asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Abu Dawood Shareef

Abu Dawood Shareef

Kitabul Manasik

From 1721 to 2045

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت اقرع بن حابس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ حج ہر سال فرض ہے یا زندگی میں ایک بار؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صرف ایک بار پھر جو زیادہ کرے تو وہ نفل ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوسنان سے مراد ابوسناد ولی ہے عبدالجلیل بن حمید اور سلیمان بن کثیر نے زہری سے اسی طرح نقل کیا ہے اور عقیل نے صرف سنان کہا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فرض الحج؛جلد٢؛ص١٣٩؛حدیث نمبر؛١٧٢١)

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ، سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَجُّ فِي كُلِّ سَنَةٍ أَوْ مَرَّةً وَاحِدَةً قَالَ: «بَلْ مَرَّةً وَاحِدَةً، فَمَنْ زَادَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هُوَ أَبُو سِنَانٍ الدُّؤَلِيُّ، كَذَا قَالَ: عَبْدُ الْجَلِيلِ بْنُ حُمَيْدٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ، وقَالَ عُقَيْلٌ، عَنْ سِنَانٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1721

حضرت ابوواقد لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع کے موقعہ پر اپنی ازواج سے فرمایا۔ یہی حج ہے۔ پھر گھروں میں رک کر بیٹھنا ہے۔ (اس کے دو مفہوم ہیں ایک یہ کہ میری معیت میں تمہارا یہی حج ہے اس کے بعد میری میعت نصیب نہ ہو گی۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اس حج کے بعد تمہارا حج کے لئے نکلنا جائز نہ ہوگا بلکہ گھر میں قیام و قرار ضروری ہوگا) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فرض الحج؛جلد٢؛ص١٤٠؛حدیث نمبر؛١٧٢٢)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنٍ لِأَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِأَزْوَاجِهِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1722

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کسی مسلمان عورت کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ ایک رات کی مسافت کا سفر بغیر محرم کے کرے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المراۃ تحج بغیر محرم؛جلد٢؛ص١٤٠؛حدیث نمبر؛١٧٢٣)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ لَيْلَةٍ، إِلَّا وَمَعَهَا رَجُلٌ ذُو حُرْمَةٍ مِنْهَا».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1723

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو عورت اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر کرے بغیر محرم کے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المراۃ تحج بغیر محرم؛جلد٢؛ص١٤٠؛حدیث نمبر؛١٧٢٤)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَالنُّفَيْلِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ الْحَسَنُ: فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ، ثُمَّ اتَّفَقُوا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ، تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ يَوْمًا وَلَيْلَةً». فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَلَمْ يَذْكُرِ الْقَعْنَبِيُّ، وَالنُّفَيْلِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مَالِكٍ، كَمَا قَالَ الْقَعْنَبِيُّ،

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1724

ایک اور سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث نمبر ١٧٢٤ کے مثل مروی ہے اس میں لفظ" برید" کا اضافہ ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المراۃ تحج بغیر محرم؛جلد٢؛ص١٤٠؛حدیث نمبر؛١٧٢٥)

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «بَرِيدًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1725

حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو عورت اللہ پر اور آخرت پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ تین دن سے زائد کا سفر کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا باپ ہو یا بھائی ہو یا شوہر ہو یا بیٹا ہو یا کوئی ایسا رشتہ دار ہو جو اس کا محرم ہو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المراۃ تحج بغیر محرم؛جلد٢؛ص١٤٠؛حدیث نمبر؛١٧٢٦)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَهَنَّادٌ، أَنَّ أَبَا مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعًا، حَدَّثَاهُمْ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ سَفَرًا فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَصَاعِدًا، إِلَّا وَمَعَهَا أَبُوهَا أَوْ أَخُوهَا أَوْ زَوْجُهَا أَوِ ابْنُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1726

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورت تین دن کا سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی محرم ہو،(محرم سے مراد وہ شخص ہے جس سے شرعاً نکاح نہ ہو سکتا ہو) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المراۃ تحج بغیر محرم؛جلد٢؛ص١٤٠؛حدیث نمبر؛١٧٢٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ ثَلَاثًا إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1727

حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ"صفیہ"کو جو ان کی آزاد کردہ باندی تھی اپنے ساتھ اونٹ پر بٹھا کر مکہ لے جاتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المراۃ تحج بغیر محرم؛جلد٢؛ص١٤١؛حدیث نمبر؛١٧٢٨)

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ «يُرْدِفُ مَوْلَاةً لَهُ يُقَالُ لَهَا صَفِيَّةُ تُسَافِرُ مَعَهُ إِلَى مَكَّةَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1728

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسلام میں صرورة (صرورۃ کے معنی حج نہ کرنا اور نکاح نہ کرنا ہے جسے رہبانیت کہتے ہیں)کی گنجائش نہیں ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب لا صرورۃ فی الاسلام؛جلد٢؛ص١٤١؛حدیث نمبر؛١٧٢٩)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الْأَحْمَرَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1729

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ بعض لوگ حج کرتے تھے مگر سفرِ خرچ ساتھ نہ رکھتے تھے ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یمن کے لوگ حج کرتے تھے اور سامان سفر ساتھ نہ رکھتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم تو توکل کرنے والے ہیں تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی(ترجمہ)"سامان سفر ساتھ لو اور سب سے بہتر سامان سفر پرہیزگاری ہے"(البقرہ؛١٩٧) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التزود فی الحج؛جلد٢؛ص١٤١؛حدیث نمبر؛١٧٣٠)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ يَعْنِي أَبَا مَسْعُودٍ الرَّازِيَّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ، وَهَذَا لَفْظُهُ قَالَا: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ وَرْقَاءَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانُوا يَحُجُّونَ وَلَا يَتَزَوَّدُونَ، قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: " كَانَ أَهْلُ الْيَمَنِ أَوْ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ يَحُجُّونَ وَلَا يَتَزَوَّدُونَ وَيَقُولُونَ: نَحْنُ الْمُتَوَكِّلُونَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى} [البقرة: 197] الْآيَةَ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1730

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قرآن کی یہ آیت پڑھی (لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ الخ۔)2۔البقرۃ:198) (یعنی)اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ عرب کے لوگ منیٰ میں تجارت نہیں کرتے تھے (یعنی حج میں تجارت کو برا سمجھتے تھے)پس اجازت دی گئی ان کو تجارت کی جب عرفات سے(منیٰ کو لوٹ کو) آئیں(یعنی حج میں تجارت کی اجازت دی گئی) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التجارۃ فی الحج؛جلد٢؛ص١٤١؛حدیث نمبر؛١٧٣١)

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ} [البقرة: 198] أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ قَالَ: «كَانُوا لَا يَتَّجِرُونَ بِمِنًى فَأُمِرُوا بِالتِّجَارَةِ إِذَا أَفَاضُوا مِنْ عَرَفَاتٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1731

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ حج کرنے میں جلدی کرے،(یعنی تاخیر نہ کرے ہو سکتا ہے بعد میں موقع نہ ملے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التجارۃ فی الحج؛جلد٢؛ص١٤١؛حدیث نمبر؛١٧٣٢)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مِهْرَانَ أَبِي صَفْوَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1732

حضرت ابو امامہ التمیمی سے روایت ہے کہ میں دوران حج جانوروں کو کرایہ پر چلاتا تھا لوگ کہتے تھے کہ اس طرح تیرا حج نہیں ہوتا پس میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا اور کہا اے ابوعبدالرحمن میں ایک ایسا شخص ہوں جو حج کے سفر میں لوگوں کو جانور کرایہ پر دیدیا کرتا ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ تیرا حج درست نہیں ہے پس ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ کیا تو احرام نہیں باندھتا تلبیہ نہیں پڑھتا بیت اللہ کا طواف نہیں کرتا،عرفات سے نہیں لوٹتا،اور کنکریاں نہیں مارتا؟میں نے کہا کیوں نہیں(میں یہ سب کام کرتا ہوں) ابن عمر نے کہا تو پھر تیرا حج درست ہے اسی طرح ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھی آیا تھا اور اس نے بھی یہی سوال کیا تھا جیسا کہ تو نے مجھ سے کیا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت خاموش ہوگئے اور کوئی جواب نہیں دیا کچھ عرصہ بعد یہ آیت نازل ہوئی(ترجمہ)"تم پر کچھ گناہ نہیں ہے اس بات میں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو"آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو جس نے یہ سوال کیا تھا بلا بھیجا اور اس کو یہ آیت سنا دی اور فرمایا تیرا حج درست ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الکری؛جلد٢؛ص١٤٢؛حدیث نمبر؛١٧٣٣)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَةَ التَّيْمِيُّ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا أُكَرِّي فِي هَذَا الْوَجْهِ وَكَانَ نَاسٌ يَقُولُونَ لِي إِنَّهُ لَيْسَ لَكَ حَجٌّ فَلَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي رَجُلٌ أُكَرِّي فِي هَذَا الْوَجْهِ وَإِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ لِي: إِنَّهُ لَيْسَ لَكَ حَجٌّ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَلَيْسَ تُحْرِمُ وَتُلَبِّي وَتَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَتُفِيضُ مِنْ عَرَفَاتٍ وَتَرْمِي الْجِمَارَ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَإِنَّ لَكَ حَجًّا، جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ مِثْلِ مَا سَأَلْتَنِي عَنْهُ، فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ} [البقرة: 198] فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَرَأَ عَلَيْهِ هَذِهِ الْآيَةَ وَقَالَ: «لَكَ حَجٌّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1733

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ ابتداء میں منیٰ،عرفہ اور ذی المجاز کے بازار اور حج کے ایام میں خرید و فروخت کرتے تھے لیکن بعد میں حالت احرام میں خرید و فروخت سے لوگ تامل کرنے لگے تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی(لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ الخ۔)2۔ البقرۃ: 198) ابن ابی ذئب کہتے ہیں کہ عبید بن عمیر نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس اپنے مصحف میں فی مواسم الحج پڑھتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الکری؛جلد٢؛ص١٤٢؛حدیث نمبر؛١٧٣٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، " أَنَّ النَّاسَ فِي أَوَّلِ الْحَجِّ كَانُوا يَتَبَايَعُونَ بِمِنًى وَعَرَفَةَ وَسُوقِ ذِي الْمَجَازِ وَمَوَاسِمِ الْحَجِّ فَخَافُوا الْبَيْعَ وَهُمْ حُرُمٌ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ} [البقرة: 198] أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ ". قَالَ: فَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقْرَؤُهَا فِي الْمُصْحَفِ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1734

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابتدائے اسلام میں لوگ دوران حج خرید و فروخت کیا کرتے تھے(اسکے بعد راوی نے)ان کے قول فی مواسم الحج تک ذکر کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الکری؛جلد٢؛ص١٤٢؛حدیث نمبر؛١٧٣٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، كَلَامًا مَعْنَاهُ أَنَّهُ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّاسَ فِي أَوَّلِ مَا كَانَ الْحَجُّ كَانُوا يَبِيعُونَ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ إِلَى قَوْلِهِ مَوَاسِمِ الْحَجِّ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1735

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام روحاء میں تھے اتنے میں کچھ سوار ملے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو سلام کیا اور پوچھا کون لوگ ہو؟انہوں نے کہا کہ مسلمان ہیں۔پھر ان سواروں نے پوچھا تم کون ہو؟صحابہ نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔یہ سن کر ایک عورت گھبرا گئی اور اپنے بچی کا بازو پکڑ کر محافہ سے باہر نکالا اور پوچھا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا بھی حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں اور تجھے ثواب ملے گا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الصبی یحج؛جلد٢؛ص١٤٢؛حدیث نمبر؛١٧٣٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّوْحَاءِ فَلَقِيَ رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: «مَنِ الْقَوْمُ؟»، فَقَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فَقَالُوا: فَمَنْ أَنْتُمْ؟، قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَزِعَتِ امْرَأَةٌ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ مِحَفَّتِهَا، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1736

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا اور اہل شام کے لئے جحفہ کو اور اہل نجد کے لئے قرن کو اور اہل یمن کے لئے یلملم کو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المواقیت؛جلد٢؛ص١٤٣؛حدیث نمبر؛١٧٣٧)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1737

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما اورحضرت طاؤس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میقات مقرر فرمائے ان دونوں حضرات میں سے کسی ایک نے کہا کہ اہل یمن کے لئے یلملم مقرر فرمایا اور ان میں سے کسی ایک نے(بجائے یلملم کے)الملم کہا،نیز رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ مواقیت مذکورہ مقامات کے باشندوں کے لئے ہیں اور جو شخص کسی دوسری جگہ کا رہنے والا ان مواقیت میں آئے تو یہی میقات اس کے لئے بھی ہوگا جو حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں گے اور جو اس کے علاوہ ہو (یعنی مواقیت کا رہنے والا ہو تو)ابن طاؤس کہتے ہیں کہ وہ جہاں سے چاہے احرام باندھے اور اسی طرح اہل مکہ، مکہ اسے احرام باندھیں گے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المواقیت؛جلد٢؛ص١٤٣؛حدیث نمبر؛١٧٣٨)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَا: وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ، وَقَالَ: أَحَدُهُمَا وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ وَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَلَمْلَمَ، قَالَ: فَهُنَّ لَهُمْ، وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ: مِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ قَالَ: وَكَذَلِكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1738

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عراق کے لئے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المواقیت؛جلد٢؛ص١٤٣؛حدیث نمبر؛١٧٣٩)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ الْمَدَائِنِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعَافِىُّ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ أَفْلَحَ يَعْنِي ابْنَ حُمَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «وَقَّتَ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1739

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مشرق (یعنی اہل عراق) کے لئے عقیق کو میقات قرار دیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المواقیت؛جلد٢؛ص١٤٣؛حدیث نمبر؛١٧٤٠)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِيقَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1740

ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہے کہ انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جس نے حج یا عمرہ کی نیت سے مسجد اقصی سے مسجد حرم تک کا احرام باندھا تو اس کے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا کہ اس کے لئے جنت واجب ہوگئی یہ شک عبداللہ کا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا تھا یا وہ۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المواقیت؛جلد٢؛ص١٤٣؛حدیث نمبر؛١٧٤١)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُحَنَّسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْأَخْنَسِيِّ، عَنْ جَدَّتِهِ حُكَيْمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ، أَوْ عُمْرَةٍ مِنَ الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى إِلَى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَا تَأَخَّرَ - أَوْ - وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ». - شَكَّ عَبْدُ اللَّهِ أَيَّتُهُمَا - قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ: يَرْحَمُ اللَّهُ وَكِيعًا أَحْرَمَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ يَعْنِي إِلَى مَكَّةَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1741

حضرت حارث بن عمروسہمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت منیٰ میں تھے یا یہ کہا کہ عرفات میں تھے اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیر رکھا تھا پس عرب کے دیہاتی آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روئے مبارک دیکھ کر کہتے یہ بابرکت چہرہ ہے حارث کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل عراق کے لئے ذات عرق کو میقات مقرر فرمایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المواقیت؛جلد٢؛ص١٤٤؛حدیث نمبر؛١٧٤٢)

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السَّهْمِيُّ، حَدَّثَنِي زُرَارَةُ بْنُ كُرِيْمٍ، أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عَمْرٍو السَّهْمِيَّ، حَدَّثَهُ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ وَقَدْ أَطَافَ بِهِ النَّاسُ قَالَ: فَتَجِيءُ الْأَعْرَابُ فَإِذَا رَأَوْا وَجْهَهُ قَالُوا: هَذَا وَجْهٌ مُبَارَكٌ قَالَ: «وَوَقَّتَ ذَاتَ عِرْقٍ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1742

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ مقام شجرہ پر اسماء بنت عمیس کے،محمد بن ابی بکر کی ولادت ہوئی تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے(ان کے شوہر)حضرت ابوبکر سے فرمایا کہ(اسماء سے کہو کہ)غسل کرے اور احرام باندھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحائض تھل بالحج؛جلد٢؛ص١٤٤؛حدیث نمبر؛١٧٤٣)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ بِالشَّجَرَةِ «فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ تَغْتَسِلَ فَتُهِلَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1743

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حیض و نفاس والی عورتیں جب میقات پر آئیں تو غسل کر کے احرام باندھ لیں اور حج کے تمام ارکان ادا کریں سوائے طواف کعبہ کے۔ ابومعر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ نقل کیا ہے حتی تطہر یعنی یہاں تک کہ پاک صاف ہو جائیں اور ابن عیسیٰ نے عکرمہ اور مجاہد کو ذکر نہیں کیا بلکہ یوں کہا عن عطاء عن ابن عباس،نیز ابن عیسیٰ نے لفظ کلھا بھی ذکر نہیں کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحائض تھل بالحج؛جلد٢؛ص١٤٤؛حدیث نمبر؛١٧٤٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَمُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ إِذَا أَتَتَا عَلَى الْوَقْتِ تَغْتَسِلَانِ، وَتُحْرِمَانِ وَتَقْضِيَانِ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ». قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ، فِي حَدِيثِهِ حَتَّى تَطْهُرَ وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنُ عِيسَى، عِكْرِمَةَ وَمُجَاهِدًا، قَالَ: عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَلَمْ يَقُلْ ابْنُ عِيسَى، كُلَّهَا قَالَ: «الْمَنَاسِكَ إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1744

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوشبو لگایا کرتی تھی احرام باندھنے سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد طواف سے پہلے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطیب عند الاحرام؛جلد٢؛ص١٤٤؛حدیث نمبر؛١٧٤٥)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ، قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِإِحْلَالِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1745

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں اب بھی(چشم تصور میں)گویا کہ آپ کو دیکھ رہی ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں لگی ہوں مشک کی خوشبو محسوس کر رہی ہوں،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے(لیکن یہ خوشبو احرام باندھنے سے قبل لگائی گئی تھی) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطیب عند الاحرام؛جلد٢؛ص١٤٥؛حدیث نمبر؛١٧٤٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الْمِسْكِ، فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1746

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے بال جمے ہوئے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التلبید؛جلد٢؛ص١٤٥؛حدیث نمبر؛١٧٤٧)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُهِلُّ مُلَبِّدًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1747

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر مبارک کے بال شہد سے جماے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التلبید؛جلد٢؛ص١٤٥؛حدیث نمبر؛١٧٤٨)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَبَّدَ رَأْسَهُ بِالْعَسَلِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1748

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حدیبہ والے سال میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کئی اونٹ ہدی کے لئے لے گئے جن میں ایک اونٹ ابوجہل کا بھی تھا جس کی ناک میں چاندی کا چھلا پڑا ہوا تھا ابن منہال کا بیان ہے کہ(اس کی ناک میں)ایک سونے کا چھلا تھا نفیلی نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل مشرکین کو جلانے کے لئے تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الھدی؛جلد٢؛ص١٤٥؛حدیث نمبر؛١٧٤٩)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ الْمَعْنَى، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ: حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَهْدَى عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي هَدَايَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَلًا كَانَ لِأَبِي جَهْلٍ، فِي رَأْسِهِ بُرَةُ فِضَّةٍ». قَالَ ابْنُ مِنْهَالٍ، بُرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، زَادَ النُّفَيْلِيُّ يَغِيظُ بِذَلِكَ الْمُشْرِكِينَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1749

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آل(یعنی اپنی ازواج) کی طرف سے حجة الوداع میں ایک گائے ذبح کی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی ھدی البقر؛جلد٢؛ص١٤٥؛حدیث نمبر؛١٧٥٠)

