asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Muslim Shareef

Muslim Shareef

Muqaddamah Sahi Muslim

From 0 to 91

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

Tamam Ta'areefein Allah Ta'ala Keliye Hain Jo Tamam Jahano'n Ka Paalne Wala Hai Aur Allah Ta'ala Apni Khususi Ne'matein Sayyiduna Mohammad Sallallahu Alaihiwasallam Par Naazil Farmaye Jo Khatemun Nabiyyeen Hain Aur Tamam Ambiya Alaihimussalam Par Bhi Rahmatein Naazil Farmaye, Imam Muslim Apne Shaagird Abu Ishaaq Ko Mukhaatib Karte Huwe Farmate Hain Hamd o Salawaat Ke Ba'ad Allah Ta'ala Tum Par Rahem Farmaye Ke Tumne Apne Rab Ki Taufeeq Se Yeh Zikr Kiya Ke Usoole Deen Aur Ahkaame Shariat Se Muta'alliq Jo Ahadees Huzoor e Akram Sallallahu Alaihiwasallam Se Marvi Hain Unko Talaash Karke Jama Karna Chahiye Isi Tarah Sawab Aur Azaab Aur Ragbat Aur Khauf Aur In Jaise Mauzua'at Se Muta'alliq Ahadees Ko Aisi Asaaneed Ke Sath Jama Karna Chahiye Jo Ahle Ilm Ke Nazdeek Maqbool Hoo'n, Allah Ta'ala Tumko Hidayat De Ke Tumne Yeh Khwahish Zaahir Ki Ke Iss Qism Ki Tamam Ahadees Ka Ek Majmua'a Tayyar Kiya Jaaye, Tumhari Khwahish Yeh Bhi Thi Ke Main Bagair Kasrat e Takraar Ke Ahadees Jama Karu'n Kyunke Kasrat e Takraar Ki Wajah Se Ahadees Me Tadabbur Aur Unse Masail Ke Istekhraaj Me Dushwaari Hogi, Allah Ta'ala Tumhein Sarkhuru Farmaye Maine Jis Waqt Tumhari In Ma'aruzaat Aur Inke Nataiz (Nateeje) Par Gaur Kiya To Maine Yeh Samjha Ke Iss Kaam Ko Karne Se Insha Allah Mujhe Husn A'akebat Aur Ajre Azeem Haasil Hoga, Aur Aye Azeez ! Jis Waqt Tumne Mujhse Iss Taaleef Ke Baar e Gira'n Ko Uthane Ka Sawal Kiya To Maine Socha Ke Agar Meri Qismat Se Yeh Kaam Paaya e Takmeel Tak Pahuch Gaya To Aur Logo'n Ki Nisbat Iska Fayeda Sabse Pehle Mujh Hi Ko Pahuchega Iss Taaleef Ke Jami Maqaasid Aur Masaaleh Ko To Tawaalat Ki Wajah Se Bayan Kiya Nahi Jasakta Albatta Ba'ad e Aza'n Yeh Hain ! Ke Bakasrat Ahadees Ko Jama Karne Se Behtar Yeh Hai Ke Kam T'edaad Me Ahadees Jama Ki Jaayein Kyunke Awaam Keliye Kam T'edaad Me Ahadees Ka Mehfooz Karna Aasaan Hota Hai Khaas Taur Par Woh Log Jo Hadees e Sahih Aur Gair Sahih Ke Farq Ko Nahein Samajhte, Isliye Zaeef Riwayaat Ki Bharmaar Karne Se Ahadees e Sahiha Par Ikhtesaar Karna Behtar Hai Khwah Woh T'edaad Me Kam Hi Kyu'n Na Hoo'n, Albatta Jo Log Fann e Hadees Ke Maahir Hain Aur Asaaneed Ke Asbaab Wa Alal Ki Ma'arefat Rakhte Hain Unke Liye Kasrat e Riwayaat Aur Ahadees e Mukarrara Ko Jama Karne Me Koi Muzayeqa Nahein Hai, Lekin Awaamun Naas Jo Ahadees Ki Asaaneed Me Khaas Ki Tarah Gehri Nazar Nahein Rakhte Unke Liye Kaseer Riwayaat Ka Ambaar Lagana Be Sood Hai, Khususan Aisi Soorat Me Jabke Yeh Log Chand Ahadees Me Bhi Poori Chaan Phatak Nahi Kar Sakte

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ، وَصَلَّى الله عَلَى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، وَعَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ «أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّكَ يَرْحَمُكَ اللهُ بِتَوْفِيقِ خَالِقِكَ، ذَكَرْتَ أَنَّكَ هَمَمْتَ بِالْفَحْصِ عَنْ تَعَرُّفِ جُمْلَةِ الْأَخْبَارِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سُنَنِ الدِّينِ وَأَحْكَامِهِ، وَمَا كَانَ مِنْهَا فِي الثَّوَابِ وَالْعِقَابِ، وَالتَّرْغِيبِ وَالتَّرْهِيبِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ مِنْ صُنُوفِ الْأَشْيَاءِ بِالْأَسَانِيدِ الَّتِي بِهَا نُقِلَتْ، وَتَدَاوَلَهَا أَهْلُ الْعِلْمِ فِيمَا بَيْنَهُمْ، فَأَرَدْتَ، أَرْشَدَكَ اللهُ أَنْ تُوَقَّفَ عَلَى جُمْلَتِهَا مُؤَلَّفَةً مُحْصَاةً، وَسَأَلْتَنِي أَنْ أُلَخِّصَهَا لَكَ فِي التَّأْلِيفِ بِلَا تَكْرَارٍ يَكْثُرُ، فَإِنَّ ذَلِكَ زَعَمْتَ مِمَّا يَشْغَلُكَ عَمَّا لَهُ قَصَدْتَ مِنَ التَّفَهُّمِ فِيهَا، وَالِاسْتِنْبَاطِ مِنْهَا، وَلِلَّذِي سَأَلْتَ أَكْرَمَكَ اللهُ حِينَ رَجَعْتُ إِلَى تَدَبُّرِهِ، وَمَا تَؤُولُ بِهِ الْحَالُ إِنْ شَاءَ اللهُ عَاقِبَةٌ مَحْمُودَةٌ وَمَنْفَعَةٌ مَوْجُودَةٌ، وَظَنَنْتُ حِينَ سَأَلْتَنِي تَجَشُّمَ ذَلِكَ أَنْ لَوْ عُزِمَ لِي عَلَيْهِ، وَقُضِيَ لِي تَمَامُهُ، كَانَ أَوَّلُ مِنْ يُصِيبُهُ نَفْعُ ذَلِكَ إِيَّايَ خَاصَّةً قَبْلَ غَيْرِي مِنَ النَّاسِ لِأَسْبَابٍ كَثِيرَةٍ يَطُولُ بِذِكْرِهَا الْوَصْفُ، إِلَّا أَنَّ جُمْلَةَ ذَلِكَ أَنَّ ضَبْطَ الْقَلِيلِ مِنْ هَذَا الشَّأْنِ، وَإِتْقَانَهُ، أَيْسَرُ عَلَى الْمَرْءِ مِنْ مُعَالَجَةِ الْكَثِيرِ مِنْهُ، وَلَا سِيَّمَا عِنْدَ مَنْ لَا تَمْيِيزَ عِنْدَهُ مَنِ الْعَوَامِّ، إِلَّا بِأَنْ يُوَقِّفَهُ عَلَى التَّمْيِيزِ غَيْرُهُ، فَإِذَا كَانَ الْأَمْرُ فِي هَذَا كَمَا وَصَفْنَا، فَالْقَصْدُ مِنْهُ إِلَى الصَّحِيحِ الْقَلِيلِ أَوْلَى بِهِمْ مِنَ ازْدِيَادِ السَّقِيمِ، وَإِنَّمَا يُرْجَى بَعْضُ الْمَنْفَعَةِ فِي الِاسْتِكْثَارِ مِنْ هَذَا الشَّأْنِ، وَجَمْعِ الْمُكَرَّرَاتِ مِنْهُ لِخَاصَّةٍ مِنَ النَّاسِ مِمَّنْ رُزِقَ فِيهِ بَعْضُ التَّيَقُّظِ، وَالْمَعْرِفَةِ بِأَسْبَابِهِ وَعِلَلِهِ، فَذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللهُ يَهْجُمُ بِمَا أُوتِيَ مِنْ ذَلِكَ عَلَى الْفَائِدَةِ فِي الِاسْتِكْثَارِ مِنْ جَمْعِهِ، فَأَمَّا عَوَامُّ النَّاسِ الَّذِينَ هُمْ بِخِلَافِ مَعَانِي الْخَاصِّ مِنْ أَهْلِ التَّيَقُّظِ وَالْمَعْرِفَةِ، فَلَا مَعْنَى لَهُمْ فِي طَلَبِ الْكَثِيرِ، وَقَدْ عَجَزُوا عَنْ مَعْرِفَةِ الْقَلِيلِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 0

امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں (اے میرے شاگرد ابو إسحاق)ہم تمہاری خواہش کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث جمع کریں گے؛ رہے وہ لوگ جو تمام علماء حدیث یا اکثر کے نزدیک مطعون ہیں جیسے عبد اللہ بن مسور :ابو جعفر مدائنی؛ عمروبن خالد؛ عبد القدوس شامی؛ محمد بن سعید مصلوب؛ غیاث بن ابراہیم؛ سلیمان بن عمر و ابی داؤد نخعی اور ان جیسے دوسرے لوگ جن پر موضوع (من گھڑت) حدیث بیان کرنے کی تہمت ہے اور وہ از خود احادیث وضع کرنے اور بنانے میں بدنام ہیں؛ اسی طرح وہ لوگ بھی جن کی غالب روایات منکر ہوتی ہیں یا جن کی روایات میں بہ کثرت اغلاط ہیں تو ایسے لوگوں کی روایات کو ہم اپنی کتاب میں نہیں کریں گے؛ محدثین کی اصطلاح میں منکر اس شخص کی حدیث کو کہتے ہیں جو ثقہ اور معتبر راویوں کی حدیث کے مخالف ہو اور ان مختلف حدیثوں میں کسی طرح موافقت اور مطابقت نہ ہو سکے پس جس شخص کی اکثر روایات اس قسم کی ہوں تو اس کی روایات کردہ احادیث کو ترک کر دیا جاتا ہے اور محدثین کے نزدیک وہ قابل قبول نہیں ہوتیں اور نہ وہ قابل عمل ہوتی ہیں؛ محدثین کے نزدیک ان لوگوں میں عبد اللہ بن محرر؛ یحییٰ بن ابی انیسہ؛ جراح بن منہال؛ ابوالعطوف؛ عباد بن کثیر؛ حسین بن عبد اللہ بن ضمیرۃ؛ عمر بن صہبان؛ کا شمار ہوتا ہے؛ اسی طرح وہ راوی جو ان کے(یعنی منکرین کے) اسلوب کے مطابق روایت کرتے ہیں ان کی روایات کو بھی اپنی کتاب میں جمع نہیں کریں گے؛ احادیث جمع کرنے میں ہم نے اس مسلک کو اس لئے اختیار کیا ہے کہ جو راوی اپنی روایت میں متفرد ہو اس کے بارے میں علماء حدیث کا موقف یہ ہیکہ اس شخص کی بعض احادیث کو دوسرے ثقہ اور حفاظ راویوں نے بھی روایت کیا ہو انہوں نے کسی حدیث میں اس کی موافقت کی ہو اس شرط کے پائے جانے کے بعد اگر وہ متفرد روای اپنی حدیث میں بعض الفاظ کو زیادہ روایت کرتا ہے جن کو اس کے دوسرے معاصرین روایت نہیں کرتے تو اس کی اس زیادتی کو قبول کیا جائے گا؛ اس کی مثال یہ ہے کہ مثلاً امام زہری سے روایت کرنے والے کثیر التعداد حفاظ ہیں اسی طرح ہشام بن عروہ سے روایت کرنے والوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد ہے؛ ان دونوں اماموں کی احادیث بہت مشہور ہیں اور ان کے شاگردوں نے ان کی اکثر روایات کو بالاتفاق روایت کیا ہے؛ اب اگر کوئی شخص ابن شہاب زہری اور ہشام بن عروہ دونوں یا ان میں سے کسی ایک سے کوئی ایسی حدیث روایت کرے جس کو ان کے شاگردوں میں سے کوئی اور شخص بیان نہیں کرتا اور یہ شخص ان راویوں میں سے بھی نہیں ہے جو صحیح روایات میں ان کے شاگردوں کا شریک رہا ہو تو ایسی صورت میں اس شخص کی روایات کو قبول کرنا جائز نہیں (واللہ اعلم)

فَعَلَى نَحْوِ مَا ذَكَرْنَا مِنَ الْوُجُوهِ، نُؤَلِّفُ مَا سَأَلْتَ مِنَ الْأَخْبَارِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ،فَأَمَّا مَا كَانَ مِنْهَا عَنْ قَوْمٍ هُمْ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ مُتَّهَمُونَ، أَوْ عِنْدَ الْأَكْثَرِ مِنْهُمْ، فَلَسْنَا نَتَشَاغَلُ بِتَخْرِيجِ حَدِيثِهِمْ، كَعَبْدِ اللهِ بْنِ مِسْوَرٍ أَبِي جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيِّ، وَعَمْرِو بْنِ خَالِدٍ، وَعَبْدِ الْقُدُّوسِ الشَّامِيِّ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَصْلُوبِ، وَغِيَاثِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرٍو أَبِي دَاوُدَ النَّخَعِيِّ، وَأَشْبَاهِهِمْ مِمَّنِ اتُّهِمَ بِوَضْعِ الْأَحَادِيثِ، وَتَوْلِيدِ الْأَخْبَارِ " وَكَذَلِكَ، مَنِ الْغَالِبُ عَلَى حَدِيثِهِ الْمُنْكَرُ، أَوِ الْغَلَطُ أَمْسَكْنَا أَيْضًا عَنْ حَدِيثِهِمْ، وَعَلَامَةُ الْمُنْكَرِ فِي حَدِيثِ الْمُحَدِّثِ، إِذَا مَا عُرِضَتْ رِوَايَتُهُ لِلْحَدِيثِ عَلَى رِوَايَةِ غَيْرِهِ مَنْ أَهْلِ الْحِفْظِ وَالرِّضَا، خَالَفَتْ رِوَايَتُهُ رِوَايَتَهُمْ، أَوْ لَمْ تَكَدْ تُوَافِقُهَا، فَإِذَا كَانَ الْأَغْلَبُ مِنْ حَدِيثِهِ كَذَلِكَ كَانَ مَهْجُورَ الْحَدِيثِ، غَيْرَ مَقْبُولِهِ، وَلَا مُسْتَعْمَلِهِ، فَمِنْ هَذَا الضَّرْبِ مِنَ الْمُحَدِّثِينَ: عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَرَّرٍ، وَيَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ الْمِنْهَالِ أَبُو الْعَطُوفِ، وَعَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، وَحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، وَعُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ، وَمَنْ نَحَا نَحْوَهُمْ فِي رِوَايَةِ الْمُنْكَرِ مِنَ الْحَدِيثِ، فَلَسْنَا نُعَرِّجُ عَلَى حَدِيثِهِمْ، وَلَا نَتَشَاغَلُ بِهِ، لِأَنَّ حُكْمَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَالَّذِي نَعْرِفُ مِنْ مَذْهَبِهِمْ فِي قَبُولِ مَا يَتَفَرَّدُ بِهِ الْمُحَدِّثُ مِنَ الْحَدِيثِ أَنْ يَكُونَ قَدْ شَارَكَ الثِّقَاتِ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ وَالْحِفْظِ فِي بَعْضِ مَا رَوَوْا، وَأَمْعَنَ فِي ذَلِكَ عَلَى الْمُوَافَقَةِ لَهُمْ، فَإِذَا وُجِدَ كَذَلِكَ، ثُمَّ زَادَ بَعْدَ ذَلِكَ شَيْئًا لَيْسَ عِنْدَ أَصْحَابِهِ قُبِلَتْ زِيَادَتُهُ، فَأَمَّا مَنْ تَرَاهُ يَعْمِدُ لِمِثْلِ الزُّهْرِيِّ فِي جَلَالَتِهِ، وَكَثْرَةِ أَصْحَابِهِ الْحُفَّاظِ الْمُتْقِنِينَ لِحَدِيثِهِ وَحَدِيثِ غَيْرِهِ، أَوْ لِمِثْلِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، وَحَدِيثُهُمَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مَبْسُوطٌ مُشْتَرَكٌ، قَدْ نَقَلَ أَصْحَابُهُمَا عَنْهُمَا حَدِيثَهُمَا عَلَى الِاتِّفَاقِ مِنْهُمْ فِي أَكْثَرِهِ، فَيَرْوِي عَنْهُمَا، أَوْ عَنْ أَحَدِهِمَا الْعَدَدَ مِنَ الْحَدِيثِ مِمَّا لَا يَعْرِفُهُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِمَا، وَلَيْسَ مِمَّنْ قَدْ شَارَكَهُمْ فِي الصَّحِيحِ مِمَّا عِنْدَهُمْ، فَغَيْرُ جَائِزٍ قَبُولُ حَدِيثِ هَذَا الضَّرْبِ مِنَ النَّاسِ وَاللهُ أَعْلَمُ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. Mukaqaddamah Sahih Mulim

ربعی بن حراش کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دوران خطبہ فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری طرف جھوٹ منسوب نہ کرو کیونکہ جو شخص میری طرف جھوٹ منسوب کرے گا وہ جہنم میں داخل ہوگا (مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ فِي التَّحْذِيرِ مِنَ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :یعنی حدیث گھڑنے کی ممانعت :حدیث نمبر ١:جلد ١:ص٩:

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَخْطُبُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَكْذِبُوا عَلَيَّ، فَإِنَّهُ مَنْ يَكْذِبْ عَلَيَّ يَلِجِ النَّارَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 1

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے تم سے بہ کثرت احادیث بیان کرنے سے صرف یہ چیز روکتی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ (جو شخص قصداً"جان بوجھ کر" میری طرف جھوٹی بات کی نسبت کرے گا اس کو اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہیے (مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ فِي التَّحْذِيرِ مِنَ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :یعنی حدیث گھڑنے کی ممانعت کا بیان :حدیث نمبر ٢:جلد ١:ص ١٠:

وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّهُ لَيَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا كَثِيرًا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ تَعَمَّدَ عَلَيَّ كَذِبًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 2

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص عمدہ "جان بوجھ کر" میری طرف جھوٹی بات کی نسبت کرے گا اسے اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لینا چاہیے (مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ فِي التَّحْذِيرِ مِنَ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللہ صلی اللہ علیہ وَسَلَّمَ:یعنی حدیث گھڑنے کی ممانعت کا بیان :حدیث نمبر ٣:جلد ١ :ص ١٠

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 3

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری طرف جھوٹی بات کی نسبت کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے جو شخص مجھ پر قصداً :جان بوجھ کر :افترا کرتا ہے اسے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہیے اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت ہے اس میں یہ مذکور نہیں ہے کہ مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی اور پر جھوٹ باندھنے کی مثل نہیں ہے سو جس نے مجھ پر عمداً جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے ) مسلم شریف کتاب المقدمہ :باب بَابُ فِي التَّحْذِيرِ مِنَ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللہ صلی اللہ علیہ وَسَلَّمَ:جلد ١:ص ١٠:حدیث نمبر ٤:

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَالْمُغِيرَةُ أَمِيرُ الْكُوفَةِ، قَالَ: فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: «إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 4

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :کسی شخص کے جھوٹے ہونے کے لیے یہ بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات کو بیان کردے ) مسلم شریف کتاب المقدمہ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:جلد ١:ص ١٠:حدیث نمبر ٥:

وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 5

امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ایک دوسری سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی روایت(جو ماقبل میں حدیث نمبر ٥ کے تحت گزری)کے ہم معنی حدیث بیان کی ہے ) مسلم شریف کتاب المقدمہ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:جلد ١ :ص ١٠ :حدیث نمبر ٦:

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِكَ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 6

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کسی شخص کے جھوٹے ہونے کے لیے اتنی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ) مسلم شریف کتاب المقدمہ : بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:حدیث نمبر ٧:جلد ١ :ص ١١:

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ: «بِحَسْبِ الْمَرْءِ مِنَ الْكَذِبِ أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 7

Harate imame malik

وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: قَالَ لِي مَالِكٌ: «اعْلَمْ أَنَّهُ لَيْسَ يَسْلَمُ رَجُلٌ حَدَّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ، وَلَا يَكُونُ إِمَامًا أَبَدًا وَهُوَ يُحَدِّثُ بِكُلِّ مَا سَمِعَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 8

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کسی شخص کے جھوٹے ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ) مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:حدیث نمبر ٩:جلد ١ :ص ١١:

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «بِحَسْبِ الْمَرْءِ مِنَ الْكَذِبِ أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 9

حضرت عبد الرحمن بن مہدی نے بیان فرمایا کہ جب تک انسان سنی سنائی باتوں سے اپنی زبان کو نہیں روکے گا وہ لائق اقتداء امام نہیں ہوگا ) مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:حدیث نمبر ١٠:جلد ١ :ص ١١:

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ، يَقُولُ: «لَا يَكُونُ الرَّجُلُ إِمَامًا يُقْتَدَى بِهِ حَتَّى يُمْسِكَ عَنْ بَعْضِ مَا سَمِعَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 10

سفیان بن حسین بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ایاس بن معاویہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تم علم قرآن کے ماہر ہو میرے سامنے قرآن کریم کی کسی سورت کی تفسیر بیان کرو تاکہ مجھے تمہارے علم کا اندازہ ہو؛ سفیان نے کہا میں نے ان کے حکم کی تعمیل کی؛ ایاس بن معاویہ نے کہا کہ میری اس نصیحت کو یاد رکھو ناکہ قابل اعتبار احادیث بیان نہ کرنا کیونکہ ایسا کرنے والا شخص خود بھی اپنی نظروں میں حقیر ہوتا اور دوسرے لوگ بھی اس کو جھوٹا سمجھتے ہیں ) مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:حدیث نمبر ١١:جلد ١:ص ١١:

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، قَالَ: سَأَلَنِي إِيَاسُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: إِنِّي أَرَاكَ قَدْ كَلِفْتَ بِعِلْمِ الْقُرْآنِ، فَاقْرَأْ عَلَيَّ سُورَةً، وَفَسِّرْ حَتَّى أَنْظُرَ فِيمَا عَلِمْتَ، قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَقَالَ لِيَ: احْفَظْ عَلَيَّ مَا أَقُولُ لَكَ: «إِيَّاكَ وَالشَّنَاعَةَ فِي الْحَدِيثِ، فَإِنَّهُ قَلَّمَا حَمَلَهَا أَحَدٌ إِلَّا ذَلَّ فِي نَفْسِهِ، وَكُذِّبَ فِي حَدِيثِهِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 11

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تم لوگوں کے سامنے ایسی احادیث بیان کروگے جس کا مطلب وہ نہ سمجھ سکیں تو یہ چیز ان میں سے بعض لوگوں کے لیے فتنہ کا سبب بن جائے گی ) مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْحَدِيثِ بِكُلِّ مَا سَمِعَ:حدیث نمبر ١٢:جلد ١ :ص ١١:

وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ، قَالَ: «مَا أَنْتَ بِمُحَدِّثٍ قَوْمًا حَدِيثًا لَا تَبْلُغُهُ عُقُولُهُمْ، إِلَّا كَانَ لِبَعْضِهِمْ فِتْنَةً»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 12

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت کے آخری زمانہ میں لوگ ایسی احادیث بیان کریں گے جن کو پہلے نہ تم نے سنا ہوگا اور نہ تمہارے باپ دادا نے لہذا ان سے جس قدر ممکن ہو دور رہنا (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان :حدیث نمبر ١٣:جلد ١ :ص ١٣:(

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: «سَيَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي أُنَاسٌ يُحَدِّثُونَكُمْ مَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ، وَلَا آبَاؤُكُمْ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 13

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آخری زمانہ میں جھوٹے دجال لوگوں کا ظہور ہوگا اور وہ تم کو ایسی احادیث سنائیں گے جن کو نہ تم نے سنا ہوگا نہ تمہارے باپ دادا نے :جس قدر ممکن ہو تم ان سے دور رہنا کہیں وہ تمہیں گمراہی اور فتنہ میں نہ مبتلا کر دیں (مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان :حدیث نمبر ١٤:جلد ١ :ص ١٣

وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ أَنَّهُ سَمِعَ شَرَاحِيلَ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ، يَأْتُونَكُمْ مِنَ الْأَحَادِيثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ، وَلَا آبَاؤُكُمْ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ، لَا يُضِلُّونَكُمْ، وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 14

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ شیطان انسانی شکل میں آکر لوگوں کے سامنے کوئی جھوٹی بات کہہ دیتا ہے پھر لوگ منتشر ہو جاتے ہیں اور کوئی شخص کہتا ہے میں ایک شخص کی شکل پہچانتا ہوں لیکن اس کا نام نہیں جانتا وہ یہ بیان کر رہا تھا (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ١٥:جلد ١ :ص ١٢:

وحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: " إِنَّ الشَّيْطَانَ لِيَتَمَثَّلُ فِي صُورَةِ الرَّجُلِ، فَيَأْتِي الْقَوْمَ، فَيُحَدِّثُهُمْ بِالْحَدِيثِ مِنَ الْكَذِبِ، فَيَتَفَرَّقُونَ، فَيَقُولُ الرَّجُلُ مِنْهُمْ: سَمِعْتُ رَجُلًا أَعْرِفُ وَجْهَهُ، وَلَا أَدْرِي مَا اسْمُهُ يُحَدِّثُ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 15

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سمندر میں بہت سے شیطان قید ہیں جن کو حضرت سلیمان علیہ السلام نے قید کیا ہے قریب ہے کہ ان میں سے کوئی شیطان نکل کر لوگوں کے سامنے قرآن پڑھنا شروع کردے (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ١٦:جلد ١ :ص ١٢؛

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: «إِنَّ فِي الْبَحْرِ شَيَاطِينَ مَسْجُونَةً، أَوْثَقَهَا سُلَيْمَانُ، يُوشِكُ أَنْ تَخْرُجَ، فَتَقْرَأَ عَلَى النَّاسِ قُرْآنًا»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 16

طاؤس بیان کرتے ہیں کہ بشیر بن کعب؛ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور جاکر کچھ حدیثیں بیان کیں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا :فلاں فلاں حدیث کو پھر سے دہراؤ:بشیر نے وہ حدیثیں دہرا کر پھر کچھ اور حدیثیں بیان کیں :حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا فلاں فلاں حدیث کو پھر بیان کرو؛ بشیر نے وہ حدیثیں پھر دوبارہ بیان کیں اس کے بعد بشیر نے عرض کیا میں نہیں سمجھ سکا کہ آپ نے میری بیان کردہ تمام احادیث کی تصدیق کی ہے یا سب کی تکذیب کی ہے یا ان میں سے صرف ان کی تکذیب کی ہے جن کو آپ نے دہرانے کو کہا ہے؟:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ارشاد فرمایا ہم اس زمانے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بیان کیا کرتے تھے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات کی نسبت نہیں کی جاتی تھی لیکن جب سے لوگوں نے سچی اور جھوٹی ہر قسم کی احادیث روایت کرنا شروع کیں تو ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کو بیان کرنا چھوڑ دیا (مسلم شریف کتاب المقدمہ :بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ١٧:جلد ١ :ص ١٢:

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، وَسَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ سَعِيدٌ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: جَاءَ هَذَا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ - يَعْنِي بُشَيْرَ بْنَ كَعْبٍ - فَجَعَلَ يُحَدِّثُهُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: عُدْ لِحَدِيثِ كَذَا وَكَذَا، فَعَادَ لَهُ، ثُمَّ حَدَّثَهُ، فَقَالَ لَهُ: عُدْ لِحَدِيثِ كَذَا وَكَذَا، فَعَادَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: مَا أَدْرِي أَعَرَفْتَ حَدِيثِي كُلَّهُ، وَأَنْكَرْتَ هَذَا؟ أَمْ أَنْكَرْتَ حَدِيثِي كُلَّهُ، وَعَرَفْتَ هَذَا؟ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: «إِنَّا كُنَّا نُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ لَمْ يَكُنْ يُكْذَبُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَكِبَ النَّاسُ الصَّعْبَ وَالذَّلُولَ، تَرَكْنَا الْحَدِيثَ عَنْهُ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 17

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم خود احادیث یاد رکھتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث یاد کی جاتی تھیں لیکن جب سے لوگ نے ہر قسم کی روایات بیان کرنا شروع کر دیں تو ہم نے اس فن کو چھوڑ دیا (مسلم شریف کتاب المقدمہ: بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ١٨:جلد ١ :ص ١٣:

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «إِنَّمَا كُنَّا نَحْفَظُ الْحَدِيثَ، وَالْحَدِيثُ يُحْفَظُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا إِذْ رَكِبْتُمْ كُلَّ صَعْبٍ وَذَلُولٍ، فَهَيْهَاتَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 18

حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ بشیر بن کعب عدوی حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس آکر حدیث بیان کرنے لگے اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے.... :لیکن حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نہ تو ان کی بیان کردہ احادیث غور سے سنی اور نہ ان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا :بشیر کہنے لگے اے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما میں آپ کے سامنے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بیان کر رہا ہوں اور آپ توجہ بھی نہیں کرتے؛ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا :ایک وقت وہ تھا کہ جب کوئی شخص یہ کہتا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛.... تو بے ساختہ ہماری نگاہیں اس کی طرف اٹھتیں اور ہم غور سے اس کی حدیث سنتے لیکن جب سے لوگوں نے ضعیف اور مجروح ہر قسم کی روایات بیان کرنی شروع کردیں تو ہم صرف ان احادیث کو سنتے ہیں جن کا ہمیں پہلے سے علم ہے (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ١٩:جلد ١ :ص ١٣:

وحَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْغَيْلَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ يَعْنِي الْعَقَدِيَّ، حَدَّثَنَا رَبَاحٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: جَاءَ بُشَيْرٌ الْعَدَوِيُّ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَجَعَلَ يُحَدِّثُ، وَيَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَا يَأْذَنُ لِحَدِيثِهِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، مَالِي لَا أَرَاكَ تَسْمَعُ لِحَدِيثِي، أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا تَسْمَعُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " إِنَّا كُنَّا مَرَّةً إِذَا سَمِعْنَا رَجُلًا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ابْتَدَرَتْهُ أَبْصَارُنَا، وَأَصْغَيْنَا إِلَيْهِ بِآذَانِنَا، فَلَمَّا رَكِبَ النَّاسُ الصَّعْبَ، وَالذَّلُولَ، لَمْ نَأْخُذْ مِنَ النَّاسِ إِلَّا مَا نَعْرِفُ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 19

ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی طرف لکھا کہ میرے پاس کچھ احادیث لکھوا کر پوشیدہ طریقے سے بھجوا دیجئے؛ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے سوچا کہ یہ شخص نیک فطرت ہے میں احادیث کے لکھے ہوئے ذخیرہ میں سے صحیح احادیث منتخب کر کے اس کو روانہ کر دونگا اس کے بعد حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے لکھے ہوئے فیصلے منگوائے اور ان میں سے بعض آثار لکھنے شروع کئے اور ان آثار کا مطالعہ کرتے ہوئے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں قسم اللہ کی اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ کیا ہوتا تو وہ گمراہ ہو جاتے (یعنی لوگوں نے حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے آثار میں بھی اپنی طرف سے باتیں ملا دی تھیں____یہ وضاحت علامہ غلام رسول سعیدی صاحب علیہ الرحمہ نے کی ہے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ٢٠:جلد ١ :ص ١٣:

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ أَنْ يَكْتُبَ لِي كِتَابًا، وَيُخْفِي عَنِّي، فَقَالَ: «وَلَدٌ نَاصِحٌ أَنَا أَخْتَارُ لَهُ الْأُمُورَ اخْتِيَارًا، وَأُخْفِي عَنْهُ»، قَالَ: فَدَعَا بِقَضَاءِ عَلِيٍّ، فَجَعَلَ يَكْتُبُ مِنْهُ أَشْيَاءَ، وَيَمُرُّ بِهِ الشَّيْءُ، فَيَقُولُ: «وَاللهِ مَا قَضَى بِهَذَا عَلِيٌّ إِلَّا أَنْ يَكُونَ ضَلَّ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 20

طاؤس بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس ایک کتاب لائی گئی جس میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے فتاویٰ تھے :حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے چند سطروں سوا سب کو مٹا دیا :راوی نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے اشارہ کرکے بتایا (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ٢١:جلد ١ :ص ١٣:

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: «أُتِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِكِتَابٍ فِيهِ قَضَاءُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَمَحَاهُ إِلَّا قَدْرَ»، وَأَشَارَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ بِذِرَاعِهِ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 21

حضرت ابو اسحاق بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے وصال کے بعد جب بعض لوگوں نے آپ رضی اللہ عنہ کے اقوال میں اپنی طرف سے نئی نئی باتیں ملادیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ایک ساتھی نے کہا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو غارت کرے؛ انہوں نے کس قدر عظیم علم کو ضائع کردیا (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ٢٢:جلد ١ :ص ١٣:

حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: " لَمَّا أَحْدَثُوا تِلْكَ الْأَشْيَاءَ بَعْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ: قَاتَلَهُمُ اللهُ، أَيَّ عِلْمٍ أَفْسَدُوا "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 22

حضرت مغیرہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے اقوال کو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں کے علاوہ اور کسی شخص نے صحیح طور پر بیان نہیں کیا (مسلم شریف کتاب المقدمہ:بَابٌ فِي الضُّعَفَاءِ وَالْكَذَّابِينَ وَمَنْ يُرْغَبُ عَنْ حَدِيثِهِمْ:یعنی ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت کا بیان:حدیث نمبر ٢٣:جلد ١ :ص ١٣:

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ، يَقُولُ: «لَمْ يَكُنْ يَصْدُقُ عَلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْحَدِيثِ عَنْهُ إِلَّا مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 23

حضرت محمد بن سیرین نے کہا کہ علم علم حدیث دین کا حصہ ہے لہذا تم کو دیکھنا چاہیے کہ تم کس شخص سے اپنا دین حاصل کر رہے ہو (مسلم شریف کتاب المقدمہ حدیث نمبر ٢٤:جلد ١ :ص ١٤:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ عیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، وَحَدَّثَنَا فُضَيْلٌ، عَنْ هِشَامٍ قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: «إِنَّ هَذَا الْعِلْمَ دِينٌ، فَانْظُرُوا عَمَّنْ تَأْخُذُونَ دِينَكُمْ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 24

