آتا اور ایک دن میں اور وہ مجھے وحی وغیرہ کی خبر دیتا تھا اور میں اسے،اور ہم میں چرچا ہوتا تھا کہ غسان کا بادشاہ اپنے گھوڑوں کی نعلیں لگاتا ہے کہ ہم سے لڑے سو ایک دن میرا رفیق نیچے گیا (یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) اور پھر عشاء کو میرے پاس آیا اور میرا دروازہ کھٹکھٹایا اور آواز دی اور میں نکلا اور اس نے کہا:بڑا غضب ہوا۔میں نے کہا:کیا ملک غسان آیا؟اس نے کہا:نہیں اس سے بھی بڑی مہم پیش آئی اور بڑی لمبی کہ طلاق دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیبیوں کو۔میں نے کہا:حفصہ خسارے اور نقصان میں ہوگئی بے اور میں پہلے یقین رکھتا تھا کہ ایک دن یہ ہونے والا ہے یہاں تک کہ جب میں نے صبح کی نماز پڑھی اپنے کپڑے پہنے اور میں نیچے آیا اور حفصہ کے پاس گیا اور اس کو دیکھا کہ وہ رو رہی ہے،پھر میں نے کہا کہ طلاق دی تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے؟سو اس نے کہا:میں نہیں جانتی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالا خانہ میں تشریف فرما ہیں۔سو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کی طرف آیا جو سیاہ فام تھا اور میں نے کہا کہ اجازت لو عمر کے لیے اور وہ اندر گیا اور پھر نکلا اور کہا کہ میں نے تمہارا ذکر کیالیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے میں منبر شریف کے پاس جاکر بیٹھ گیا اور وہاں ایک گروہ بیٹھا ہوا تھا جن میں سے بعض رو رہے تھے میں تھوڑی دیر بیٹھا پھر مجھ سے نہ رہا گیا اور میں غلام کے پاس آیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے لیے اجازت طلب کرو وہ اندر گیا پھر باہر آیا اور کہا کہ میں نے آپ کا ذکر کیا لیکن آپ خاموش رہے میں واپس ہوگیا تو غلام مجھے آواز دینے لگا کہ آجائیں آپ کو اجازت مل گئی ہےپھر میں داخل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے اور آپکے پہلو میں اس کے نشانات تھے،پھر میں نے عرض کی کیا آپ نے طلاق دی اپنی بیبیوں کو اے اللہ کے رسول! سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف سر اٹھایا اور فرمایا:”کہ نہیں۔“پھر میں نے کہا:اللہ اکبر!اے اللہ کے رسول!کاش آپ دیکھتے کہ ہم لوگ قریش ہیں اور ایسی قوم تھے کہ غالب رہتے تھے عورتوں پر پھر جب مدینہ منورہ میں آئے تو ہم نے ایسی قوم کو پایا کہ ان کی عورتیں ان پر غالب ہیں اور ہماری عورتیں بھی ان کی عادتیں سیکھنے لگیں اور میں اپنی عورت پر غصہ ہوا ایک دن سو وہ مجھے جواب دینے لگی اور میں نے اس کے جواب دینے کو بہت برا مانا تو اس نے کہا:کہ تم کیا برا مانتے ہو میرے جواب دینے کو اس لیے کہ اللہ کی قسم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیاں ان کو جواب دیتی ہیں اور ایک ان میں کی آپ کو چھوڑ دیتی ہے دن سے رات تک سو میں نے کہا کہ محروم ہو گئی اور نقصان میں پڑ گئی جس نے ان میں سے ایسا کیا۔ کیا تم میں سے ہر ایک بے خوف ہو گئی ہے اس سے کہ اللہ تعالیٰ اس پر غصہ کرے بسبب غصہ اس کے رسول کے اور وہ اسی دم ہلاک ہو جائے،سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراۓ اور میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ میں داخل ہوا حفصہ کے پاس اور میں نے کہا کہ تم دھوکا نہ کھانا اپنی سوکن کی حالت دیکھ کر کہ وہ تم سے زیادہ خوبصورت اور تم سے زیادہ پیاری ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر دوبارہ مسکرائے پھر میں نے عرض کی کہ کچھ جی بہلانے کی باتیں کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“پس میں بیٹھ گیا اور سر اٹھا کر گھر کا جائزہ لینا شروع کیا لیکن مجھےگھر میں کوئی ایسی چیز نظر نہ آئی جس پر نظر ٹھہرتی ہو سواے تین کھالوں کے جن کو رنگا نہیں گیا تھا ۔سو میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ آپ کی امت کو فراغت اور کشادگی عنایت کرے (یہ کمال ادب کی بات کہی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اگر اپنے واسطے نہیں مانگتے اور امت کی کشادگی طلب فرمائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ البال رہیں)اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فارس اور روم کو بڑی کشادگی دے رکھی ہے حالانکہ وہ اللہ کو نہیں پوجتے ہیں(بلکہ آتش پرست اور بت پرست ہیں) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ بیٹھے اور کہا: ”اے ابن خطاب! کیا شک میں ہو وہ لوگ تو ایسے ہیں کہ ان کو طیبات دنیا کی زندگی میں دے دیئے گئے۔“ سو میں نے عرض کی کہ مغفرت مانگئیے میرے لیے اللہ تعالیٰ سے اے اللہ کے رسول! اور کیفیت یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی تھی کہ بیبیوں کے پاس نہ جائیں گے ایک مہینے تک اور یہ قسم ان پر نہایت غصہ کے سبب کھائی تھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کی طرف متوجہ کر دیا۔‌‌‌‏ حضرت زہری فرماتے ہیں:خبر دی مجھ کو عروہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی زبانی کہ جب انتیس راتیں گزر گئیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے میرے پاس تشریف لائے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے قسم کھائی تھی کہ ایک ماہ تک ہمارے پاس تشریف نہیں لائیں گے آپ نے فرمایا(یہ)مہینہ انتیس دن کا ہے پھر فرمایا اے عائشہ!میں تم سے ایک بات کہتا ہوں اور تم اس کے جواب دینے میں جلدی نہ کرو یہاں تک کہ مشورہ لے لو اپنے ماں باپ سے تو کچھ تمہارا حرج نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت پڑھی «يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ» (۳۳-الأحزاب: ۲۸) سے «أَجْرًا عَظِيمًا» (۳۳-الأحزاب: ۲۵) تک یعنی ”اے نبی! کہہ دو تم اپنی بیبیوں سے۔“ ”بہت بڑا اجر ہے“ تک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوب معلوم تھا کہ میرے ماں باپ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہونے کا حکم نہ دیں گے، پھر فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی کہ اس میں کیا مشورہ لوں میں اپنے ماں باپ سے میں نے اللہ تعالیٰ،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آخرت کے گھر کو اختیار کیا۔معمر نے کہا:مجھے ایوب نے خبر دی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ مت خبر دو آپ اپنی اور بیبیوں کو اس سے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختیار کیا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کہ”اللہ تعالیٰ نے مجھے پیغام پہنچانے کو بھیجا ہے نہ مشکل میں ڈالنے کو۔“ قتادہ نے کہا: «صَغَتْ قُلُوبُكُمَا» (التحریم: ۴: ۶۶) کا معنیٰ یہ ہے کہ تم دونوں کے دل جھک گئے۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابٌ فِي الْإِيلَاءِ، وَاعْتِزَالِ النِّسَاءِ، وَتَخْيِيرِهِنَّ وَقَوْلِهِ تَعَالَى: {وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ} [التحريم: ٤]؛جلد٢ص١١١١ تا١١١٣؛حدیث نمبر ٣٥٩٣)

وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ، وَتَقَارَبَا فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ، قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: حَدَّثَنَا، وقَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمْ أَزَلْ حَرِيصًا أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ عَنِ الْمَرْأَتَيْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّتَيْنِ قَالَ اللهُ تَعَالَى: {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} [التحريم: ٤]؟ حَتَّى حَجَّ عُمَرُ وَحَجَجْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، عَدَلَ عُمَرُ، وَعَدَلْتُ مَعَهُ بِالْإِدَاوَةِ، فَتَبَرَّزَ، ثُمَّ أَتَانِي، فَسَكَبْتُ عَلَى يَدَيْهِ، فَتَوَضَّأَ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَنِ الْمَرْأَتَانِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّتَانِ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُمَا: {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} [التحريم: ٤]؟ قَالَ عُمَرُ: وَاعَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ - قَالَ الزُّهْرِيُّ: كَرِهَ وَاللهِ مَا سَأَلَهُ عَنْهُ، وَلَمْ يَكْتُمْهُ - قَالَ: «هِيَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ»، ثُمَّ أَخَذَ يَسُوقُ الْحَدِيثَ، قَالَ: كُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ قَوْمًا نَغْلِبُ النِّسَاءَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، وَجَدْنَا قَوْمًا تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ، فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا يَتَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَائِهِمْ، قَالَ: وَكَانَ مَنْزِلِي فِي بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ بِالْعَوَالِي، فَتَغَضَّبْتُ يَوْمًا عَلَى امْرَأَتِي، فَإِذَا هِيَ تُرَاجِعُنِي، فَأَنْكَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِي، فَقَالَتْ: مَا تُنْكِرُ أَنْ أُرَاجِعَكَ، فَوَاللهِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُرَاجِعْنَهُ، وَتَهْجُرُهُ إِحْدَاهُنَّ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ، فَانْطَلَقْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ، فَقُلْتُ: أَتُرَاجِعِينَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، فَقُلْتُ: أَتَهْجُرُهُ إِحْدَاكُنَّ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قُلْتُ: قَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْكُنَّ، وَخَسِرَ، أَفَتَأْمَنُ إِحْدَاكُنَّ أَنْ يَغْضَبَ اللهُ عَلَيْهَا لِغَضَبِ رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَإِذَا هِيَ قَدْ هَلَكَتْ، لَا تُرَاجِعِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا تَسْأَلِيهِ شَيْئًا، وَسَلِينِي مَا بَدَا لَكِ، وَلَا يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ هِيَ أَوْسَمَ وَأَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْكِ - يُرِيدُ عَائِشَةَ [ص: ١١١٢] قَالَ: وَكَانَ لِي جَارٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكُنَّا نَتَنَاوَبُ النُّزُولَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَنْزِلُ يَوْمًا وَأَنْزِلُ يَوْمًا، فَيَأْتِينِي بِخَبَرِ الْوَحْيِ وَغَيْرِهِ، وَآتِيهِ بِمِثْلِ ذَلِكَ. وَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ غَسَّانَ تُنْعِلُ الْخَيْلَ لِتَغْزُوَنَا، فَنَزَلَ صَاحِبِي، ثُمَّ أَتَانِي عِشَاءً، فَضَرَبَ بَابِي، ثُمَّ نَادَانِي، فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: حَدَثَ أَمْرٌ عَظِيمٌ، قُلْتُ: مَاذَا؟ أَجَاءَتْ غَسَّانُ؟ قَالَ: لَا، بَلْ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ وَأَطْوَلُ، طَلَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ، فَقُلْتُ: قَدْ خَابَتْ حَفْصَةُ وَخَسِرَتْ، قَدْ كُنْتُ أَظُنُّ هَذَا كَائِنًا، حَتَّى إِذَا صَلَّيْتُ الصُّبْحَ شَدَدْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي، ثُمَّ نَزَلْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقُلْتُ: أَطَلَّقَكُنَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: لَا أَدْرِي، هَا هُوَ ذَا مُعْتَزِلٌ فِي هَذِهِ الْمَشْرُبَةِ، فَأَتَيْتُ غُلَامًا لَهُ أَسْوَدَ، فَقُلْتُ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ، فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيَّ، فَقَالَ: قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ، فَصَمَتَ، فَانْطَلَقْتُ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ فَجَلَسْتُ، فَإِذَا عِنْدَهُ رَهْطٌ جُلُوسٌ يَبْكِي بَعْضُهُمْ، فَجَلَسْتُ قَلِيلًا ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْغُلَامَ، فَقُلْتُ: اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ، فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيَّ، فَقَالَ: قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ، فَصَمَتَ، فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا، فَإِذَا الْغُلَامُ يَدْعُونِي، فَقَالَ: ادْخُلْ فَقَدْ أَذِنَ لَكَ، فَدَخَلْتُ، فَسَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا هُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى رَمْلِ حَصِيرٍ، قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِه فَقُلْتُ: أَطَلَّقْتَ يَا رَسُولَ اللهِ نِسَاءَكَ؟ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيَّ، وَقَالَ: «لَا»، فَقُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، لَوْ رَأَيْتَنَا يَا رَسُولَ اللهِ وَكُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ قَوْمًا نَغْلِبُ النِّسَاءَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ وَجَدْنَا قَوْمًا تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ، فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا يَتَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَائِهِمْ، فَتَغَضَّبْتُ عَلَى امْرَأَتِي يَوْمًا، فَإِذَا هِيَ تُرَاجِعُنِي، فَأَنْكَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِي، فَقَالَتْ: مَا تُنْكِرُ أَنْ أُرَاجِعَكَ، فَوَاللهِ، إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُرَاجِعْنَهُ، وَتَهْجُرُهُ إِحْدَاهُنَّ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ، فَقُلْتُ: قَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكِ مِنْهُنَّ وَخَسِرَ، أَفَتَأْمَنُ إِحْدَاهُنَّ أَنْ يَغْضَبَ اللهُ عَلَيْهَا لِغَضَبِ رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَإِذَا هِيَ قَدْ هَلَكَتْ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ، فَقُلْتُ: لَا يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ هِيَ أَوْسَمُ مِنْكِ، وَأَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْكِ، فَتَبَسَّمَ أُخْرَى، فَقُلْتُ: أَسْتَأْنِسُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «نَعَمْ»، فَجَلَسْتُ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فِي الْبَيْتِ، فَوَاللهِ، مَا رَأَيْتُ فِيهِ شَيْئًا يَرُدُّ الْبَصَرَ، إِلَّا أَهَبًا ثَلَاثَةً، فَقُلْتُ: ادْعُ اللهَ يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ يُوَسِّعَ عَلَى أُمَّتِكَ، فَقَدْ وَسَّعَ عَلَى فَارِسَ وَالرُّومِ، وَهُمْ لَا يَعْبُدُونَ اللهَ، فَاسْتَوَى جَالِسًا، ثُمَّ قَالَ: «أَفِي شَكٍّ أَنْتَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، أُولَئِكَ قَوْمٌ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا»، فَقُلْتُ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَانَ أَقْسَمَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا مِنْ شِدَّةِ مَوْجِدَتِهِ عَلَيْهِنَّ، حَتَّى عَاتَبَهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا مَضَى تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَدَأَ بِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ أَقْسَمْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَيْنَا شَهْرًا، وَإِنَّكَ دَخَلْتَ مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ أَعُدُّهُنَّ، فَقَالَ: «إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ»، ثُمَّ قَالَ: «يَا عَائِشَةُ، إِنِّي ذَاكِرٌ لَكِ أَمْرًا، فَلَا عَلَيْكِ أَنْ لَا تَعْجَلِي فِيهِ حَتَّى تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْكِ»، ثُمَّ قَرَأَ عَلَيَّ الْآيَةَ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ} [الأحزاب: ٢٨] حَتَّى بَلَغَ {أَجْرًا عَظِيمًا} [النساء: ٤٠]، قَالَتْ عَائِشَةُ: قَدْ عَلِمَ وَاللهِ أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَكُونَا لِيَأْمُرَانِي بِفِرَاقِهِ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَوَفِي هَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَيَّ؟ فَإِنِّي أُرِيدُ اللهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ، قَالَ مَعْمَرٌ، فَأَخْبَرَنِي أَيُّوبُ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَا تُخْبِرْ نِسَاءَكَ أَنِّي اخْتَرْتُكَ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللهَ أَرْسَلَنِي مُبَلِّغًا، وَلَمْ يُرْسِلْنِي مُتَعَنِّتًا»، قَالَ قَتَادَةُ: «صَغَتْ قُلُوبُكُمَا، مَالَتْ قُلُوبُكُمَا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3593