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَحَرَ عَنْ آلِ مُحَمَّدٍ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بَقَرَةً وَاحِدَةً»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1750

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ان ازواج کی طرف سے جنہوں نے عمرہ کیا تھا ایک گائے ذبح کی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی ھدی البقر؛جلد٢؛ص١٤٥؛حدیث نمبر؛١٧٥١)

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «ذَبَحَ عَمَّنِ اعْتَمَرَ مِنْ نِسَائِهِ بَقَرَةً بَيْنَهُنَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1751

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز ذوالحلیفہ میں پڑھی پھر ایک اونٹ منگایا اور اس کا اشعار کیا یعنی کوہان کے داہنی طرف سے چیر دیا پھر دبا کر خون نکالا اور دو جوتے اس کے گلے میں لٹکا دیئے(ہدی کی پہچان کے لئے)اس کے بعد اپنے اونٹ پر سوار ہوئے اور بیداء پہنچ کر حج کا تلبیہ کہا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الأشعار؛جلد٢؛ص١٤٦؛حدیث نمبر؛١٧٥٢)

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ " أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ دَعَا بِبَدَنَةٍ فَأَشْعَرَهَا مِنْ صَفْحَةِ سَنَامِهَا الْأَيْمَنِ، ثُمَّ سَلَتَ عَنْهَا الدَّمَ وَقَلَّدَهَا بِنَعْلَيْنِ، ثُمَّ أُتِيَ بِرَاحِلَتِهِ فَلَمَّا قَعَدَ عَلَيْهَا وَاسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1752

یحیی نے بطریق شعبہ اس حدیث کو ابوالید کی روایت کے ہم معنی روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ سے دبا کر خون نکالا۔ امام ابوداؤد نے کہا کہ ہمام کی روایت میں ہے انگلی سے دبا کر خون نکالا۔ ابوداؤد نے کہا یہ حدیث اہل بصرہ کی ان سنن میں سے ہے جس کی نقل کرنے میں وہ منفرد ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الأشعار؛جلد٢؛ص١٤٦؛حدیث نمبر؛١٧٥٣)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، بِهَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَى أَبِي الْوَلِيدِ، قَالَ: ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ بِيَدِهِ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ هَمَّامٌ، قَالَ: سَلَتَ الدَّمَ عَنْهَا بِأُصْبُعِهِ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا مِنْ سُنَنِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ الَّذِي تَفَرَّدُوا بِهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1753

حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان نے روایت کرتے ہوئے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال نکلے جب ذوالحلیفہ میں پہنچے تو ہدی کے گلے میں کچھ لٹکا دیا اور اس کا اشعار کیا پھر احرام باندھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الأشعار؛جلد٢؛ص١٤٦؛حدیث نمبر؛١٧٥٤)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ، أَنَّهُمَا قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ «فَلَمَّا كَانَ بِذِي الُحُلَيْفَةِ قَلَّدَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ وَأَحْرَمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1754

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت سی بکریاں تقلید کر کے ہدی کیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الأشعار؛جلد٢؛ص١٤٦؛حدیث نمبر؛١٧٥٥)

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَالْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَهْدَى غَنَمًا مُقَلَّدَةً»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1755

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ایک بختی اونٹ ہدی کیا پھر اس کی قیمت سو دینار لگ گئی تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے ایک بختی اونٹ ہدی کیا ہے اور مجھے اس کی قیمت میں سو دینار مل رہے ہیں تو کیا میں اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت سے کوئی اور اونٹ خرید لوں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں اسی کو ذبح کرو۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے کہا یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لئے فرمایا تھا کیونکہ وہ(یعنی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ )اس کا شعار کر چکے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب تبدیل الھدی؛جلد٢؛ص١٤٦؛حدیث نمبر؛١٧٥٦)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، خَالُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ، رَوَى عَنْهُ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَهْمِ بْنِ الْجَارُودِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَهْدَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ نَجِيبًا فَأَعْطَى بِهَا ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَهْدَيْتُ نَجِيبًا فَأَعْطَيْتُ بِهَا ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ، أَفَأَبِيعُهَا وَأَشْتَرِي بِثَمَنِهَا بُدْنًا، قَالَ: «لَا انْحَرْهَا إِيَّاهَا». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا لِأَنَّهُ كَانَ أَشْعَرَهَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1756

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹوں کے قلادے بٹے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکا اشعار کیا اور وہ قلادے ان کے گلے میں ڈال دیئے اور ان کو بیت اللہ کی طرف روانہ کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود مدینہ میں تشریف فرما رہے اور کوئی چیز جو حلال تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حرام نہیں ہوئی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب من بعث بھدیہ واقام؛جلد٢؛ص١٤٧؛حدیث نمبر؛١٧٥٧)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «فَتَلْتُ قَلَائِدَ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي، ثُمَّ أَشْعَرَهَا، وَقَلَّدَهَا، ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى الْبَيْتِ وَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَيْءٌ كَانَ لَهُ حِلًّا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1757

Abu Daud Sharif Kitabul Manasik Hadees No# 1758

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ الْهَمَدَانِيُّ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، أَنَّ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ، حَدَّثَهُمْ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُهْدِي مِنَ الْمَدِينَةِ فَأَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِهِ، ثُمَّ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1758

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کے جانور روانہ فرمائے اور میں نے اپنے ہاتھ سے روئی کے قلادے بٹے ہوئے تھے جو ہمارے پاس موجود تھی۔پھر صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال اٹھے وہ کام کر کے جو حلال اپنی بیوی سے کرتا ہے(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحبت کی)اور ہدی کے بھیجنے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہیں ہوئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب من بعث بھدیہ واقام؛جلد٢؛ص١٤٧؛حدیث نمبر؛١٧٥٩)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ، زَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا جَمِيعًا وَلَمْ يَحْفَظْ حَدِيثَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ هَذَا، وَلَا حَدِيثَ هَذَا مِنْ حَدِيثِ هَذَا، قَالَا: قَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَدْيِ فَأَنَا فَتَلْتُ قَلَائِدَهَا بِيَدِي، مِنْ عِهْنٍ كَانَ عِنْدَنَا، ثُمَّ أَصْبَحَ فِينَا حَلَالًا يَأْتِي مَا يَأْتِي الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1759

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو ہدی کا اونٹ ہانک رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر سوار ہو جا اس نے کہا یہ تو ہدی کا اونٹ ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا سوار ہوجا،افسوس ہے تجھ پر،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دوسری بار فرمایا یا تیسری بار۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رکوب البدن؛جلد٢؛ص١٤٧؛حدیث نمبر؛١٧٦٠)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: «ارْكَبْهَا»، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، فَقَالَ: «ارْكَبْهَا وَيْلَكَ» - فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ -

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1760

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ ہدی کے جانور پر سوار ہونا کیسا ہے؟انہوں نے کہا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آہستگی سے سوار ہو جا اگر تو مجبور ہو یہاں تک کہ دوسری سواری پالے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رکوب البدن؛جلد٢؛ص١٤٧؛حدیث نمبر؛١٧٦١)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ، إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1761

حضرت ناجیة الا سلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ ہدی کے جانور روانہ فرمائے تو فرمایا اگر ان میں سے کوئی مرنے لگے تو پھر اس کو ذبح کر ڈال پھر(وہ جوتے جو قلادہ کے طور پر اس کے گلے میں لٹکے ہوئے ہیں) جوتوں کو اس کے خون سے رنگ دے پھر اس کو لوگوں کے واسطے چھوڑ دے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الھدی اذا عطب قبل أن یبلغ؛جلد٢؛ص١٤٨؛حدیث نمبر؛١٧٦٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَاجِيَةَ الْأَسْلَمِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيٍ فَقَالَ: «إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ فَانْحَرْهُ، ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ خَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1762

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی اسلمی کو بھیجا اٹھارہ اونٹ ہدی کے دے کر۔وہ بولا اگر ان میں سے کوئی چلنے سے عاجز ہو جائے تو کیا کروں؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو ذبح کر دینا اور قلادہ کے جوتا کو اس کے خون میں رنگ کر گردن پر چھاپا مار دینا۔(تا کہ نشانی ہو کہ یہ ہدی کا اونٹ ہے)لیکن نہ تو تُو خود اس کا گوشت کھانا اور نہ ہی تیرے ساتھی اس کا گوشت کھائیں عبدالوارث کی روایت میں افر بہا کی بجائے اجعلہ علی صفتہا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے کہا میں نے ابوسلمہ سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ سند اور معنی کا درست کر لینا تمہارے لئے کافی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الھدی اذا عطب قبل أن یبلغ؛جلد٢؛ص١٤٨؛حدیث نمبر؛١٧٦٣)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُلَانًا الْأَسْلَمِيَّ، وَبَعَثَ مَعَهُ بِثَمَانِ عَشْرَةَ بَدَنَةً، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ أُزْحِفَ عَلَيَّ مِنْهَا شَيْءٌ قَالَ: «تَنْحَرُهَا، ثُمَّ تَصْبُغُ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، ثُمَّ اضْرِبْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا، وَلَا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ - أَوْ قَالَ - مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: الَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ قَوْلُهُ «وَلَا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ رُفْقَتِكَ» وَقَالَ: فِي حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ، «ثُمَّ اجْعَلْهُ عَلَى صَفْحَتِهَا» مَكَانَ «اضْرِبْهَا». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: سَمِعْت أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ: إِذَا أَقَمْتَ الْإِسْنَادَ وَالْمَعْنَى كَفَاكَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1763

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹوں کو نحر(قربان)کیا تو تیس اونٹ اپنے دست مبارک سے قربان کئے اور(باقی ماندہ کے لئے)مجھے حکم کیا پس باقی ماندہ اونٹوں کو میں نے قربان کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الھدی اذا عطب قبل أن یبلغ؛جلد٢؛ص١٤٨؛حدیث نمبر؛١٧٦٤)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، وَيَعْلَى ابْنَا عُبَيْدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «لَمَّا نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدْنَهُ فَنَحَرَ ثَلَاثِينَ بِيَدِهِ، وَأَمَرَنِي فَنَحَرْتُ سَائِرَهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1764

حضرت عبداللہ بن قرط رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک مرتبہ میں بڑا دن یوم النحر ہے اور پھر یوم القر ہے یعنی یوم النحر کا دوسرا دن۔ راوی کا بیان ہے کہ اس دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نحر کرنے کے لئے پانچ(یا چھ)اونٹ لائے گئے جن میں سے ہر اونٹ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قریب تر ہوتا جاتا تھا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے اس کو نحر فرمائیں(پس جب وہ نحر کئے گئے)اور اپنے پہلوؤں پر گر پڑے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی بات آہستگی سے فرمائی جس کو میں نہیں سن سکا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا جس کا جی چاہے اس میں سے گوشت کا ٹکڑا کاٹ لے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الھدی اذا عطب قبل أن یبلغ؛جلد٢؛ص١٤٨؛حدیث نمبر؛١٧٦٥)

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، وَهَذَا لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُحَيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُرْطٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَعْظَمَ الْأَيَّامِ عِنْدَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَوْمُ النَّحْرِ، ثُمَّ يَوْمُ الْقَرِّ». قَالَ عِيسَى، قَالَ ثَوْرٌ: وَهُوَ الْيَوْمُ الثَّانِي، وَقَالَ: وَقُرِّبَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَنَاتٌ خَمْسٌ أَوْ سِتٌّ فَطَفِقْنَ يَزْدَلِفْنَ إِلَيْهِ بِأَيَّتِهِنَّ يَبْدَأُ، فَلَمَّا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا، قَالَ: فَتَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ خَفِيَّةٍ لَمْ أَفْهَمْهَا، فَقُلْتُ: مَا قَالَ؟ قَالَ: «مَنْ شَاءَ اقْتَطَعَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1765

حضرت عرفہ بن حارث کندی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حجة الوداع کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا(جب ذبح کرنے کے لئے)اونٹ لائے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابوالحسن کو بلاؤ(یہ حضرت علی کی کنیت تھی) لہذا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا گیا(جب وہ آگئے تو)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تم بھالا کو نیچے سے پکڑ لو اور خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اوپر سے پکڑا اور پھر بھالا اونٹ کے حلق پر مارا (یعنی اس کو نحر کیا)جب آپ اس کام سے فارغ ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الھدی اذا عطب قبل أن یبلغ؛جلد٢؛ص١٤٩؛حدیث نمبر؛١٧٦٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ غُرْفَةَ بْنَ الْحَارِثِ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأُتِيَ بِالْبُدْنِ فَقَالَ: «ادْعُوا لِي أَبَا حَسَنٍ» فَدُعِيَ لَهُ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ: «خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَةِ» وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَاهَا، ثُمَّ طَعَنَا بِهَا فِي الْبُدْنِ فَلَمَّا فَرَغَ رَكِبَ بَغْلَتَهُ وَأَرْدَفَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1766

عبدالرحمن بن سابط رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب اونٹ کو اسی طریقہ پر نحر کرتے تھے کہ وہ اس کو کھڑا کر کے اس کا بایاں ہاتھ باندھ دیتے تھے۔اور باقی تین ہاتھ پاؤں پر وہ کھڑا رہتا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب کیف تنحر البدن؛جلد٢؛ص١٤٩؛حدیث نمبر؛١٧٦٧)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ كَانُوا «يَنْحَرُونَ الْبَدَنَةَ مَعْقُولَةَ الْيُسْرَى قَائِمَةً عَلَى مَا بَقِيَ مِنْ قَوَائِمِهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1767

زیاد بن جبیر سے روایت ہے کہ میں منیٰ میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ تھا۔ ابن عمر ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اونٹ کو بیٹھا کر نحر کر رہا تھا۔آپ نے اس سے فرمایا اس کو کھڑا کر کے اور باندھ کر نحر کر یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب کیف تنحر البدن؛جلد٢؛ص١٤٩؛حدیث نمبر؛١٧٦٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنًى فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ وَهِيَ بَارِكَةٌ، فَقَالَ: «ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1768

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ(ذبح کے وقت)میں اونٹوں کے قریب موجود ہوں اور(جب ذبح ہو جائیں تو)ان کی کھالوں اور جھولوں کو تقسیم کر دوں نیز یہ بھی تاکید فرمائی کہ میں قصائی کو اس میں سے کچھ نہ دوں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ قصائی کو ہم اپنے پاس سے دیتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب کیف تنحر البدن؛جلد٢؛ص١٤٩؛حدیث نمبر؛١٧٦٩)

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ وَأَقْسِمَ جُلُودَهَا وَجِلَالَهَا، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا شَيْئًا، وَقَالَ: «نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1769

حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے عرض کیا کہ مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ صحابہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احرام باندھنے کے وقت کے بارے میں اختلاف کیا ہے۔اس پر حضرت ابن عباس نے فرمایا اصل صورت حال سے میں سب سے زیادہ واقف ہوں۔بات یہ ہے۔کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی حج کیا اور یہی اختلاف کا سبب ہے(اس کی تفصیل یوں ہے)رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے حج کے ارادہ سے نکلے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذوالحلیفہ کی اپنی مسجد میں دو رکعت نماز پڑھی اور اسی جگہ احرام باندھا اور نماز سے فراغت کے بعد حج کا تلبیہ پڑھا پس کچھ لوگوں نے اس کو سنا(اور کچھ لوگوں نے نہ سنا)لیکن میں نے اس کو یاد رکھا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونٹ پر سوار ہوئے اور جب اونٹ سیدھا کھڑا ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر حج کا تلبیہ پڑھا کچھ لوگوں نے اس وقت سنا جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (اکٹھے ہو کر نہیں بلکہ)الگ الگ ٹولیوں کی شکل میں آرہے تھے تو جن لوگوں نے اس وقت سنا وہ یہی سمجھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابھی اہلال کیا ہے(تلبیہ پڑھا ہے)یعنی جس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اونٹ سیدھا کھڑا ہو گیا۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے روانہ ہو گئے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیداء نامی مقام کی بلندی پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر اہلال کیا (یعنی تلبیہ پڑھا) کچھ لوگوں نے اس وقت سنا اور انہوں نے لوگوں سے یہی بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلبیہ اس وقت پڑھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیداء کی بلندی پر چڑھے۔ مگر واللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہی مسجد میں اہلال کر لیا تھا اس کے بعد دوسری مرتبہ اس وقت اہلال کیا۔ جب آپ بیداء کی بلندی پر چڑھے حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ جس نے ابن عباس کے قول کو اختیار کیا ہے اس نے اسی مسجد میں دو رکعت نماز سے فراغت کے بعد اہلال کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی وقت الاحرام؛جلد٢؛ص١٤٩؛حدیث نمبر؛١٧٧٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي خُصَيْفُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَزَرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ، عَجِبْتُ لِاخْتِلَافِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِهْلَالِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَوْجَبَ، فَقَالَ: " إِنِّي لَأَعْلَمُ النَّاسِ بِذَلِكَ إِنَّهَا إِنَّمَا كَانَتْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةً وَاحِدَةً، فَمِنْ هُنَاكَ اخْتَلَفُوا، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجًّا فَلَمَّا صَلَّى فِي مَسْجِدِهِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْهِ أَوْجَبَ فِي مَجْلِسِهِ، فَأَهَلَّ بِالْحَجِّ حِينَ فَرَغَ مِنْ رَكْعَتَيْهِ، فَسَمِعَ ذَلِكَ مِنْهُ أَقْوَامٌ فَحَفِظْتُهُ عَنْهُ، ثُمَّ رَكِبَ فَلَمَّا اسْتَقَلَّتْ بِهِ نَاقَتُهُ أَهَلَّ، وَأَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْهُ أَقْوَامٌ، وَذَلِكَ أَنَّ النَّاسَ إِنَّمَا كَانُوا يَأْتُونَ أَرْسَالًا، فَسَمِعُوهُ حِينَ اسْتَقَلَّتْ بِهِ نَاقَتُهُ يُهِلُّ، فَقَالُوا: إِنَّمَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اسْتَقَلَّتْ بِهِ نَاقَتُهُ، ثُمَّ مَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا عَلَا عَلَى شَرَفِ الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ، وَأَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْهُ أَقْوَامٌ، فَقَالُوا: إِنَّمَا أَهَلَّ حِينَ عَلَا عَلَى شَرَفِ الْبَيْدَاءِ، وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَوْجَبَ فِي مُصَلَّاهُ، وَأَهَلَّ حِينَ اسْتَقَلَّتْ بِهِ نَاقَتُهُ، وَأَهَلَّ حِينَ عَلَا عَلَى شَرَفِ الْبَيْدَاءِ ". قَالَ سَعِيدٌ: فَمَنْ أَخَذَ بِقَوْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَهَلَّ فِي مُصَلَّاهُ إِذَا فَرَغَ مِنْ رَكْعَتَيْهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1770

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یہ ہے وہ مقام بیداء ہے جس کے متعلق تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت جھوٹ گھڑتے ہو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہلال نہیں کیا مگر اپنی ذوالحیفہ کی مسجد میں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی وقت الاحرام؛جلد٢؛ص١٥٠؛حدیث نمبر؛١٧٧١)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَيْدَاؤُكُمْ هَذِهِ الَّتِي تَكْذِبُونَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا «مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا مِنْ عِنْدِ الْمَسْجِدِ يَعْنِي مَسْجِدَ ذِي الْحُلَيْفَةِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1771