حضرت محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ پہلے لوگ سند حدیث کی تحقیق نہیں کرتے تھے لیکن جب فتنہ پیدا ہوئے تو لوگ سند حدیث کی تحقیق کرنے لگے اور پوچھنے لگے ہمیں اپنی روایت کی سندوں کے بارے میں بتاؤ تو جس روایت میں اہل سنت راوی ہوتے اس کو قبول کرلیا جاتا اور اگر راوی بدعتی ہوتا تو اس قبول نہیں کیا جاتا (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٤:حدیث نمبر ٢٥:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ عیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " لَمْ يَكُونُوا يَسْأَلُونَ عَنِ الْإِسْنَادِ، فَلَمَّا وَقَعَتِ الْفِتْنَةُ، قَالُوا: سَمُّوا لَنَا رِجَالَكُمْ، فَيُنْظَرُ إِلَى أَهْلِ السُّنَّةِ فَيُؤْخَذُ حَدِيثُهُمْ، وَيُنْظَرُ إِلَى أَهْلِ الْبِدَعِ فَلَا يُؤْخَذُ حَدِيثُهُمْ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 25

سلیمان بن موسی بیان کرتے ہیں کہ میں نے طاؤس سے ایک ملاقات میں کہا کہ فلاں شخص نے مجھ سے اس طرح حدیث بیان کی انہوں نے کہا اگر وہ شخص ثقہ اور دین دار ہے تو اس کی حدیث قبول کر لو ( مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٥:حدیث نمبر ٢٦:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ عیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

حَدَّثَنَا اسحاق بن ابراہیم الحنظلي قال انا عيسى هوا ابن يونس قال ثنا الأوزاعي عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ: لقيت طَاوُسًا : فقلت حدثني فُلَانًا كيت و كيت قَالَ: «إِنْ كَانَ صَاحِبُكَ مَلِيًّا، فَخُذْ عَنْهُ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 26

سلیمان بن موسی بیان کرتے ہیں کہ میں نے طاؤس سے کہا کہ فلاں شخص نے مجھ سے اس طرح حدیث بیان کی ہے انہوں نے کہا آگر وہ شخص ثقہ ہے تو اس کی حدیث قبول کر لو (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٥:حدیث نمبر ٢٧:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ عیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيَّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ: قُلْتُ لِطَاوُسٍ: إِنَّ فُلَانًا حَدَّثَنِي بِكَذَا وَكَذَا، قَالَ: «إِنْ كَانَ صَاحِبُكَ مَلِيًّا، فَخُذْ عَنْهُ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 27

ابن ابی الزناد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے مدینہ میں سو آدمی ایسے دیکھے جو نیک سیرت تھے مگر انہیں روایت حدیث کا اہل نہیں سمجھا جاتا تھا (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٥:حدیث نمبر ٢٨:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ عیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَصْمَعِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " أَدْرَكْتُ بِالْمَدِينَةِ مِائَةً، كُلُّهُمْ مَأْمُونٌ، مَا يُؤْخَذُ عَنْهُمُ الْحَدِيثُ، يُقَالُ: لَيْسَ مِنْ أَهْلِهِ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 28

مسعر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعد بن إبراهيم سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ثقہ حضرات کے علاوہ اور کسی سے روایت نہ کرو!!!!! ((مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٥:حدیث نمبر ٢٩:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ غیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، وحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يَقُولُ: «لَا يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا الثِّقَاتُ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 29

عبدان بن عثمان کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مبارک" رحمۃ اللہ علیہ" فرماتے تھے کہ حدیث کی سند امور دین میں سے ہے! اگر حدیث کے ثبوت کے لئے سند ضروری نہ ہوتی تو ہر شخص اپنی مرضی سے دین میں اپنی من مانی باتیں کہنے لگتا!! اور حضرت عباس بن رزمہ"رحمہ اللہ" نے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن مبارک"رحمہ اللہ" نے کہا ہمارے اور لوگوں کے درمیان سند حدیث کے ستون حائل ہیں! اور ابو اسحاق ابراہیم بن عیسٰی الطالقانی کہتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن مبارک سے کہا اے ابو عبد اللہ اس حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ اپنی نماز کے ساتھ اپنے ماں باپ کے لئے نماز پڑھنا اور اپنے روزوں کے ساتھ اپنے ماں باپ کے لئے روزے رکھنا نیکی ہے؟ یہ سن کر ابن مبارک نے مجھ سے پوچھا اے ابو اسحاق اس حدیث کو کس نے روایت کیا ہے؟ میں نے کہا شہاب بن خراش نے؛ ابن مبارک نے کہا کہ وہ ثقہ راوی ہے اچھا! اس نے کس شخص سے روایت کیا ہے؟ میں نے کہا حجاج بن دینار سے؛ فرمایا حجاج بھی ثقہ ہے؛ لیکن اس نے کس سے روایت کیا ہے؟ میں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے؛حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اے ابو اسحاق!حجاج بن دینار اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان تو بہت طویل زمانہ ہے(یعنی یہ حدیث منقطع ہے کیونکہ حجاج بن دینار تبع تابعین میں سے ہی____سعیدی) تاہم یہ مسئلہ درست ہے کہ(نفلی) نماز اور روزوں کا ثواب والدین کو پہنچایا جاسکتا ہے؛؛؛؛ اور علی بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن مبارک سے بسر عام سنا وہ فرمارہے تھے کہ عمرو بن ثابت کی روایات کو ترک کردو؛ کیونکہ یہ شخص سلف صالحین کو گالیاں دیتا ہے؛؛؛؛(یعنی جو شخص سلف صالحین کے خلاف بکواس کرتا ہے اسکی بات بھی قابل اعتماد نہیں) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٥ تا ١٦:حدیث نمبر ٣٠:باب بيان ان الإسناد من الدين و ان الرواية لاتكون الا عن الثقات وان جرح الرواية بما هوا فيهم جائز بل واجب و انه ليس من الغيبة المحرمة(یعنی اسناد دین کا حصہ ہے؛اور صرف ثقہ روایوں سے روایت نقل کی جائے گی؛ اگر راویوں میں کوئی کمزوری ہو تو اس کی نشاندہی کرنا جائز بلکہ واجب ہے؛ اور یہ وہ غیب نہیں جیسے حرام قرار دیا جائے)

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ مِنْ أَهْلِ مَرْوَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَانَ بْنَ عُثْمَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْمُبَارَكِ، يَقُولُ: «الْإِسْنَادُ مِنَ الدِّينِ، وَلَوْلَا الْإِسْنَادُ لَقَالَ مَنْ شَاءَ مَا شَاءَ»وقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ: حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ أَبِي رِزْمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ، يَقُولُ: «بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْقَوَائِمُ» يَعْنِي الْإِسْنَادَ! وقَالَ مُحَمَّدٌ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عِيسَى الطَّالْقَانِيَّ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: الْحَدِيثُ الَّذِي جَاءَ «إِنَّ مِنَ الْبِرِّ بَعْدَ الْبِرِّ أَنْ تُصَلِّيَ لِأَبَوَيْكَ مَعَ صَلَاتِكَ، وَتَصُومَ لَهُمَا مَعَ صَوْمِكَ». قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: يَا أَبَا إِسْحَاقَ، عَمَّنْ هَذَا؟ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: هَذَا مِنْ حَدِيثِ شِهَابِ بْنِ خِرَاشٍ فَقَالَ: ثِقَةٌ، عَمَّنْ قَالَ؟ قُلْتُ: عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: ثِقَةٌ، عَمَّنْ قَالَ؟ " قُلْتُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: يَا أَبَا إِسْحَاقَ، إِنَّ بَيْنَ الْحَجَّاجِ بْنِ دِينَارٍ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَفَاوِزَ تَنْقَطِعُ فِيهَا أَعْنَاقُ الْمَطِيِّ، وَلَكِنْ لَيْسَ فِي الصَّدَقَةِ اخْتِلَافٌ! وَقَالَ مُحَمَّدٌ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ شَقِيقٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهُ بْنَ الْمُبَارَكِ، يَقُولُ عَلَى رُءُوسِ النَّاسِ: «دَعُوا حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَسُبَّ السَّلَفَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 30

ابو عقيل بیان کرتے ہیں کہ میں قاسم بن عبد اللہ اور یحییٰ بن سعید کے پاس بیٹھا تھا تو یحییٰ نے قاسم سے کہا اے ابو محمد آپ جیسے عظیم الشان عالم دین کے لئے یہ بات باعث شرمندگی ہے کہ آپ سے دین کے متعلق کوئی سوال کیا جائے اور آپ کے پاس اس مسئلے کا حل اور اس کے بارے میں کوئی دینی معلومات نہ ہو؛ قاسم نے پوچھا کیوں باعث شرمندگی ہے؟ یحییٰ نے کہا اس لئے کہ آپ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر اماموں کی اولاد میں سے ہیں؛ اس کے جواب میں قاسم نے کہا جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہو اس کے نزدیک سب سے زیادہ غلط اور باعث ننگ و عار بات یہ ہے کہ =یعنی سب سے زیادہ شرمندگی کی بات یہ ہے کہ=وہ بغیر علم کے کوئی بات کہے یا کسی سوال کے جواب میں کسی غیر معتبر شخص کی روایت بیان کردے؛ پھر یحییٰ خاموش ہو گیا اور کوئی جواب نہ دیا"""" (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٦:حدیث نمبر ٣١:(بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ بْنِ أَبِي النَّضْرِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ، صَاحِبُ بُهَيَّةَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ الْقَاسِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، فَقَالَ يَحْيَى لِلْقَاسِمِ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ إِنَّهُ قَبِيحٌ عَلَى مِثْلِكَ، عَظِيمٌ أَنْ تُسْأَلَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ هَذَا الدِّينِ، فَلَا يُوجَدَ عِنْدَكَ مِنْهُ عِلْمٌ، وَلَا فَرَجٌ - أَوْ عِلْمٌ، وَلَا مَخْرَجٌ - فَقَالَ لَهُ الْقَاسِمُ: وَعَمَّ ذَاكَ؟، قَالَ: لِأَنَّكَ ابْنُ إِمَامَيْ هُدًى. ابْنُ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، قَالَ: يَقُولُ لَهُ الْقَاسِمُ: أَقْبَحُ مِنْ ذَاكَ عِنْدَ مَنْ عَقَلَ عَنِ اللهِ أَنْ أَقُولَ بِغَيْرِ عِلْمٍ، أَوْ آخُذَ عَنْ غَيْرُ ثِقَةٍ، قَالَ: فَسَكَتَ فَمَا أَجَابَهُ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 31

حضرت ابو عقيل بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر کے صاحبزادے سے لوگوں نے کسی چیز کے متعلق دریافت کیا جس کا انہیں علم نہیں تھا یہ دیکھ کر یحییٰ بن سعید ان سے کہنے لگے قسم اللہ کی یہ بات مجھے باعث شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ آپ جیسے شخص جو جلیل القدر اماموں حضرت عمر اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا صاحبزادہ ہو"اور آپ سے" کوئی بات پوچھی جائے اور وہ نہ بتا سکے وہ فرمانے لگے"یعنی حضرت عبد اللہ بن عمر کے صاحبزادے فرمانے لگے" اللہ کی قسم جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہو اس کے نزدیک اس سے زیادہ باعث ننگ و عار یہ ہیکہ وہ بغیر علم کے کوئی بات بتلائے یا کسی سوال کے جواب میں میں غیر معتبر شخص کی روایت بیان کردے؛؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٦:حدیث نمبر ٣٢:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَبْدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يَقُولُ: أَخْبَرُونِي عَنْ أَبِي عَقِيلٍ صَاحِبِ بُهَيَّةَ، أَنَّ أَبْنَاءً لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، سَأَلُوهُ عَنْ شَيْءٍ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ فِيهِ عِلْمٌ، فَقَالَ لَهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: وَاللهِ إِنِّي لَأُعْظِمُ أَنْ يَكُونَ مِثْلُكَ، وَأَنْتَ ابْنُ إِمَامَيِ الْهُدَى - يَعْنِي عُمَرَ، وَابْنَ عُمَرَ - تُسْأَلُ عَنْ أَمْرٍ لَيْسَ عِنْدَكَ فِيهِ عِلْمٌ، فَقَالَ: «أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ وَاللهِ عِنْدَ اللهِ، وَعِنْدَ مَنْ عَقَلَ عَنِ اللهِ، أَنْ أَقُولَ بِغَيْرِ عِلْمٍ، أَوْ أُخْبِرَ عَنْ غَيْرِ ثِقَةٍ» قَالَ: وَشَهِدَهُمَا أَبُو عَقِيلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ حِينَ قَالَا ذَلِكَ.

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 32

یحییٰ بن سعید بیان کرتے ہیں کہ میں نے سفیان بن ثوری؛ شعبہ؛ مالک؛ اور ابن عیینہ سے پوچھا کہ بعض لوگ مجھ سے ایسے راوی کے بارے میں پوچھتے ہیں جو ناقابل اعتبار ہوتا ہے میں ان سے کیا کہوں؟ ان نے جواب دیتے ہوئے کہا ان سوال کرنے والوں سے کہہ دو کہ وہ راوی ناقابل اعتبار ہے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ :ص ١٧:حدیث نمبر ٣٣:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ، وَشُعْبَةَ، وَمَالِكًا، وَابْنَ عُيَيْنَةَ، عَنِ الرَّجُلِ لَا يَكُونُ ثَبْتًا فِي الْحَدِيثِ، فَيَأْتِينِي الرَّجُلُ، فَيَسْأَلُنِي عَنْهُ، قَالُوا: «أَخْبِرْ عَنْهُ أَنَّهُ لَيْسَ بِثَبْتٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 33

نضر کہتے ہیں کہ ابن عون اپنے دروازے کی چوکھٹ پر کھڑے ہوئے تھے؛ ان سے کسی شخص نے شہر بن حوشب کی احادیث کے بارے میں پوچھا انہوں نے جواب دیا اس کو نیزوں سے زخمی کیا گیا ہے اس کو نیزے سے زخمی کیا گیا ہے؛ امام مسلم فرماتے ہیں یعنی لوگوں نے اس کی تصنیف کرکے اس کو جرح اور طعن و تشنیع کے نیزوں سے گھائل کیا ہے؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٧:حدیث نمبر ٣٤:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّضْرَ، يَقُولُ: سُئِلَ ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ حَدِيثٍ لِشَهْرٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى أُسْكُفَّةِ الْبَابِ، فَقَالَ: «إِنَّ شَهْرًا نَزَكُوهُ، إِنَّ شَهْرًا نَزَكُوهُ». قَالَ مُسْلِمٌ رَحِمَهُ اللهُ: " يَقُولُ: أَخَذَتْهُ أَلْسِنَةُ النَّاسِ تَكَلَّمُوا فِيهِ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 34

شعبہ بیان کرتے ہیں کہ میری شہر سے ملاقات ہوئی لیکن میں نے ان کی احادیث کو قابل روایت نہیں سمجھا؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٧ :حدیث نمبر ٤٥:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، قَالَ: قَالَ شُعْبَةُ: «وَقَدْ لَقِيتُ شَهْرًا فَلَمْ أَعْتَدَّ بِهِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 35

علی بن حسین بن واقد بیان کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن مبارک نے سفیان ثوری سے کہا کہ عباد بن کثیر کی عادات اور خصائل سے آپ واقف ہیں وہ باوجود عابد و زاہد ہونے کے بڑی عجیب و غریب احادیث بیان کرتے ہیں آپ کی کیا رائے ہے میں لوگوں کو ان کی احادیث بیان کرنے سے روک دوں گا؛ سفیان ثوری نے کہا کیوں نہیں! حضرت عبد اللہ بن مبارک فرماتے ہیں جب کسی محفل میں عباد کا ذکر ہوتا تو میں اس کی عبادت اور ریاضت کا ذکر کرتا لیکن اس کی احادیث قبول کرنے سے لوگوں کو روک دیتا؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٧ :حدیث ٣٦:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ، مِنْ أَهْلِ مَرْوَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ: " إِنَّ عَبَّادَ بْنَ كَثِيرٍ مَنْ تَعْرِفُ حَالَهُ، وَإِذَا حَدَّثَ جَاءَ بِأَمْرٍ عَظِيمٍ، فَتَرَى أَنْ أَقُولَ لِلنَّاسِ: لَا تَأْخُذُوا عَنْهُ؟ " قَالَ سُفْيَانُ: «بَلَى»، قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَكُنْتُ إِذَا كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ ذُكِرَ فِيهِ عَبَّادٌ، أَثْنَيْتُ عَلَيْهِ فِي دِينِهِ، وَأَقُولُ: «لَا تَأْخُذُوا عَنْهُ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 36

عثمان بیان کرتے ہیں کہ میں شعبہ کے پاس گیا تو انہوں نے کہا یہ شخص عباد بن کثیر ہے ان کی بیان کردہ احادیث سے احتراز کیا کرو؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٧ :حدیث نمبر ٣٧:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وَقَالَ مُحَمَّدٌ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: قَالَ أَبِي، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ: انْتَهَيْتُ إِلَى شُعْبَةَ، فَقَالَ: هَذَا عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، فَاحْذَرُوهُ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 37

فضل بن سہل بیان کرتے ہیں کہ میں نے معلی رازی سے محمد بن سعید کے متعلق سوال کیا جس سے عباد بن کثیر نے روایت کی ہے؛ تو انہوں نے کہا کہ مجھے عیسٰی بن یونس نے بتایا کہ میں ایک دن اس کے دروازے پر کھڑا تھا اور اس کے پاس سفیان تھے جب سفیان باہر نکلے تو میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے مجھے بتلایا کہ یہ بہت جھوٹا شخص ہے؛؛؛؛ ؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٧ :حدیث نمبر ٣٨:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مُعَلًّى الرَّازِيَّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، الَّذِي رَوَى عَنْهُ عَبَّادٌ، فَأَخْبَرَنِي عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، قَالَ: «كُنْتُ عَلَى بَابِهِ، وَسُفْيَانُ عِنْدَهُ، فَلَمَّا خَرَجَ سَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ كَذَّابٌ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 38