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابو عمرو بن حفص نے ان کو طلاق بائنہ دی اور وہ غائب تھے ان کے وکیل نے ان(حضرت فاطمہ)کی طرف کچھ جو بھیجے تو وہ اس پر ناراض ہوگئیں وکیل نے کہا اللہ کی قسم ہم پر تمہارا کوئی حق واجب نہیں وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور واقعہ سنایا آپ نے فرمایا تمہارے لیے اس پر کوئی نفقہ واجب نہیں پس آپ نے ان کو ام شریک کے گھر عدت گزارنے کا حکم دیا۔پھر فرمایا اس خاتون کے ہاں میرے اصحاب بکثرت جمع ہوتے ہیں تو حضرت ابن مکتوم کے ہاں عدت گزارو وہ نابینا ہیں ان کے ہاں تم کپڑے اتار سکتی ہو جب تمہاری عدت پوری ہو تو مجھے بتا دینا۔ حضرت فاطمہ فرماتی ہیں جب میری عدت ختم ہوگئی تو میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ حضرت معاویہ بن سفیان اور حضرت ابو جہم(رضی اللہ عنہما)نے مجھے پیغام نکاح بھیجا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں تک ابو جہم کا تعلق ہے تو وہ اپنے کندھے سے لاٹھی نہیں اتارتے اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ مفلس ہیں ان کے پاس مال نہیں تم حضرت اسامہ بن زید سے نکاح کرلو میں نے اس بات کو ناپسند کیا آپ نے پھر فرمایا حضرت اسامہ سے نکاح کرو پس میں نے ان سے نکاح کرلیا تو اللہ تعالیٰ نے اس میں بھلائی رکھ دی اور مجھ پر شک کیا جاتا تھا۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛ترجمہ؛جس کو تین طلاقیں دیں اس کے لئے نفقہ نہ ہونے کا بیان؛جلد٢ص١١١٤؛حدیث نمبر ٣٥٩٤)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَهَا الْبَتَّةَ، وَهُوَ غَائِبٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا وَكِيلُهُ بِشَعِيرٍ، فَسَخِطَتْهُ، فَقَالَ: وَاللهِ مَا لَكِ عَلَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «لَيْسَ لَكِ عَلَيْهِ نَفَقَةٌ»، فَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ، ثُمَّ قَالَ: «تِلْكِ امْرَأَةٌ يَغْشَاهَا أَصْحَابِي، اعْتَدِّي عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى تَضَعِينَ ثِيَابَكِ، فَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي»، قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ ذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا أَبُو جَهْمٍ، فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ، وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ» فَكَرِهْتُهُ، ثُمَّ قَالَ: «انْكِحِي أُسَامَةَ»، فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللهُ فِيهِ خَيْرًا، وَاغْتَبَطْتُ بِهِ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3594

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ان کے خاوند نے ان کو طلاق دے دی اور انہوں نے ان کو معمولی سا نفقہ دیا۔جب انہوں نے اس کو دیکھا تو کہا اللہ کی قسم میں یہ بات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور بتاؤں گی اگر میرے لئے نفقہ ہے تو میں اس قدر لوں گی جس سے میری ضروریات پوری ہوں اور اگر میرے لیے نفقہ نہ ہوا تو کچھ بھی نہیں لوں گی۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٤؛حدیث نمبر ٣٥٩٥)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ، وَقَالَ قُتَيْبَةُ أَيْضًا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ، كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، أَنَّهُ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ أَنْفَقَ عَلَيْهَا نَفَقَةَ دُونٍ، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ، قَالَتْ: وَاللهِ لَأُعْلِمَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنْ كَانَ لِي نَفَقَةٌ أَخَذْتُ الَّذِي يُصْلِحُنِي، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لِي نَفَقَةٌ لَمْ آخُذْ مِنْهُ شَيْئًا، قَالَتْ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «لَا نَفَقَةَ لَكِ، وَلَا سُكْنَى»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3595

حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں میں نے حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے خاوند مخزومی نے ان کو طلاق دی تو ان کو نفقہ دینے سے انکار دیا وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ کو واقعہ سنایا آپ نے فرمایا تمہارے لیے نفقہ نہیں ہے تو یہاں سے منتقل ہوکر حضرت ابن مکتوم کے ہاں چلی جا اور ان کے پاس ہی ٹھہر جا کیوں کہ وہ نابینا آدمی ہیں تو وہاں لباس اتار سکتی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٥؛حدیث نمبر ٣٥٩٦)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّ زَوْجَهَا الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا، فَأَبَى أَنْ يُنْفِقَ عَلَيْهَا، فَجَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا نَفَقَةَ لَكِ، فَانْتَقِلِي فَاذْهَبِي إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَكُونِي عِنْدَهُ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى تَضَعِينَ ثِيَابَكِ عِنْدَهُ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3596

حضرت فاطمہ بنت قیس بیان کرتی ہیں کہ ابو حفص مغیرہ مخزومی نے ان کو تین طلاقیں دے دی پھر وہ یمن کی طرف چلے گئے تو ان کے گھر والوں نے کہا تمہارے لیے ہمارے ذمہ کوئی نفقہ نہیں اس پر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کچھ دیگر افراد کے ہمراہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے انہوں نے کہا کہ ابو حفص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں کیا اس کے نفقہ ہے؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے لیے کوئی نفقہ نہیں اور اس پر عدت ہے نیز آپ نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ تم میرے مشورہ کے بغیر نکاح نہ کرنا اور یہ بھی حکم دیا کہ وہ حضرت ام شریک کے گھر چلی جائیں۔ پھر پیغام بھیجا کہ ام شریک کے گھر قدیم مہاجرین آتے ہیں تم حضرت ابن ام مکتوم کے ہاں چلی جاؤ وہ نابینا ہیں جب تمہارا دو پٹہ اترے گا تو وہ تمہیں نہیں دیکھ سکیں گے چنانچہ وہ وہاں سے چلی گئیں جب ان کی عدت پوری ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے ان کا نکاح کردیا۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٥؛حدیث نمبر ٣٥٩٧)

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، أُخْتَ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ، أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أَبَا حَفْصِ بْنَ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيَّ، طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهَا أَهْلُهُ: لَيْسَ لَكِ عَلَيْنَا نَفَقَةٌ، فَانْطَلَقَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فِي نَفَرٍ، فَأَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ، فَقَالُوا: إِنَّ أَبَا حَفْصٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، فَهَلْ لَهَا مِنْ نَفَقَةٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَتْ لَهَا نَفَقَةٌ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ»، وَأَرْسَلَ إِلَيْهَا أَنْ لَا تَسْبِقِينِي بِنَفْسِكِ، وَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى أُمِّ شَرِيكٍ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْهَا: «أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ يَأْتِيهَا الْمُهَاجِرُونَ الْأَوَّلُونَ، فَانْطَلِقِي إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى، فَإِنَّكِ إِذَا وَضَعْتِ خِمَارَكِ لَمْ يَرَكِ»، فَانْطَلَقَتْ إِلَيْهِ، فَلَمَّا مَضَتْ عِدَّتُهَا أَنْكَحَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3597

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں بنو مخزوم کے ایک شخص کے نکاح میں تھی اس نے مجھے طلاق بائن دے دی تو میں نے اس کے گھر والوں کو پیغام بھیج کر نفقہ کا مطالبہ کیا باقی روایت حدیث نمبر ٣٥٩٧ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٦؛حدیث نمبر ٣٥٩٨)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَابْنُ حُجْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، ح وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَ: كَتَبْتُ ذَلِكَ مِنْ فِيهَا كِتَابًا، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ، فَطَلَّقَنِي الْبَتَّةَ، فَأَرْسَلْتُ إِلَى أَهْلِهِ أَبْتَغِي النَّفَقَةَ، وَاقْتَصُّوا الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو: «لَا تَفُوتِينَا بِنَفْسِكِ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3598

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ وہ ابو عمرو بن حفص بن مغیرہ کے نکاح میں تھیں تو انہوں نے ان کو تین طلاقیں دے دیں وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور گھر سے باہر نکلنے کے بارے میں پوچھا آپ نے فرمایا ابن مکتوم کے گھر چلی جاؤ۔ مروان نے مطلقہ کے گھر سے نکلنے کے بارے میں اس روایت کی تصدیق نہیں کی اور حضرت عروہ نے فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی حضرت فاطمہ بنت قیس سے اس روایت کا انکار کیا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٦؛حدیث نمبر ٣٥٩٩)

حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، جَمِيعًا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِح، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ أَبِي عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَطَلَّقَهَا آخِرَ ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا جَاءَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْتَفْتِيهِ فِي خُرُوجِهَا مِنْ بَيْتِهَا، «فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى»، «فَأَبَى مَرْوَانُ أَنْ يُصَدِّقَهُ فِي خُرُوجِ الْمُطَلَّقَةِ مِنْ بَيْتِهَا»، " وقَالَ عُرْوَةُ: إِنَّ عَائِشَةَ أَنْكَرَتْ ذَلِكَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ "،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3599

ایک اور سند کے ساتھ بھی یہ روایت منقول ہے اور اس میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت فاطمہ بنت قیس کی اس روایت کا انکار کیا ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٦؛حدیث نمبر ٣٦٠٠)

وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، مَعَ قَوْلِ عُرْوَةَ: إِنَّ عَائِشَةَ أَنْكَرَتْ ذَلِكَ عَلَى فَاطِمَةَ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3600

حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ روایت کرتےہیں کہ عمرو بن حفص بن مغیرہ،حضرت علی بن طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ یمن کی طرف تشریف لے گئے اور انہوں نے اپنے قاصد کے ہاتھ فاطمہ بنت قیس کو تیسری طلاق بھیج دی جو باقی تھی۔اور حارث بن ہشام اور عباس بن ربیعہ کو پیغام بھیجا کہ ان کو نفقہ دے دینا ان دونوں حضرات نے فاطمہ بنت قیس سے کہا اللہ تعالیٰ کی قسم!تمہارے لیے نفقہ نہیں مگر یہ کہ تم حاملہ ہوتیں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ان دونوں کی بات بتائی آپ نے بھی فرمایا تمہارے لیے کوئی نفقہ نہیں انہوں نے(اس گھر سے)منتقل ہونے کے لیے اجازت طلب کی تو آپ نے اجازت دے دی انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ!میں کہاں رہوں؟آپ نے فرمایا ابن ام مکتوم کے گھر رہو،وہ نابینا ہیں تم وہاں لباس(دو پٹہ وغیرہ)اتار سکتی ہو وہ تمہیں دیکھ نہیں سکیں گے ۔ جب ان کی عدت پوری ہوگئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نکاح حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے کردیا۔ (حاکم مدینہ)مروان نے قبیصہ بن ذویب کو ان کے پاس بھیجا کہ وہ ان سے اس حدیث کے بارے میں سوال کریں انہوں نے حدیث بیان کی تو مروان نے کہا ہم نے یہ حدیث صرف ایک عورت سے سنی ہے ہم اسی فیصلے کو اختیار کریں گے جس پر ہم نے لوگوں کو پایا۔ جب مروان کی یہ بات حضرت فاطمہ بنت قیس کو پہنچی تو انہوں نے کہا میرے اور تمہارے درمیان قرآن کا فیصلہ ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: "ان کو ان کے گھروں سے نہ نکالو" فاطمہ بنت قیس نے کہا یہ آیت ان مطلقہ عورتوں کے بارے میں ہے جن کو طلاق رجعی دی گئی اور تین طلاقوں کے بعد کونسا رجوع ہے۔پس تم کس طرح کہتے ہو کہ اگر وہ حاملہ نہ ہو تو اس کے لئے نفقہ نہیں اور تم اس کو کس دلیل کے تحت روکو گے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٧؛حدیث نمبر ٣٦٠١)

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، خَرَجَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْيَمَنِ، فَأَرْسَلَ إِلَى امْرَأَتِهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ بِتَطْلِيقَةٍ كَانَتْ بَقِيَتْ مِنْ طَلَاقِهَا، وَأَمَرَ لَهَا الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ بِنَفَقَةٍ، فَقَالَا لَهَا: وَاللهِ مَا لَكِ نَفَقَةٌ إِلَّا أَنْ تَكُونِي حَامِلًا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ لَهُ قَوْلَهُمَا، فَقَالَ: «لَا نَفَقَةَ لَكِ»، فَاسْتَأْذَنَتْهُ فِي الِانْتِقَالِ، فَأَذِنَ لَهَا، فَقَالَتْ: أَيْنَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: «إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ» وَكَانَ أَعْمَى، تَضَعُ ثِيَابَهَا عِنْدَهُ وَلَا يَرَاهَا، فَلَمَّا مَضَتْ عِدَّتُهَا أَنْكَحَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا مَرْوَانُ، قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ يَسْأَلُهَا عَنِ الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَتْهُ بِهِ، فَقَالَ مَرْوَانُ: لَمْ نَسْمَعْ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا مِنِ امْرَأَةٍ، سَنَأْخُذُ بِالْعِصْمَةِ الَّتِي وَجَدْنَا النَّاسَ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ، حِينَ بَلَغَهَا قَوْلُ مَرْوَانَ: فَبَيْنِي وَبَيْنَكُمُ الْقُرْآنُ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ} [الطلاق: ١] الْآيَةَ، قَالَتْ: " هَذَا لِمَنْ كَانَتْ لَهُ مُرَاجَعَةٌ، فَأَيُّ أَمْرٍ يَحْدُثُ بَعْدَ الثَّلَاثِ؟ فَكَيْفَ تَقُولُونَ: لَا نَفَقَةَ لَهَا إِذَا لَمْ تَكُنْ حَامِلًا؟ فَعَلَامَ تَحْبِسُونَهَا؟

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3601

حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مقدمہ میں کیا فیصلہ کیا تھا؟انہوں نے کہا میرے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دے دیں تو میں مکان اور نفقہ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں مکان اور نفقہ کا فیصلہ نہ فرمایا اور مجھے حضرت ابن مکتوم کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم دیا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٧؛حدیث نمبر ٣٦٠٢)

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ، وَحُصَيْنٌ، وَمُغِيرَةُ، وَأَشْعَثُ، وَمُجَالِدٌ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَدَاوُدُ، كُلُّهُمْ عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْتُهَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ، فَقَالَتْ: فَخَاصَمْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّكْنَى وَالنَّفَقَةِ، قَالَتْ: «فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى، وَلَا نَفَقَةً، وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3602

ایک اور سند کے ساتھ بھی حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے حدیث نمبر ٣٦٠٢ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٧؛حدیث نمبر ٣٦٠٣)

وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، وَدَاوُدَ، وَمُغِيرَةَ، وَإِسْمَاعِيلَ، وَأَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، بِمِثْلِ حَدِيثِ زُهَيْرٍ، عَنْ هُشَيْمٍ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3603

حضرت شعبی کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت فاطمہ بنت قیس کے پاس گئے تو انہوں نے ہمیں رطب ابن طاب نامی تازہ کھجوریں کھلائیں اور سکت(پیغمبری جو)کے ستو پلاے میں نے ان سے پوچھا کہ جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں وہ عدت کہاں گزارے انہوں نے کہا میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے گھر والوں کے ہاں عدت گزارنے کا حکم دیا۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٨؛حدیث نمبر ٣٦٠٤)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ الْهُجَيْمِيُّ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ أَبُو الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، فَأَتْحَفَتْنَا بِرُطَبِ ابْنِ طَابٍ، وَسَقَتْنَا سَوِيقَ سُلْتٍ، فَسَأَلْتُهَا عَنِ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا، أَيْنَ تَعْتَدُّ؟ قَالَتْ: «طَلَّقَنِي بَعْلِي ثَلَاثًا، فَأَذِنَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَعْتَدَّ فِي أَهْلِي»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3604

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں جسے تین طلاقیں دی گئی،روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا اس کے لیے مکان اور نفقہ نہیں۔ (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٨؛حدیث نمبر ٣٦٠٥)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا، قَالَ: «لَيْسَ لَهَا سُكْنَى، وَلَا نَفَقَةٌ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3605

حضرت فاطمہ بنت قیس فرماتی ہیں مجھے میرے خاوند نے تین طلاقیں دے دیں تو میں نے اس گھر سے منتقل ہونے کا ارادہ کیا چنانچہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا اپنے چچا زاد بھائی ابن مکتوم رضی اللہ عنہ کے گھر جاؤ اور وہاں عدت گزارو۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٨؛حدیث نمبر ٣٦٠٦)

وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ: طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلَاثًا، فَأَرَدْتُ النُّقْلَةَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «انْتَقِلِي إِلَى بَيْتِ ابْنِ عَمِّكِ عَمْرِو بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَاعْتَدِّي عِنْدَهُ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3606

ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں مسجد اعظم میں اسود بن یزید کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا اور ہمارے ساتھ حضرت شعبی بھی تھے چنانچہ حضرت شعبی نے فاطمہ بنت قیس کی حدیث بیان کی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے مکان اور نفقہ مقرر نہیں فرمایا پھر اسود نے مٹھی میں کنکریاں لے کر حضرت شعبی کی طرف پھینکیں اور کہا افسوس!تم اس قسم کی حدیث بیان کرتے ہو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم ایک عورت کے قول پر اللہ کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت کو چھوڑ نہیں سکتے ہمیں معلوم نہیں اسے یاد رہا یا بھول گئی اس کے لیے مکان بھی ہے اور نفقہ بھی،ارشاد خداوندی ہے: "ان(مطلقہ)عورتوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ خود نکلیں مگر یہ کہ وہ واضح بے حیائی کا ارتکاب کریں" (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٨؛حدیث نمبر ٣٦٠٧)

وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ الْأَعْظَمِ، وَمَعَنَا الشَّعْبِيُّ، فَحَدَّثَ الشَّعْبِيُّ بِحَدِيثِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً»، ثُمَّ أَخَذَ الْأَسْوَدُ كَفًّا مِنْ حَصًى، فَحَصَبَهُ بِهِ، فَقَالَ: وَيْلَكَ تُحَدِّثُ بِمِثْلِ هَذَا، قَالَ عُمَرُ: لَا نَتْرُكُ كِتَابَ اللهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ، لَا نَدْرِي لَعَلَّهَا حَفِظَتْ، أَوْ نَسِيَتْ، لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ} [الطلاق: ١]،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3607

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٦٠٧ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٩؛حدیث نمبر ٣٦٠٨)

وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ بِقِصَّتِهِ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3608

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ان کے خاوند نے ان کو تین طلاقیں دیں تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے مکان اور نفقہ معین نہ فرمایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا جب تمہاری عدت ختم ہو جائے تو مجھے بتانا۔ انہوں نے آپ کو اطلاع دی کہ حضرت معاویہ اور حضرت ابو جہم اور حضرت اسامہ(رضی اللہ عنہم)نے ان کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہاں تک حضرت معاویہ کا تعلق ہے تو وہ نادار آدمی ہیں ان کے پاس مال نہیں اور حضرت ابو جہم عورتوں کو بہت مارتے ہیں البتہ حضرت اسامہ سے نکاح کر لو حضرت فاطمہ نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے انکار کیا اور کہا اسامہ اسامہ(یعنی نہیں)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری تمہارے لیے بہتر ہے فرماتی ہیں پس میں نے ان سے نکاح کرلیا اور مجھ پر رشک کیا جاتا تھا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٩؛حدیث نمبر ٣٦٠٩)

وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ بْنِ صُخَيْرٍ الْعَدَوِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، تَقُولُ: إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُكْنَى، وَلَا نَفَقَةً، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي»، فَآذَنْتُهُ، فَخَطَبَهَا مُعَاوِيَةُ، وَأَبُو جَهْمٍ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا مُعَاوِيَةُ فَرَجُلٌ تَرِبٌ، لَا مَالَ لَهُ، وَأَمَّا أَبُو جَهْمٍ فَرَجُلٌ ضَرَّابٌ لِلنِّسَاءِ، وَلَكِنْ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ» فَقَالَتْ بِيَدِهَا هَكَذَا: أُسَامَةُ، أُسَامَةُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَاعَةُ اللهِ، وَطَاعَةُ رَسُولِهِ خَيْرٌ لَكِ»، قَالَتْ: فَتَزَوَّجْتُهُ، فَاغْتَبَطْتُ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3609

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میرے خاوند ابو عمرو بن حفص بن مغیرہ ابن ابی ربیعہ نے مجھے طلاق بھجوائیں تو ساتھ ہی پانچ صاع کھجوریں اور پانچ صاع جو بھیجے میں نے کہا کیا میرے لئے اسی قدر نفقہ ہے؟اور میں تمہارے گھر میں عدت نہیں گزاروں گی۔ فرماتی ہیں میں نے اپنے کپڑے لپیٹے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ نے پوچھا اس نے تمہیں کتنی طلاقیں دی ہیں؟میں نے عرض کیا تین طلاقیں،آپ نے فرمایا اس نے سچ کہا تمہارے لیے نفقہ نہیں ہے اور تم اپنے چچازاد بھائی حضرت ابن مکتوم رضی اللہ عنہ کے ہاں عدت گزارو۔کیوں کہ وہ نابینا ہیں تم وہاں اپنا کپڑا اتار سکتی ہو۔جب تمہاری عدت ختم ہوجائے تو مجھے بتانا۔ فاطمہ بنت قیس فرماتی ہیں پس مجھے کئی لوگوں نے منگنی کا پیغام دیا جن میں حضرت معاویہ اور حضرت ابو الجہم عورتوں پر بہت سخت یا فرمایا ان کو بہت مارنے والے ہیں یا اسی قسم کا کوئی لفظ فرمایا تم اسامہ بن زید سے نکاح کرلو۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١١٩؛حدیث نمبر ٣٦١٠)

وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ، تَقُولُ: أَرْسَلَ إِلَيَّ زَوْجِي أَبُو عَمْرِو بْنُ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ بِطَلَاقِي، وَأَرْسَلَ مَعَهُ بِخَمْسَةِ آصُعِ تَمْرٍ، وَخَمْسَةِ آصُعِ شَعِيرٍ، فَقُلْتُ: أَمَا لِي نَفَقَةٌ إِلَّا هَذَا؟ وَلَا أَعْتَدُّ فِي مَنْزِلِكُمْ؟ قَالَ: لَا، قَالَتْ: فَشَدَدْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي، وَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: «كَمْ طَلَّقَكِ؟» قُلْتُ: ثَلَاثًا، قَالَ: «صَدَقَ، لَيْسَ لَكِ نَفَقَةٌ، اعْتَدِّي فِي بَيْتِ ابْنِ عَمِّكِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَإِنَّهُ ضَرِيرُ الْبَصَرِ، تُلْقِي ثَوْبَكِ عِنْدَهُ، فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُكِ فَآذِنِينِي» قَالَتْ: فَخَطَبَنِي خُطَّابٌ مِنْهُمْ مُعَاوِيَةُ، وَأَبُو الْجَهْمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مُعَاوِيَةَ تَرِبٌ، خَفِيفُ الْحَالِ، وَأَبُو الْجَهْمِ مِنْهُ شِدَّةٌ عَلَى النِّسَاءِ - أَوْ يَضْرِبُ النِّسَاءَ، أَوْ نَحْوَ هَذَا -، وَلَكِنْ عَلَيْكِ بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3610

ابو بکر بن ابی جہم بیان کرتے ہیں کہ میں اور ابو سلمہ بن عبد الرحمن حضرت فاطمہ بنت قیس کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا انہوں نے بتایا کہ میں ابو عمرو بن حفص بن مغیرہ کے نکاح میں تھی اور وہ غزوہ نجران کے لئے چلے گئے.... اس کے بعد حدیث نمبر ٣٦١٠ کی مثل مروی ہے البتہ یہ اضافہ ہے کہ میں نے ابو زید سے شادی کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے ساتھ شادی کی وجہ سے عزت و شرف عطا کیا(ابو زید،حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے) (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢٠؛حدیث نمبر ٣٦١١)

وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْجَهْمِ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، فَسَأَلْنَاهَا، فَقَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَخَرَجَ فِي غَزْوَةِ نَجْرَانَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ مَهْدِيٍّ، وَزَادَ قَالَتْ: فَتَزَوَّجْتُهُ، فَشَرَّفَنِي اللهُ بِابْنِ زَيْدٍ، وَكَرَّمَنِي اللهُ بِابْنِ زَيْدٍ.