عبید بن جریج سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ اے ابوعبدالرحمن!میں نے تم کو چار ایسی چیزیں کرتے دیکھا ہے جو میں نے تمہارے ساتھیوں میں سے کسی کو کرتے نہیں دیکھا انہوں نے کہا وہ کیا چیزیں ہیں؟میں نے کہا کہ تم طواف میں صرف رکن یمانی اور حجر اسود کو چھوتے ہو اور تم ایسے جوتے پہنتے ہو جس کے چمڑے میں بال نہیں ہوتے اور تم(بالوں یا کپڑوں کو رنگنے میں)زرد رنگ کا استعمال کرتے ہو اور میں نے دیکھا کہ جب تم مکہ میں ہوتے ہو(تو چاند دیکھتے ہی احرام نہیں باندھتے بلکہ)یوم الترویہ(آٹھویں تاریخ)کو باندھتے ہو جبکہ اور تمام لوگ چاند دیکھتے ہی احرام باندھ لیتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ جہاں تک ارکان کو چھونے کی بات ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی رکن کو چھوتے نہیں دیکھا سوائے رکن یمانی اور حجر اسود کے اور بغیر بالوں کے چمڑے کے جوتے کے متعلق عرض ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسے چمڑے کے جوتے پہنے دیکھا ہے جس میں بال نہیں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں پہنے پہنے وضو بھی کر لیتے تھے اس لئے میں بھی ایسے ہی جوتے پہننا پسند کرتا ہوں اور زرد رنگ کی بات یہ ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زرد رنگ سے(بالوں یا کپڑوں)کو رنگتے ہوئے دیکھا ہے پس اسی لئے میں بھی زرد رنگ سے رنگنا پسند کرتا ہوں اور اہلال(احرام باندھنے)کی بات یہ ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلبیہ پڑھتے نہیں سنا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اونٹ چلنے کے واسطے کھڑا ہو جاتا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی وقت الاحرام؛جلد٢؛ص١٥٠؛حدیث نمبر؛١٧٧٢)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ، أَنَّهُ، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا، قَالَ: «مَا هُنَّ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ»، قَالَ: رَأَيْتُكَ لَا تَمَسُّ مِنَ الأَرْكَانِ إِلَّا الْيَمَانِيَّيْنِ، وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ، وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوُا الْهِلَالَ، وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى كَانَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: «أَمَّا الْأَرْكَانُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمَسُّ إِلَّا الْيَمَانِيَّيْنِ، وَأَمَّا النِّعَالُ السِّبْتِيَّةُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعْرٌ وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَلْبَسَهَا، وَأَمَّا الصُّفْرَةُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَصْبُغَ بِهَا، وَأَمَّا الْإِهْلَالُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1772

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعت نماز پڑھی اور ذوالحلیفہ جا کر عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور رات وہیں گزاری جب صبح ہوئی تو اپنے اونٹ پر سوار ہوئے اور جب وہ سیدھا کھڑا ہو گیا تو تلبیہ پڑھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی وقت الاحرام؛جلد٢؛ص١٥١؛حدیث نمبر؛١٧٧٣)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَصَلَّى الْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ بَاتَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ حَتَّى أَصْبَحَ، فَلَمَّا رَكِبَ رَاحِلَتَهُ وَاسْتَوَتْ بِهِ أَهَلَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1773

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز (ذوالحلیفہ میں)پڑھی پھر اپنے اونٹ پر سوار ہوئے اور جب بیداء پہاڑ کی بلندی پر چڑھے تو تلبیہ پڑھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی وقت الاحرام؛جلد٢؛ص١٥١؛حدیث نمبر؛١٧٧٤)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَلَمَّا عَلَا عَلَى جَبَلِ الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1774

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سعد کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فرع کے راستہ سے مکہ جاتے تو اس وقت تلبیہ پڑھتے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اونٹ سیدھا کھڑا ہو جاتا اور جب احد کے راستہ سے جاتے تو بیداء کی بلندی پر چڑھ کر تلبیہ پڑھتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی وقت الاحرام؛جلد٢؛ص١٥١؛حدیث نمبر؛١٧٧٥)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ يَعْنِي ابْنَ جَرِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ:، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَتْ: قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا أَخَذَ طَرِيقَ الْفُرْعِ أَهَلَّ إِذَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، وَإِذَا أَخَذَ طَرِيقَ أُحُدٍ أَهَلَّ إِذَا أَشْرَفَ عَلَى جَبَلِ الْبَيْدَاءِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1775

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ضباعہ بنت زبیر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حج کرنا چاہتی ہوں تو کیا میں شرط کر سکتی ہوں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں پوچھا کس طرح؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یوں کہہ"لَبَّيْکَ اللَّهُمَّ لَبَّيْکَ"اور میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو مجھے روک دے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاشتراط فی الحج؛جلد٢؛ص١٥١؛حدیث نمبر؛١٧٧٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ أَشْتَرِطُ، قَالَ: نَعَمْ "، قَالَتْ: فَكَيْفَ أَقُولُ؟، قَالَ: «قُولِي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، وَمَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1776

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج میں افراد کیا(یعنی صرف حج کی نیت کی قران اور تمتع نہیں کیا) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٢؛حدیث نمبر؛١٧٧٧)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَفْرَدَ الْحَجَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1777

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے جبکہ ذی الحجہ کا چاند آن پہنچا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ذوالحلیفہ میں پہنچے تو فرمایا جو شخص حج کا احرام باندھنا چاہے وہ حج کا احرام باندھے اور جو عمرہ کا باندھنا چاہے وہ عمرہ کا احرام باندھے موسیٰ نے وہیب کی حدیث میں کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میں ہدی کا جانور نہ رکھتا ہوتا تو میں عمرہ کا احرام باندھتا اور موسیٰ نے حماد بن سلمہ کی حدیث میں کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تو حج کا احرام باندھوں گا کیونکہ میرے ساتھ ہدی(کا جانور)ہے اس کے بعد روایت میں سب کا اتفاق ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں ان لوگوں میں تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا راستہ میں مجھے حیض آگیا جب میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں رو رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیوں روتی ہے؟میں نے کہا کاش میں اس سال(عمرہ کے لئے)نہ نکلی ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عمرہ چھوڑ دے اور سر کے بال دھو ڈال اور کنگھی کر موسیٰ نے کہا(آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ)حج کا احرام باندھ لے اور سلیمان نے کہا(آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا تھا)جو کام مسلمان کریں تو بھی کرتی جا(سوئے طواف کے) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں پس جب واپسی کی رات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے(حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بھائی)عبدالرحمن کو حکم کیا تو وہ ان کو تنعیم لے گئے(تنعیم ایک مقام کا نام ہے جو حرم سے خارج ہے)موسیٰ نے اتنا اضافہ کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عمرہ کا احرام باندھا اور خانہ کعبہ کا طواف کیا پس اللہ تعالیٰ نے ان کے حج اور عمرہ کو پورا کر دیا ہشام نے کہا اس میں ان پر کوئی ہدی لازم نہ آئی( ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے کہا) موسیٰ نے حماد بن سلمہ کی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے کہ جب بطحاء کی رات ہوئی تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حیض سے پاک ہو گئیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٢؛حدیث نمبر؛١٧٧٨)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ح وحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ، ح وحَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَافِينَ هِلَالَ ذِي الْحِجَّةِ فَلَمَّا كَانَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَالَ: «مَنْ شَاءَ أَنْ يُهِلَّ بِحَجٍّ فَلْيُهِلَّ، وَمَنْ شَاءَ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ». قَالَ مُوسَى: فِي حَدِيثِ وُهَيْبٍ، فَإِنِّي لَوْلَا أَنِّي أَهْدَيْتُ لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ، وَقَالَ: فِي حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، وَأَمَّا أَنَا فَأُهِلُّ بِالْحَجِّ فَإِنَّ مَعِي الْهَدْيَ، ثُمَّ اتَّفَقُوا فَكُنْتُ فِيمَنْ، أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ، حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: «مَا يُبْكِيكِ؟»، قُلْتُ: وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ خَرَجْتُ الْعَامَ، قَالَ: «ارْفِضِي عُمْرَتَكِ وَانْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي». قَالَ مُوسَى: «وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ» وَقَالَ سُلَيْمَانُ وَاصْنَعِي مَا يَصْنَعُ الْمُسْلِمُونَ فِي حَجِّهِمْ فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةُ الصَّدَرِ أَمَرَ يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَذَهَبَ بِهَا إِلَى التَّنْعِيمِ زَادَ مُوسَى فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مَكَانَ عُمْرَتِهَا وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ فَقَضَى اللَّهُ عُمْرَتَهَا وَحَجَّهَا، قَال هِشَامٌ وَلَمْ يَكُنْ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ هَدْيٌ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: زَادَ مُوسَى فِي حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْبَطْحَاءِ طَهُرَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1778

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حجة الوداع کے سال ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے پس ہم میں سے کچھ لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا اور کچھ لوگوں نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا اور بعض نے صرف حج کا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا تھا پس جس نے صرف حج کا احرام باندھا تھا یا حج اور عمرہ دونوں کا اس نے یوم النحرتک احرام نہ کھولا۔ ابن سرح،ابن وہب،مالک،حضرت ابوالاسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ جس نے صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا اس نے عمرہ کر کے احرام کھول دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٢؛حدیث نمبر؛١٧٧٩)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ «فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ، وَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ، فَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَلَمْ يُحِلُّوا حَتَّى كَانَ يَوْمَ النَّحْرِ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1779

حضرت ابوالاسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ جس نے صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا اس نے عمرہ کر کے احرام کھول دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٣؛حدیث نمبر؛١٧٨٠)

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ زَادَ «فَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَأَحَلَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1780

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حجة الوداع کے سال ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے تو ہم نے عمرہ کا احرام باندھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کے ساتھ ہدی کا جانور ہو وہ عمرہ کے ساتھ حج کا بھی احرام باندھے اور جب تک وہ دونوں سے فارغ نہ ہو جائے احرام نہ کھولے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں مکہ اس حال میں پہنچی کہ میں حائضہ تھی نہ تو میں نے طواف کیا تھا اور نہ صفا مروہ کے درمیان سعی کی تھی اس صورت حال کی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے سر کے بال کھول کنگھی کر عمرہ چھوڑ دو اور حج کا احرام باندھ لو پس میں نے ایسا ہی کیا جب ہم حج کر چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن بن ابی بکر کے ساتھ تنعیم بھیج دیا اور میں نے عمرہ ادا کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ عمرہ تیرے پہلے والے عمرہ کا بدل ہے پھر جن لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا وہ طواف اور سعی کر کے حلال ہو گئے اور انہوں نے منیٰ سے واپسی کے بعد حج کے واسطے دوسرا طواف کیا اور جن لوگوں نے حج اور عمرہ دونوں کی نیت کی تھی انہوں نے ایک ہی طواف کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٣؛حدیث نمبر؛١٧٨١)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَةِ، ثُمَّ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا» فَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ، وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «انْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ، وَدَعِي الْعُمْرَةَ»، قَالَتْ: فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْنَا الْحَجَّ أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ، فَقَالَ: «هَذِهِ مَكَانُ عُمْرَتِكِ» قَالَتْ: فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حَلُّوا، ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى لِحَجِّهِمْ، وَأَمَّا الَّذِينَ كَانُوا جَمَعُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، وَمَعْمَرٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، نَحْوَهُ لَمْ يَذْكُرُوا طَوَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَطَوَافَ الَّذِينَ جَمَعُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1781

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نے حج کا لبیک کہا جب ہم سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آگیا جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا اے عائشہ!تو کیوں روتی ہے؟میں نے کہا مجھے حیض آگیا ہے کاش میں حج کو نہ آئی ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سبحان اللہ یہ تو وہ چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کی تمام بیٹیوں کو لکھ دی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سب ارکان ادا کرو سوائے طواف کے پس جب ہم مکہ سے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کا دل چاہے حج کے احرام کو عمرہ کے احرام میں بدل دے سوائے اس شخص کے جس کے ساتھ ہدی کا جانور ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ یوم النحر(دسویں تاریخ)کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے ایک گائے ذبح کی۔جب بطحاء کی رات آئی اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حیض سے پاک ہو گئیں تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ساتھ کی عورتیں حج اور عمرہ کر کے لوٹیں گی اور میں صرف حج کر کے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن بن ابی بکر کو حکم دیا وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو تنعیم میں لے گئے جہاں انہوں نے عمرہ کا احرام باندھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٣؛حدیث نمبر؛١٧٨٢)

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: لَبَّيْنَا بِالْحَجِّ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِسَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: «مَا يُبْكِيكِ يَا عَائِشَةُ؟»، فَقُلْتُ: حِضْتُ لَيْتَنِي لَمْ أَكُنْ حَجَجْتُ، فَقَالَ: «سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّمَا ذَلِكَ شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ»، فَقَالَ: «انْسُكِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ»، فَلَمَّا دَخَلْنَا مَكَّةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً، إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ»، قَالَتْ: وَذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ الْبَقَرَ يَوْمَ النَّحْرِ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْبَطْحَاءِ وَطَهُرَتْ عَائِشَةُ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَرْجِعُ صَوَاحِبِي بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ وَأَرْجِعُ أَنَا بِالْحَجِّ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَذَهَبَ بِهَا إِلَى التَّنْعِيمِ فَلَبَّتْ بِالْعُمْرَةِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1782

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے نکلے پس جب ہم مکہ پہنچے تو ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور جن لوگوں کے پاس ہدی نہ تھی ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کا احرام کھول دینے کا حکم فرمایا پس جن لوگوں کے پاس ہدی نہ تھی انہوں نے احرام کھول دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٤؛حدیث نمبر؛١٧٨٣)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا نَرَى إِلَّا أَنَّهُ الْحَجُّ، فَلَمَّا قَدِمْنَا تَطَوَّفْنَا بِالْبَيْتِ «فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يُحِلَّ، فَأَحَلَّ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1783

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے پہلے سے یہ حال معلوم ہوتا تو میں بھی اپنے ساتھ ہدی نہ لاتا محمد بن یحیی کہتے ہیں کہ مجھے یوں یاد پڑتا ہے کہ (میرے شیخ عثمان بن عمرو نے) یوں روایت کیا تھا میں بھی لوگوں کے ساتھ عمرہ کر کے احرام کھول دیتا (محمد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ) تاکہ سب لوگ یکساں ہو جاتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٤؛حدیث نمبر؛١٧٨٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ الذُّهَلِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، لَمَّا سُقْتُ الْهَدْيَ»، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: «وَلَحَلَلْتُ مَعَ الَّذِينَ أَحَلُّوا مِنَ الْعُمْرَةِ»، قَالَ: أَرَادَ أَنْ يَكُونَ أَمْرُ النَّاسِ وَاحِدًا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1784

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج افراد کا احرام باندھ کر آئے جب کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عمرہ کا احرام باندھا تھاحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جب سرف میں پہنچیں تو ان کو حیض آگیا یہاں تک کہ ہم مکہ پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر ہم نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ جس کے ساتھ ہدی نہیں ہے وہ احرام کھول ڈالے اور حلال ہو جائے ہم نے پوچھا کیا کیا چیزیں حلال ہوں گی؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمام چیزیں پس ہم نے عورتوں سے صحبت کی خوشبو لگائی اور سلے ہوئے کپڑے پہنے حالانکہ ابھی عرفہ میں چار راتیں باقی تھیں پھر ترویہ کے دن (آٹھویں تاریخ میں)ہم نے حج کا احرام باندھا جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے تو دیکھا کہ وہ رو رہی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیوں روتی ہو؟انہوں نے کہا کہ مجھے حیض آگیا سب لوگوں نے احرام کھول دیا اور میں نے نہیں کھولا اور ابھی تک خانہ کعبہ کا طواف بھی نہیں کیا اب لوگ حج کے لئے روانہ ہو رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ حیض تو امر تقدیری ہے جو اللہ نے آدم کی تمام بیٹیوں کے لئے رکھ دیا ہے لہذا تم غسل کر کے حج کا احرام باندھ لو پس انہوں نے غسل کیا اور سب ارکان ادا کئے جب حیض سے پاک ہو گئیں تو خانہ کعبہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب تم حج اور عمرہ دونوں سے فارغ ہوگئی ہو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے دل میں ایک خلجان سا ہے اور وہ یہ کہ میں نے حج کی ابتداء میں بیت اللہ کا طواف نہیں کیا تھا(تو کیا اب میں کر لوں؟)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا ان کو لے جاؤ اور تنعیم سے عمرہ کرو اور یہ واقعہ حصبہ کی رات کا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٤؛حدیث نمبر؛١٧٨٥)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مُهِلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ مُفْرَدًا، وَأَقْبَلَتْ عَائِشَةُ مُهِلَّةً بِعُمْرَةٍ حَتَّى إِذَا كَانَتْ بِسَرِفَ عَرَكَتْ حَتَّى إِذَا قَدِمْنَا طُفْنَا بِالْكَعْبَةِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُحِلَّ مِنَّا مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ، قَالَ: فَقُلْنَا: حِلُّ مَاذَا؟ فَقَالَ «الْحِلُّ كُلُّهُ» فَوَاقَعْنَا النِّسَاءَ، وَتَطَيَّبْنَا بِالطِّيبِ، وَلَبِسْنَا ثِيَابَنَا، وَلَيْسَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ عَرَفَةَ إِلَّا أَرْبَعُ لَيَالٍ، ثُمَّ أَهْلَلْنَا يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، ثُمَّ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ فَوَجَدَهَا تَبْكِي فَقَالَ-: «مَا شَأْنُكِ؟» قَالَتْ: شَأْنِي أَنِّي قَدْ حِضْتُ، وَقَدْ حَلَّ النَّاسُ وَلَمْ أَحْلُلْ، وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَالنَّاسُ يَذْهَبُونَ إِلَى الْحَجِّ الْآنَ، فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ فَاغْتَسِلِي، ثُمَّ أَهِلِّي بِالْحَجِّ» فَفَعَلَتْ، وَوَقَفَتِ الْمَوَاقِفَ حَتَّى إِذَا طَهُرَتْ طَافَتْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ثُمَّ قَالَ: «قَدْ حَلَلْتِ مِنْ حَجِّكِ وَعُمْرَتِكِ جَمِيعًا» قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ فِي نَفْسِي أَنِّي لَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ حِينَ حَجَجْتُ قَالَ: «فَاذْهَبْ بِهَا يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَأَعْمِرْهَا مِنَ التَّنْعِيمِ» وَذَلِكَ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1785

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے(ایک دوسری سند کے ساتھ)یہی روایت مذکور ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا حج کا احرام باندھ لو پھر حج کرو اور وہ تمام کرو جو حاجی لوگ کرتے ہیں مگر نہ تو خانہ کعبہ کا طواف کرنا اور نہ نماز پڑھنا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٥؛حدیث نمبر؛١٧٨٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ بِبَعْضِ هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ: عِنْدَ قَوْلِهِ «وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ»، «ثُمَّ حُجِّي وَاصْنَعِي مَا يَصْنَعُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ وَلَا تُصَلِّي»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1786