سعید قطان بیان کرتے ہیں کہ ہم نے بہت سے نیک لوگوں کو حدیث میں جھوٹ بولتے ہوئے دیکھا؛ ابن ابی عتاب کہتے ہیں کہ میری ملاقات سعید قطان کے صاحبزادے سے ہوئی انہوں نے بیان کیا کہ میرے والد کہتے ہیں کہ انہوں نے صالحین کو حدیث کے سوا اور کسی بات میں جھوٹ بولتے ہوئے نہیں دیکھا؛؛؛ امام مسلم اس کی وضاحت میں فرماتے ہیں کہ یہ لوگ حدیث شریف میں جھوٹی باتوں کا اضافہ نہیں کرتے تھے البتہ اتفاقاً حدیث کے معاملے میں ان کی زبان سے جھوٹ نکل جاتا تھا؛؛؛؛ ؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٧:حدیث نمبر ٣٩:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَتَّابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَفَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «لَمْ نَرَ الصَّالِحِينَ فِي شَيْءٍ أَكْذَبَ مِنْهُمْ فِي الْحَدِيثِ»قَالَ ابْنُ أَبِي عَتَّابٍ: فَلَقِيتُ أَنَا مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ، «لَمْ تَرَ أَهْلَ الْخَيْرِ فِي شَيْءٍ أَكْذَبَ مِنْهُمْ فِي الْحَدِيثِ». قَالَ مُسْلِمٌ: " يَقُولُ: يَجْرِي الْكَذِبُ عَلَى لِسَانِهِمْ، وَلَا يَتَعَمَّدُونَ الْكَذِبَ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 39

خلیفہ بن موسیٰ بیان کرتے ہیں کہ میں غالب بن عبد اللہ کے پاس گیا تو وہ مجھے مکحول کی روایت کردہ حدیث سنانے لگا اسی دوران ان کو پیشاب آگیا؛ میں نے اس وقفہ میں ان کی اصل کتاب کو دیکھا تو اس میں وہ روایت اس طرح تھی کہ ابان نے انس سے روایت کیا اور ابان نے فلاں شخص سے" میں اسی وقت وہاں سے چلا گیا؛ اور میں نے حسن بن علی الحلوانی سے یہ سنا کہ میں نے عفان کی" اصل کتاب؛ میں عمرو بن عبد العزیز کی حدیث ہشام بن ابی مقدام کی سند سے دیکھی؛ ہشام نے کہا مجھ سے یہ حدیث ایک شخص نے بیان کی جس کو یحییٰ بن فلاں کہا جاتا ہے اور وہ محمد بن کعب سے روایت کرتا ہے؛ حلوانی کہتے ہیں کہ میں نے عفان سے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہشام نے اس حدیث کو محمد بن کعب سے سنا ہے؛ عفان نے کہا اسی وجہ سے تو ہشام کو ضعیف کہا جاتا ہے؛ پہلے ہشام کہتا تھا کہ میں یحییٰ سے روایت کرتا ہوں اور اب وہ محمد بن کعب سے روایت کرتے ہیں بعد میں وہ اس واسطہ کو حذف کرکے کہنے لگا میں براہ راست محمد بن کعب سے روایت کرتا ہوں؛؛؛؛ ؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٨:حدیث نمبر ٤٠:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي خَلِيفَةُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى غَالِبِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ فَجَعَلَ يُمْلِي عَلَيَّ، حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، فَأَخَذَهُ الْبَوْلُ، فَقَامَ فَنَظَرْتُ فِي الْكُرَّاسَةِ، فَإِذَا فِيهَا حَدَّثَنِي أَبَانُ، عَنْ أَنَسٍ، وَأَبَانُ عَنْ فُلَانٍ، فَتَرَكْتُهُ، وَقُمْتُ»قَالَ: وَسَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيَّ، يَقُولُ: رَأَيْتُ فِي كِتَابِ عَفَّانَ، حَدِيثَ هِشَامٍ أَبِي الْمِقْدَامِ، حَدِيثَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ هِشَامٌ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ يَحْيَى بْنُ فُلَانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَفَّانَ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ هِشَامٌ، سَمِعَهُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، فَقَالَ: " إِنَّمَا ابْتُلِيَ مِنْ قِبَلِ هَذَا الْحَدِيثِ، كَانَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدٍ، ثُمَّ ادَّعَى بَعْدُ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْ مُحَمَّدٍ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 40

عبد اللہ بن عثمان بن جبلہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن مبارک سے پوچھا وہ کون شخص ہے جس سے آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی یہ حدیث روایت کرتے ہیں کہ؛ عید الفطر تحفہ و تحائف کا دن ہے؛ ابن مبارک نے جواب دیا سلیمان بن حجاج سے اور فرمایا میں نے جو تم کو سلیمان بن حجاج کی احادیث بیان کی ہیں تم ان میں غور و فکر کر لینا اور عبد اللہ بن مبارک نے کہا میں نے حدیث؛ درہم سے خون کی نجاست معاف ہے؛ کے راوی روح بن عطیف کو لوگوں میں بیٹھے دیکھا لیکن چونکہ اسکی حدیث ناقابل قبول سمجھی جاتی تھی لہذا اس کی روایت کے مکروہ ہونے کی وجہ سے مجھے شرم آتی تھی کہ کہیں میرے اصحاب مجھے اس کے ساتھ دیکھ نہ لیں (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٨:حدیث نمبر ٤١؛بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ، يَقُولُ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي رَوَيْتَ عَنْهُ حَدِيثَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو يَوْمُ الْفِطْرِ يَوْمُ الْجَوَائِزِ؟ قَالَ: «سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَجَّاجِ انْظُرْ مَا وَضَعْتَ فِي يَدِكَ مِنْهُ»قَالَ ابْنُ قُهْزَاذَ: وَسَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ زَمْعَةَ، يَذْكُرُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ: «رَأَيْتُ رَوْحَ بْنَ غُطَيْفٍ صَاحِبَ الدَّمِ قَدْرِ الدِّرْهَمِ، وَجَلَسْتُ إِلَيْهِ مَجْلِسًا، فَجَعَلْتُ أَسْتَحْيِي مِنْ أَصْحَابِي أَنْ يَرَوْنِي جَالِسًا مَعَهُ كُرْهَ حَدِيثِهِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 41

حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ بقیہ سچا آدمی ہے لیکن وہ ہر آنے جانے والے شخص سے حدیث روایت کر لیتا ہے (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩:حدیث نمبر ٤٢؛بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنِي ابْنُ قُهْزَاذَ، قَالَ: سَمِعْتُ وَهْبًا، يَقُولُ: عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: بَقِيَّةُ صَدُوقُ اللِّسَانِ، وَلَكِنَّهُ يَأْخُذُ عَمَّنْ أَقْبَلَ وَأَدْبَرَ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 42

شعبی بیان کرتے ہیں کہ حارث اعور ہمدانی نے مجھے ایک حدیث بیان کی مگر وہ جھوٹا شخص تھا؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩ :حدیث نمبر ٤٣:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ الْهَمْدَانِيُّ، وَكَانَ كَذَّابًا

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 43

شعبی بیان کرتے ہیں کہ حارث اعور ہمدانی نے مجھے ایک حدیث بیان کی اور شعبی اس بات کی گواہی دیتے تھے کہ وہ جھوٹا شخص ہے؛ ؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩ :حدیث نمبر ٤٤:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُفَضَّلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ أَحَدُ الْكَاذِبِينَ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 44

علقمہ نے کہا کہ میں نے قرآن مجید دو سال میں یاد کر لیا؛ حارث نے جواب میں کہا کہ قرآن مجید کو حاصل کرنا آسان ہے اور احادیث کو حاصل کرنا بہت مشکل ہے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩ :حدیث نمبر ٤٥:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَلْقَمَةُ: «قَرَأْتُ الْقُرْآنَ فِي سَنَتَيْنِ» فَقَالَ الْحَارِثُ: «الْقُرْآنُ هَيِّنٌ الْوَحْيُ أَشَدُّ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 45

حارث نے کہا کہ میں نے قرآن مجید کو تین سال میں اور حدیث شریف کو دو سال یا تین سال میں حاصل کیا ہے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩ :حدیث نمبر ٤٦:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ الْحَارِثَ، قَالَ: «تَعَلَّمْتُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ، وَالْوَحْيَ فِي سَنَتَيْنِ» أَوْ قَالَ «الْوَحْيَ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ، والْقُرْآنَ فِي سَنَتَيْنِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 46

ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ حارث(کذاب یا رفض کے ساتھ) متہم تھا؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩ :حدیث نمبر ٤٧:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَالْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، «أَنَّ الْحَارِثَ اتُّهِمَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 47

ہمزہ زیات بیان کرتے ہیں کہ مرہ ہمدانی نے حارث سے کوئی(جھوٹی) حدیث سنی؛ انہوں نے حارث سے کہا؛ دروازہ پر بیٹھ جاؤ اور وہ اپنی تلوار اٹھا لائے اور حارث کو خطرہ کا احساس ہو گیا اور وہ فوراً بھاگ گئے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩:حدیث نمبر ٤٨:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ، قَالَ: سَمِعَ مُرَّةُ الْهَمْدَانِيُّ، مِنَ الْحَارِثِ شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ: «اقْعُدْ بِالْبَابِ»، قَالَ: فَدَخَلَ مُرَّةُ، وَأَخَذَ سَيْفَهُ، قَالَ: وَأَحَسَّ الْحَارِثُ بِالشَّرِّ، فَذَهَبَ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 48

ابن عون بیان کرتے ہیں کہ ہم سے ابراهيم نے کہا مغیرہ بن سعید اور ابو عبد الرحیم سے روایت کرنے میں احتراز کرنا کیونکہ یہ دونوں جھوٹے شخص ہیں؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ١٩ :حدیث نمبر ٤٩:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قَالَ لَنَا إِبْرَاهِيمُ: «إِيَّاكُمْ وَالْمُغِيرَةَ بْنَ سَعِيدٍ، وَأَبَا عَبْدِ الرَّحِيمِ، فَإِنَّهُمَا كَذَّابَانِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 49

عاصم بیان کرتے ہیں کہ ہم نوجوانی میں ابو عبد الرحمن سلمی کے پاس جایا کرتے تھے انہوں نے ہمیں نصیحت کی کہ ابو الاحوص کے سوا اور کسی شخص سے حدیث نہ سننا اور خاص طور پر شقیق سے احتراز کرنا؛ یہ شخص خارجی تھا(یعنی خارجی لوگوں سے حدیث نہیں سننا چاہیے)بر خلاف شقیق ابو وائل کے کیونکہ وہ ثقہ راوی ہیں___علامہ سعیدی رحمۃ اللہ علیہ) یعنی ابو وائل ثقہ راوی ہیں؛؛؛؛ ؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠:حدیث نمبر ٥٠:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، قَالَ: كُنَّا نَأْتِي أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيَّ وَنَحْنُ غِلْمَةٌ أَيْفَاعٌ، فَكَانَ يَقُولُ لَنَا: «لَا تُجَالِسُوا الْقُصَّاصَ غَيْرَ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَإِيَّاكُمْ وَشَقِيقًا»، قَالَ: «وَكَانَ شَقِيقٌ هَذَا يَرَى رَأْيَ الْخَوَارِجِ، وَلَيْسَ بِأَبِي وَائِلٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 50

جریر بیان کرتے ہیں کہ میری جابر بن یزید جعفی سے ملاقات ہوئی لیکن میں نے اس کی کسی روایت کو نہیں لکھا کیوں کہ وہ رجعت کا عقیدہ باطلہ رکھتا تھا؛؛؛؛(یعنی بدمذہب بد عقیدہ باطل عقیدہ والے لوگوں کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠:حدیث نمبر ٥١:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَرِيرًا، يَقُولُ: «لَقِيتُ جَابِرَ بْنَ يَزِيدَ الْجُعْفِيَّ فَلَمْ أَكْتُبْ عَنْهُ، كَانَ يُؤْمِنُ بِالرَّجْعَةِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 51

مسعر بیان کرتے ہیں کہ ہم جابر بن یزید سے اس کی بدعقیدگیوں کے ظہور سے پہلے اس کی بیان کردہ احادیث روایت کرتے تھے؛؛؛ (یعنی جب بدعقیدگی ظاہر ہوئی تو حدیث روایت کرنا چھوڑ دی مطلب واضح ہو گیا کہ بد عقیدہ انسان سے حدیث تک نہیں نقل کرنا چاہیے ) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠ :حدیث نمبر ٥٢:بابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: «حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ، قَبْلَ أَنْ يُحْدِثَ مَا أَحْدَثَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 52

سفیان بیان کرتے ہیں کہ جب تک جابر نے اپنے باطل عقائد کا اظہار نہیں کیا تھا لوگ اس سے روایت کرتے تھے لیکن جب اس کی بدعقیدگی ظاہر ہو گئی تو وہ متہم(بدنام)فی الحدیث ہو گیا اور بعض حضرات نے اس سے روایت ترک کردی؛ سفیان سے پوچھا گیا کہ جابر نے کس بدعقیدگی کا اظہار کیا تھا؟ سفیان نے جواب دیا رجعت کا؛؛؛؛ (نوٹ رجعت کا مطلب یہ ہیکہ روافض کا عقیدہ ہیکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ابر(بادل) میں ہیں اور انکی اولاد میں سے ایک امام برحق پیدا ہوگا اور جب حضرت علی امام وقت کے خلاف خروج میں اس کی مدد کے لیے اولاد علی کو پکاریں گے تو سب لوگ اس کی مدد کو پہنچیں گے____علامہ سعیدی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ____(یعنی معلوم ہوا کہ رافضی شیعہ سے بھی حدیث روایت نہیں کرتے تھے محدثین تو ہم اہل سنت وجماعت کیسے رافضی شیعوں کی باتوں پر یقین کریں؟) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠ :حدیث نمبر ٥٣:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: «كَانَ النَّاسُ يَحْمِلُونَ عَنْ جَابِرٍ قَبْلَ أَنْ يُظْهِرَ مَا أَظْهَرَ، فَلَمَّا أَظْهَرَ مَا أَظْهَرَ اتَّهَمَهُ النَّاسُ فِي حَدِيثِهِ، وَتَرَكَهُ بَعْضُ النَّاسِ»، فَقِيلَ لَهُ: وَمَا أَظْهَرَ؟ قَالَ: «الْإِيمَانَ بِالرَّجْعَةِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 53

جراح بن ملیح کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن یزید سے یہ سنا کہ؛ میرے پاس حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ستر ہزار احادیث ہیں جو ابو جعفر سے مروی ہیں؛؛؛ (چونکہ یہ آدمی جابر بن یزید بدعقیدہ ہو گیا تھا جیسا کے ماقبل میں گزرا اس سبب اس پر سے لوگوں کا بھروسہ آٹھ گیا تھا) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠ :حدیث نمبر ٥٤:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ)

وحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، وَأَخُوهُ، أَنَّهُمَا سَمِعَا الْجَرَّاحَ بْنَ مَلِيحٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: «عِنْدِي سَبْعُونَ أَلْفَ حَدِيثٍ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهَا»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 54

زہیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے جابر سے سنا(جابر کہتا ہے کہ) میرے پاس پچاس ہزار ایسی حدیثیں ہیں جن میں سے میں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں کی؛ پھر ایک دن اس نے ایک حدیث بیان کی اور کہا کہ یہ ان پچاس ہزار احادیث میں سے ہے؛؛؛؛ (نوٹ جابر بن یزید کیسا آدمی تھا ماقبل میں اسکا ذکر ہو چکا ہے کہ) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠ :حدیث نمبر ٥٥؛بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: سَمِعْتُ زُهَيْرًا، يَقُولُ: قَالَ جَابِرٌ - أَوْ سَمِعْتُ جَابِرًا - يَقُولُ: «إِنَّ عِنْدِي لَخَمْسِينَ أَلْفَ حَدِيثٍ، مَا حَدَّثْتُ مِنْهَا بِشَيْءٍ»، قَالَ: ثُمَّ حَدَّثَ يَوْمًا بِحَدِيثٍ، فَقَالَ: «هَذَا مِنَ الْخَمْسِينَ أَلْفًا»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 55

سلام بن ابی مطیع کہتے ہیں کہ میں نے جابر جعفی سے سنا کہ(وہ کہتا ہے) میرے پاس پچاس ہزار احادیث ہیں جو سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠ :حدیث نمبر ٥٦:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

وحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الْيَشْكُرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْوَلِيدِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَلَّامَ بْنَ أَبِي مُطِيعٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرًا الْجُعْفِيَّ، يَقُولُ: «عِنْدِي خَمْسُونَ أَلْفَ حَدِيثٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 56