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3611

ابوبکر کہتے ہیں میں اور ابو سلمہ،حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں حضرت فاطمہ بنت قیس کے پاس گئے تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ ان کے خاوند نے ان کو بائنہ مغلظہ طلاق دی(تین طلاقیں)اس کے بعد حدیث نمبر ٣٦١٠ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢٠؛حدیث نمبر ٣٦١٢)

وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ، عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ زَمَنَ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَحَدَّثَتْنَا أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا طَلَاقًا بَاتًّا، بِنَحْوِ حَدِيثِ سُفْيَانَ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3612

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دیں تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے مکان اور نفقہ مقرر نہ فرمایا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢٠؛حدیث نمبر ٣٦١٣)

وحَدَّثَنِي حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِح، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنِ الْبَهِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ: «طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلَاثًا، فَلَمْ يَجْعَلْ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُكْنَى، وَلَا نَفَقَةً»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3613

ہشام کے والد بیان کرتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید بن عاص نے عبدالرحمن بن حکم کی بیٹی سے نکاح کیا پھر اس کو طلاق دے کر اپنے گھر سے نکال دیا حضرت عروہ نے ان کے اس عمل کو ناپسند کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بھی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں حضرت عروہ فرماتے ہیں میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور ان کو اس بات کی خبر دی انہوں نے فرمایا حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے لئے یہ حدیث بیان کرنا اچھا نہیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢٠؛حدیث نمبر ٣٦١٤)

وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: تَزَوَّجَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَكَمِ، فَطَلَّقَهَا، فَأَخْرَجَهَا مِنْ عِنْدِهِ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ عُرْوَةُ، فَقَالُوا: إِنَّ فَاطِمَةَ قَدْ خَرَجَتْ، قَالَ عُرْوَةُ: فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ، فَأَخْبَرْتُهَا بِذَلِكَ، فَقَالَتْ: «مَا لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ خَيْرٌ فِي أَنْ تَذْكُرَ هَذَا الْحَدِيثَ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3614

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ!میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دے دی ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ مجھ سے سختی کریں تو آپ نے ان کو حکم دیا کہ دوسری جگہ چلی جائیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢١؛حدیث نمبر ٣٦١٥)

وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، زَوْجِي طَلَّقَنِي ثَلَاثًا، وَأَخَافُ أَنْ يُقْتَحَمَ عَلَيَّ، قَالَ: «فَأَمَرَهَا، فَتَحَوَّلَتْ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3615

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے لیے یہ حدیث بیان کرنا بہتر نہیں یعنی یہ بات کہنا کہ ان کے لئے رہائش اور نفقہ نہیں ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢١؛حدیث نمبر ٣٦١٦)

وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: «مَا لِفَاطِمَةَ خَيْرٌ أَنْ تَذْكُرَ هَذَا» قَالَ: تَعْنِي قَوْلَهَا: لَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةَ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3616

حضرت قاسم بیان کرتے ہیں کہ حضرت عروہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ حکم کی بیٹی فلانہ کو ان کے خاوند نے تین طلاقیں دے دی ہیں اور وہ گھر سے چلی گئی ہیں انہوں نے فرمایا اس نے برا کیا ہے حضرت عروہ نے کہا کیا آپ نے حضرت فاطمہ بنت قیس کی بات نہیں سنی؟حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اس کے لیے اس کے ذکر میں کوئی بھلائی نہیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا لَا نَفَقَةَ لَهَا؛جلد٢ص١١٢١؛حدیث نمبر ٣٦١٧)

وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ لِعَائِشَةَ: أَلَمْ تَرَيْ إِلَى فُلَانَةَ بِنْتِ الْحَكَمِ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ، فَخَرَجَتْ، فَقَالَتْ: «بِئْسَمَا صَنَعَتْ»، فَقَالَ: أَلَمْ تَسْمَعِي إِلَى قَوْلِ فَاطِمَةَ، فَقَالَتْ: «أَمَا إِنَّهُ لَا خَيْرَ لَهَا فِي ذِكْرِ ذَلِكَ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3617

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق ہو گئی اور انہوں نے اپنے باغ کی کھجوریں توڑنے کا ارادہ کیا تو ایک شخص نے ان کو باہر نکلنے پر جھڑک دیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ نے فرمایا کیوں نہیں!تم اپنے باغ کا پھل توڑ سکتی ہو ہوسکتا ہے تم اس سے صدقہ کرو یا کوئی اور نیکی کرو۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ جَوَازِ خُرُوجِ الْمُعْتَدَّةِ الْبَائِنِ، وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا فِي النَّهَارِ لِحَاجَتِهَا؛جلد٢ص١١٢١؛حدیث نمبر ٣٦١٨)

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، ح وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: طُلِّقَتْ خَالَتِي، فَأَرَادَتْ أَنْ تَجُدَّ نَخْلَهَا، فَزَجَرَهَا رَجُلٌ أَنْ تَخْرُجَ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «بَلَى فَجُدِّي نَخْلَكِ، فَإِنَّكِ عَسَى أَنْ تَصَدَّقِي، أَوْ تَفْعَلِي مَعْرُوفًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3618

حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے حضرت عمر بن عبداللہ بن ارقم زہری کو لکھا کہ وہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ کے پاس جاکر ان کی حدیث کے بارے میں اور اس بات کے بارے میں پوچھیں کہ جب انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ طلب کیا تھا تو آپ نے کیا جواب دیا تو حضرت عمر بن عبداللہ نے حضرت عبد اللہ بن عتبہ کو لکھا اور ان کو بتایا کہ حضرت سبیعہ نے ان کو خبر دی ہے کہ وہ سعد بن خولہ کے نکاح میں تھیں جن کا تعلق بنو عامر بن لوئی سے تھا وہ بدر میں بھی حاضر ہوئے اور حجۃ الوداع کے موقع پر ان کا انتقال ہوگیا اس وقت وہ(حضرت سبیعہ)حاملہ تھیں ان کے وفات کے چند دن بعد ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔نفاس سے پاک ہونے کے بعد انہوں نے منگنی کرنے والوں کے لئے بناؤ سنگھار کیا۔اس دوران بنو عبد الدار کے ابو السنابل بن بعکک نامی ایک شخص ان کے پاس آئے اور پوچھا کیا بات ہے میں تجھے بناؤ سنگھار کے ساتھ دیکھ رہا ہوں شاید تم نے نکاح کا ارادہ کیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی قسم جب تک چار مہینے دس دن نہ گزر جائیں تم نکاح نہیں کر سکتیں۔حضرت سبیعہ فرماتی ہیں جب اس شخص نے یہ بات کہی تو میں اپنے کپڑے سنبھال کر شام کے وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور آپ سے سوال کیا تو آپ نے مجھے فتویٰ دیا کہ بچہ پیدا ہوتے ہی میری عدت پوری ہو گئی ہے چنانچہ آپ نے مجھے نکاح کرنے کی اجازت دے دی اگر میں چاہوں۔ابن شہاب فرماتے ہیں میں اس بات میں حرج نہیں جانتا کہ کوئی عورت بچہ پیدا ہوتے ہی نکاح کر لے چاہے اس کا خون جاری ہی کیوں نہ ہو البتہ اس کا خاوند اس کے قریب نہیں جا سکتا جب تک(خون سے)پاک نہ ہو جائے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛ بَابُ انْقِضَاءِ عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، وَغَيْرِهَا بِوَضْعِ الْحَمْلِ؛جلد٢ص١١٢١؛حدیث نمبر ٣٦١٩)

وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ، قَالَ حَرْمَلَةُ: حَدَّثَنَا، وقَالَ أَبُو الطَّاهِرِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ الزُّهْرِيِّ، يَأْمُرُهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَى سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةِ، فَيَسْأَلَهَا عَنْ حَدِيثِهَا، وَعَمَّا قَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اسْتَفْتَتْهُ، فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ يُخْبِرُهُ، أَنَّ سُبَيْعَةَ أَخْبَرَتْهُ: أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ سَعْدِ بْنِ خَوْلَةَ وَهُوَ فِي بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا، فَتُوُفِّيَ عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهِيَ حَامِلٌ، فَلَمْ تَنْشَبْ أَنْ وَضَعَتْ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاتِهِ، فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا، تَجَمَّلَتْ لِلْخُطَّابِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ - رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ - فَقَالَ لَهَا: مَا لِي أَرَاكِ مُتَجَمِّلَةً؟ لَعَلَّكِ تَرْجِينَ النِّكَاحَ، إِنَّكِ، وَاللهِ، مَا أَنْتِ بِنَاكِحٍ حَتَّى تَمُرَّ عَلَيْكِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ، قَالَتْ سُبَيْعَةُ: فَلَمَّا قَالَ لِي ذَلِكَ، جَمَعْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي حِينَ أَمْسَيْتُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، «فَأَفْتَانِي بِأَنِّي قَدْ حَلَلْتُ حِينَ وَضَعْتُ حَمْلِي، وَأَمَرَنِي بِالتَّزَوُّجِ إِنْ بَدَا لِي»، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: «فَلَا أَرَى بَأْسًا أَنْ تَتَزَوَّجَ حِينَ وَضَعَتْ، وَإِنْ كَانَتْ فِي دَمِهَا، غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَقْرَبُهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَطْهُرَ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3619