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف حج کا احرام باندھا اور اس کے ساتھ کسی چیز کو نہیں ملایا(یعنی حج کے ساتھ عمرہ کی نیت نہیں کی)جب ہم مکہ پہنچے تو ماہ ذی الحجہ کی چار راتیں گذر چکی تھیں پس ہم نے طواف کیا اور (صفاومروہ کے درمیان)سعی کی اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو احرام کھول دینے کا حکم فرمایا۔اور فرمایا اگر میرے ساتھ ہدی کا جانور نہ ہوتا تو میں بھی احرام کھول دیتا اس وقت سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کھڑے ہو کر سوال کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ رعایت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو اس سال کے لئے عنایت فرمائی ہے یا ہمیشہ کے لیے؟نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمیشہ کے لئے امام اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح سے اس روایت کو سنا تھا لیکن میرے حافظہ سے نکال گئی تھی بعد میں جب ابن جریح سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے یاد دلا دی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٥؛حدیث نمبر؛١٧٨٧)

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي مَنْ، سَمِعَ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أَهْلَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ خَالِصًا، لَا يُخَالِطُهُ شَيْءٌ فَقَدِمْنَا مَكَّةَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَطُفْنَا وَسَعَيْنَا ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُحِلَّ، وَقَالَ: «لَوْلَا هَدْيِي لَحَلَلْتُ»، ثُمَّ قَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مُتْعَتَنَا هَذِهِ أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَلْ هِيَ لِلْأَبَدِ». قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، يُحَدِّثُ بِهَذَا فَلَمْ أَحْفَظْهُ حَتَّى لَقِيتُ ابْنَ جُرَيْجٍ فَأَثْبَتَهُ لِي

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1787

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب جب مکہ میں آئے تو ذی الحجہ کی چار راتیں گذر چکی تھیں جب طواف اور صفاء مروہ کے درمیان سعی سے فارغ ہو کر گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس حج کو عمرہ میں تبدیل کرلو مگر جس کے ساتھ ہدی کا جانور ہو وہ ایسا نہ کرے جب یوم الترویہ ہوا(یعنی آٹھویں تاریخ ہوئی)تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حج کا احرام باندھا اور یوم النحر ہوا (یعنی دسویں تاریخ ہوئی)تو خانہ کعبہ کا طواف کیا مگر صفاو مروہ کے بیچ سعی نہ کی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٥؛حدیث نمبر؛١٧٨٨)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، فَلَمَّا طَافُوا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَالَ رَسُولُ- اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلُوهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيَ»، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ قَدِمُوا فَطَافُوا بِالْبَيْتِ، وَلَمْ يَطُوفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1788

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے حج کا احرام باندھا اور اس دن ان میں سے کسی کے پاس بھی ہدی نہ تھی سوائے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نیز حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو یمن سے آئے تھے ان کے پاس بھی ہدی کا جانور تھا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس چیز کی نیت کی جس چیز کی نیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو حکم دیا کہ حج کو عمرہ سے بدل دیں اور طواف و سعی سے فارغ ہو کر بال کترائیں اور احرام کھول ڈالیں مگر جس کے ساتھ ہدی کا جانور ہو وہ احرام نہ کھولے یہ سن کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم منیٰ کو اس حال میں جائیں کہ ہمارے ذکروں سے منی بہتی ہوئی ہو؟جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میں پہلے سے اس امر سے واقف ہوتا تو میں اپنے ساتھ ہدی نہ لاتا اور اگر میرے ساتھ ہدی نہ ہوتی تو میں بھی احرام کھول دیتا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٦؛حدیث نمبر؛١٧٨٩)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ يَعْنِي الْمُعَلِّمَ، عَنْ عَطَاءٍ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ هُوَ وَأَصْحَابُهُ بِالْحَجِّ وَلَيْسَ مَعَ أَحَدٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ هَدْيٌ إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَلْحَةَ وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَدِمَ مِنَ الْيَمَنِ وَمَعَهُ الْهَدْيُ فَقَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً يَطُوفُوا، ثُمَّ يُقَصِّرُوا وَيُحِلُّوا إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ فَقَالُوا: أَنَنْطَلِقُ إِلَى مِنًى وَذُكُورُنَا تَقْطُرُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ، وَلَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1789

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ وہ عمرہ ہے جس سے ہم نے فائدہ اٹھایا جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ حلال ہو جائے اس لئے سب چیزیں حلال ہو گئیں اور قیامت تک ایام حج میں عمرہ کرنا جائز ہو گیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا یہ منکر ہے اور یہ ابن عباس کا قول ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٦؛حدیث نمبر؛١٧٩٠)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ، حَدَّثَهُمْ عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ وَقَدْ دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا مُنْكَرٌ إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1790

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص حج کا احرام باندھ کر مکہ آئے اور طواف وسعی کر چکے تو وہ حلال ہو گیا اور اب اس کا احرام(بجائے حج کے) عمرہ کا ہو گیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس روایت کو ابن جریج نے ایک شخص کے واسطہ سے حضرت عطاء سے روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف حج کا احرام باندھ کر مکہ آئے تھے تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے حج کو عمرہ سے بدل دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٦؛حدیث نمبر؛١٧٩١)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا أَهَلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ، ثُمَّ قَدِمَ مَكَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ حَلَّ وَهِيَ عُمْرَةٌ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، دَخَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ خَالِصًا، فَجَعَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1791

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا احرام باندھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں آئے تو بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی کی ابن شوکر کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو بال کتروائے اور نہ ہی احرام کھولا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہدی تھی اور جس کے ساتھ ہدی نہ تھی اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف وسعی کرنے اور بال کتروا کر احرام کھول دینے کا حکم فرمایا۔ابن منیع نے بجائے بال کتروانے کے بال منڈانے کا ذکر کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٦؛حدیث نمبر؛١٧٩٢)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَوْكَرٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ ابْنُ مَنِيعٍ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَى، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «أَهَلَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ فَلَمَّا قَدِمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ». وَقَالَ ابْنُ شَوْكَرٍ، وَلَمْ يُقَصِّرْ، ثُمَّ اتَّفَقَا وَلَمْ يُحِلَّ مِنْ أَجْلِ الْهَدْيِ، وَأَمَرَ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يَطُوفَ وَأَنْ يَسْعَى وَيُقَصِّرَ، ثُمَّ يُحِلَّ زَادَ ابْنُ مَنِيعٍ فِي حَدِيثِهِ أَوْ يَحْلِقَ ثُمَّ يُحِلَّ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1792

حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے ایک شخص حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور اس نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض وفات میں سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنے کی ممانعت فرمائی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٧؛حدیث نمبر؛١٧٩٣)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عِيسَى الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمسَيِّبِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَشَهِدَ عِنْدَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ «يَنْهَى عَنِ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1793

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن سفیان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب سے پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فلاں فلاں باتوں سے منع فرمایا ہے مثلایہ کہ چیتے کی کھال پر سوار ہونے سے؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فرمایا ہاں پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کے درمیان قِران سے بھی منع فرمایا ہے؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فرمایا ہمیں اس بارے میں معلوم نہیں حضرت معاویہ نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے بھی منع فرمایا تھا مگر آپ لوگ اس کو بھول گئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی افراد الحج؛جلد٢؛ص١٥٧؛حدیث نمبر؛١٧٩٤)

حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ خَيْوَانَ بْنِ خَلْدَةَ، مِمَّنْ قَرَأَ عَلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ لِأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كَذَا وَكَذَا، وَعَنْ رُكُوبِ جُلُودِ النُّمُورِ؟»، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «فَتَعْلَمُونَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ»، فَقَالُوا: أَمَّا هَذَا فَلَا، فَقَالَ: «أَمَا إِنَّهَا مَعَهُنَّ وَلَكِنَّكُمْ نَسِيتُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1794

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حج اور عمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں فرما رہے تھے لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٧؛حدیث نمبر؛١٧٩٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُم سَمِعُوهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ جَمِيعًا، يَقُولُ: «لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا، لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1795

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات ذوالحلیفہ میں گذاری اگلے دن صبح کو(ظہر کی نماز کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے جب بیداء پر پہنچے تو اللہ کی حمد بیان کی اور تسبیح و تکبیر کہی پھر حج و عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا اور باقی لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا جب ہم مکہ میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو(جن کے ساتھ ہدی کا جانور نہ تھا)احرام کھول دینے کا حکم فرمایا اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیل کرتے ہوئے احرام کھول ڈالا اور ترویہ کے دن(آٹھویں تاریخ کو)لوگوں نے حج کا احرام باندھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سات اونٹ کھڑے کر کے قربان کئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٧؛حدیث نمبر؛١٧٩٦)

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «بَاتَ بِهَا يَعْنِي بِذِي الُحُلَيْفَةِ - حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ رَكِبَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ حَمِدَ اللَّهُ وَسَبَّحَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ أَهَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهِمَا»، فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَ النَّاسَ فَحَلُّوا حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ، وَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ بَدَنَاتٍ بِيَدِهِ قِيَامًا ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: الَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ يَعْنِي أَنَسًا مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ بَدَأَ بِالْحَمْدِ وَالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ ثُمَّ أَهَلَّ بِالْحَجِّ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1796

حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن کا امیر بنا کر بھیجا تو میں ان کے ساتھ تھا میں نے وہاں کئی اوقیہ چاندی جمع کی جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یمن سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائے تو انہوں نے فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو رنگین کپڑے پہنے ہوئے دیکھا اور دیکھا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے گھر میں خوشبو بسا رکھی ہے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھ کر کہا کہ آپ کو کیا ہوا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو احرام کھولنے کا حکم فرمایا تو انہوں نے احرام کھول ڈالا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ میں نے اس چیز کی نیت کی جس چیز کی نیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی(یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قران کیا ہے اور میں نے بھی قران کی نیت کی)پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا تم نے کیا کیا؟وہ بولے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیت پر نیت کی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تو ہدی ساتھ لایا ہوں اور قران کر چکا ہوں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے چھیاسٹھ(یا سرسٹھ) اونٹ قربان کرنے کا حکم فرمایا اور فرمایا تینتیس(یا چونتیس)اپنے لئے رکھ لے(یعنی چھیاسٹھ یا سرسٹھ اونٹ میری طرف سے قربان کر اور باقی اپنی طرف سے)اور فرمایا ہر اونٹ میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا میرے لئے رکھ چھوڑ۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٨؛حدیث نمبر؛١٧٩٧)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعِينٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ حِينَ أَمَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْيَمَنِ قَالَ: فَأَصَبْتُ مَعَهُ أَوَاقِيَ فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَجَدْتُ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَدْ لَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَقَدْ نَضَحَتِ الْبَيْتَ بِنَضُوحٍ فَقَالَتْ: مَا لَكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَحَلُّوا قَالَ: قُلْتُ لَهَا: إِنِّي أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: «كَيْفَ صَنَعْتَ؟»، فَقَالَ: قُلْتُ: أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «فَإِنِّي قَدْ سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ» قَالَ: فَقَالَ لِي: «انْحَرْ مِنَ البُدْنِ سَبْعًا وَسِتِّينَ أَوْ سِتًّا وَسِتِّينَ، وَأَمْسِكْ لِنَفْسِكَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، أَوْ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، وَأَمْسِكْ لِي مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ مِنْهَا بَضْعَةً»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1797

حضرت ابووائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ صبی بن معبد نے بیان کیا کہ میں نے حج اور عمرہ کا احرام باندھا (یعنی قران کیا)تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تو نے نبی کی سنت پر عمل کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٧؛حدیث نمبر؛١٧٩٨)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ الصُّبَيُّ بْنُ مَعْبَدٍ: أَهْلَلْتُ بِهِمَا مَعًا، فَقَالَ عُمَرُ: «هُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1798

حضرت ابووائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صبی بن معبد نے کہا کہ میں اعرابی نصرانی عیسائی تھا،پس میں نے اسلام قبول کر لیا تو میں اپنے قبیلہ کے ھدیم بن ثرملہ نامی شخص کے پاس آیا تو میں نے اسے کہا:اے فلاں!مجھے جہاد کی بہت رغبت ہے اور مجھ پر حج اور عمرہ بھی فرض ہے تو میں اب ان دونوں کو کیونکر اکٹھا کر سکتا ہوں؟اس نے کہا؛ انہیں اکٹھا کرلو اور جو میسر ہو اس کی قربانی کردو،پس میں نے ان دونوں(حج قران)کا احرام باندھا۔پس جب میں"عذیب"(بنی تمیم کے پانی کی جگہ) کے مقام پر پہنچاسلمان بن ربیعہ اور زید بن صوحان سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے ان دونوں کا تلبیہ پڑھا تو ان میں سے ایک دوسرے سے کہنے لگا:یہ کیا (کیسا)ہے یہ تو اپنے اونٹ سے بھی زیادہ فقیہ ہے؟وہ(صبی)بیان کرتے ہیں کہ اس بات سے مجھے ایسا محسوس ہوا گویا مجھ پر پہاڑ رکھ دیا گیا ہے۔میں عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور کہا:اے امیر المومنین!میں ایک اعرابی نصرانی شخص ہوں اور میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور میں جہاد کرنا چاہتا ہوں اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ مجھ پر حج اور عمرہ بھی فرض ہے۔پس میں اپنی قوم کے ایک شخص کے پاس آیا تو اس نے مجھے بتایا کہ تم ان دونوں کو اکٹھا کر لو اور قربانی میں سے جو میسر ہو اسے ذبح کرلو۔اور میں نے ان دونوں(حج قران)کے لئے احرام باندھا ہے۔یہ سن کر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے فرمایا:"تم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو پالیا"۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٧؛حدیث نمبر؛١٧٩٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ الصُّبَيُّ بْنُ مَعْبَدٍ: كُنْتُ رَجُلًا أَعْرَابِيًّا نَصْرَانِيًّا فَأَسْلَمْتُ، فَأَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ عَشِيرَتِي يُقَالُ لَهُ هُذَيْمُ بْنُ ثُرْمُلَةَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا هَنَاهْ إِنِّي حَرِيصٌ عَلَى الْجِهَادِ وَإِنِّي وَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَكَيْفَ لِي بِأَنْ أَجْمَعَهُمَا؟، قَالَ: اجْمَعْهُمَا وَاذْبَحْ مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الهَدْيِ فَأَهْلَلْتُ بِهِمَا مَعًا، فَلَمَّا أَتَيْتُ الْعُذَيْبَ لَقِيَنِي سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ وَأَنَا أُهِلُّ بِهِمَا جَمِيعًا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: مَا هَذَا بِأَفْقَهَ مِنْ بَعِيرِهِ، قَالَ: فَكَأَنَّمَا أُلْقِيَ عَلَيَّ جَبَلٌ حَتَّى أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي كُنْتُ رَجُلًا أَعْرَابِيًّا نَصْرَانِيًّا وَإِنِّي أَسْلَمْتُ، وَأَنَا حَرِيصٌ عَلَى الْجِهَادِ وَإِنِّي وَجَدْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ مَكْتُوبَيْنِ عَلَيَّ فَأَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي فَقَالَ لِي: «اجْمَعْهُمَا وَاذْبَحْ مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الهَدْيِ، وَإِنِّي أَهْلَلْتَ بِهِمَا مَعًا»، فَقَالَ لِي: عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ «هُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1799

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد سنا ہے جس وقت کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیق میں تھے کہ رات میں اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور بولا اس برکت والی وادی میں نماز پڑھ اور کہا کہ عمرہ حج کے اندر ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ولید بن مسلم اور عمر بن عبدالواحد نے اس حدیث میں اوزاعی سے (قال عمرة فی حجة کے بجائے)قل عمرة فی حجة کا جملہ نقل کیا ہے نیز علی بن مبارک نے ابن کثیر سے یہی جملہ نقل کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٩؛حدیث نمبر؛١٨٠٠)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ عِنْدِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: وَهُوَ بِالْعَقِيقِ وَقَالَ: صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ، وَقَالَ: عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَقُلْ عُمْرَةٌ، فِي حَجَّةٍ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَكَذَا رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ: وَقُلْ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1800

حضرت سبرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے نکلے جب ہم مقام عسفان پر پہنچے تو سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح بیان فرمائیے جس طرح بہت چھوٹے بچوں کے لئے بیان کیا جاتا ہے(یعنی خوب وضاحت کے ساتھ بیان فرمائیے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ نے تمہارے اس حج میں عمرہ کو شریک کر دیا ہے لہذا جب تم مکہ میں آؤ اور طواف و سعی سے فارغ ہو چکو تو تم حلال ہو جاؤ گے مگر جو شخص اپنے ساتھ ہدی کا جانور لایا ہوگا وہ حلال نہ ہوگا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٩؛حدیث نمبر؛١٨٠١)

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِعُسْفَانَ، قَالَ لَهُ: سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ الْمُدْلَجِيُّ، يَا رَسُولَ اللَّهِ: اقْضِ لَنَا قَضَاءَ قَوْمٍ كَأَنَّمَا وُلِدُوا الْيَوْمَ، فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ أَدْخَلَ عَلَيْكُمْ فِي حَجِّكُمْ هَذَا عُمْرَةً، فَإِذَا قَدِمْتُمْ فَمَنْ تَطَوَّفَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَقَدْ حَلَّ إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1801

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان کا بیان ہے کہ میں نے تیر کی نوک سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کاٹے(یا یہ کہا کہ)میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تیر کی پیکان سے بال کترتے دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٥٩؛حدیث نمبر؛١٨٠٢)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ خَلَّادٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْمَعْنَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، أَخْبَرَهُ قَالَ: " قَصَّرْتُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ عَلَى الْمَرْوَةِ أَوْ رَأَيْتُهُ يُقَصِّرُ عَنْهُ عَلَى الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ. قَالَ: ابْنُ خَلَّادٍ، إِنَّ مُعَاوِيَةَ لَمْ يَذْكُرْ أَخْبَرَهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1802

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے مجھ سے کہا کہ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال ایک اعرابی کی تیر کی پیکان سے کترے تھے حسن نے اپنی حدیث میں جملہ کے آخر میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ حج کے موقعہ پر۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٦٠؛حدیث نمبر؛١٨٠٣)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَمَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَعْنَى قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ، قَالَ لَهُ: «أَمَا عَلِمْتَ أَنِّي قَصَّرْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصِ أَعْرَابِيٍّ عَلَى الْمَرْوَةِ»، زَادَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِهِ لِحَجَّتِهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1803

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کا احرام باندھا اور صحابہ نے حج کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٦٠؛حدیث نمبر؛١٨٠٤)

حَدَّثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ، أَخْبَرَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُسْلِمٍ الْقُرِّيِّ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: «أَهَلَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُمْرَةٍ، وَأَهَلَّ أَصْحَابُهُ بِحَجٍّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1804

