حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتےہیں کہ آپ نے کہا اللہ تعالیٰ آسمان سے جو برکت نازل فرماتا ہے تو ایک جماعت اس کا انکار کرتی ہے۔بارش اللہ تعالیٰ نازل فرماتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی ہے(ایک روایت میں کواکب ہے اور دوسری میں کوکب ہے۔دونوں کا مفہوم ایک ہی ہے)(مسلم شریف کتاب الایمان؛باب بَيَانِ كُفْرِ مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِالنَّوْءِ؛جلد١ص٨٤؛حدیث نمبر١٤١)