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ ابو سلمہ بن عبد الرحمن اور ابن عباس(رضی اللہ عنہم)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جمع ہوئے وہ دونوں اس بات کا ذکر کر رہے تھے کہ کسی عورت کے خاوند کی وفات کے چند دن بعد اس کا بچہ پیدا ہوجائے(تو کیا حکم ہے)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کی عدت وہ مدت ہے جو دو مدتوں(وضع حمل اور عدت وفات)میں سے زیادہ ہو۔اور ابو سلمہ نے کہا وضع حمل کے بعد اس کی عدت پوری ہوجاتی ہے وہ دونوں اس بات میں اختلاف کر رہے تھے تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے بھتیجے ابو سلمہ کے ساتھ ہوں۔ پھر انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے غلام کریب کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا فرماتی ہیں سبیعہ اسلمیہ نے بتایا کہ ان کے خاوند کی وفات کے چند دن بعد ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ نے ان کو نکاح کی اجازت دے دی۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ انْقِضَاءِ عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، وَغَيْرِهَا بِوَضْعِ الْحَمْلِ؛جلد٢ص١١٢٢؛حدیث نمبر ٣٦٢٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَابْنَ عَبَّاسٍ، اجْتَمَعَا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُمَا يَذْكُرَانِ الْمَرْأَةَ تُنْفَسُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: عِدَّتُهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ، وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: قَدْ حَلَّتْ، فَجَعَلَا يَتَنَازَعَانِ ذَلِكَ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي - يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ - فَبَعَثُوا كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِكَ، فَجَاءَهُمْ فَأَخْبَرَهُمْ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «إِنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ نُفِسَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ، وَإِنَّهَا ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3620

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٦٢٠ کی مثل مروی ہے البتہ حضرت لیث کی روایت میں یہ ہے کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ کی خدمت میں کسی کو روانہ کیا حضرت کریب کا نام نہیں ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ انْقِضَاءِ عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا، وَغَيْرِهَا بِوَضْعِ الْحَمْلِ؛جلد٢ص١١٢٣؛حدیث نمبر ٣٦٢١)

وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رُمْح، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، كِلَاهُمَا عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ. غَيْرَ أَنَّ اللَّيْثَ قَالَ فِي حَدِيثِهِ: فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، وَلَمْ يُسَمِّ كُرَيْبًا

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3621

حضرت حمید بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت زینب بنت ابی سلمہ نے ان سے یہ تین احادیث بیان کی ہیں فرماتے ہیں حضرت زینب نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی جب ان کے والد حضرت ابوسفیان کا انتقال ہوا۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے پیلے رنگ کی خوشبو منگوائی چنانچہ لونڈی نے ان کے رخسار پر یہ خوشبو لگائی پھر انہوں نے کہا مجھے خوشبو کی حاجت نہیں تھی لیکن میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے منبر پر فرمایا کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ مناے البتہ خاوند کی موت پر چار ماہ دس دن سوگ مناے۔ حضرت زینب بنت ابو سلمہ فرماتی ہیں پھر میں حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس گئی جب ان کے بھائی کا انتقال ہوا تو انہوں نے بھی خوشبو منگواکر لگائی اس کے بعد فرمایا اللہ کی قسم مجھے اس کی حاجت نہ تھی لیکن میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ کسی عورت کے لیے جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہو،جائز نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ مناے البتہ خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ مناے۔ حضرت زینب فرماتی ہیں میں نے اپنی ماں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ فرماتی ہیں ایک عورت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میری بیٹی کا خاوند فوت ہوگیا ہے اور اس کی آنکھوں میں تکلیف ہے کیا ہم اس کی آنکھوں میں سرمہ لگا سکتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین مرتبہ فرمایا نہیں پھر فرمایا یہ(عدت)چار ماہ دس دن ہیں اور جاہلیت کے زمانے میں تم سے ایک عورت(خاوند کے فوت ہونے کے)ایک سال بعد مینگنی پھینکا کرتی تھی۔ حضرت حمید فرماتے ہیں میں نے حضرت زینب سے پوچھا کہ سال کے بعد مینگنی پھینکنے کا کیا مطلب ہے تو حضرت زینب نے فرمایا جب کسی عورت کا خاوند فوت ہوجاتا تو وہ ایک تنگ مکان میں چلی جاتی اور بدترین لباس پہنتی اور وہ خوشبو وغیرہ کچھ نہیں لگاتی تھی حتیٰ کہ جب ایک سال گزر جاتا تو کسی جانور مثلا گدھے یا پرندے کو اس کے پاس لایا جاتا تو وہ اس پر ہاتھ پھیرتی تھی۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ جس پر ہاتھ پھیرتی وہ مر جاتا پھر وہ باہر نکلتی تو اسے ایک مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی اس کے بعد وہ خوشبو یا کوئی اور چیز استعمال کرتی۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؛جلد٢ص١١٢٣؛حدیث نمبر ٣٦٢٢)

وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ، هَذِهِ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ، قَالَ: قَالَتْ زَيْنَبُ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ تُوُفِّيَ أَبُوهَا أَبُو سُفْيَانَ، فَدَعَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِطِيبٍ فِيهِ صُفْرَةٌ خَلُوقٌ - أَوْ غَيْرُهُ - فَدَهَنَتْ مِنْهُ جَارِيَةً، ثُمَّ مَسَّتْ بِعَارِضَيْهَا، ثُمَّ قَالَتْ: وَاللهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ، غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تُحِدُّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»قَالَتْ زَيْنَبُ: ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حِينَ تُوُفِّيَ أَخُوهَا، فَدَعَتْ بِطِيبٍ، فَمَسَّتْ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَتْ: وَاللهِ مَا لِي بِالطِّيبِ مِنْ حَاجَةٍ، غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، تُحِدُّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»قَالَتْ زَيْنَبُ: سَمِعْتُ أُمِّي أُمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ ابْنَتِي تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا، وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنُهَا، أَفَنَكْحُلُهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا» - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، كُلَّ ذَلِكَ يَقُولُ: لَا - ثُمَّ قَالَ: «إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ، وَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ»،قَالَ حُمَيْدٌ: فَقُلْتُ لِزَيْنَبَ، وَمَا تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ؟ فَقَالَتْ زَيْنَبُ: «كَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا دَخَلَتْ حِفْشًا، وَلَبِسَتْ شَرَّ ثِيَابِهَا، وَلَمْ تَمَسَّ طِيبًا، وَلَا شَيْئًا حَتَّى تَمُرَّ بِهَا سَنَةٌ، ثُمَّ تُؤْتَى بِدَابَّةٍ - حِمَارٍ، أَوْ شَاةٍ، أَوْ طَيْرٍ - فَتَفْتَضُّ بِهِ، فَقَلَّمَا تَفْتَضُّ بِشَيْءٍ إِلَّا مَاتَ، ثُمَّ تَخْرُجُ، فَتُعْطَى بَعْرَةً، فَتَرْمِي بِهَا، ثُمَّ تُرَاجِعُ بَعْدُ مَا شَاءَتْ مِنْ طِيبٍ أَوْ غَيْرِهِ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3622

حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے کسی رشتہ دار کا انتقال ہو گیا تو انہوں نے خوشبو منگوا کر اپنے بازوؤں پر لگائی اور فرمایا میں نے یہ کام اس لئے کیا ہے کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ مناے البتہ اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٥؛حدیث نمبر ٣٦٢٣)

وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: تُوُفِّيَ حَمِيمٌ لِأُمِّ حَبِيبَةَ، فَدَعَتْ بِصُفْرَةٍ، فَمَسَحَتْهُ بِذِرَاعَيْهَا، وَقَالَتْ: إِنَّمَا أَصْنَعُ هَذَا لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3623

ایک اور سند کے ساتھ بھی یہ حدیث مروی ہے حضرت زینب بنت اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے یہ حدیث اپنی والدہ(حضرت ام سلمہ)اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت زینب یا کسی دوسری ام المومنین سے روایت کی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٥؛حدیث نمبر ٣٦٢٤)

وَحَدَّثَتْهُ زَيْنَبُ، عَنْ أُمِّهَا، وَعَنْ زَيْنَبَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3624