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع میں تمتع کیا یعنی عمرہ کر کے حج کیا اس موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ساتھ ذوالحلیفہ سے ہدی لے کر گئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے عمرہ کو پکارا پھر حج کو(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے لبیک بعمرہ کہا اور پھر لبیک بحجة)اور لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا یعنی تمتع کیا مگر بعض لوگ ہدی لے گئے تھے اور بعض نہیں لے گئے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ تشریف لائے تو لوگوں سے فرمایا تم میں سے جو شخص ہدی ساتھ لایا ہو اس کے لئے کوئی چیز حلال نہیں ہے بلکہ حرام ہے جب تک کہ حج پورا نہ کرے اور جو ہدی ساتھ نہ لایا ہو تو وہ طواف و سعی کر کے بال کتروائے اور احرام کھول ڈالے اور اس کے بعد حج کا احرام باندھے اور ہدی دے اگر اس کے ساتھ ہدی نہ ہو تو تین روزے حج میں رکھے اور سات روزے اپنے گھر واپس جا کر رکھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں آئے تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کو چوما پھر تین مرتبہ دوڑ کر اور تن کر بیت اللہ کا طواف کیا اور چار مرتبہ معمول کی رفتار سے چل کر طواف کیا جب طواف سے فارغ ہوئے تو مقام ابراہیم کے پاس جا کر دو رکعت نماز پڑھی اور سلام پھیرا نماز سے فارغ ہو کر کوہ صفا پر تشریف لے گئے اور صفا مروہ کے درمیان سات چکر لگائے اور حج کے پورا ہونے تک احرام نہیں کھولا اور یوم النحر میں (دس تاریخ کو)ہدی کی قربانی کی اور مکہ میں آکر طواف کیا(طواف الزیارة)اس کے بعد احرام کھول دیا اور وہ سب کام کرنے لگے جو حالت احرام میں ممنوع تھے اور جن لوگوں کے ساتھ ہدی تھی انہوں نے بھی ایسا ہی کیا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٦٠؛حدیث نمبر؛١٨٠٥)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِالْعُمْرَةِ، إِلَى الْحَجِّ فَأَهْدَى وَسَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَبَدَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ، ثُمَّ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَكَانَ مِنَ النَّاسِ مَنْ أَهْدَى وَسَاقَ الْهَدْيَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يُهْدِ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَالَ لِلنَّاسِ: «مَنْ كَانَ مِنْكُمْ أَهْدَى فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهُ مِنْ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ حَتَّى يَقْضِيَ حَجَّهُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَهْدَى فَلْيَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَلْيُقَصِّرْ وَلْيَحْلِلْ، ثُمَّ لِيُهِلَّ بِالْحَجِّ، وَلْيُهْدِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا فَلْيَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ، وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ» وَطَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَدِمَ مَكَّةَ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ أَوَّلَ شَيْءٍ، ثُمَّ خَبَّ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ مِنَ السَّبْعِ وَمَشَى أَرْبَعَةَ أَطْوَافٍ، ثُمَّ رَكَعَ حِينَ قَضَى طَوَافَهُ بِالْبَيْتِ عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ فَانْصَرَفَ فَأَتَى الصَّفَا فَطَافَ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعَةَ أَطْوَافٍ، ثُمَّ لَمْ يُحْلِلْ مِنْ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ حَتَّى قَضَى حَجَّهُ وَنَحَرَ هَدْيَهُ يَوْمَ النَّحْرِ، وَأَفَاضَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ حَلَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ وَفَعَلَ النَّاسُ مِثْلَ مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَهْدَى وَسَاقَ الْهَدْيَ مِنَ النَّاسِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1805

حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا کیا حال ہے کہ عمرہ کر کے احرام کھول ڈالا حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کھولا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے سر کی تلبید کی اور ہدی کی تقلید کی تو میں حلال نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہدی کا جانور قربان نہ کر لوں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الاقران؛جلد٢؛ص١٦١؛حدیث نمبر؛١٨٠٦)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُ النَّاسِ قَدْ حَلُّوا وَلَمْ تُحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ، فَقَالَ: «إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أُحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ الْهَدْيَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1806

حضرت سلیم بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ جس شخص نے حج کی نیت کی اور پھر اس کو فسخ کر کے عمرہ میں بدل دیا تو یہ درست نہ ہوگا بلکہ یہ امر ان لوگوں کے لئے خاص تھا جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یھل بالحج ثم یجعلہا عمرۃ؛جلد٢؛ص١٦١؛حدیث نمبر؛١٨٠٧)

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ يَعْنِي ابْنَ السَّرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ، كَانَ يَقُولُ فِيمَنْ حَجَّ، ثُمَّ فَسَخَهَا بِعُمْرَةٍ: «لَمْ يَكُنْ ذَلِكَ إِلَّا لِلرَّكْبِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1807

حضرت بلال بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ کیا حج کا فسخ کرنا ہمارے لئے خاص ہے یا ہمارے بعد کے لوگوں کے لئے بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صرف تم لوگوں کے لئے خاص ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یھل بالحج ثم یجعلہا عمرۃ؛جلد٢؛ص١٦١؛حدیث نمبر؛١٨٠٨)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا خَاصَّةٌ أَوْ لِمَنْ بَعْدَنَا؟ قَالَ: «بَلْ لَكُمْ خَاصَّةٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1808

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حجة الوداع کے موقع پر فضل بن عباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اونٹ پر سوار تھے اسی دوران قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی اور مسئلہ دریافت کرنے لگی فضل نے اس عورت کی طرف دیکھا اور وہ عورت بھی فضل کو دیکھنے لگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فضل کا منہ اس عورت سے دوسری طرف پھیر دیا وہ عورت بولی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ نے اپنے بندوں پر حج فرض کیا ہے اور میرے والد پر حج ایسے وقت میں فرض ہوا جب وہ بوڑھے ہو چکے ہیں اور وہ سواری نہیں کر سکتے تو کیا ایسی صورت میں میں ان کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں یہ واقعہ حجة الوداع کا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحج عن غیرہ؛جلد٢؛ص١٦١؛حدیث نمبر؛١٨٠٩)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمٍ تَسْتَفْتِيهِ فَجَعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَتَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَثْبُتَ عَلَى الرَّاحِلَةِ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَذَلِكَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1809

عمرو بن اوس،ابی رزین سے جو کہ بنی عامر سے تعلق رکھتے ہیں روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ میرے والد بوڑھے ہو چکے ہیں وہ حج اور عمرہ کے سفر کے لئے طاقت نہیں رکھتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اپنے باپ کی طرف سے حج بھی کر سکتا ہے اور عمرہ بھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحج عن غیرہ؛جلد٢؛ص١٦٢؛حدیث نمبر؛١٨١٠)

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، بِمَعْنَاهُ قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، قَالَ: حَفْصٌ فِي حَدِيثِهِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أَنْهِ قَال: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ، قَالَ: «احْجُجْ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1810

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا لبیک عن شبرمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا شبرمہ کون ہے؟اس نے کہا وہ میرا بھائی ہے(یا یہ کہا کہ وہ میرا رشتہ دار ہے)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کیا تو اپنا حج کر چکا ہے؟اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پہلے تو اپنا حج ادا کر پھر اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحج عن غیرہ؛جلد٢؛ص١٦٢؛حدیث نمبر؛١٨١١)

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ الْمَعْنَى وَاحِدٌ - قَالَ إِسْحَاقُ: - حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، قَالَ: «مَنْ شُبْرُمَةُ؟» قَالَ: أَخٌ لِي - أَوْ قَرِيبٌ لِي - قَالَ: «حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1811

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تلبیہ یہ تھا لَبَّيْکَ اللَّهُمَّ لَبَّيْکَ لَبَّيْکَ لَا شَرِيکَ لَکَ لَبَّيْکَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِيکَ لَکَ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس میں یہ اضافہ کرتے تھے لَبَّيْکَ لَبَّيْکَ لَبَّيْکَ وَسَعْدَيْکَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْکَ وَالرَّغْبَائُ إِلَيْکَ وَالْعَمَلُ۔اے اللہ!میں تیری خدمت میں حاضر ہوں میں تیری خدمت میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں تیری خدمت میں حاضر ہوں سب تعریف اور نعمت تیرے لئے ہی ہے اور سلطنت بھی تیری ہی ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب کیف التلبیۃ؛جلد٢؛ص١٦٢؛حدیث نمبر؛١٨١٢)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، «أَنَّ تَلْبِيَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ». قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَزِيدُ فِي تَلْبِيَتِهِ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ، وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ ".

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1812

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام باندھا(حضرت جابر نے)پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تلبیہ اسی طرح ذکر کیا جس طرح عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا ہے اور کہا کہ لوگ اپنی طرف سے چند الفاظ کا اضافہ بھی کر لیا کرتے تھے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنتے تھے اور کچھ نہیں کہتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب کیف التلبیۃ؛جلد٢؛ص١٦٢؛حدیث نمبر؛١٨١٣)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ التَّلْبِيَةَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ «ذَا الْمَعَارِجِ» وَنَحْوَهُ مِنَ الْكَلَامِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ فَلَا يَقُولُ لَهُمْ شَيْئًا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1813

حضرت خلاد بن السائب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے پاس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور مجھ کو حکم دیا کہ میں اپنے دوستوں اور ساتھ والوں کو حکم دوں کہ وہ بلند آواز سے پڑھیں(البتہ عورت کے لئے پست آواز سے پڑھنا بہتر ہے)۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب کیف التلبیۃ؛جلد٢؛ص١٦٢؛حدیث نمبر؛١٨١٤)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَتَانِي جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي وَمَنْ مَعِي أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالْإِهْلَالِ - أَوْ قَالَ: - بِالتَّلْبِيَةِ " يُرِيدُ أَحَدَهُمَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1814

فضل بن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبہ پر کنکریاں مارنے تک تلبیہ پڑھتے رہے (یعنی جب کنکریاں ماریں تب لبیک کہنا بند کیا)۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب متی یقطع التلبیۃ؛جلد٢؛ص١٦٣؛حدیث نمبر؛١٨١٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَبَّى حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1815

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم لوگ منیٰ سے عرفات کی طرف چلے ہم میں سے کچھ لوگ لبیک کہتے تھے اور کچھ لوگ تکبیر کہتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب متی یقطع التلبیۃ؛جلد٢؛ص١٦٣؛حدیث نمبر؛١٨١٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ مِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُكَبِّرُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1816

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عمرہ کرنے والا حجر اسود کو چومنے تک لبیک کہتا رہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس روایت کو عبدالمالک بن ابی سلیمان اور ہمام نے بواسطہ عطاء ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے موقوفاً نقل کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب متی یقطع المعتمر التلبیۃ؛جلد٢؛ص١٦٣؛حدیث نمبر؛١٨١٧)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُلَبِّي الْمُعْتَمِرُ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَهَمَّامٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1817

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے روانہ ہوئے جب مقام اعرج پر پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اترے پس ہم لوگ بھی اتر گئے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھی اور میں(اپنے والد)حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پس بیٹھی۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کھانے پینے کا سامان ایک اونٹ پر تھا جو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک غلام کے پاس تھا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس غلام کی آمد کے انتظار میں بیٹھے تھے جب وہ آیا تو اونٹ اس کے ساتھ نہ تھا ابوبکر نے پوچھا اونٹ کہاں ہے؟غلام نے کہا کل رات وہ کہیں گم ہو گیا تھا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بولے ایک ہی تو اونٹ تھا تو نے وہ بھی گم کر دیا یہ کہہ کر ابوبکر نے غلام کو مارنا شروع کر دیا یہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبسم فرماتے رہے اور کہتے رہے ذرا دیکھو تو اس محرم کو کیا کر رہا ہے؟ابن ابی رزمہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ فرمایا ذرا دیکھو تو اس محرم کو کیا کر رہا ہے؟اور تبسم فرمایا اس سے زائد کچھ نہیں کہا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یودب غلامہ؛جلد٢؛ص١٦٣؛حدیث نمبر؛١٨١٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، قَالَ ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حُجَّاجًا حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْعَرْجِ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَزَلْنَا فَجَلَسَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم، وَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي وَكَانَتْ زِمَالَةُ أَبِي بَكْرٍ وَزِمَالَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً مَعَ غُلَامٍ لِأَبِي بَكْرٍ فَجَلَسَ أَبُو بَكْرٍ يَنْتَظِرُ أَنْ يَطْلُعَ عَلَيْهِ فَطَلَعَ وَلَيْسَ مَعَهُ بَعِيرُهُ قَالَ: أَيْنَ بَعِيرُكَ؟ قَالَ: أَضْلَلْتُهُ الْبَارِحَةَ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: بَعِيرٌ وَاحِدٌ تُضِلُّهُ قَالَ: فَطَفِقَ يَضْرِبُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَسَّمُ وَيَقُولُ: «انْظُرُوا إِلَى هَذَا الْمُحْرِمِ مَا يَصْنَعُ» قَالَ ابْنُ أَبِي رِزْمَةَ فَمَا يَزِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَنْ يَقُولَ: «انْظُرُوا إِلَى هَذَا الْمُحْرِمِ مَا يَصْنَعُ» وَيَتَبَسَّمُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1818

صفوان بن یعلی بن امیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ میں تھے ایک شخص آیا جس کے بدن پر خوشبو والا رنگ تھا(یا یہ کہا کہ زرد رنگ کا نشان تھا)اور وہ جبہ پہنے ہوئے تھا اس نے پوچھا یا رسول اللہ! مجھے عمرہ میں کیا کرنا چاہئے(آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا سوال سن کر خاموش ہو گئے)پس اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل فرمائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حکم واضح ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ عمرہ کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہےجب وہ آپ کے پاس آیاتو آپ نے فرمایا خوشبو کا نشان دھو ڈال(یا یہ کہا کہ زردی کا نشان دھو ڈال)اور اپنے اوپر سے جبہ اتار دے اور اپنے عمرہ میں وہی کر جو تو اپنے حج میں کرتا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحرم فی ثیابہ؛جلد٢؛ص١٦٣؛حدیث نمبر؛١٨١٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ أَثَرُ خَلُوقٍ - أَوْ قَالَ: - صُفْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي؟، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيَ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ، قَالَ: «أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ؟»، قَالَ: " اغْسِلْ عَنْكَ أَثَرَ الْخَلُوقِ - أَوْ قَالَ: - أَثَرَ الصُّفْرَةِ، وَاخْلَعِ الْجُبَّةَ عَنْكَ وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا صَنَعْتَ فِي حَجَّتِكَ ".

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1819

حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی قصہ(ایک دوسری سند کے ساتھ)مذکور ہے اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا اپنا جبہ اتار دے تو اس نے سر سے جبہ اتار لیا اس کے بعد حدیث کا باقی مضمون ذکر کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحرم فی ثیابہ؛جلد٢؛ص١٦٤؛حدیث نمبر؛١٨٢٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، وَهُشيْمٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ فِيهِ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اخْلَعْ جُبَّتَكَ» فَخَلَعَهَا مِنْ رَأْسِهِ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ،

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1820

حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث(ایک دوسری سند کے ساتھ)مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جبہ اتار دے اور دو مرتبہ یا تین مرتبہ دھو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحرم فی ثیابہ؛جلد٢؛ص١٦٤؛حدیث نمبر؛١٨٢١)

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمَدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ، عَنْ أَبِيهِ، بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ فِيهِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْزِعَهَا نَزْعًا، وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1821

حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جعرانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اس حال میں کہ وہ عمرہ کا احرام باندھے ہوئے تھا اور اس نے ایک جبہ بھی پہن رکھا تھا اور اس کی داڑھی و سر میں زرد رنگ لگا ہوا تھا پھر راوی نے باقی حدیث بیان کی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرجل یحرم فی ثیابہ؛جلد٢؛ص١٦٥؛حدیث نمبر؛١٨٢٢)

حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرِمٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ. وَسَاقَ هَذَا الْحَدِيثَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1822

زہری،سالم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ محرم کو کون کون سے کپڑے پہننے چاہئیں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا محرم کو کرتہ ٹوپی ازار(پاجامہ یا شلوار وغیرہ)اور عمامہ پہننا نہیں چاہئے اور نہ ہی کوئی ایسا کپڑا استعمال کرنا چاہئے جو ورس یا زعفران سے رنگا ہوا ہو۔(یعنی ایسا رنگ استعمال کرنا ممنوع ہے جس میں خوشبو ہو)اور نہ ہی خفیفین استعمال کرے۔البتہ وہ شخص خفین استعمال کر سکتا ہے جس کے پاس جوتے نہ ہوں۔پس جس کے پاس جوتے نہ ہوں وہ خفین استعمال کرے مگر ٹخنوں سے نیچے تک کے حصہ کو کاٹ لے(یہاں ٹخنہ سے مراد وہ ہڈی ہے جو پنجے کے پاس پیر کے بیچ میں ہوتی ہے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٥؛حدیث نمبر؛١٨٢٣)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَتْرُكُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ، فَقَالَ: «لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ وَلَا الْخُفَّيْنِ، إِلَّا لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1823

ایک اور سند کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث نمبر ١٨٢٣ کے مثل مروی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٥؛حدیث نمبر؛١٨٢٤)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ،

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1824

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے(ایک دوسری سند کے سا تھ)یہ روایت مذکور ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ احرام والی عورت چہرے پر نقاب نہ ڈالے اور نہ دستانے پہنے(یعنی حالت احرام میں عورت چہرہ کو بالکل کھلا رکھے۔یا نقاب اس طرح ڈالے کہ وہ چہرہ سے بالکل الگ رہے اس کو چھوئے نہیں) ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس حدیث کو حاتم بن اسماعیل اور یحی بن ایوب نے بروایت موسیٰ بن عقبہ حضرت نافع سے اسی طرح روایت کیا ہے جس طرح لیث نے روایت کیا ہے اور اس کو موسیٰ بن طارق نے بواسطہ موسیٰ بن عقبہ حضرت ابن عمر پر موقوف کیا ہے نیز اس کو عبیداللہ بن عمر مالک اور ایوب نے بھی موقوفاً ہی روایت کیا ہے اور ابراہیم بن سعید مدینی نے بواسطہ نافع حضرت ابن عمر سے مرفوعاً نقل کیا ہے کہ عورت حالت احرام میں منہ پر نقاب نہ ڈالے اور نہ دستانے پہنے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ابرا ہیم بن سعید مدینی اہل مدینہ کے شیوخ میں سے ہیں ان سے زیادہ احادیث مروی نہیں ہیں(بلکہ بہت کم ہیں) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٥؛حدیث نمبر؛١٨٢٥)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَزَادَ وَلَا تَنْتَقِبُ الْمَرْأَةُ الْحَرَامُ وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَلَى مَا قَالَ اللَّيْثُ. وَرَوَاهُ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَمَالِكٌ، وَأَيُّوبُ مَوْقُوفًا. وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدِينِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُحْرِمَةُ لَا تَنْتَقِبُ وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدِينِيُّ: شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَيْسَ لَهُ كَبِيرُ حَدِيثٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1825

حضرت ابن عمر سے ایک اور سند کے ساتھ مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا محرمہ عورت منہ پر نقاب نہ ڈالے اور نہ ہی دستانے پہنے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٥؛حدیث نمبر؛١٨٢٦)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدِينِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُحْرِمَةُ لَا تَنْتَقِبُ وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1826

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو حالت احرام میں دستانے پہننے،منہ پر نقاب ڈالنے،ورس اور زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے اس کے بعد جس رنگ کا کپڑا چاہے پہن سکتی ہے خواہ وہ کسم کا ہو یا ریشمی۔یا کوئی زیور ہو یا پاجامہ کرتہ یا موزہ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس حدیث کو عبدہ اور محمد بن سلمہ نے محمد بن اسحاق سے وَمَا مَسَّ الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ مِنْ الثِّيَابِ تک روایت کیا ہے اس کے بعد والا مضمون ذکر نہیں کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٦؛حدیث نمبر؛١٨٢٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: فَإِنَّ نَافِعًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، حَدَّثَنِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى النِّسَاءَ فِي إِحْرَامِهِنَّ عَنِ القُفَّازَيْنِ وَالنِّقَابِ، وَمَا مَسَّ الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ مِنَ الثِّيَابِ، وَلْتَلْبَسْ بَعْدَ ذَلِكَ مَا أَحَبَّتْ مِنْ أَلْوَانِ الثِّيَابِ مُعَصْفَرًا أَوْ خَزًّا أَوْ حُلِيًّا أَوْ سَرَاوِيلَ أَوْ قَمِيصًا أَوْ خُفًّا». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، إِلَى قَوْلِهِ وَمَا مَسَّ الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ مِنَ الثِّيَابِ وَلَمْ يَذْكُرَا مَا بَعْدَهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1827