سفیان بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے جابر سے قرآن پاک کی اس آیت کریمہ کی تفسیر پوچھی:{فَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي أَوْ يَحْكُمَ اللهُ لِي وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ}=ترجمہ=یوسف علیہ السلام کے بھائیوں میں سے سب سے بڑے بھائی نے(مصر میں بنیامین پر چوری کا الزام لگانے کے بعد کہا)میں یہاں سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا یہاں تک کہ میرے والد اجازت دیں یا اللہ تعالیٰ حکم فرمائے اور وہ سب سے بہتر حاکم ہے؛=سورۃ الیوسف آیت نمبر ٨٠=تو جابر نے کہا اس آیت کی تفسیر ابھی ظاہر نہیں ہوئی؛ سفیان نے کہا اس نے جھوٹ بولا لوگوں نے سفیان سے پوچھا جابر کی کیا مراد تھی؟سفیان نے کہا کہا شیعہ یہ کہتے ہیں کہ حضرت علی بادلوں میں ہیں اور ان کی اولاد میں سے امام برحق اس وقت کسی امام وقت کے خلاف جنگ کے لئے نہیں نکلے گا جب تک حضرت علی بادلوں سے نہیں پکاریں گے کہ جاؤ اس کی حمایت میں جنگ کرو؛ سفیان نے کہا جابر جھوٹ ہے یہ آیت حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں سے متعلق ہے؛؛؛ (یعنی شیعہ مذہب کے پیروکار جھوٹے ہوتے ہیں یہاں سے ثابت ہو گیا اور شیعوں کا ایک عقیدہ بھی یہاں سے ثابت ہو گیا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بادلوں میں مانتے ہیں) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٠ :حدیث نمبر ٥٧:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ جَابِرًا عَنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {فَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي أَوْ يَحْكُمَ اللهُ لِي وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ} [يوسف: ٨٠]، فَقَالَ جَابِرٌ: «لَمْ يَجِئْ تَأْوِيلُ هَذِهِ»، قَالَ سُفْيَانُ: وَكَذَبَ، فَقُلْنَا لِسُفْيَانَ: وَمَا أَرَادَ بِهَذَا؟ فَقَالَ: إِنَّ الرَّافِضَةَ تَقُولُ: إِنَّ عَلِيًّا فِي السَّحَابِ، فَلَا نَخْرُجُ مَعَ مَنْ خَرَجَ مِنْ وَلَدِهِ حَتَّى يُنَادِيَ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ يُرِيدُ عَلِيًّا أَنَّهُ يُنَادِي اخْرُجُوا مَعَ فُلَانٍ، يَقُولُ جَابِرٌ: «فَذَا تَأْوِيلُ هَذِهِ الْآيَةِ، وَكَذَبَ، كَانَتْ فِي إِخْوَةِ يُوسُفَ.علیہ السلام »

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 57

سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے جابر سے تیس ہزار ایسی حدیثیں سنی ہیں جن میں سے کسی کا ذکر جائز نہیں سمجھتا خواہ اس کے بدلے میں کتنا ہی مال دیا جائے؛ ابو غسان محمد بن عمرو رازی بیان کرتے ہیں کہ میں نے جریر بن عبد الحميد سے پوچھا کیا آپ حارث بن حصیرہ سے ملے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہاں وہ ایک بوڑھا شخص ہے زیادہ تر خاموش رہتا ہے لیکن بڑی سے بڑی فاحش(بری)بات پر ڈٹ جاتا ہے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢١:حدیث نمبر ٥٨:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: «سَمِعْتُ جَابِرًا، يُحَدِّثُ بِنَحْوٍ مِنْ ثَلَاثِينَ أَلْفَ حَدِيثٍ، مَا أَسْتَحِلُّ أَنْ أَذْكُرَ مِنْهَا شَيْئًا، وَأَنَّ لِي كَذَا وَكَذَا»قَالَ مُسْلِمٌ: وَسَمِعْتُ أَبَا غَسَّانَ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو الرَّازِيَّ، قَالَ: سَأَلْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ الْحَمِيدِ، فَقُلْتُ: الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ لَقِيتَهُ؟ قَالَ: «نَعَمْ، شَيْخٌ طَوِيلُ السُّكُوتِ، يُصِرُّ عَلَى أَمْرٍ عَظِيمٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 58

Hammaad Bin Zaid

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: ذَكَرَ أَيُّوبُ رَجُلًا يَوْمًا، فَقَالَ: «لَمْ يَكُنْ بِمُسْتَقِيمِ اللِّسَانِ»، وَذَكَرَ آخَرَ، فَقَالَ: «هُوَ يَزِيدُ فِي الرَّقْمِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 59

ایوب نے ذکر کیا کہ میرا ایک ہمسایہ ہے(یعنی پڑوسی ہے) اور وہ بڑی خوبیوں والا ہے پھر بھی اگر وہ دو کھجوروں کے بارے میں بھی شہادت دے تو میں اس کی شہادت کو جائز نہیں سمجھوں گا؛؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢١:حدیث نمبر ٦٠:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ أَيُّوبُ: «إِنَّ لِي جَارًا، ثُمَّ ذَكَرَ مِنْ فَضْلِهِ، وَلَوْ شَهِدَ عِنْدِي عَلَى تَمْرَتَيْنِ مَا رَأَيْتُ شَهَادَتَهُ جَائِزَةً»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 60

معمر کہتے ہیں کہ میں نے عبد الکریم کے علاوہ ایوب کو اور کسی شخص کا عیب بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ غیر ثقہ ہیں اس نے مجھ سے حضرت عکرمہ کی ایک حدیث سنی اور یہ کہتا پھرتا ہے کہ میں نے براہ راست یہ حدیث عکرمہ سے سنی ہے؛؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢١:حدیث نمبر ٦١:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: قَالَ مَعْمَرٌ: مَا رَأَيْتُ أَيُّوبَ اغْتَابَ أَحَدًا قَطُّ إِلَّا عَبْدَ الْكَرِيمِ يَعْنِي أَبَا أُمَيَّةَ، فَإِنَّهُ ذَكَرَهُ، فَقَالَ رَحِمَهُ اللهُ: " كَانَ غَيْرَ ثِقَةٍ، لَقَدْ سَأَلَنِي عَنْ حَدِيثٍ لِعِكْرِمَةَ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 61

ہمام بیان کرتے ہیں کہ ابو داؤد نام کا ایک نابینا شخص ہم سے کہنے لگا کہ اس نے براء بن عازب اور زید بن ارقم رض اللہ عنہما سے احادیث سنی ہیں؛ ہم نے حضرت قتادہ سے اس کی تحقیق کی تو حضرت قتادہ نے کہا کہ یہ جھوٹا ہے یہ شخص طاعون جارف کے زمانہ میں لوگوں سے بھیک مانگتا پھرتا تھا اور اس نے ان سے سماع حدیث نہیں کیا؛؛؛؛ (نوٹ امام شارح مسلم امام نووی فرماتے ہیں کہ طاعون جارف سنہ ٦٧ھ یا سنہ ٨٦ھ میں واقع ہوا تھا) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢١ :حدیث نمبر ٦٢(

حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، فَجَعَلَ يَقُولُ: حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِقَتَادَةَ، فَقَالَ: «كَذَبَ، مَا سَمِعَ مِنْهُمْ، إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ سَائِلًا يَتَكَفَّفُ النَّاسَ زَمَنَ طَاعُونِ الْجَارِفِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 62

ہمام بیان کرتے ہیں کہ نابینا ابو داؤد حضرت قتادہ کے پاس گیا جب وہ(ملاقات کر کے) چلا گیا تو لوگوں نے حضرت قتادہ سے کہا کہ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ اٹھارہ بدری صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے ملا ہے؛ حضرت قتادہ نے فرمایا یہ شخص طاعون جارف سے پہلے بھیک مانگتا تھا نہ اس کو فن حدیث سے کوئی لگاؤ تھا اور نہ یہ اس میں گفتگو کرتا تھا؛ اللہ عزوجل کی قسم سعد بن مالک کے علاوہ حسن بصری اور سعید بن مسیب جیسے لوگوں نے بھی کسی بدری صحابی سے براہ راست روایت نہیں کی؛؛؛؛ ؛ (نوٹ یہاں سے یہ بات سمجھ آئی کہ جو آدمی جس فیلڈ کا ہوتا ہے اسی فن میں اسکو مہارت ہوتی ہے لیکن آج کل بالکل اس فقیر کی طرح معاملہ چلا ہوا ہیکہ کوئی انجینئر ہے پھر حدیث و قرآن کا درس دینے لگ جاتا ہے کوئی ڈاکٹر ہے پھر قرآن و حدیث کا درس دینے لگتا ہے کوئی ایڈوکیٹ ہے پھر قرآن و حدیث کا درس دینے لگتا ہے جبکہ قرآن و حدیث کا درس دینے کے لئے قرآن و حدیث کا فن پہلے کسی استاذ سے سیکھنا ہوتا ہے لیکن نہیں بالکل اس فقیر کی طرح اچانک سے ڈاکٹر. ایڈوکیٹ. انجینئر. جیسے لوگ اپنی فیلڈ چھوڑ کر علماء کرام کی فیلڈ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر ایسے لوگ علماء کرام ہی کی لکھی کتابیں پڑھ کر چند باتیں بول لیتے ہیں اور پھر علماء کرام پر ہی بھونکتے ہیں تعجب کی بات ہے؛ اللہ عزوجل اس امت پر رحم کرے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٢:حدیث نمبر ٦٣:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

وحَدَّثَنِي حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى عَلَى قَتَادَةَ، فَلَمَّا قَامَ، قَالُوا: إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّهُ لَقِيَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ بَدْرِيًّا، فَقَالَ قَتَادَةُ: «هَذَا كَانَ سَائِلًا قَبْلَ الْجَارِفِ، لَا يَعْرِضُ فِي شَيْءٍ مِنْ هَذَا، وَلَا يَتَكَلَّمُ فِيهِ، فَوَاللهِ مَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ عَنْ بَدْرِيٍّ مُشَافَهَةً، وَلَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ عَنْ بَدْرِيٍّ مُشَافَهَةً، إِلَّا عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 63

رقبہ بیان کرتے ہیں کہ ابو جعفر ہاشمی؛ حق اور حکمت آمیز کلام کو حدیث بنا ڈالتے تھے اور کہہ دیتے تھے کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ہیں حالانکہ فی الواقع وہ باتیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث نہ ہوتی تھیں؛؛؛؛؛؛؛ (نوٹ یہاں سے سمجھ آیا کہ حدیث گھڑنے کا سلسلہ بہت پرانہ ہے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٢:حدیث نمبر ٦٤:بَابُ الْكَشْفِ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ وَنَقَلَةِ الْأَخْبَارِ وَقَوْلُ الْأَئِمَّةِ فِي ذَلِكَ(

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ رَقَبَةَ، «أَنَّ أَبَا جَعْفَرٍ الْهَاشِمِيَّ الْمَدَنِيَّ، كَانَ يَضَعُ أَحَادِيثَ كَلَامَ حَقٍّ، وَلَيْسَتْ مِنْ أَحَادِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ يَرْوِيهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 64

یونس بن عبید بیان کرتے ہیں کہ عمرو بن عبید حدیث میں جھوٹ بولتا ہے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٢؛حدیث نمبر ٦٥؛؛

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ: وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: «كَانَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ يَكْذِبُ فِي الْحَدِيثِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 65

معاذ بن معاذ کہتے ہیں کہ میں نے عوف بن ابی جمیلہ سے پوچھا کہ عمرو بن عبید حسن سے یہ حدیث روایت کرتا ہے؛جس شخص نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ہے؛عوف نے کہا قسم بہ خدا عمرو جھوٹا ہے وہ اس حدیث سے اپنے باطل عقائد کی ترویج چاہتا ہے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٢؛حدیث نمبر ٦٦؛

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ مُعَاذٍ، يَقُولُ: قُلْتُ لِعَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ: إِنَّ عَمْرَو بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا»، قَالَ: «كَذَبَ وَاللهِ عَمْرٌو، وَلَكِنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَحُوزَهَا إِلَى قَوْلِهِ الْخَبِيثِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 66

حماد بن زید بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص ایوب کی مجلس میں رہتا تھا اور ان سے احادیث کا سماع کرتا تھا ایک دن وہ ایوب کی مجلس میں حاضر نہ ہوا تو لوگوں نے ایوب کو بتلایا؛اے ابو بکر؛(یہ ایوب کی کنیت تھی)اب اس نے عمرو بن عبید کی مجلس میں جانا شروع کردیا ہے؛راوی کہتے ہیں کہ ایک دن صبح کے وقت ہم ایوب کے ساتھ بازار جا رہے تھے؛ راستہ میں ایوب سے وہ شخص ملا؛سلام کرنے کے بعد ایوب نے اس سے پوچھا مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم نے اب عمرو بن عبید کی مجلس میں جانا شروع کردیا ہے اس شخص نے جواب دیا ہاں اے ابو بکر وہ ہم سے عجیب و غریب احادیث بیان کرتا ہے ایوب نے جواب دیا ہم تو ایسے عجائبات سے دور بھاگتے ہیں؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٦٧؛

وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ قَدْ لَزِمَ أَيُّوبَ وَسَمِعَ مِنْهُ، فَفَقَدَهُ أَيُّوبُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّهُ قَدْ لَزِمَ عَمْرَو بْنَ عُبَيدٍ، قَالَ حَمَّادٌ: فَبَيْنَا أَنَا يَوْمًا مَعَ أَيُّوبَ، وَقَدْ بَكَّرْنَا إِلَى السُّوقِ، فَاسْتَقْبَلَهُ الرَّجُلُ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَيُّوبُ، وَسَأَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ أَيُّوبُ: «بَلَغَنِي أَنَّكَ لَزِمْتَ ذَاكَ الرَّجُلَ»، قَالَ حَمَّادٌ: سَمَّاهُ يَعْنِي عَمْرًا، قَالَ: نَعَمْ يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّهُ يَجِيئُنَا بِأَشْيَاءَ غَرَائِبَ، قَالَ: يَقُولُ لَهُ أَيُّوبُ: «إِنَّمَا نَفِرُّ أَوْ نَفْرَقُ مِنْ تِلْكَ الْغَرَائِبِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 67

حماد بیان کرتے ہیں کہ ایوب سے کسی نے کہا کہ عمرو بن عبید حسن بصری سے یہ حدیث روایت کرتا ہے کہ؛جو شخص نبیذ پی کر مدہوش ہو جائے اسے کوڑے نہیں لگائے جائیں گے؛ایوب نے کہا جھوٹ کہتا ہے میں نے خود حسن بصری سے سنا ہے کہ جو شخص نبیذ پی کر مدہوش ہو جائے اسے کوڑے لگائیں جائیں گے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٦٨؛

وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ زَيْدٍ يَعْنِي حَمَّادًا، قَالَ: قِيلَ لِأَيُّوبَ: إِنَّ عَمْرَو بْنَ عُبَيْدٍ رَوَى عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لَا يُجْلَدُ السَّكْرَانُ مِنَ النَّبِيذِ، فَقَالَ: كَذَبَ، أَنَا سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يَقُولُ: «يُجْلَدُ السَّكْرَانُ مِنَ النَّبِيذِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 68

سلام بن ابی مطیع کہتے ہیں کہ ایوب کو یہ خبر پہنچی کہ میں عمرو کے پاس روایت حدیث کے لیے جاتا ہوں ایک دن وہ مجھ سے ملے اور کہنے لگے کہ یہ بتلاؤ تمہیں جس شخص کے دین کا اعتبار نہیں ہے اس کی روایت پر اعتماد کیسے کر سکتے ہو؟ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٦٩؛

وحَدَّثَنِي حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَّامَ بْنَ أَبِي مُطِيعٍ، يَقُولُ: بَلَغَ أَيُّوبَ أَنِّي آتِي عَمْرًا فَأَقْبَلَ عَلَيَّ يَوْمًا، فَقَالَ: «أَرَأَيْتَ رَجُلًا لَا تَأْمَنُهُ عَلَى دِينِهِ، كَيْفَ تَأْمَنُهُ عَلَى الْحَدِيثِ؟»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 69

ابو موسیٰ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عمرو بن عبید سے اس وقت احادیث کا سماع کیا تھا جب اس نے حدیثیں وضع(گھڑنی)کرنی شروع نہیں کہیں تھی؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٧٠؛؛

وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى، يَقُولُ: «حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ قَبْلَ أَنْ يُحْدِثَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 70

معاذ عنبری بیان کرتے ہیں کہ میں نے شعبہ کو لکھا کہ ابو شیبہ! قاضی واسط کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے شعبہ نے مجھے جواب میں لکھا کہ ابو شیبہ کی کوئی روایت نہ لکھنا اور میرے اس خط کو پھاڑ دینا؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٧١؛

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى شُعْبَةَ أَسْأَلُهُ عَنْ أَبِي شَيْبَةَ قَاضِي وَاسِطَ، فَكَتَبَ إِلَيَّ: «لَا تَكْتُبْ عَنْهُ شَيْئًا وَمَزِّقْ كِتَابِي»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 71

عفان بیان کرتے ہیں کہ میں نے حماد بن سلمہ کے سامنے وہ حدیث سنائی جس کو صالح مُریّ نے ثابت سے روایت کیا ہے؛حماد نے کہا؛صالح مُریّ جھوٹا ہے اور میں نے ہمام کے سامنے صالح مُریّ کی حدیث بیان کی تو ہمام نے بھی کہا کہ صالح مُریّ جھوٹا ہے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٧٢؛

وحَدَّثَنَا الْحُلْوَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَفَّانَ، قَالَ: حَدَّثْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ، عَنْ صَالِحٍ الْمُرِّيِّ بِحَدِيثٍ عَنْ ثَابِتٍ، فَقَالَ: «كَذَبَ» وَحَدَّثْتُ هَمَّامًا، عَنْ صَالِحٍ الْمُرِّيِّ، بِحَدِيثٍ، فَقَالَ: «كَذَبَ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 72

ابو داؤد کہتے ہیں کہ مجھ سے شعبہ نے کہا کہ جریر بن حازم سے جاکر کہو کہ حسن بن عمارہ کی کوئی روایت بیان کرنا جائز نہیں ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے ابو داؤد کہتے ہیں کہ میں نے شعبہ سے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے شعبہ نے کہا حسن نے حکم کی روایت سے ہمیں ایسی احادیث بیان کی ہیں جن کی کوئی اصل نہیں ہے؛میں نے شعبہ سے پوچھا ایسی کونسی روایت ہے انہوں نے کہا میں نے حکم سے پوچھا تھا کہ کیا شہداء احد پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تھی اس نے جواب دیا نہیں پڑھی تھی لیکن حسن بن عمارہ نے حکم سے روایت کیا اور مقسم از ابن عباس کی سند سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء احد کی نماز جنازہ پڑھی اور پھر ان کو دفن کردیا؛اس کے علاوہ میں نے حکم سے ولد الزنا کی نماز جنازہ پڑھنے کے بارے میں پوچھا حکم نے کہا ہاں ایسے لوگوں کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی میں نے پوچھا آپ یہ حدیث کس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا حسن بصری سے لیکن حسن بن عمارہ نے یہ حدیث حکم سے یحییٰ بن جزار از حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کی؛(یعنی پہلی حدیث کی اصل عبارت میں اور دوسری کی سند میں غلطی کی ہے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٧٣؛؛