حضرت حمید بن نافع فرماتے ہیں میں نے حضرت زینب بنت ام سلمہ سے سنا وہ اپنی والدہ سے روایت کر رہی تھیں کہ ایک عورت کے خاوند کا انتقال ہوگیا اور لوگوں کو اس کی آنکھوں میں تکلیف کا خدشہ ہوا تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے سرمہ لگانے کی اجازت طلب کی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(زمانہ جاہلیت سے)تم میں سے کوئی عورت ایک سال کے لئے بدترین کوٹھڑی میں چلی جاتی اور اس پر بدترین چادر ہوتی اس کے بعد جب کوئی کتا گزرتا تو وہ اسے مینگنی سے مارتی اور باہر نکل آتی اب تم سے چار ماہ دس دن ٹھہرا نہیں جاتا۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٥؛حدیث نمبر ٣٦٢٥)

وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، تُحَدِّثُ عَنْ أُمِّهَا، أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا، فَخَافُوا عَلَى عَيْنِهَا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنُوهُ فِي الْكُحْلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَكُونُ فِي شَرِّ بَيْتِهَا فِي أَحْلَاسِهَا - أَوْ فِي شَرِّ أَحْلَاسِهَا - فِي بَيْتِهَا حَوْلًا، فَإِذَا مَرَّ كَلْبٌ رَمَتْ بِبَعْرَةٍ، فَخَرَجَتْ، أَفَلَا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا؟»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3625

ایک اور سند کے ساتھ بھی حضرت حمید بن نافع،حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی دوسری زوجہ سے دونوں حدیثیں حدیث نمبر ٣٦٢٥ کی مثل مروی ہے لیکن اس میں محمد بن جعفر کی حدیث کی طرح زینب کا نام نہیں ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٦؛حدیث نمبر ٣٦٢٦)

وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ بِالْحَدِيثَيْنِ جَمِيعًا حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ فِي الْكُحْلِ، وَحَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ، وَأُخْرَى مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ تُسَمِّهَا زَيْنَبَ، نَحْوَ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3626

حضرت حمید بن نافع سے مروی ہے فرماتے ہیں انہوں نے حضرت زینب بنت ابی سلمہ سے سنا وہ حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہن سے روایت کرتے ہیں وہ دونوں ذکر کرتی ہے کہ ایک عورت نے بارگاہ نبوی میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میری بیٹی کے شوہر کا انتقال ہوگیا اس کی آنکھوں میں تکلیف ہے اور وہ سرمہ لگانا چاہتی ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(دور جاہلیت میں)تم میں سے ایک سال گزرنے پر مینگنی پھینکتی اور یہ تو صرف چار ماہ دس دن ہیں۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٦؛حدیث نمبر ٣٦٢٧)

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ تُحَدِّثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَأُمِّ حَبِيبَةَ تَذْكُرَانِ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ لَهُ أَنَّ بِنْتًا لَهَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَاشْتَكَتْ عَيْنُهَا فَهِيَ تُرِيدُ أَنْ تَكْحُلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عِنْدَ رَأْسِ الْحَوْلِ وَإِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3627

حضرت زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں جب حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس حضرت ابو سفیان کے انتقال کی خبر پہنچی تو انہوں نے تیسرے دن زرد رنگ کی خوشبو منگواکر اپنے بازوؤں اور رخساروں پر لگائی اور فرمایا مجھے اس کی ضرورت نہ تھی لیکن میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ(میت پر)تین دن سے زیادہ سوگ مناے البتہ اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٦؛حدیث نمبر ٣٦٢٨)

وحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَمَّا أَتَى أُمَّ حَبِيبَةَ نَعِيُّ أَبِي سُفْيَانَ، دَعَتْ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ بِصُفْرَةٍ، فَمَسَحَتْ بِهِ ذِرَاعَيْهَا، وَعَارِضَيْهَا، وَقَالَتْ: كُنْتُ عَنْ هَذَا غَنِيَّةً، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ، فَإِنَّهَا تُحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3628

نافع کہتے ہیں کہ صفیہ بنت ابی عبید نے حضرت حفصہ یا حضرت عائشہ یا دونوں(رضی اللہ عنہن)سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ مناے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٦؛حدیث نمبر ٣٦٢٩)

وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَقُتَيْبَةُ، وَابْنُ رُمْح، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ، حَدَّثَتْهُ، عَنْ حَفْصَةَ، أَوْ عَنْ عَائِشَةَ، أَوْ عَنْ كِلْتَيْهِمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ - أَوْ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَرَسُولِهِ - أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجِهَا»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3629

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٦٢٩ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٦؛حدیث نمبر ٣٦٣٠)

وَحَدَّثَنَاهُ شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعٍ، بِإِسْنَادِ حَدِيثِ اللَّيْثِ مِثْلَ رِوَايَتِهِ.

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3630

حضرت حفصہ بنت عمر(رضی اللہ عنہا)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ آپ سے حدیث نمبر ٣٦٢٩ کی طرح بیان کرتی ہیں اس میں یہ اضافہ ہے کہ خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٧؛حدیث نمبر ٣٦٣١)

وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ نَافِعًا، يُحَدِّثُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، أَنَّهَا سَمِعَتْ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ، وَابْنِ دِينَارٍ، وَزَادَ فَإِنَّهَا تُحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا.

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3631

ایک اور سند کے ساتھ بھی صفیہ بنت ابی عبید کے واسطہ سے بعض ازواج مطہرات سے حدیث نمبر ٣٦٢٩ کی مثل مروی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٧؛حدیث نمبر ٣٦٣٢)

وحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، جَمِيعًا عَنْ نَافِعٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَى حَدِيثِهِمْ

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3632

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٧؛حدیث نمبر ٣٦٣٣)

وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرُونَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجِهَا

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3633

حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ مناے البتہ اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرے رنگ کئے ہوئے اور رنگین بنے ہوئے کپڑے نہ پہنے نہ سرمہ لگاے اور نہ خوشبو لگاے البتہ حیض سے طہارت کے وقت کچھ خوشبو لگا سکتی ہے۔(قُسط اوراَظفار خوشبو کی دو قسمیں ہیں) (مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٧؛حدیث نمبر ٣٦٣٤)

وحَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُحِدُّ امْرَأَةٌ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ، أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا، إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ، وَلَا تَكْتَحِلُ، وَلَا تَمَسُّ طِيبًا، إِلَّا إِذَا طَهُرَتْ، نُبْذَةً مِنْ قُسْطٍ أَوْ أَظْفَارٍ»،

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3634

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ٣٦٣٧ کی مثل مروی ہے اس میں ہے کہ طہارت کے وقت کچھ خوشبو لگا سکتی ہے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٨؛حدیث نمبر ٣٦٣٥)

وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ح وحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، كِلَاهُمَا عَنْ هِشَامٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ. وَقَالَا: «عِنْدَ أَدْنَى طُهْرِهَا نُبْذَةً مِنْ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3635

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ہمیں اس بات سے روکا جاتا تھا کہ ہم کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کریں سوائے خاوند کے کہ اس پر چار ماہ دس دن سوگ کرنے کا حکم ہے نہ تو ہم سرمہ لگائیں اور نہ رنگے ہوئے کپڑے پہنیں البتہ عورت کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ جب وہ حیض سے پاک ہو تو قسط یا اظفار(خوشبو)سے کچھ لگا لے۔(مسلم شریف؛كِتَابُ الطَّلَاقِ؛بَابُ وُجُوبِ الْإِحْدَادِ فِي عِدَّةِ الْوَفَاةِ، وَتَحْرِيمِهِ فِي غَيْرِ ذَلِكَ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّام؛جلد٢ص١١٢٨؛حدیث نمبر ٣٦٣٦)

وحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «كُنَّا نُنْهَى أَنْ نُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَلَا نَكْتَحِلُ، وَلَا نَتَطَيَّبُ، وَلَا نَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا، وَقَدْ رُخِّصَ لِلْمَرْأَةِ فِي طُهْرِهَا إِذَا اغْتَسَلَتْ إِحْدَانَا مِنْ مَحِيضِهَا، فِي نُبْذَةٍ مِنْ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ»

Muslim Shareef, Kitabut Talaq, Hadees No. 3636

Muslim Shareef : Kitabut Talaq

|

Muslim Shareef : كِتَابُ الطَّلَاقِ

|

•