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کو سردی لگی انہوں نے حضرت نافع سے کہا کہ میرے اوپر کوئی کپڑا ڈال دے پس انہوں نے ان پر برنس ٹوپی یا ایسا کپڑا جس سے سر ڈھک جائے)ڈال دیا۔حضرت ابن عمر نے فرمایا تم مجھ پر برنس ڈالتے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرم کو یہ پہننے سے منع فرمایا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٦؛حدیث نمبر؛١٨٢٨)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، " أَنَّهُ وَجَدَ الْقُرَّ، فَقَالَ: أَلْقِ عَلَيَّ ثَوْبًا يَا نَافِعُ، فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَقَالَ: «تُلْقِي عَلَيَّ هَذَا وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1828

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جس کے پاس تہبند نہ ہو وہ پاجامہ پہن سکتا ہے ایسے ہی جس کے پاس جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن لے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٦؛حدیث نمبر؛١٨٢٩)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «السَّرَاوِيلُ لِمَنْ لَا يَجِدُ الْإِزَارَ، وَالْخُفُّ لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا حَدِيثُ أَهْلِ مَكَّةَ وَمَرْجِعُهُ إِلَى الْبَصْرَةِ إِلَى جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ مِنْهُ ذِكْرُ السَّرَاوِيلِ وَلَمْ يَذْكُرِ الْقَطْعَ فِي الْخُفِّ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1829

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔جب احرام باندھنے کا وقت آیا تو ہم نے اپنی پیشانیوں پر خوشبوؤں کا لیپ لگایا جب پسینہ آتا تو وہ خوشبو بہہ کر منہ پر آجاتی اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو دیکھتے لیکن منع نہ فرماتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٦؛حدیث نمبر؛١٨٣٠)

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامِغَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: «كُنَّا نَخْرُجُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ فَنُضَمِّدُ جِبَاهَنَا بِالسُّكِّ الْمُطَيَّبِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ، فَإِذَا عَرِقَتْ إِحْدَانَا سَالَ عَلَى وَجْهِهَا فَيَرَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا يَنْهَاهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1830

محمد بن اسحاق سے روایت ہے فرماتے ہیں میں نے ابن شہاب سے(قطع خفین)کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ ہم سے سالم بن عبداللہ نے حدیث بیان کی کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسا کرتے تھے یعنی محرمہ عورت کے خفین کاٹ دیا کرتے تھے پھر ان سے(ان کی اہلیہ)صفیہ بنت ابی عبید نے بیان کیا کہ ہم سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو خفین(موزے) پہننے کی رخصت دی ہے اس کے بعد حضرت عبداللہ بن عمر نے محرمہ عورت کے لئے موزے کاٹنے کا عمل ترک کر دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یلبس المحرم؛جلد٢؛ص١٦٦؛حدیث نمبر؛١٨٣١)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: ذَكَرْتُ لِابْنِ شِهَابٍ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ «كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ يَعْنِي يَقْطَعُ الْخُفَّيْنِ لِلْمَرْأَةِ الْمُحْرِمَةِ» ثُمَّ حَدَّثَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ، أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَانَ «رَخَّصَ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُفَّيْنِ فَتَرَكَ ذَلِكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1831

حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ والوں سے حدیبیہ کے مقام پر صلح کی تو یہ شرط قرار پائی کہ مسلمان بیت اللہ میں اپنے ہتھیاروں کو غلاف میں رکھ کر لائیں گے (یعنی ہتھیار کھلے ہوئے نہیں ہوں گے بلکہ پیک ہوں گے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یحمل السلاح؛جلد٢؛ص١٦٧؛حدیث نمبر؛١٨٣٢)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ، يَقُولُ: لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الْحُدَيْبِيَةِ صَالَحَهُمْ عَلَى أَنْ لَا يَدْخُلُوهَا إِلَّا بِجُلْبَانِ السِّلَاحِ فَسَأَلْتُهُ مَا جُلْبَانُ السِّلَاحِ قَالَ: «الْقِرَابُ بِمَا فِيه»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1832

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ(دوران حج و عمرہ)سوار ہمارے سامنے سے گذرتے اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ احرام باندھے ہوئے ہوتے پس جب سوار ہمارے سامنے آجاتے تو ہم اپنے منہ پر نقاب ڈال لیتے(اس طرح کہ کپڑا منہ سے الگ رہتا) اور جب وہ گذر جاتے تو ہم پھر منہ کھول لیتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المحرمۃ تغطی وجھھا؛جلد٢؛ص١٦٧؛حدیث نمبر؛١٨٣٣)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ الرُّكْبَانُ يَمُرُّونَ بِنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمَاتٌ، فَإِذَا حَاذَوْا بِنَا سَدَلَتْ إِحْدَانَا جِلْبَابَهَا مِنْ رَأْسِهَا عَلَى وَجْهِهَا فَإِذَا جَاوَزُونَا كَشَفْنَاهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1833

حضرت ام الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نے حجة الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج ادا کیا میں نے دیکھا کہ اسامہ اور بلال میں سے کوئی ایک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹ کی مہار پکڑے ہوئے ہے اور دوسرے نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک کپڑے کے ذریعے سے سایہ کر رکھا ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کرلی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی المحرم یظلل؛جلد٢؛ص١٦٧؛حدیث نمبر؛١٨٣٤)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ، حَدَّثَتْهُ قَالَتْ: «حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ وَبِلَالًا وَأَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ لِيَسْتُرَهُ مِنَ الْحَرِّ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1834

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام کی حالت میں پچھنے لگوائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یحجم؛جلد٢؛ص١٦٧؛حدیث نمبر؛١٨٣٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1835

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بیماری کی بناء پر اپنے سر میں حالت احرام میں پچھنے لگوائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یحجم؛جلد٢؛ص١٦٧؛حدیث نمبر؛١٨٣٦)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فِي رَأْسِهِ مِنْ دَاءٍ كَانَ بِهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1836

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درد کی بنا پر پشت قدم پر حالت احرام میں پچھنے لگوائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یحجم؛جلد٢؛ص١٦٧؛حدیث نمبر؛١٨٣٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى ظَهْرِ الْقَدَمِ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: سَمِعْت أَحْمَدَ، قَالَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ: أَرْسَلَهُ يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1837

نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمرو بن عبیداللہ بن معمر کی آنکھیں دکھنے لگیں۔ ان کے پاس ایک آدمی بھیج کر معلوم کرایا کہ میں ان آنکھوں کا کیا علاج کروں انہوں نے کہا کہ ایلوے کا لیپ لگاؤ کیونکہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا ہی حکم دیا ہے (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یکتحل المحرم؛جلد٢؛ص١٦٨؛حدیث نمبر؛١٨٣٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: اشْتَكَى عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ، عَيْنَيْهِ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ سُفْيَانُ: وَهُوَ أَمِيرُ الْمَوْسِمِ مَا يَصْنَعُ بِهِمَا؟ قَالَ: «اضْمِدْهُمَا بِالصَّبِرِ»، فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1838

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ١٨٣٨ کے مثل مروی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یکتحل المحرم؛جلد٢؛ص١٦٨؛حدیث نمبر؛١٨٣٩)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، بِهَذَا الْحَدِيثِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1839

حضرت اپنے والد سے روایت کرتے ہیں(محرم کے سر دھونے کے متعلق)مقام ابواء میں عبداللہ بن عباس اور مسور بن مخرمہ کے درمیان اختلاف ہوا ابن عباس کا کہنا تھا کہ محرم اپنا سر دھو سکتا ہے اور مسور کہتے ہیں کہ محرم سر نہیں دھوسکتا پس مسئلہ دریافت کرنے کے لئے عبداللہ نے عبداللہ بن حنین کو حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بھیجا عبداللہ بن حنین نے ابوایوب انصاری کو کنوئیں پر لگی ہوئی دو لکڑیوں کے بیچ میں ایک کپڑے کی آڑ میں غسل کرتے ہوئے پایا عبداللہ بن حنین کہتے ہیں کہ میں نے ان کو سلام کیا انہوں نے پوچھا یہ کون ہے؟میں نے کہا میں عبداللہ بن حنین ہوں مجھے عبداللہ بن عباس نے آپ سے یہ دریافت کرنے کے لئے بھیجا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام کی حالت میں اپنا سر کس طرح دھوتے تھے؟(یہ سن کر) ابوایوب نے کپڑے پر ہاتھ رکھا اور سر اٹھایا یہاں تک کہ مجھے ان کا سر نظر آنے لگا پھر انہوں نے اسی شخص سے جو ان پر پانی ڈال رہا تھا کہا تو پانی ڈال پس اس نے ان کے سر پر پانی ڈالا اور انہوں نے اپنے سر کو ہاتھوں سے ملا اور ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف اور پیچھے سے آگے کی طرف لائے پھر فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یغتسل؛جلد٢؛ص١٦٨؛حدیث نمبر؛١٨٤٠)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، اخْتَلَفَا بِالْأَبْوَاءِ فَقَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ وَقَالَ الْمِسْوَرُ: لَا يَغْسِلُ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ فَأَرْسَلَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ، إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، فَوَجَدَهُ يَغْتَسِلُ بَيْنَ الْقَرْنَيْنِ وَهُوَ يُسْتَرُ بِثَوْبٍ، قَالَ: فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، قَالَ: مَنْ هَذَا قُلْتُ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُنَيْنٍ، أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ أَسْأَلُكَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟ قَالَ: فَوَضَعَ أَبُو أَيُّوبَ يَدَهُ عَلَى الثَّوْبِ فَطَأْطَأَهُ حَتَّى بَدَا لِي رَأْسُهُ، ثُمَّ قَالَ: لِإِنْسَانٍ يَصُبُّ عَلَيْهِ اصْبُبْ قَالَ: " فَصَبَّ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ حَرَّكَ أَبُو أَيُّوبَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا رَأَيْتُهُ يَفْعَلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1840

نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبیداللہ نے ایک شخص کو حضرت ابان بن عثمان کے پاس مسئلہ دریافت کرنے کے لئے بھیجا ان دنوں ابان حاجیوں کے امیر تھے اور یہ دونوں حضرات محرم تھے(مسئلہ یہ پوچھا تھا کہ)میں طلحہ بن عمر کا شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس نکاح میں شرکت فرمائیں(بتائیے کیسا رہے گا) حضرت ابان نے(حالت احرام میں نکاح سے)انکار کیا اور کہا کہ میں نے اپنے والد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ محرم نہ اپنا نکاح کرے اور نہ دوسرے کا نکاح کروائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یتزوج؛جلد٢؛ص١٦٩؛حدیث نمبر؛١٨٤١)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَسْأَلُهُ وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ، ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ أَبِي عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1841

ابان بن عثمان سے ایک حدیث اسی کی مانند مروی ہے جس میں یہ اضافہ ہے کہ نہ نکاح کا پیغام دے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یتزوج؛جلد٢؛ص١٦٩؛حدیث نمبر؛١٨٤٢)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ، حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ مَطَرٍ، ويَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ مِثْلَهُ زَادَ «وَلَا يَخْطُبُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1842

حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام سرف میں مجھ سے نکاح فرمایا اس وقت ہم دونوں حلال تھے(یعنی احرام باندھے ہوئے نہ تھے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یتزوج؛جلد٢؛ص١٦٩؛حدیث نمبر؛١٨٤٣)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ابْنِ أَخِي مَيْمُونَةَ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: «تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ حَلَالَانِ بِسَرِفَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1843

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یتزوج؛جلد٢؛ص١٦٩؛حدیث نمبر؛١٨٤٤)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1844

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ بیان کہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم تھے ان کا وہم ہے(صحیح بات یہ ہے کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہ تھے۔)بلکہ حلال تھے جیسا کہ خود حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیان سے صاف ظاہر ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المحرم یتزوج؛جلد٢؛ص١٦٩؛حدیث نمبر؛١٨٤٥)

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، قَالَ: وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1845

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ محرم کون کون سا جانور قتل کرسکتا ہے؟تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور ہیں جنہیں حل اور حرم دونوں جگہوں میں مارنے میں کوئی حرج نہیں بچھو،چوہیا،چیل،کوا اور کاٹ کھانے والا کتا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یقتل المحرم من الدواب؛جلد٢؛ص١٦٩؛حدیث نمبر؛١٨٤٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ -، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ، فَقَالَ: " خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِهِنَّ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحِلِّ وَالْحُرُمِ: الْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْغُرَابُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1846

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں حرم میں بھی مارنا حلال ہے سانپ،بچھو،کوا،چیل،چوہیا،اور کاٹ کھانے والا کتا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یقتل المحرم من الدواب؛جلد٢؛ص١٧٠؛حدیث نمبر؛١٨٤٧)

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَمْسٌ قَتْلُهُنَّ حَلَالٌ فِي الْحُرُمِ: الْحَيَّةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1847

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا محرم کون کون سا جانور مار سکتا ہے؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایاسانپ،بچھو، چوہیا کو(مار سکتا ہے)اور کوے کو بھگا دے،اسے مارے نہیں،اور کاٹ کھانے والے کتے،چیل اور حملہ کرنے والے درندے کو(مار سکتا ہے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یقتل المحرم من الدواب؛جلد٢؛ص١٧٠؛حدیث نمبر؛١٨٤٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ الْبَجَلِيُّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ؟ قَالَ: «الْحَيَّةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْفُوَيْسِقَةُ، وَيَرْمِي الْغُرَابَ وَلَا يَقْتُلُهُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالسَّبُعُ الْعَادِي»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1848

حضرت عبداللہ بن حارث سے روایت ہے(حارث طائف میں عثمان رضی اللہ عنہ کے خلیفہ تھے)وہ کہتے ہیں حارث نے عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے کھانا تیار کیا، اس میں چکور،نر چکور اور نیل گائے کا گوشت تھا،وہ کہتے ہیں انہوں نے علی رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا چناچہ قاصد ان کے پاس آیا تو دیکھا کہ وہ اپنے اونٹوں کے لیے چارہ تیار کر رہے ہیں،اور اپنے ہاتھ سے چارا جھاڑ رہے تھے جب وہ آئے تو لوگوں نے ان سے کہا کھاؤ،تو وہ کہنے لگے لوگوں کو کھلاؤ جو حلال ہوں (احرام نہ باندھے ہوں)میں تو محرم ہوں تو انہوں نے کہا میں قبیلہ اشجع کے ان لوگوں سے جو اس وقت یہاں موجود ہیں قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے نیل گائے کا پاؤں ہدیہ بھیجا تو آپ نے کھانے سے انکار کیا کیونکہ آپ حالت احرام میں تھے ؟ لوگوں نے کہا ہاں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب لحم الصید للمحرم؛جلد٢؛ص١٧٠؛حدیث نمبر؛١٨٤٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ الْحَارِثُ، خَلِيفَةُ عُثْمَانَ عَلَى الطَّائِفِ فَصَنَعَ لِعُثْمَانَ طَعَامًا فِيهِ مِنَ الحَجَلِ وَالْيَعَاقِيبِ وَلَحْمِ الْوَحْشِ، قَالَ: فَبَعَثَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَجَاءَهُ الرَّسُولُ وَهُوَ يَخْبِطُ لِأَبَاعِرَ لَهُ فَجَاءَهُ وَهُوَ يَنْفُضُ الْخَبَطَ عَنْ يَدِهِ، فَقَالُوا لَهُ: كُلْ، فَقَالَ: أَطْعِمُوهُ قَوْمًا حَلَالًا؛ فَأَنَا حُرُمٌ فَقَالَ: عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنْ أَشْجَعَ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَى إِلَيْهِ رَجُلٌ حِمَارَ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ؟ "، قَالُوا: نَعَمْ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1849

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں انہوں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا زید بن ارقم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکار کا دست ہدیہ دیا گیا تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا،اور فرمایا ہم احرام باندھے ہوئے ہیں؟انہوں نے جواب دیاہاں(معلوم ہے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب لحم الصید للمحرم؛جلد٢؛ص١٧٠؛حدیث نمبر؛١٨٥٠)

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ إِلَيْهِ عَضُدُ صَيْدٍ فَلَمْ يَقْبَلْهُ، وَقَالَ: «إِنَّا حُرُمٌ»، قَالَ: نَعَمْ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1850

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا خشکی کا شکار تمہارے لیے اس وقت حلال ہے جب تم خود اس کا شکار نہ کرو اور نہ تمہارے لیے اس کا شکار کیا جائے۔ ابوداؤد کہتے ہیں جب دو روایتیں متعارض ہوں تو دیکھا جائے گا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل کس کے موافق ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب لحم الصید للمحرم؛جلد٢؛ص١٧٠؛حدیث نمبر؛١٨٥١)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْإِسْكَنْدَرَانِيَّ الْقَارِيَّ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْمُطَّلِبِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «صَيْدُ الْبَرِّ لَكُمْ حَلَالٌ، مَا لَمْ تَصِيدُوهُ أَوْ يُصَدْ لَكُمْ» قَالَ أَبُو دَاوُدَ: إِذَا تَنَازَعَ الْخَبَرَانِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْظَرُ بِمَا أَخَذَ بِهِ أَصْحَابُهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1851

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،مکہ کا راستہ طے کرنے کے بعد اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ جو احرام باندھے ہوئے تھے وہ پیچھے رہ گئے،انہوں نے احرام نہیں باندھا تھا،پھر اچانک انہوں نے ایک نیل گائے دیکھا تو اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور ساتھیوں سے کوڑا مانگا،انہوں نے انکار کیا،پھر ان سے برچھا مانگا تو انہوں نے پھر انکار کیا،پھر انہوں نے نیزہ خود لیا اور نیل گائے پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ساتھیوں نے اس میں سے کھایا اور بعض نے انکار کیا،جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کر ملے تو آپ سے اس بارے میں پوچھا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایہ ایک کھانا تھا جو اللہ نے تمہیں کھلایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب لحم الصید للمحرم؛جلد٢؛ص١٧١؛حدیث نمبر؛١٨٥٢)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ فَرَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا فَاسْتَوَى عَلَى فَرَسِهِ، قَالَ: فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا فَأَخَذَهُ، ثُمَّ شَدَّ عَلَى الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَى بَعْضُهُمْ فَلَمَّا أَدْرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَكُمُوهَا اللَّهُ تَعَالَى»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1852

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹڈیاں سمندر کے شکار میں سے ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الجراد للمحرم؛جلد٢؛ص١٧٠؛حدیث نمبر؛١٨٥٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1853