وحَدَّثَنِا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: قَالَ لِي شُعْبَةُ: ائْتِ جَرِيرَ بْنَ حَازِمٍ، فَقُلْ لَهُ: «لَا يَحِلُّ لَكَ أَنْ تَرْوِيَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ فَإِنَّهُ يَكْذِبُ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: قُلْتُ لِشُعْبَةَ: وَكَيْفَ ذَاكَ؟فَقَالَ: «حَدَّثَنَا عَنِ الْحَكَمِ بِأَشْيَاءَ لَمْ أَجِدْ لَهَا أَصْلًا»، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: بِأَيِّ شَيْءٍ؟ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَكَمِ: أَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ؟ فَقَالَ: لَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ: عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَيْهِمْ وَدَفَنَهُمْ، قُلْتُ لِلْحَكَمِ: مَا تَقُولُ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا، قَالَ: يُصَلَّى عَلَيْهِمْ، قُلْتُ: مِنْ حَدِيثِ مَنْ يُرْوَى؟ قَالَ: يُرْوَى عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 73

یزید بن ہارون نے زیاد بن میمون کے بارے میں کہا کہ میں قسم کھا چکا ہوں کہ نہ اس سے کوئی حدیث روایت کروں گا اور نہ خالد بن محدوج سے کیوں کہ ایک بار میں نے زیاد بن میمون سے ایک حدیث پوچھی تو زیاد نے بکر مزنی کی روایت سے وہ حدیث بیان کی؛دوبارہ ملاقات پر اس سے وہی بات پوچھی تو اس نے مورّق کی روایت سے بیان کی؛تیسری بار ملاقات پر اس سے وہی حدیث پوچھی تو وہی حدیث حسن کی روایت سے بیان کی؛ابن ہارون؛زیاد اور خالد دونوں کو جھوٹا کہتے تھے؛حلوانی کہتے ہیں کہ عبد الصمد کے سامنے زیاد بن میمون کا ذکر ہوا تو انہوں نے بھی اسے جھوٹا قرار دیا؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٤؛حدیث نمبر ٧٤؛

وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ هَارُونَ، وَذَكَرَ زِيَادَ بْنَ مَيْمُونٍ، فَقَالَ: «حَلَفْتُ أَلَّا أَرْوِيَ عَنْهُ شَيْئًا، وَلَا عَنْ خَالِدِ بْنِ مَحْدُوجٍ» وَقَالَ: «لَقِيتُ زِيَادَ بْنَ مَيْمُونٍ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ حَدِيثٍ، فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ، فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنْ مُوَرِّقٍ، ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ، فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنِ الْحَسَنِ، وَكَانَ يَنْسُبُهُمَا إِلَى الْكَذِبِ»قَالَ الْحُلْوَانِيُّ: سَمِعْتُ عَبْدَ الصَّمَدِ، «وَذَكَرْتُ عِنْدَهُ زِيَادَ بْنَ مَيْمُونٍ فَنَسَبَهُ إِلَى الْكَذِبِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 74

محمود بن غیلان روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابو داؤد طیالسی سے پوچھا کہ آپ عباد بن منصور کی روایات بکثرت بیان کیا کرتے تھے کیا آپ نے ان سے عطر فروش عورت کی وہ حدیث نہیں سنی جو نضر بن شمیل نے ہم سے بیان کی تھی؛ابو داؤد نے جواب دیا خاموش رہو!ایک دفعہ میں اور عبد الرحمن بن مہدی؛زیاد بن میمون سے ملے تھے اور ان سے پوچھا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے جو تم احادیث روایت کرتے ہو وہ کہاں تک صحیح ہیں؛زیاد نے جواب دیا اگر کوئی شخص گناہ کرے اور پھر اس پر توبہ کرے تو کیا تم دونوں کے خیال میں اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں کریگا ہم نے کہا کیوں نہیں!زیاد نے کہا میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کسی قسم کی کوئی حدیث روایت نہیں کی؛ہر چند کہ عام لوگوں کو اس بات کا پتا نہیں تاہم تم دونوں جانتے ہو کہ میں نے نہ تو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی ہے اور نہ انکا زمانہ پایا ہے؛ابو داؤد نے کہا کچھ عرصہ کے بعد ہمیں پھر معلوم ہوا کہ زیاد نے پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایات بیان کرنا شروع کردی ہے؛میں اور عبد الرحمن دوبارہ اس کے پاس گئے اس نے پھر توبہ کرلی لیکن پھر توبہ توڑ دی اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایات بیان کرنے لگا؛بالآخر ہم نے اسے چھوڑ دیا؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٤؛حدیث نمبر ٧٥؛

وحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي دَاوُدَ الطَّيَالِسِيِّ: قَدْ أَكْثَرْتَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، فَمَا لَكَ لَمْ تَسْمَعْ مِنْهُ حَدِيثَ الْعَطَّارَةِ الَّذِي رَوَى لَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ؟ قَالَ لِيَ: " اسْكُتْ، فَأَنَا لَقِيتُ زِيَادَ بْنَ مَيْمُونٍ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ مَهْدِيٍّ، فَسَأَلْنَاهُ، فَقُلْنَا لَهُ: هَذِهِ الْأَحَادِيثُ الَّتِي تَرْوِيهَا عَنْ أَنَسٍ؟ فَقَالَ: أَرَأَيْتُمَا رَجُلًا يُذْنِبُ فَيَتُوبُ، أَلَيْسَ يَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: مَا سَمِعْتُ مِنْ أَنَسٍ مِنْ ذَا قَلِيلًا وَلَا كَثِيرًا، إِنْ كَانَ لَا يَعْلَمُ النَّاسُ فَأَنْتُمَا لَا تَعْلَمَانِ أَنِّي لَمْ أَلْقَ أَنَسًا "، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: " فَبَلَغَنَا بَعْدُ أَنَّهُ يَرْوِي، فَأَتَيْنَاهُ أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ: أَتُوبُ، ثُمَّ كَانَ بَعْدُ يُحَدِّثُ فَتَرَكْنَاهُ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 75

عبد القدوس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ روح ۔کو عرض بنانے سے منع فرمایا؛ان سے اس حدیث کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا داخل ہونے کے لیے دیوار میں کوئی روشن دان نہ بنایا جائے(راوی نے یہ حدیث صحیح بیان نہیں کی اصل لفظ؛غرض؛ہے جسکا معنی ہے نشانہ اور حدیث کا مطلب یہ ہے کہ نشانہ کی مشق کرنے کے لیے کسی جاندار کو تختہ مشق نہ بنایا جائے-شرح مسلم از علامہ غلام رسول سعدی)امام مسلم فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن عمر قواریری کہتے تھے کہ حماد بن زید نے مہدی بن ہلال کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص کی طرف اشارہ کرکے کہا یہ نمکین چشمہ تمہاری طرف نکلا ہے انہوں نے اثبات میں کہاں ہاں اے ابو اسماعيل! (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٥؛حدیث نمبر ٧٦؛

حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ شَبَابَةَ، قَالَ: " كَانَ عَبْدُ الْقُدُّوسِ يُحَدِّثُنَا، فَيَقُولُ: سُوَيْدُ بْنُ عَقَلَةَ " قَالَ شَبَابَةُ: " وَسَمِعْتُ عَبْدَ الْقُدُّوسِ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَّخَذَ الرَّوْحُ عَرْضًا، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَيُّ شَيْءٍ هَذَا؟ قَالَ: يَعْنِي تُتَّخَذُ كُوَّةٌ فِي حَائِطٍ لِيَدْخُلَ عَلَيْهِ الرَّوْحُ "قَالَ مُسْلِمٌ: وسَمِعْتُ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ زَيْدٍ، يَقُولُ لِرَجُلٍ بَعْدَ مَا جَلَسَ مَهْدِيُّ بْنُ هِلَالٍ بِأَيَّامٍ: «مَا هَذِهِ الْعَيْنُ الْمَالِحَةُ الَّتِي نَبَعَتْ قِبَلَكُمْ؟» قَالَ: نَعَمْ، يَا أَبَا إِسْمَاعِيلَ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 76

علی بن مسہر بیان کرتے ہیں کہ میں نے اور حمزہ زیّات نے ابان بن ابی عیاش نے تقریباً ایک ہزار احادیث کا سماع کیا پھر جب میری حمزہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ابان سے سنی ہوئی احادیث سنائیں جن میں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف پانچ چھ حدیثوں کی تصدیق کی؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٥؛حدیث نمبر ٧٨؛ (اس روایت سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا جانا محدثین کی جماعت سے ثابت ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہے کیا درست کیا غلط ہے؛؛؛

وحَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، قَالَ: «سَمِعْتُ أَنَا وَحَمْزَةُ الزَّيَّاتُ مِنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ نَحْوًا مِنْ أَلْفِ حَدِيثٍ»، قَالَ عَلِيٌّ: فَلَقِيتُ حَمْزَةَ، فَأَخْبَرَنِي «أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ، فَعَرَضَ عَلَيْهِ مَا سَمِعَ مِنْ أَبَانَ، فَمَا عَرَفَ مِنْهَا إِلَّا شَيْئًا يَسِيرًا خَمْسَةً أَوْ سِتَّةً»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 78

زکریا بن عدی بیان کرتے ہیں کہ ابو اسحاق فزاری نے مجھ سے کہا؛بقیہ؛اگر غیر معروف حضرات کی روایات بی بیان کریں تو وہ بھی لکھ لینا اور اسماعیل بن عیاش کی بیان کردہ کسی روایت کو نہ لکھنا خواہ معروف حضرات سے بیان کرے یا غیر معروف حضرات سے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٥؛حدیث نمبر ٧٩؛؛ (معلوم ہوا کہ اگر معتبر انسان غیر معروف آدمی کی طرف منسوب کرکے بھی کوئی بات کہے تو اعتماد کرنا چاہیے لیکن اگر غیر معتبر آدمی معتبر آدمی کی طرف منسوب کرکے بھی بات کرے تو اعتماد نہیں کرنا چاہیے؛؛؛

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ، قَالَ: قَالَ لِي أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ: «اكْتُبْ عَنْ بَقِيَّةَ، مَا رَوَى عَنِ الْمَعْرُوفِينَ، وَلَا تَكْتُبْ عَنْهُ مَا رَوَى عَنْ غَيْرِ الْمَعْرُوفِينَ، وَلَا تَكْتُبْ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، مَا رَوَى عَنِ الْمَعْرُوفِينَ، وَلَا عَنْ غَيْرِهِمْ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 79

ابن مبارک نے کہا؛بقیہ؛معتبر شخص ہے کاش وہ راویوں کے ناموں کو ان کی کنیتوں کے ساتھ اور ان کی کنیتوں کو ان کے ناموں سے نہ تبدیل کردیتا؛ایک عرصہ تک وہ ہم کو ابوسعید وحاظی کی روایات بیان کرتا رہا؛بعد میں چھان بین سے معلوم ہوا کہ وہ عبد القدوس ہے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٦؛حدیث نمبر ٨٠؛

وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ بَعْضَ أَصْحَابِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: «نِعْمَ الرَّجُلُ بَقِيَّةُ لَوْلَا أَنَّهُ كَانَ يُكَنِّي الْأَسَامِيَ، وَيُسَمِّي الْكُنَى، كَانَ دَهْرًا يُحَدِّثُنَا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْوُحَاظِيِّ فَنَظَرْنَا فَإِذَا هُوَ عَبْدُ الْقُدُّوسِ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 80

عبد الرزاق کہتے ہیں کہ میں نے ابن مبارک کو عبد القدوس کے سوا کسی شخص کو جھوٹا کہتے ہوئے نہیں سنا؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٦؛حدیث نمبر ٨١؛

وحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ، يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ يُفْصِحُ بِقَوْلِهِ كَذَّابٌ إِلَّا لِعَبْدِ الْقُدُّوسِ، فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَهُ: «كَذَّابٌ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 81

عبد اللہ بن عبد الرحمن دارمی بیان کرتے ہیں کہ ابو نعیم نے کہا کہ ان کے سامنے معلی بن عرفان نے کہا کہ ابو وائل نے بیان کیا کہ ہمارے سامنے عبد اللہ بن مسعود جنگ صفین کے میدان سے آئے تھے؛ابو نعیم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا؛تمہارے خیال میں وہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو گئے تھے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٦؛حدیث نمبر ٨٢؛؛

وحَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا نُعَيْمٍ، وَذَكَرَ الْمُعَلَّى بْنَ عُرْفَانَ، فَقَالَ: قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو وَائِلٍ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا ابْنُ مَسْعُودٍ بِصِفِّينَ فَقَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: «أَتُرَاهُ بُعِثَ بَعْدَ الْمَوْتِ؟»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 82

عفان بن مسلم بیان کرتے ہیں کہ ہم اسماعیل بن عُلیہ کی مجلس میں تھے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص سے روایت بیان کی میں نے کہا وہ غیر معتبر شخص ہے وہ شخص کہنے لگا تم نے اس کی غیبت کی ہے یہ سن کر اسماعیل نے میری تائید میں کہا انہوں نے غیبت نہیں بلکہ فن روایت میں اس کا مقام متعین کیا ہے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٦؛حدیث نمبر ٨٣؛

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، كِلَاهُمَا عَنْ عَفَّانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ، فَحَدَّثَ رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ، فَقُلْتُ: إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِثَبْتٍ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: اغْتَبْتَهُ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: «مَا اغْتَابَهُ، وَلَكِنَّهُ حَكَمَ أَنَّهُ لَيْسَ بِثَبْتٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 83

بشر بن عمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام مالک بن انس سے محمد بن عبد الرحمن کے بارے میں پوچھا جوکہ سعید بن مسیب سے روایت کرتے ہیں؛فرمایا وہ غیر ثقہ ہے؛پھر میں نے ان سے ابو الحویرث کے بارے میں پوچھا؛فرمایا کہ وہ بھی غیر ثقہ ہے؛پھر شعبہ کے بارے میں پوچھا جس سے ابن ابی ذئب روایت کرتا؛فرمایا وہ بھی غیر ثقہ ہے پھر میں نے توامہ کے آزاد کردہ غلام صالح کے متعلق پوچھا فرمایا کہ وہ بھی غیر ثقہ ہے؛؛؛پھر میں نے حرام بن عثمان کے بارے میں پوچھا فرمایا کہ غیر ثقہ ہے؛ان پانچوں کے بارے میں امام مالک نے عدم ثقاہت کی تصریح کردی پھر میں نے ایک اور شخص کے بارے میں پوچھا جس کا نام میں بھول گیا آپ نے فرمایا کیا تم نے اس کا نام میری کتابوں میں دیکھا ہے میں نے کہا نہیں فرمایا اگر وہ ثقہ راوی ہوتا تو تم اس کا نام میری کتابوں میں ضرور دیکھتے؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٦؛حدیث نمبر ٨٤؛؛

وحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الدَّارِمِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الَّذِي يَرْوِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَالِحٍ، مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ شُعْبَةَ الَّذِي رَوَى عَنْهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُ مَالِكًا عَنْ هَؤُلَاءِ الْخَمْسَةِ، فَقَالَ: «لَيْسُوا بِثِقَةٍ فِي حَدِيثِهِمْ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ آخَرَ نَسِيتُ اسْمَهُ، فَقَالَ: «هَلْ رَأَيْتَهُ فِي كُتُبِي؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «لَوْ كَانَ ثِقَةً لَرَأَيْتَهُ فِي كُتُبِي»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 84

حجاج بیان کرتے ہیں کہ ابن ابی ذئب نے ہم سے شرحبيل بن سعد کی روایت بیان کی مگر شرحبيل متہم فی الحدیث تھے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٨٥؛؛

وحَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، «عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ وَكَانَ مُتَّهَمًا»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 85

ابو اسحاق طالقانی نے کہا کہ عبد اللہ بن مبارک فرما رہے تھے اگر مجھے اختیار دیا جاتا کہ پہلے میں جنت میں داخل ہوں یا پہلے عبد اللہ بن مُحرّر سے ملاقات کرلوں تو میں اس سے ملاقات کرنے کو پسند کرتا اور جنت میں اس کے بعد جاتا لیکن جب میں نے اس کی تحقیق کی تو وہ مجھے اونٹ کی مینگنی سے بھی بدتر معلوم ہوا؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٨٦؛

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الطَّالْقَانِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ، يَقُولُ: «لَوْ خُيِّرْتُ بَيْنَ أَنْ أَدْخُلَ الْجَنَّةَ، وَبَيْنَ أَنْ أَلْقَى عَبْدَ اللهِ بْنَ مُحَرَّرٍ لَاخْتَرْتُ أَنْ أَلْقَاهُ، ثُمَّ أَدْخُلَ الْجَنَّةَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ كَانَتْ بَعْرَةٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهُ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 86

زید بن ابی انیسہ کہا کرتے تھے کہ میرے بھائی سے احادیث روایت نہ کیا کرو(یعنی یحییٰ بن انیسہ سے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٨٧؛

وحَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، حَدَّثَنَا وَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: قَالَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أُنَيْسَةَ: «لَا تَأْخُذُوا عَنْ أَخِي»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 87