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں ہمیں ٹڈیوں کا ایک جھنڈ ملا،ہم میں سے ایک شخص انہیں اپنے کوڑے سے مار رہا تھا،اور وہ احرام باندھے ہوئے تھا تو اس سے کہا گیا کہ یہ درست نہیں،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا وہ تو سمندر کے شکار میں سے ہے۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں ابومہزم ضعیف ہیں اور دونوں روایتیں راوی کا وہم ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الجراد للمحرم؛جلد٢؛ص١٧١؛حدیث نمبر؛١٨٥٤)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَصَبْنَا صِرْمًا مِنْ جَرَادٍ فَكَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَضْرِبُ بِسَوْطِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقِيلَ لَهُ: هَذَا لَا يَصْلُحُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «إِنَّمَا هُوَ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ». سَمِعْت أَبَا دَاوُد يَقُولُ: أَبُو الْمُهَزِّمِ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثَانِ جَمِيعًا وَهْمٌ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1854

حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں ٹڈیاں سمندر کے شکار میں سے ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الجراد للمحرم؛جلد٢؛ص١٧١؛حدیث نمبر؛١٨٥٥)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ -، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: «الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1855

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلح حدیبیہ کے زمانے میں ان کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں تمہارے سر کی جوؤں نے ایذا دی ہے؟“کہا: ہاں،اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سر منڈوا دو،پھر ایک بکری ذبح کرو،یا تین دن کے روزے رکھو،یا چھ مسکینوں کو تین صاع کھجور کھلاؤ ۱؎“۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الفدیۃ؛جلد٢؛ص١٧٢؛حدیث نمبر؛١٨٥٦)

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الطَّحَّانِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَقَالَ: قَدْ آذَاكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْلِقْ، ثُمَّ اذْبَحْ شَاةً نُسُكًا، أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ ثَلَاثَةَ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1856

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا اگر تم چاہو تو ایک بکری ذبح کر دو اور اگر چاہو تو تین دن کے روزے رکھو،اور اگر چاہو تو تین صاع کھجور چھ مسکینوں کو کھلا دو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الفدیۃ؛جلد٢؛ص١٧٢؛حدیث نمبر؛١٨٥٧)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: «إِنْ شِئْتَ فَانْسُكْ نَسِيكَةً، وَإِنْ شِئْتَ فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَطْعِمْ ثَلَاثَةَ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ لِسِتَّةِ مَسَاكِينَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1857

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم. صلح حدیبیہ کے زمانے میں ان کے پاس سے گزرے،پھر انہوں نے یہی قصہ بیان کیا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکیا تمہارے ساتھ دم دینے کا جانور ہے؟انہوں نے کہا نہیں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو تین دن کے روزے رکھو،یا چھ مسکینوں کو تین صاع کھجور کھلاؤ،اس طرح کہ ہر دو مسکین کو ایک صاع مل جائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الفدیۃ؛جلد٢؛ص١٧٢؛حدیث نمبر؛١٨٥٨)

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، ح وحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فَذَكَرَ الْقِصَّةَ فَقَالَ: «أَمَعَكَ دَمٌ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلَاثَةِ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ بَيْنَ كُلِّ مِسْكِينَيْنِ صَاعٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1858

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں(اور انہیں سر میں جوؤوں کی وجہ سے)تکلیف پہنچی تھی تو انہوں نے سر منڈوا دیا تھا)تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک گائے قربان کرنے کا حکم دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الفدیۃ؛جلد٢؛ص١٧٢؛حدیث نمبر؛١٨٥٩)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلًا، مِنَ الْأَنْصَارِ أَخْبَرَهُ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، وَكَانَ قَدْ أَصَابَهُ فِي رَأْسِهِ أَذًى فَحَلَقَ «فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُهْدِيَ هَدْيًا بَقَرَةً»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1859

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں حدیبیہ کے سال میرے سر میں جوئیں پڑگئیں،میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا یہاں تک کہ مجھے اپنی بینائی جانے کا خوف ہوا تو اللہ تعالیٰ نے میرے سلسلے میں"فمن کان منکم مريضا أو به أذى من رأسه"کی آیت نازل فرمائی،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور مجھ سے فرمایاتم اپنا سر منڈوا لو اور تین دن کے روزے رکھو،یا چھ مسکینوں کو ایک فرق منقٰی کھلاؤ،یا پھر ایک بکری ذبح کرو چناچہ میں نے اپنا سر منڈوایا پھر ایک بکری کی قربانی دے دی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الفدیۃ؛جلد٢؛ص١٧٢؛حدیث نمبر؛١٨٦٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي أَبَانُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: أَصَابَنِي هَوَامُّ فِي رَأْسِي وَأَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ، حَتَّى تَخَوَّفْتُ عَلَى بَصَرِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى فِيَّ {فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ} [البقرة: 196] الْآيَةَ. فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: «احْلِقْ رَأْسَكَ، وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ فَرَقًا مِنْ زَبِيبٍ أَوْ انْسُكْ شَاةً»، فَحَلَقْتُ رَأْسِي، ثُمَّ نَسَكْتُ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1860

ایک اور سند کے ساتھ بھی حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث نمبر ١٨٦٠ کے مثل مروی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الفدیۃ؛جلد٢؛ص١٧٣؛حدیث نمبر؛١٨٦١)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ زَادَ أَيُّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1861

حضرت حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے،یا لنگڑا ہوجائے تو وہ حلال ہوگیا،اب اس پر اگلے سال حج ہوگاعکرمہ کہتے ہیں میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا تو ان دونوں نے کہا انہوں نے سچ کہا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاحصاء؛جلد٢؛ص١٧٣؛حدیث نمبر؛١٨٦٢)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ». قَالَ عِكْرِمَةُ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَا: صَدَقَ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1862

حجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا لنگڑا ہوجائے یا بیمار ہوجائے،پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی، سلمہ بن شبیب نے"عن معمر"کے بجائے "أنبأنا معمر"کہا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاحصاء؛جلد٢؛ص١٧٣؛حدیث نمبر؛١٨٦٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ، وَسَلَمَةُ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ أَوْ مَرِضَ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، قَالَ: سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1863

حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے ابوحاضر حمیری سے سنا وہ میرے والد میمون بن مہران سے بیان کر رہے تھے کہ جس سال اہل شام مکہ میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کئے ہوئے تھے میں عمرہ کے ارادے سے نکلا اور میری قوم کے کئی لوگوں نے میرے ساتھ ہدی کے جانور بھی بھیجے،جب ہم اہل شام(مکہ کے محاصرین)کے قریب پہنچے تو انہوں نے ہمیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا، چناچہ میں نے اسی جگہ اپنی ہدی نحر کردی اور احرام کھول دیا اور لوٹ آیا، جب دوسرا سال ہوا تو میں اپنا عمرہ قضاء کرنے کے لیے نکلا،چناچہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور میں نے ان سے پوچھا،تو انہوں نے کہا کہ قضاء کے عمرہ میں اس کا بدل دو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تھا کہ وہ عمرہ قضاء میں اس ہدی کا بدل دیں جو انہوں نے حدیبیہ کے سال نحر کی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاحصاء؛جلد٢؛ص١٧٣؛حدیث نمبر؛١٨٦٤)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاضِرٍ الْحِمْيَرِيَّ، يُحَدِّثُ أَبِي مَيْمُونَ بْنَ مِهْرَانَ، قَالَ: خَرَجْتُ مُعْتَمِرًا عَامَ حَاصَرَ أَهْلُ الشَّامِ ابْنَ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ وَبَعَثَ مَعِي رِجَالٌ مِنْ قَوْمِي بِهَدْيٍ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى أَهْلِ الشَّامِ مَنَعُونَا أَنْ نَدْخُلَ الْحَرَمَ فَنَحَرْتُ الْهَدْيَ مَكَانِي، ثُمَّ أَحْلَلْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ خَرَجْتُ لِأَقْضِيَ عُمْرَتِي فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «أَبْدِلِ الْهَدْيَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُبَدِّلُوا الْهَدْيَ الَّذِي نَحَرُوا عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1864

نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ جب مکہ آتے تو ذی طویٰ میں رات گزارتے یہاں تک کہ صبح کرتے اور غسل فرماتے، پھر دن میں مکہ میں داخل ہوتے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتاتے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا ہے (ابی داؤد، کتاب المناسک ،حدیث نمبر ١٨٦٥)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ «إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ بَاتَ بِذِي طَوًى حَتَّى يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ، ثُمَّ يَدْخُلَ مَكَّةَ نَهَارًا وَيَذْكُرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَعَلَهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1865

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ثنیہ علیا(بلند گھاٹی)سے داخل ہوتے،(یحییٰ کی روایت میں اس طرح ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ثنیہ بطحاء کی جانب سے مقام کداء سے داخل ہوتے) اور ثنیہ سفلی(نشیبی گھاٹی)سے نکلتے۔ برمکی کی روایت میں اتنا زائد ہے یہ مکہ کی دو گھاٹیاں ہیں اور مسدد کی حدیث زیادہ کامل ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب دخول مکۃ؛جلد٢؛ص١٧٤؛حدیث نمبر؛١٨٦٦)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْبَرْمَكِيُّ، حَدَّثَنَا مَعِنٌ، عَنْ مَالِكٍ، ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَابْنُ حَنْبَلٍ، عَنْ يَحْيَى، ح وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، جَمِيعًا، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنَ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا» قَالَا: عَنْ يَحْيَى، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنْ كَدَاءَ مِنْ ثَنِيَّةِ الْبَطْحَاءِ وَيَخْرُجُ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى». زَادَ الْبَرْمَكِيُّ يَعْنِي ثَنِيَّتَيْ مَكَّةَ وَحَدِيثُ مُسَدَّدٍ أَتَمُّ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1866

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شجرہ(جو ذی الحلیفہ میں تھا)کے راستے سے(مدینہ سے)نکلتے تھے اور معرس(مدینہ سے چھ میل پر ایک موضع ہے)کے راستہ سے(مدینہ میں) داخل ہوتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب دخول مکۃ ؛جلد٢؛ص١٧٤؛حدیث نمبر؛١٨٦٧)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَرِيقِ الشَّجَرَةِ، وَيَدْخُلُ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَرَّسِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1867

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال مکہ کے بلند مقام کداء کی جانب سے داخل ہوئے اور عمرہ کے وقت کدی کی جانب سے داخل ہوئے اور عروہ دونوں ہی جانب سے داخل ہوتے تھے،البتہ اکثر کدی کی جانب سے داخل ہوتے اس لیے کہ یہ ان کے گھر سے قریب تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب دخول مکۃ؛جلد٢؛ص١٧٤؛حدیث نمبر؛١٨٦٨)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءَ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ، وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ كُدًى». قَالَ: وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا جَمِيعًا وَكَانَ أَكْثَرُ مَا كَانَ يَدْخُلُ مِنْ كُدًى وَكَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1868

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوتے تو اس کی بلندی کی طرف سے داخل ہوتے اور اس کے نشیب سے نکلتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب دخول مکۃ؛جلد٢؛ص١٧٤؛حدیث نمبر؛١٨٦٩)

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ إِذَا دَخَلَ مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1869

مہاجر مکی کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا کہ جو بیت اللہ کو دیکھ کر ہاتھ اٹھاتا ہو تو انہوں نے کہا: میں سوائے یہود کے کسی کو ایسا کرتے نہیں دیکھتا تھا، اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا، لیکن نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم ایسا نہیں کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد ،کتاب المناسک ،حدیث نمبر ١٨٧٠)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعِينٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ، حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَزْعَةَ، يُحَدِّثُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ الْمَكِّيِّ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ " الرَّجُلِ يَرَى الْبَيْتَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ، فَقَالَ: «مَا كُنْتُ أَرَى أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا إِلَّا الْيَهُودَ وَقَدْ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَكُنْ يَفْعَلُهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1870

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوئے تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں(یعنی فتح مکہ کے روز) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رفع الیدین اذا رای البیت؛جلد٢؛ص١٧٥؛حدیث نمبر؛١٨٧١)

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ» - يَعْنِي يَوْمَ الْفَتْحِ -

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1871

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور مکہ میں داخل ہوئے تو پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجر اسود کے پاس آئے اور اس کا بوسہ لیا، پھر بیت اللہ کا طواف کیا،پھر صفا کی طرف آئے اور اس پر چڑھے جہاں سے بیت اللہ کو دیکھ رہے تھے،پھر اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے لگے اور اس کا ذکر کرتے رہے اور اس سے دعا کرتے رہے جتنی دیر تک اللہ نے چاہا، راوی کہتے ہیں اور انصار آپ کے نیچے تھے،ہاشم کہتے ہیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور اللہ کی حمد بیان کی اور جو دعا کرنا چاہتے تھے کی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رفع الیدین اذا رای البیت؛جلد٢؛ص١٧٥؛حدیث نمبر؛١٨٧٢)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، وَهَاشِمٌ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ مَكَّةَ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ أَتَى الصَّفَا فَعَلَاهُ حَيْثُ يَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَذْكُرُ اللَّهَ مَا شَاءَ أَنْ يَذْكُرَهُ وَيَدْعُوهُ». قَالَ: وَالْأَنْصَارُ تَحْتَهُ، قَالَ هَاشِمٌ: فَدَعَا وَحَمِدَ اللَّهَ وَدَعَا بِمَا شَاءَ أَنْ يَدْعُوَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1872

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ حجر اسود کے پاس آئے اور اسے چوما،اور کہا میں جانتا ہوں تو ایک پتھر ہے نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے چومتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے نہ چومتا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رفع الیدین اذا رای البیت؛جلد٢؛ص١٧٥؛حدیث نمبر؛١٨٧٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّهُ جَاءَ إِلَى الْحَجَرِ فَقَبَّلَهُ، فَقَالَ: «إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَنْفَعُ وَلَا تَضُرُّ وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1873

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ کے کسی رکن کو چھوتے نہیں دیکھا سوائے حجر اسود اور رکن یمانی کے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب استلام الارکان؛جلد٢؛ص١٧٥؛حدیث نمبر؛١٨٧٤)

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مِنَ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَّيْنِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1874

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں انہیں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول "معلوم ہوا کہ حطیم کا ایک حصہ بیت اللہ میں شامل ہے"،تو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کی قسم!میرا گمان ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اسے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہوگا،میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (رکن عراقی اور رکن شامی)کا استلام بھی اسی لیے چھوڑا ہوگا کہ یہ بیت اللہ کی اصلی بنیادوں پر نہ تھے اور اسی وجہ سے لوگ حطیم کے پیچھے سے طواف کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب استلام الارکان؛جلد٢؛ص١٧٦؛حدیث نمبر؛١٨٧٥)

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ أُخْبِرَ بِقَوْلِ، عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، «إِنَّ الْحِجْرَ بَعْضُهُ مِنَ الْبَيْتِ»، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَظُنُّ عَائِشَةَ إِنْ كَانَتْ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتْرُكِ اسْتِلَامَهُمَا إِلَّا أَنَّهُمَا لَيْسَا عَلَى قَوَاعِدِ الْبَيْتِ وَلَا طَافَ النَّاسُ وَرَاءَ الْحِجْرِ إِلَّا لِذَلِكَ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1875

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکن یمانی اور حجر اسود کا استلام کسی بھی چکر میں ترک نہیں کرتے تھے،راوی کہتے ہیں اور عبداللہ بن عمر بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب استلام الارکان؛جلد٢؛ص١٧٦؛حدیث نمبر؛١٨٧٦)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَا يَدَعُ أَنْ يَسْتَلِمَ الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ وَالْحَجَرَ فِي كُلِّ طَوْفَةٍ». قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1876

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا،آپ چھڑی سے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطواف الواجب؛جلد٢؛ص١٧٦؛حدیث نمبر؛١٨٧٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1877

حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتے ہیں فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب مکہ میں اطمینان ہوا تو آپ نے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کی چھڑی سے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے، اور میں آپ کو دیکھ رہی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطواف الواجب؛جلد٢؛ص١٧٦؛حدیث نمبر؛١٨٧٨)

حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، قَالَتْ: «لَمَّا اطْمَأَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ طَافَ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ فِي يَدِهِ»، قَالَتْ: «وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1878

حضرت ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف کرتے دیکھا،آپ حجر اسود کا استلام اپنی چھڑی سے کرتے پھر اسے چوم لیتے، (محمد بن رافع کی روایت میں اتنا زیادہ ہے)پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صفا ومروہ کی طرف نکلے اور اپنی سواری پر بیٹھ کر سعی کے سات چکر لگائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطواف الواجب؛جلد٢؛ص١٧٦؛حدیث نمبر؛١٨٧٩)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مَعْرُوفٍ يَعْنِي ابْنَ خَرَّبُوذَ الْمَكِّيَّ، حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ، ثُمَّ يُقَبِّلُهُ». زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَطَافَ سَبْعًا عَلَى رَاحِلَتِهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1879

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں اپنی سواری پر بیٹھ ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا،اور صفا ومروہ کی سعی کی،تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلندی پر ہوں،اور لوگ آپ کو دیکھ سکیں،اور آپ سے پوچھ سکیں،کیونکہ لوگوں نے آپ کو گھیر رکھا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطواف الواجب؛جلد٢؛ص١٧٦؛حدیث نمبر؛١٨٨٠)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: «طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ وَلِيُشْرِفَ وَلِيَسْأَلُوهُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1880

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ آئے آپ کو کچھ تکلیف تھی چناچہ آپ نے اپنی سواری پر بیٹھ کر طواف کیا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حجر اسود کے پاس آتے تو چھڑی سے اس کا استلام کرتے،جب آپ طواف سے فارغ ہوگئے تو اونٹ کو بٹھا دیا اور(طواف کی)دو رکعتیں پڑھیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطواف الواجب؛جلد٢؛ص١٧٧؛حدیث نمبر؛١٨٨١)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ مَكَّةَ وَهُوَ يَشْتَكِي «فَطَافَ عَلَى رَاحِلَتِهِ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ أَنَاخَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1881

ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں بیمار ہوں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتم سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے طواف کرلو تو میں نے طواف کیا اور آپ خانہ کعبہ کے پہلو میں اس وقت نماز پڑھ رہے تھے، اور"والطوروکتاب مسطور" کی تلاوت فرما رہے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الطواف الواجب؛جلد٢؛ص١٧٧؛حدیث نمبر؛١٨٨٢)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ: شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَشْتَكِي فَقَالَ: «طُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ»، قَالَتْ: فَطُفْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَئِذٍ يُصَلِّي إِلَى جَنْبِ الْبَيْتِ وَهُوَ يَقْرَأُ بِالطُّورِ وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1882

حضرت یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہری چادر میں اضطباع کر کے طواف کیا۔ (اضطباع کی شکل یہ ہے کہ محرم چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر بائیں کندھے پر ڈال دے اور دایاں کندھا ننگا رکھے،اور یہ صرف پہلے طواف میں ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاضطباع فی الطواف؛جلد٢؛ص١٧٧؛حدیث نمبر؛١٨٨٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى، عَنْ يَعْلَى، قَالَ: «طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَبِعًا بِبُرْدٍ أَخْضَرَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1883

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے جعرانہ سے عمرہ کا احرام باندھا تو بیت اللہ کے طواف میں رمل کیا اور اپنی چادروں کو اپنی بغلوں کے نیچے سے نکال کر اپنے بائیں کندھوں پر ڈالا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاضطباع فی الطواف؛جلد٢؛ص١٧٧؛حدیث نمبر؛١٨٨٤)

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ «اعْتَمَرُوا مِنَ الْجِعْرَانَةِ فَرَمَلُوا بِالْبَيْتِ وَجَعَلُوا أَرْدِيَتَهُمْ تَحْتَ آبَاطِهِمْ قَدْ قَذَفُوهَا عَلَى عَوَاتِقِهِمُ الْيُسْرَى»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1884