عبید اللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ یحییٰ بن انیسہ کذاب تھا؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٨٨؛

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ السَّلَامِ الْوَابِصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: «كَانَ يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ كَذَّابًا»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 88

حماد بن زید کہتے ہیں کہ ایوب کے سامنے فرقد کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فرقد روایت حدیث کا اہل نہیں ہے؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٨٩؛

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: ذُكِرَ فَرْقَدٌ عِنْدَ أَيُّوبَ، فَقَالَ: «إِنَّ فَرْقَدًا لَيْسَ صَاحِبَ حَدِيثٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 89

یحییٰ بن سعید القطان کے سامنے محمد بن عبد اللہ بن عمر لیثی کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے محمد بن عبد اللہ کو ضعیف قرار دیا؛یحییٰ سے کسی نے پوچھا کیا محمد بن عبد اللہ؛یعقوب بن عطاء سے بھی ضعیف ہے؛انہوں نے کہا ہاں!پھر کہا میرے خیال میں تو کوئی شخص بھی محمد بن عبد اللہ کی روایات بیان نہیں کریگا؛؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٩٠؛

وحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، ذُكِرَ عِنْدَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ فَضَعَّفَهُ جِدًّا، فَقِيلَ لِيَحْيَى: أَضْعَفُ مِنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ»، ثُمَّ قَالَ: «مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا يَرْوِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ»

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 90

بشر بن حکم کہتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید قطان نے حکیم بن جبیر اور عبد الاعلی کو ضعیف قرار دیا اور یحییٰ بن موسیٰ کو بھی ضعیف قرار دیا بلکہ اس کے بارے میں تو یہ بھی فرمایا کہ اس کی روایات ہوا کی مثل ہے اور موسیٰ بن دہقان اور عیسٰی بن عیسٰی مدنی کو بھی ضعیف کہا حسن بن عیسٰی کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن مبارک نے فرمایا تھا کہ جس وقت تم جریر کے پاس جاؤ تو ان کا تمام علم لکھ لینا؛مگر تین شخصوں کی بیان کردہ روایات نہ لکھنا؛عبیدہ بن معتب؛سری بن اسماعیل؛اور محمد بن سالم؛؛؛؛اور امام مسلم فرماتے ہیں کہ ہم نے گزشتہ صفحات میں ضعیف راویوں کی جو تفصیل ذکر کی ہے اور ان کی بیان کردہ احادیث کے جو عیوب اور نقائص ذکر کیے ہیں وہ صاحب فراست شخص کے لئے کافی ہیں اگر ہم اس سلسلہ میں تمام تفصیل ذکر کرتے اور ماہرین اسماء الرجال اور ناقدین فن حدیث نے جو ضعیف؛مجروح؛مطعون اور غیر ثقہ راویوں کے احوال بیان کیے ہیں ان تمام کا ذکر کردیتے تو گفتگو بہت طویل ہو جاتی؛؛باقی رہا یہ امر کہ راویوں کے عیوب بیان کرنا کیا غیبت اور مسلمانوں کی پردہ داری(کے خلاف)ہے جب اس سلسلے میں علماء حدیث سے فتویٰ طلب کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راویوں کے احوال بیان کرنا ضروری ہیں کیونکہ دین کے اکثر مسائل جو حلال و حرام؛امر و نہی اور رغبت اور خوف سے متعلق ہیں وہ سب احادیث پر موقوف ہیں؛اب اگر کسی حدیث کا کوئی روای خود صادق اور امانت دار نہ ہو اور وہ حدیث کو روایت کرے اور بعد والے اس راوی کو عدم ثقاہت کے باوجود اس کی روایت کو بیان کر دیں اور اصل راوی کے احوال پر کوئی تنقید اور تبصرہ نہ کریں تو یہ عوام مسلمین کے ساتھ خیانت ہے کیونکہ ان احادیث میں سے بہت سی احادیث موضوع اور من گھڑت ہوں گی اور عوام کی اکثریت راویوں کے احوال سے ناواقف کی بنا پر ان احادیث کے مطابق عمل کرے گی اور اس کا گناہ اس شخص پر ہوگا جس نے حدیث بیان کردی اور اس کے راویوں کے احوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا؛جب کہ احادیث صحیحہ جن کو معتبر اور ثقہ راویوں نے بیان کیا ہے اس قدر کثرت سے موجود ہیں کہ ان باطل روایات کی مطلقاً ضرورت نہیں ہے اس تحقیق کے بعد ہمارا خیال یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی کتاب میں مجہول؛ غیر ثقہ؛غیر معتبر؛ راویوں کی حدیث بیان نہیں کریگا خصوصاً جب کہ وہ سند حدیث کی کیفیت پر مطلع ہو؛سوا اس شخص کے جو لوگوں کے دماغوں میں یہ بات بٹھانا چاہتا ہو کہ وہ احادیث کا ایک بہت بڑا ذخیرہ پیش کر سکتا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وہ باطل اور موضوع؛؛؛اسانید کے ساتھ بھی احادیث پیش کردے گا تاکہ جب لوگوں کے سامنے احادیث کا ایک ضخیم مجموعہ پیش ہو تو لوگ اس کی وسعت علمی اور ژرف بینی پر داد دیں لیکن جو شخص ایسے طرقہ کو اختیار کرے گا اہل علم کے نزدیک اس کی کوئی وقعت نہیں ہوگی اور وہ شخص عالم کہلانے کے بجائے جاہل کہلانے کا زیادہ مستحق ہوگا؛؛ (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٧؛حدیث نمبر ٩١؛؛

حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، ضَعَّفَ حَكِيمَ بْنَ جُبَيْرٍ، وَعَبْدَ الْأَعْلَى، وَضَعَّفَ يَحْيَى بْنَ مُوسَى بْنَ دِينَارٍ قَالَ: «حَدِيثُهُ رِيحٌ». وَضَعَّفَ مُوسَى بْنَ دِهْقَانَ، وَعِيسَى بْنَ أَبِي عِيسَى الْمَدَنِيَّ قَالَ: وَسَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عِيسَى، يَقُولُ: قَالَ لِي ابْنُ الْمُبَارَكِ: «إِذَا قَدِمْتَ عَلَى جَرِيرٍ فَاكْتُبْ عِلْمَهُ كُلَّهُ إِلَّا حَدِيثَ ثَلَاثَةٍ، لَا تَكْتُبْ حَدِيثَ عُبَيْدَةَ بْنِ مُعَتِّبٍ، وَالسَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ»قَالَ مُسْلِمٌ: " وَأَشْبَاهُ مَا ذَكَرْنَا مِنْ كَلَامِ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي مُتَّهَمِي رُوَاةِ الْحَدِيثِ، وَإِخْبَارِهِمْ عَنْ مَعَايِبِهِمْ كَثِيرٌ، يَطُولُ الْكِتَابُ بِذِكْرِهِ عَلَى اسْتِقْصَائِهِ، وَفِيمَا ذَكَرْنَا كِفَايَةٌ لِمَنْ تَفَهَّمَ وَعَقَلَ مَذْهَبَ الْقَوْمِ فِيمَا قَالُوا مِنْ ذَلِكَ وَبَيَّنُوا، وَإِنَّمَا أَلْزَمُوا أَنْفُسَهُمُ الْكَشْفَ عَنْ مَعَايِبِ رُوَاةِ الْحَدِيثِ، وَنَاقِلِي الْأَخْبَارِ، وَأَفْتَوْا بِذَلِكَ حِينَ سُئِلُوا لِمَا فِيهِ مِنْ عَظِيمِ الْخَطَرِ، إِذِ الْأَخْبَارُ فِي أَمْرِ الدِّينِ إِنَّمَا تَأْتِي بِتَحْلِيلٍ، أَوْ تَحْرِيمٍ، أَوْ أَمْرٍ، أَوْ نَهْيٍ، أَوْ تَرْغِيبٍ، أَوْ تَرْهِيبٍ، فَإِذَا كَانَ الرَّاوِي لَهَا لَيْسَ بِمَعْدِنٍ لِلصِّدْقِ وَالْأَمَانَةِ، ثُمَّ أَقْدَمَ عَلَى الرِّوَايَةِ عَنْهُ مَنْ قَدْ عَرَفَهُ، وَلَمْ يُبَيِّنْ مَا فِيهِ لِغَيْرِهِ مِمَّنْ جَهِلَ مَعْرِفَتَهُ كَانَ آثِمًا بِفِعْلِهِ ذَلِكَ، غَاشًّا لِعَوَامِّ الْمُسْلِمِينَ، إِذْ لَا يُؤْمَنُ عَلَى بَعْضِ مَنْ سَمِعَ تِلْكَ الْأَخْبَارَ أَنْ يَسْتَعْمِلَهَا، أَوْ يَسْتَعْمِلَ بَعْضَهَا وَلَعَلَّهَا، أَوْ أَكْثَرَهَا أَكَاذِيبُ لَا أَصْلَ لَهَا، مَعَ أَنَّ الْأَخْبَارَ الصِّحَاحَ مِنْ رِوَايَةِ الثِّقَاتِ وَأَهْلِ الْقَنَاعَةِ أَكْثَرُ مِنْ أَنْ يُضْطَرَّ إِلَى نَقْلِ مَنْ لَيْسَ بِثِقَةٍ وَلَا مَقْنَعٍ،وَلَا أَحْسِبُ كَثِيرًا مِمَّنْ يُعَرِّجُ مِنَ النَّاسِ عَلَى مَا وَصَفْنَا مِنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ الضِّعَافِ، وَالْأَسَانِيدِ الْمَجْهُولَةِ وَيَعْتَدُّ بِرِوَايَتِهَا بَعْدَ مَعْرِفَتِهِ بِمَا فِيهَا مِنَ التَّوَهُّنِ وَالضَّعْفِ، إِلَّا أَنَّ الَّذِي يَحْمِلُهُ عَلَى رِوَايَتِهَا وَالِاعْتِدَادِ بِهَا إِرَادَةُ التَّكَثُّرِ بِذَلِكَ عِنْدَ الْعَوَامِّ، وَلِأَنْ يُقَالَ: مَا أَكْثَرَ مَا جَمَعَ فُلَانٌ مِنَ الْحَدِيثِ، وَأَلَّفَ مِنَ الْعَدَدِ، وَمَنْ ذَهَبَ فِي الْعِلْمِ هَذَا الْمَذْهَبَ، وَسَلَكَ هَذَا الطَّرِيقَ فَلَا نَصِيبَ لَهُ فِيهِ، وَكَانَ بِأَنْ يُسَمَّى جَاهِلًا أَوْلَى مِنْ أَنْ يُنْسَبَ إِلَى عِلْمٍ "

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 91

امام مسلم فرماتے ہیں کہ:ہمارے بعض معاصر محدثین نے سند حدیث کی صحت اور فساد کے بارے میں ایک ایسی غلط شرط عائد کی ہے جس کا اگر ہم ذکر نہ کرتے تو یہی زیادہ مناسب تھا کیونکہ جو قول مردود ہو اس کا ذکر نہ کرنا ہی زیادہ بہتر ہے؛تاہم ہم نے خیال کیا کہ اگر اس فاسد قول کو ذکر کرکے اس کا رد نہ کیا جائے تو ممکن ہے کہ کوئی ناواقف شخص اس باطل قول کو صحیح سمجھ لے کیوں کہ ناواقف لوگ نئی نئی باتوں کے زیادہ دلدادہ اور عجیب و غریب شرائط کے زیادہ شیدا ہوتے ہیں لہذا اب ہم ان معاصرین کی اس باطل شرط کو ذکر کرکے اس کا فساد؛بطلان؛اور خرابیاں ذکر کریں گے تاکہ عام لوگ غلط فہمی سے محفوظ رہیں؛؛ان بعض معاصرین کا خیال ہے کہ جس حدیث کی سند فلاں عن فلاں(یعنی فلاں؛فلاں سے روایت کرتا ہے)ہو اور ہم کو یہ بھی معلوم ہو کہ چونکہ یہ دونوں ہمعصر ہیں اس لیے ممکن ہے کہ راوی نے مروی عنہ سے ملاقات کی ہو اور اس سے اس حدیث کا سماع کیا ہو البتہ ہمارے پاس کوئی دلیل یا روایت نہ ہو جس سے قطعی طور پر یہ ثابت ہو کہ ان دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے اور ایک نے----دوسرے سے بالمشافہ حدیث سنی ہے تو ایسی حدیث ان لوگوں کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے ان کے نزدیک اس قسم کی جو بھی حدیث ہوگی وہ اس وقت تک قابل اعتبار نہیں ہوگی جب تک انہیں اس بات کا یقین نہ ہو جائے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار آپس میں ملے ہیں یا ان میں سے ایک شخص نے دوسرے سے بالمشافہ حدیث سنی ہے یا کوئی ایسی روایت ہو جس سے ثابب ہو کہ یہ دونوں زندگی میں کم از کم ایک بار ملے ہیں اور اگر ان کو؛نہ تو کسی دلیل سے ان کی ملاقات کا یقین ہو نہ کسی روایت سے ان کی ملاقات اور سماع ثابت ہو تو ان کے نزدیک اس روایت کا قبول کرنا اس وقت تک موقوف رہے گا جب تک کہ کسی روایت سے ان کی ملاقات اور سماع ثابت نہ ہو جائے خواہ ایسی روایات قلیل ہو یا کثیر؛؛امام مسلم فرماتے ہیں؛؛کہ؛ ان معاصرین کی یہ شرط بالکل نئی اور اختراعی ہے پیشرو علماء حدیث میں سے کسی شخص نے یہ شرط عائد نہیں کی اور نہ موجودہ اہل علم میں سے کسی شخص نے اس شرط کی موافقت کی ہے؛؛کیونکہ موجودہ اور سابقین تمام علماء حدیث ارباب فن اور اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جب ایک ثقہ اور عادل شخص اپنے ایسے معاصر ثقہ اور عادل شخص سے کوئی حدیث روایت کرے جس سے اس کی ملاقات اور سماع ممکن ہو تو اس کی یہ روایت قابل قبول اور حجت ہے خواہ ہمارے پاس ان کی باہمی ملاقات اور بالمشافہ حدیث سننے پر نہ کوئی ہو اور نہ کسی اور روایت سے یہ چیز ثابت ہو البتہ اگر کسی دلیل یا روایت سے یہ بات یقینی طور پر ثابت ہو جائے کہ ان دونوں کی آپس میں ملاقات نہیں ہوئی ہے یا ملاقات تو ہوئی ہے لیکن انہوں نے ایک دوسرے سے گفتگو نہیں کی تھی ایسی شکل میں یقیناً یہ روایت غیر معتبر ہوگی اور جب تک یہ ثابت نہ ہو اور صرف ابہام ہو تو یہ روایت یقیناً مقبول ہوگی؛(امام مسلم فرماتے ہیں)ہم ان لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ؛یہ تو تم بھی تسلیم کرتے ہو کہ ایک ثقہ راوی کی دوسرے ثقہ راوی سے روایت حجت ہوتی ہے اور اس کے مقتضی پر عمل لازم ہوتا ہے؛اب تم نے اس میں ایک مزید شرط کا اضافہ کردیا کہ ان دونوں کی ملاقات بھی ضروری ہے اب یہ بتاؤ کہ یہ نئی شرط فن حدیث کے علماء سابقین اور اسلاف نے بھی عائد کی تھی یا صرف تم نے کسی دلیل کی بنا پر یہ نئی اختراعی اور من گھڑت شرط عائد کی ہے؟پہلی صورت تو یقیناً باطل ہے کیونکہ اسلاف سے ایسی کوئی شرط منقول نہیں ہے اور دوسری صورت بھی باطل ہے کیونکہ اس شرط کے اضافہ پر کوئی دلیل نہیں ہے؛؛ اگر یہ لوگ اپنی اختراعی شرط کے ثبوت میں یہ کہیں کہ ہم نے زمانہ حال اور ماضی میں بہت سے ایسے راویان حدیث دیکھیں ہیں جو ایک دوسرے سے روایت کرتے ہیں حالانکہ ان راویوں نے نہ ایک دوسرے کو دیکھا ہوتا ہے اور نہ کوئی حدیث سنی ہوتی ہے اس قسم کی حدیث مرسل کہلاتی ہے اور جمہور اہل علم کے نزدیک حدیث مرسل مقبول نہیں ہوتی اس لیے ہم نے سند حدیث میں راوی کے سماع کی شرط عائد کردی ہے اب اگر ہمیں کسی قرینہ یا دلیل یا کسی خبر اور روایت سے یہ معلوم ہو جائے کہ روای نے مروی عنہ سے حدیث سنی ہے تو اس کی کل روایات مقبول ہوں گی اور اگر ہم کو کسی قرینہ یا روایت سے سماع کا ثبوت نہ مل سکا تو ہمارے نزدیک یہ حدیث موقوف ہوگی کیونکہ اس حدیث کے مرسل ہونے کا احتمال موجود ہے؛؛ان لوگوں کی یہ دلیل اس لیے غلط ہیکہ ان کے بنائے ہوئے قائدہ کی بنا پر یہ لازم آتا ہے کہ حدیث معنعن(یعنی جس حدیث کی سند یوں ہوکہ فلاں شخص نے فلاں سے روایت کیا)اس وقت تک مقبول نہ ہو جب تک کہ یہ ثابت نہ ہو جائے کہ سند میں مذکور ہر راوی نے اپنے مروی عنہ سے سماع بھی کیا ہے؛فرض کرو ایک حدیث اس سند سے مروی ہوتی ہے از ہشام بن عروہ از والد خود(یعنی عروہ)از عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ہم کو یقیناً معلوم ہیکہ ہشام نے اپنے والد سے اور ان کے والد یعنی عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سماع کیا ہے جیسا کہ ہم کو یہ بھی قطعی طور پر معلوم ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کیا ہے اور یہ سند بالاتفاق مقبول ہے لیکن تمہارے قائدہ کی بنا پر لازم آئے گا کہ غیر مقبول ہو کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ہشام جس شخص کو یہ حدیث بیان کریں اس شخص سے یہ نہ کہیں کہ یہ حدیث میں نے اپنے والد عروہ سے سنی ہے(یعنی سمعت یا اخبرنی کا صیغہ استعمال نہ کریں)اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ حدیث ہشام نے براہ راست اپنے والد سے نہ سنی ہو بلکہ ان دونوں کے درمیان کوئی تیسرا شخص واسطہ ہو جس کا ذکر ہشام نے نہ کیا ہو اور براہ راست اپنے والد سے حدیث روایت کردی ہو اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ہشام کے والد عروہ نے براہ راست حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حدیث نہ سنی ہو اور ان دونوں کے درمیان کوئی تیسرا شخص ہو جس کا ذکر عروہ نے نہ کیا ہو اور براہ راست حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کردی ہو خلاصہ یہ ہیکہ ہر وہ حدیث جس کا راوی مروی عنہ سے حدیث سننے کی تصریح نہ کرے اس میں یہ ممکن ہے کہ راوی نے مروی عنہ سے براہ راست حدیث نہ سنی ہو اور درمیانی شخص کا ذکر نہ کرکے براہ راست مروی عنہ سے روایت کردی ہو؛؛ہر چند کہ ہمیں یہ معلوم ہو کہ فلاں روای کا فلاں مروی عنہ سے حدیث میں سماع ثابت ہے لیکن جب تک اس خاص حدیث میں جو کے وہ بیان کر رہا ہے اپنے مروی عنہ سے سماع کی تصريح نہ کرے اس حدیث میں مرسل ہونے کا احتمال موجود ہے؛لہذا تمہارے قائدہ کے مطابق یہ تمام احادیث غیر مقبول ہونی چاہیئے؛؛بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص نے اپنے شیخ سے متعدد احادیث سنی ہوتی ہے لیکن کبھی تو وہ سند میں اپنے شیخ سے روایت کا ذکر کرتا ہے اور کبھی شیخ الشیخ سے روایت کا ذکر کرتا ہے اور شیخ کا درمیان میں ذکر نہیں کرتا؛ہم نے جو سند بیان کرنے کا یہ طریقہ ذکر کیا ہے یہ ثقہ اہل علم اور ائمہ محدثین کے نزدیک مشہور و معروف ہے مثلا ایوب سختیانی؛ابن مبارک؛وکیع؛ابن نمیر؛اور ان کے علاوہ محدثین کی ایک کثیر جماعت نے سند مذکور؛ذیل کے ساتھ ایک حدیث روایت کی ہے؛؛از ہشام بن عروہ از والد خود(یعنی عروہ)از عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام باندھنے اور کھولنے دونوں مواقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ خوشبو لگایا کرتی تھیں جو میرے پاس بہتر سے بہتر موجود ہوتی؛لیکن اسی حدیث کو لیث بن سعد؛داؤد؛عطاء؛حمید بن اسود؛وہیب بن خالد اور ابو اسامہ نے ہشام سے اس سند کے ساتھ روایت کیا ہیکہ ہشام بیان کرتے ہیں کہ مجھے عثمان بن عروہ نے حدیث بیان کی ہے از عروہ از عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا از نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم؛؛؛(یعنی امام مسلم یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ دراصل ہشام نے یہ حدیث اپنے بھائی عثمان سے سنی تھی لیکن پہلی بیان کردہ سند میں اس کا ذکر نہیں اور دوسری میں اس کا ذکر کردیا ہے) (مسلم شریف کتاب المقدمہ جلد ١ ص ٢٨ تا ٣١؛

وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ مُنْتَحِلِي الْحَدِيثِ مِنْ أَهْلِ عَصْرِنَا فِي تَصْحِيحِ الْأَسَانِيدِ وَتَسْقِيمِهَا بِقَوْلٍ لَوْ ضَرَبْنَا عَنْ حِكَايَتِهِ، وَذِكْرِ فَسَادِهِ صَفْحًا لَكَانَ رَأْيًا مَتِينًا، وَمَذْهَبًا صَحِيحًا،إِذِ الْإِعْرَاضُ عَنِ الْقَوْلِ الْمُطَّرَحِ أَحْرَى لِإِمَاتَتِهِ، وَإِخْمَالِ ذِكْرِ قَائِلِهِ، وَأَجْدَرُ أَنْ لَا يَكُونَ ذَلِكَ تَنْبِيهًا لِلْجُهَّالِ عَلَيْهِ، غَيْرَ أَنَّا لَمَّا تَخَوَّفْنَا مِنْ شُرُورِ الْعَوَاقِبِ، وَاغْتِرَارِ الْجَهَلَةِ بِمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ، وَإِسْرَاعِهِمْ إِلَى اعْتِقَادِ خَطَأِ الْمُخْطِئِينَ، وَالْأَقْوَالِ السَّاقِطَةِ عِنْدَ الْعُلَمَاءِ، رَأَيْنَا الْكَشْفَ عَنْ فَسَادِ قَوْلِهِ وَرَدَّ مَقَالَتِهِ بِقَدْرِ مَا يَلِيقُ بِهَا مِنَ الرَّدِّ، أَجْدَى عَلَى الْأَنَامِ، وَأَحْمَدَ لِلْعَاقِبَةِ إِنْ شَاءَ اللهُ»وَزَعَمَ الْقَائِلُ الَّذِي افْتَتَحْنَا الْكَلَامَ عَلَى الْحِكَايَةِ عَنْ قَوْلِهِ، وَالْإِخْبَارِ عَنْ سُوءِ رَوِيَّتِهِ، أَنَّ كُلَّ إِسْنَادٍ لِحَدِيثٍ فِيهِ فُلَانٌ عَنْ فُلَانٍ، وَقَدِ اَحَاطَ الْعِلْمُ بِأَنَّهُمَا قَدْ كَانَا فِي عَصْرٍ وَاحِدٍ، وَجَائِزٌ أَنْ يَكُونَ الْحَدِيثُ الَّذِي رَوَى الرَّاوِي عَمَّنْ رَوَى عَنْهُ قَدْ سَمِعَهُ مِنْهُ وَشَافَهَهُ بِهِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَعْلَمُ لَهُ مِنْهُ سَمَاعًا، وَلَمْ نَجِدْ فِي شَيْءٍ مِنَ الرِّوَايَاتِ أَنَّهُمَا الْتَقَيَا قَطُّ، أَوْ تَشَافَهَا بِحَدِيثٍ، أَنَّ الْحُجَّةَ لَا تَقُومُ عِنْدَهُ بِكُلِّ خَبَرٍ جَاءَ هَذَا الْمَجِيءَ حَتَّى يَكُونَ عِنْدَهُ الْعِلْمُ بِأَنَّهُمَا قَدِ اجْتَمَعَا مِنْ دَهْرِهِمَا مَرَّةً فَصَاعِدًا، أَوْ تَشَافَهَا بِالْحَدِيثِ بَيْنَهُمَا، أَوْ يَرِدَ خَبَرٌ فِيهِ بَيَانُ اجْتِمَاعِهِمَا وَتَلَاقِيهِمَا مَرَّةً مِنْ دَهْرِهِمَا فَمَا فَوْقَهَا، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ عِلْمُ ذَلِكَ، وَلَمْ تَأْتِ رِوَايَةٌ تُخْبِرُ أَنَّ هَذَا الرَّاوِيَ عَنْ صَاحِبِهِ قَدْ لَقِيَهُ مَرَّةً، وَسَمِعَ مِنْهُ شَيْئًا لَمْ يَكُنْ فِي نَقْلِهِ الْخَبَرَ عَمَّنْ رَوَى عَنْهُ ذَلِكَ وَالْأَمْرُ كَمَا وَصَفْنَا حُجَّةٌ، وَكَانَ الْخَبَرُ عِنْدَهُ مَوْقُوفًا حَتَّى يَرِدَ عَلَيْهِ سَمَاعُهُ مِنْهُ لِشَيْءٍ مِنَ الْحَدِيثِ، قَلَّ أَوْ كَثُرَ فِي رِوَايَةٍ مِثْلِ مَا وَرَدَ "وَهَذَا الْقَوْلُ يَرْحَمُكَ اللهُ فِي الطَّعْنِ فِي الْأَسَانِيدِ قَوْلٌ مُخْتَرَعٌ، مُسْتَحْدَثٌ غَيْرُ مَسْبُوقٍ صَاحِبِهِ إِلَيْهِ، وَلَا مُسَاعِدَ لَهُ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ عَلَيْهِ، وَذَلِكَ أَنَّ الْقَوْلَ الشَّائِعَ الْمُتَّفَقَ عَلَيْهِ بَيْنَ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْأَخْبَارِ وَالرِّوَايَاتِ قَدِيمًا وَحَدِيثًا، أَنَّ كُلَّ رَجُلٍ ثِقَةٍ رَوَى عَنْ مِثْلِهِ حَدِيثًا، وَجَائِزٌ مُمْكِنٌ لَهُ لِقَاؤُهُ وَالسَّمَاعُ مِنْهُ لِكَوْنِهِمَا جَمِيعًا كَانَا فِي عَصْرٍ وَاحِدٍ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِ فِي خَبَرٍ قَطُّ أَنَّهُمَا اجْتَمَعَا وَلَا تَشَافَهَا بِكَلَامٍ فَالرِّوَايَةُ ثَابِتَةٌ، وَالْحُجَّةُ بِهَا لَازِمَةٌ، إِلَّا أَنَّ يَكُونَ هُنَاكَ دَلَالَةٌ بَيِّنَةٌ أَنَّ هَذَا الرَّاوِي لَمْ يَلْقَ مَنْ رَوَى عَنْهُ، أَوْ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ شَيْئًا، فَأَمَّا وَالْأَمْرُ مُبْهَمٌ عَلَى الْإِمْكَانِ الَّذِي فَسَّرْنَا، فَالرِّوَايَةُ عَلَى السَّمَاعِ أَبَدًا حَتَّى تَكُونَ الدَّلَالَةُ الَّتِي بَيَّنَّا، فَيُقَالُ لِمُخْتَرِعِ هَذَا الْقَوْلِ الَّذِي وَصَفْنَا مَقَالَتَهُ، أَوْ لِلذَّابِّ عَنْهُ: قَدْ أَعْطَيْتَ فِي جُمْلَةِ قَوْلِكَ أَنَّ خَبَرَ الْوَاحِدِ الثِّقَةِ عَنِ الْوَاحِدِ الثِّقَةِ حُجَّةٌ يَلْزَمُ بِهِ الْعَمَلُ، ثُمَّ أَدْخَلْتَ فِيهِ الشَّرْطَ بَعْدُ، فَقُلْتَ: حَتَّى نَعْلَمَ أَنَّهُمَا قَدْ كَانَا الْتَقَيَا مَرَّةً فَصَاعِدًا، أَوْ سَمِعَ مِنْهُ شَيْئًا، فَهَلْ تَجِدُ هَذَا الشَّرْطَ الَّذِي اشْتَرَطْتَهُ عَنْ أَحَدٍ يَلْزَمُ قَوْلُهُ؟ وَإِلَّا فَهَلُمَّ دَلِيلًا عَلَى مَا زَعَمْتَ، فَإِنِ ادَّعَى قَوْلَ أَحَدٍ مِنْ عُلَمَاءِ السَّلَفِ بِمَا زَعَمَ مِنْ إِدْخَالِ الشَّرِيطَةِ فِي تَثْبِيتِ الْخَبَرِ، طُولِبَ بِهِ، وَلَنْ يَجِدَ هُوَ وَلَا غَيْرُهُ إِلَى إِيجَادِهِ سَبِيلًا، وَإِنْ هُوَ ادَّعَى فِيمَا زَعَمَ دَلِيلًا يَحْتَجُّ بِهِ، قِيلَ: وَمَا ذَاكَ الدَّلِيلُ؟ فَإِنْ قَالَ: قُلْتُهُ لِأَنِّي وَجَدْتُ رُوَاةَ الْأَخْبَارِ قَدِيمًا وَحَدِيثًا يَرْوِي أَحَدُهُمْ عَنِ الْآخَرِ الْحَدِيثَ، وَلَمَّا يُعَايِنْهُ وَلَا سَمِعَ مِنْهُ شَيْئًا قَطُّ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ اسْتَجَازُوا رِوَايَةَ الْحَدِيثِ بَيْنَهُمْ هَكَذَا عَلَى الْإِرْسَالِ مِنْ غَيْرِ سَمَاعٍ، وَالْمُرْسَلُ مِنَ الرِّوَايَاتِ فِي أَصْلِ قَوْلِنَا، وَقَوْلِ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْأَخْبَارِ لَيْسَ بِحُجَّةٍ احْتَجْتُ لِمَا وَصَفْتُ مِنَ الْعِلَّةِ إِلَى الْبَحْثِ عَنْ سَمَاعِ رَاوِي كُلِّ خَبَرٍ عَنْ رَاوِيهِ، فَإِذَا أَنَا هَجَمْتُ عَلَى سَمَاعِهِ مِنْهُ لِأَدْنَى شَيْءٍ ثَبَتَ عِنْدِي بِذَلِكَ جَمِيعُ مَا يَرْوِي عَنْهُ بَعْدُ، فَإِنْ عَزَبَ عَنِّي مَعْرِفَةُ ذَلِكَ أَوْقَفْتُ الْخَبَرَ، وَلَمْ يَكُنْ عِنْدِي مَوْضِعَ حُجَّةٍ لِإِمْكَانِ الْإِرْسَالِ فِيهِ،فَيُقَالُ لَهُ: فَإِنْ كَانَتِ الْعِلَّةُ فِي تَضْعِيفِكَ الْخَبَرَ، وَتَرْكِكَ الِاحْتِجَاجَ بِهِ إِمْكَانَ الْإِرْسَالِ فِيهِ، لَزِمَكَ أَنْ لَا تُثْبِتَ إِسْنَادًا مُعَنْعَنًا حَتَّى تَرَى فِيهِ السَّمَاعَ مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى آخِرِهِ " وَذَلِكَ أَنَّ الْحَدِيثَ الْوَارِدَ عَلَيْنَا بِإِسْنَادِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ فَبِيَقِينٍ نَعْلَمُ أَنَّ هِشَامًا قَدْ سَمِعَ مِنْ أَبِيهِ، وَأَنَّ أَبَاهُ قَدْ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ، كَمَا نَعْلَمُ أَنَّ عَائِشَةَ قَدْ سَمِعَتْ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ يَجُوزُ إِذَا لَمْ يَقُلْ هِشَامٌ فِي رِوَايَةٍ يَرْوِيهَا عَنْ أَبِيهِ: سَمِعْتُ، أَوْ أَخْبَرَنِي، أَنْ يَكُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَبِيهِ فِي تِلْكَ الرِّوَايَةِ إِنْسَانٌ آخَرُ، أَخْبَرَهُ بِهَا عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْهَا هُوَ مِنْ أَبِيهِ، لَمَّا أَحَبَّ أَنَّ يَرْوِيهَا مُرْسَلًا، وَلَا يُسْنِدَهَا إِلَى مَنْ سَمِعَهَا مِنْهُ، وَكَمَا يُمْكِنُ ذَلِكَ فِي هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، فَهُوَ أَيْضًا مُمْكِنٌ فِي أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَكَذَلِكَ كُلُّ إِسْنَادٍ لِحَدِيثٍ لَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ سَمَاعِ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ، وَإِنْ كَانَ قَدْ عُرِفَ فِي الْجُمْلَةِ أَنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ قَدْ سَمِعَ مِنْ صَاحِبِهِ سَمَاعًا كَثِيرًا، فَجَائِزٌ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ أَنَّ يَنْزِلَ فِي بَعْضِ الرِّوَايَةِ، فَيَسْمَعَ مِنْ غَيْرِهِ عَنْهُ بَعْضَ أَحَادِيثِهِ، ثُمَّ يُرْسِلَهُ عَنْهُ أَحْيَانًا، وَلَا يُسَمِّيَ مَنْ سَمِعَ مِنْهُ، وَيَنْشَطَ أَحْيَانًا فَيُسَمِّيَ الَّذِي حَمَلَ عَنْهُ الْحَدِيثَ وَيَتْرُكَ الْإِرْسَالَ، وَمَا قُلْنَا مِنْ هَذَا مَوْجُودٌ فِي الْحَدِيثِ مُسْتَفِيضٌ، مِنْ فِعْلِ ثِقَاتِ الْمُحَدِّثِينَ وَأَئِمَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَسَنَذْكُرُ مِنْ رِوَايَاتِهِمْ عَلَى الْجِهَةِ الَّتِي ذَكَرْنَا عَدَدًا يُسْتَدَلُّ بِهَا عَلَى أَكْثَرَ مِنْهَا إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى، فَمِنْ ذَلِكَ " أَنَّ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيَّ، وَابْنَ الْمُبَارَكِ، وَوَكِيعًا، وَابْنَ نُمَيْرٍ، وَجَمَاعَةً غَيْرَهُمْ، رَوَوْا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحِلِّهِ، وَلِحِرْمِهِ بِأَطْيَبِ مَا أَجِدُ».فَرَوَى هَذِهِ الرِّوَايَةَ بِعَيْنِهَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَدَاوُدُ الْعَطَّارُ، وَحُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَوُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Muslim Shareef, Muqaddamah Sahi Muslim, Hadees No. 00

Muslim Shareef : Muqaddamah Sahi Muslim

|

Muslim Shareef : مقدمہ صحیح مسلم

|

•