حضرت ابوطفیل کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا آپ کی قوم سمجھتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے طواف میں رمل کیا اور یہ سنت ہے،انہوں نے کہا لوگوں نے سچ کہا اور جھوٹ اور غلط بھی،میں نے دریافت کیالوگوں نے کیا سچ کہا اور کیا جھوٹ اور غلط؟فرمایا انہوں نے یہ سچ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمل کیا لیکن یہ جھوٹ اور غلط کہا کہ رمل سنت ہے(واقعہ یہ ہے)کہ قریش نے حدیبیہ کے موقع پر کہا کہ محمد اور اس کے ساتھیوں کو چھوڑ دو وہ اونٹ کی موت خود ہی مرجائیں گے،پھر جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شرط پر مصالحت کرلی کہ آپ آئندہ سال آکر حج کریں اور مکہ میں تین دن قیام کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور مشرکین بھی قعیقعان کی طرف سے آئے،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایاتین پھیروں میں رمل کرو،اور یہ سنت نہیں ہےمیں نے کہا آپ کی قوم سمجھتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا ومروہ کے درمیان اونٹ پر سوار ہو کر سعی کی اور یہ سنت ہے،وہ بولے انہوں نے سچ کہا اور جھوٹ اور غلط بھی،میں نے دریافت کیا کیا سچ کہا اور کیا جھوٹ؟وہ بولے یہ سچ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا ومروہ کے درمیان اپنے اونٹ پر سوار ہو کر سعی کی لیکن یہ جھوٹ اور غلط ہے کہ یہ سنت ہے،دراصل لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نہ جا رہے تھے اور نہ سرک رہے تھے،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر سوار ہو کر سعی کی تاکہ لوگ آپ کی بات سنیں اور لوگ آپ کو دیکھیں اور ان کے ہاتھ آپ تک نہ پہنچ سکیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٧؛حدیث نمبر؛١٨٨٥)

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْغَنَوِيُّ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: يَزْعُمُ قَوْمُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَمَلَ بِالْبَيْتِ وَأَنَّ ذَلِكَ سُنَّةٌ، قَالَ: صَدَقُوا وَكَذَبُوا، قُلْتُ: وَمَا صَدَقُوا، وَمَا كَذَبُوا، قَالَ: " صَدَقُوا، قَدْ رَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَذَبُوا، لَيْسَ بِسُنَّةٍ إِنَّ قُرَيْشًا قَالَتْ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ دَعُوا مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ حَتَّى يَمُوتُوا مَوْتَ النَّغَفِ فَلَمَّا صَالَحُوهُ عَلَى أَنْ يَجِيئُوا مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، فَيُقِيمُوا بِمَكَّةَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَقَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُشْرِكُونَ مِنْ قِبَلِ قُعَيْقِعَانَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: «ارْمُلُوا بِالْبَيْتِ ثَلَاثًا»، وَلَيْسَ بِسُنَّةٍ، قُلْتُ: يَزْعُمُ قَوْمُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى بَعِيرِهِ وَأَنَّ ذَلِكَ سُنَّةٌ، فَقَالَ: صَدَقُوا وَكَذَبُوا، قُلْتُ: مَا صَدَقُوا وَمَا كَذَبُوا؟ قَالَ: صَدَقُوا قَدْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى بَعِيرِهِ، وَكَذَبُوا لَيْسَ بِسُنَّةٍ، كَانَ النَّاسُ لَا يُدْفَعُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يُصْرَفُونَ عَنْهُ، فَطَافَ عَلَى بَعِيرٍ لِيَسْمَعُوا كَلَامَهُ وَلِيَرَوْا مَكَانَهُ وَلَا تَنَالُهُ أَيْدِيهِمْ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1885

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ آئے اور لوگوں کو مدینہ کے بخار نے کمزور کردیا تھا،تو مشرکین نے کہا تمہارے پاس وہ لوگ آرہے ہیں جنہیں بخار نے ضعیف بنادیا ہے، اور انہیں بڑی تباہی اٹھانی پڑی ہے،تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی اس گفتگو سے مطلع کردیا،تو آپ نے حکم دیا کہ لوگ(طواف کعبہ کے)پہلے تین پھیروں میں رمل کریں اور رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان عام چال چلیں،تو جب مشرکین نے انہیں رمل کرتے دیکھا تو کہنے لگے یہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق تم لوگوں نے یہ کہا تھا کہ انہیں بخار نے کمزور کردیا ہے،یہ لوگ تو ہم لوگوں سے زیادہ تندرست ہیں۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ آے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تمام پھیروں میں رمل نہ کرنے کا حکم صرف ان پر نرمی اور شفقت کی وجہ سے دیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٨؛حدیث نمبر؛١٨٨٦)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ حَدَّثَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَقَدْ وَهَنَتْهُمْ حُمَّى يَثْرِبَ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّهُ يَقْدَمُ عَلَيْكُمْ قَوْمٌ قَدْ وَهَنَتْهُمْ الْحُمَّى وَلَقُوا مِنْهَا شَرًّا فَأَطْلَعَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَا قَالُوهُ: " فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُلُوا الْأَشْوَاطَ الثَّلَاثَةَ، وَأَنْ يَمْشُوا بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ فَلَمَّا رَأَوْهُمْ رَمَلُوا قَالُوا: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَكَرْتُمْ أَنَّ الْحُمَّى قَدْ وَهَنَتْهُمْ هَؤُلَاءِ أَجْلَدُ مِنَّا ". قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يَرْمُلُوا الْأَشْوَاطَ كُلَّهَا إِلَّا إِبْقَاءً عَلَيْهِمْ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1886

اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا اب رمل اور مونڈھے کھولنے کی کیا ضرورت ہے؟اب تو اللہ نے اسلام کو مضبوط کردیا ہے اور کفر اور اہل کفر کا خاتمہ کردیا ہے،اس کے باوجود ہم ان باتوں کو نہیں چھوڑیں گے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں کیا کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٨؛حدیث نمبر؛١٨٨٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، يَقُولُ: «فِيمَ الرَّمَلَانُ الْيَوْمَ وَالْكَشْفُ عَنِ المَنَاكِبِ وَقَدْ أَطَّأَ اللَّهُ الْإِسْلَامَ، وَنَفَى الْكُفْرَ وَأَهْلَهُ مَعَ ذَلِكَ لَا نَدَعُ شَيْئًا كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1887

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایابیت اللہ کا طواف کرنا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنا اور کنکریاں مارنا،یہ سب اللہ کی یاد قائم کرنے کے لیے مقرر کئے گئے ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٩؛حدیث نمبر؛١٨٨٨)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا جُعِلَ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَرَمْيُ الْجِمَارِ لِإِقَامَةِ ذِكْرِ اللَّهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1888

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کیا،پھر استلام کیا،اور تکبیر بلند کی،پھر تین پھیروں میں رمل کیا،جب لوگ(یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم)رکن یمانی پر پہنچتے اور قریش کی نظروں سے غائب ہوجاتے تو عام چال چلتے پھر جب ان کے سامنے آتے تو رمل کرتے،قریش کہتے تھے گویا یہ ہرن ہیں،ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تو یہ فعل سنت ہوگیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٩؛حدیث نمبر؛١٨٨٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اضْطَبَعَ فَاسْتَلَمَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ رَمَلَ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَكَانُوا، إِذَا بَلَغُوا الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ وَتَغَيَّبُوا مِنْ قُرَيْشٍ مَشَوْا، ثُمَّ يَطْلُعُونَ عَلَيْهِمْ يَرْمُلُونَ، تَقُولُ قُرَيْشٌ: كَأَنَّهُمُ الْغِزْلَانُ "، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَكَانَتْ سُنَّةً

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1889

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے جعرانہ سے عمرہ کا احرام باندھا تو بیت اللہ کے تین پھیروں میں رمل کیا اور چار میں عام چال چلی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٩؛حدیث نمبر؛١٨٩٠)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ «اعْتَمَرُوا مِنَ الْجِعْرَانَةِ فَرَمَلُوا بِالْبَيْتِ ثَلَاثًا، وَمَشَوْا أَرْبَعًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1890

نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا،اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی الرمل؛جلد٢؛ص١٧٩؛حدیث نمبر؛١٨٩١)

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، «رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1891

حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں رکن (یعنی رکن یمانی اور حجر اسود)کے درمیان"ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار"(سورۃ البقرہ؛٩٦)کہتے سنا،اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما،اور آخرت میں بھی،اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدعاء فی الطواف؛جلد٢؛ص١٧٩؛حدیث نمبر؛١٨٩٢)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1892

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آتے ہی سب سے پہلے جب حج و عمرہ کا طواف کرتے تو آپ تین پھیروں میں دوڑ کر چلتے اور باقی چار میں معمولی چال چلتے،پھر دو رکعتیں پڑھتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدعاء فی الطواف؛جلد٢؛ص١٧٩؛حدیث نمبر؛١٨٩٣)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ فَإِنَّهُ يَسْعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ، وَيَمْشِي أَرْبَعًا ثُمَّ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1893

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااس گھر(کعبہ)کا طواف کرنے اور نماز پڑھنے سے کسی کو مت روکو،رات اور دن کے جس حصہ میں بھی وہ کرنا چاہے کرنے دو۔فضل کی روایت میں ہے"إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يا بني عبد مناف لا تمنعوا أحدا"رسول اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے بنی عبد مناف!کسی کو مت روکو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدعاء فی الطواف؛جلد٢؛ص١٨٠؛حدیث نمبر؛١٨٩٤)

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، وَالْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ وَهَذَا لَفْظُهُ قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ وَيُصَلِّي أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ». قَالَ الْفَضْلُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1894

ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے(جنہوں نے قران کیا تھا)صفا اور مروہ کے درمیان صرف ایک ہی سعی کی اپنے پہلے طواف کے وقت۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب طواف القارن؛جلد٢؛ص١٨٠؛حدیث نمبر؛١٨٩٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: «لَمْ يَطُفِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَصْحَابُهُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ إِلَّا طَوَافًا وَاحِدًا طَوَافَهُ الْأَوَّلَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1895

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے جو آپ کے ساتھ تھے،اس وقت تک طواف نہیں کیا جب تک کہ ان لوگوں نے رمی جمار نہیں کرلیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب طواف القارن؛جلد٢؛ص١٨٠؛حدیث نمبر؛١٨٩٦)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ «لَمْ يَطُوفُوا حَتَّى رَمَوْا الْجَمْرَةَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1896

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایابیت اللہ کا تمہارا طواف اور صفا ومروہ کی سعی حج و عمرہ دونوں کے لیے کافی ہے۔امام شافعی کہتے ہیں سفیان نے اس روایت کو کبھی عطاء سے اور انہوں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے،اور کبھی عطاء سے مرسلاً روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاسے فرمایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب طواف القارن؛جلد٢؛ص١٨٠؛حدیث نمبر؛١٨٩٧)

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ، أَخْبَرَنِي الشَّافِعِيُّ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: «طَوَافُكِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَكْفِيكِ لِحَجَّتِكِ وَعُمْرَتِكِ». قَالَ الشَّافِعِيُّ: كَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا، قَالَ: عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَرُبَّمَا، قَالَ: عَنْ عَطَاءٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1897

حضرت عبدالرحمٰن بن صفوان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو میں نے کہا میں اپنے کپڑے پہنوں گا(میرا گھر راستے میں تھا)پھر میں دیکھوں گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے ہیں،تو میں گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اور آپ کے صحابہ کعبۃ اللہ کے اندر سے نکل چکے ہیں اور سب لوگ بیت اللہ کے دروازے سے لے کر حطیم تک کعبہ سے چمٹے ہوئے ہیں،انہوں نے اپنے رخسار بیت اللہ سے لگا دئیے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سب کے بیچ میں ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الملتزم؛جلد٢؛ص١٨١؛حدیث نمبر؛١٨٩٨)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ، قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قُلْتُ: لَأَلْبَسَنَّ ثِيَابِي وَكَانَتْ دَارِي عَلَى الطَّرِيقِ، فَلَأَنْظُرَنَّ كَيْفَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «قَدْ خَرَجَ مِنَ الْكَعْبَةِ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَقَدْ اسْتَلَمُوا الْبَيْتَ مِنَ الْبَابِ إِلَى الْحَطِيمِ وَقَدْ وَضَعُوا خُدُودَهُمْ عَلَى الْبَيْتِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسْطَهُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1898

شعیب بن محمد بن عبداللہ بن عمرو بن العاص کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیاجب ہم لوگ کعبہ کے پیچھے آئے تو میں نے کہا کیا آپ پناہ نہیں مانگیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا ہم پناہ مانگتے ہیں اللہ کی آگ سے،پھر وہ آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے حجر اسود کا استلام کیا،اور حجر اسود اور کعبہ کے دروازے کے درمیان کھڑے رہے اور اپنا سینہ،اپنے دونوں ہاتھ اپنی دونوں ہتھیلیاں اس طرح رکھیں اور انہوں نے انہیں پوری طرح پھیلایا،پھر بولے اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الملتزم؛جلد٢؛ص١٨١؛حدیث نمبر؛١٨٩٩)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: طُفْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمَّا جِئْنَا دُبُرَ الْكَعْبَةِ قُلْتُ: أَلَا تَتَعَوَّذُ؟ قَالَ: «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ»، ثُمَّ مَضَى حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَأَقَامَ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ، فَوَضَعَ صَدْرَهُ وَوَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَكَفَّيْهِ هَكَذَا وَبَسَطَهُمَا بَسْطًا، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1899

حضرت عبداللہ بن سائب کہتے ہیں کہ وہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کو لے کر جاتے (جب ان کی بینائی ختم ہوگئی)اور ان کو اس تیسرے کونے کے پاس کھڑا کردیتے جو اس رکن کعبہ کے قریب ہے جو حجر اسود کے قریب ہے اور دروازے سے ملا ہوا ہے تو ابن عباس رضی اللہ عنہ ان سے کہتے کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ نماز پڑھتے تھے؟وہ کہتے ہاں،تو ابن عباس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوتے اور نماز پڑھتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الملتزم؛جلد٢؛ص١٨١؛حدیث نمبر؛١٩٠٠)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا السَّائِبُ بْنُ عَمْرٍو الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَيُقِيمُهُ عِنْدَ الشُّقَّةِ الثَّالِثَةِ مِمَّا يَلِي الرُّكْنَ الَّذِي يَلِي الْحَجَرَ مِمَّا يَلِي الْبَابَ، فَيَقُولُ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: أُنْبِئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي هَا هُنَا؟، فَيَقُولُ: «نَعَمْ»، فَيَقُومُ فَيُصَلِّي

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1900

حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تب میں نے زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا تھا کہ ارشاد الٰہی ہے کہ"صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں"(البقرہ:١٥٨)پس جو شخص حج یا عمرہ کرے اور ان کے درمیان سعی نہ کرے تو کوئی مضائقہ نہیں اس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص ان کے درمیان سعی نہ کرے تو اس پر کوئی گناہ یا جنایت نہیں ہے اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا اگر یہی بات ہوتی تو جو تم کہہ رہے ہو تو آیت قرآنی یوں ہوتی کہ صفا ومروہ کے درمیان سعی نہ کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے اصل بات یہ ہے کہ یہ آیت انصار کے حق میں نازل ہوئی تھی جبکہ وہ زمانہ جاہلیت میں منات کے واسطے حج کیا کرتے تھے اور منات قدید کے مقابل تھا یہ لوگ صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے کو برا سمجھتے تھے جب اسلام آیا(اور یہ لوگ مسلمان ہو گئے)تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ صفا ومروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب امر الصفا والمروۃ؛جلد٢؛ص١٨١؛حدیث نمبر؛١٩٠١)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ حَدِيثُ السِّنِّ أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى {إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ} [البقرة: 158] فَمَا أَرَى عَلَى أَحَدٍ شَيْئًا أَنْ لَا يَطَّوَّفَ- بِهِمَا، قَالَتْ عَائِشَةُ: كَلَّا لَوْ كَانَ كَمَا تَقُولُ: كَانَتْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ لَا يَطَّوَّفَ بِهِمَا إِنَّمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْأَنْصَارِ كَانُوا يُهِلُّونَ لِمَنَاةَ وَكَانَتْ مَنَاةُ حَذْوَ قُدَيْدٍ، وَكَانُوا يَتَحَرَّجُونَ أَنْ يَطُوفُوا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ} [البقرة: 158]

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1901

حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب عمرہ کیا تو خانہ کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیرے میں لے رکھا تھا(تاکہ مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف نہ پہنچا سکیں) حضرت عبداللہ سے پوچھا گیا کہ(جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمرہ قضاء کے لئے تشریف لائے)تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر گئے تھے؟فرمایا نہیں(کیونکہ اس وقت تک وہاں بت رکھے ہوئے تھے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب امر الصفا والمروۃ؛جلد٢؛ص١٨٢؛حدیث نمبر؛١٩٠٢)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اعْتَمَرَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنَ النَّاسِ». فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ قَالَ: لَا،

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1902

حضرت عبداللہ بن اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث(دوسری سند کے ساتھ)مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفاء و مروہ پر تشریف لائے اور ان کے درمیان سات مرتبہ سعی کی پھر سر منڈایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب امر الصفا والمروۃ؛جلد٢؛ص١٨٢؛حدیث نمبر؛١٩٠٣)

حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى بِهَذَا الْحَدِيثِ زَادَ ثُمَّ أَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ فَسَعَى بَيْنَهُمَا سَبْعًا ثُمَّ حَلَقَ رَأْسَهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1903

کثیر بن جمہان سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تم صفاء مروہ کے درمیان چلتے ہو جبکہ دوسرے لوگ دوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر میں چلتا ہوں تو میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چلتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور اگر دوڑوں تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا ہے نیز اب میں بوڑھا ہو چکا ہوں(لہذا میرے لئے چلنا درست ہے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب امر الصفا والمروۃ؛جلد٢؛ص١٨٢؛حدیث نمبر؛١٩٠٤)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَرَاكَ تَمْشِي وَالنَّاسُ يَسْعَوْنَ قَالَ: «إِنْ أَمْشِ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي وَإِنْ أَسْعَ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى وَأَنَا شَيْخٌ كَبِيرٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1904

حضرت محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے جب ہم ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے پوچھا کہ کون کون ہے؟یہ نابینا تھے اس لئے سوال کیا)یہاں تک کہ میری باری آئی۔ میں نے کہا میں محمد بن علی بن حسین ہوں،پس انہوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرا اوپر کا دامن اٹھایا پھر نیچے کا دامن اٹھایا اور اپنا ہاتھ میری دونوں چھاتیوں کے درمیان رکھا ان دنوں میں جوان لڑکا تھا اور فرمایا تجھ کو خوشی ہو۔تو اپنے لوگوں میں آیا اے بھتیجے!جو تیرا جی چاہے پوچھ تو میں نے ان سے سوالات کئے وہ نابینا تھے جب نماز کا وقت آیا تو ایک کپڑا اوڑھ کر کھڑے ہوئے جو اس قدر چھوٹا تھا کہ ایک کندھے پر ڈالتے تو دوسرا کندھا کھل جاتا آخر کار اس کپڑے کو رکھ کر نماز پڑھائی اور ان کی چادر برابر میں ایک تپائی پر رکھی تھی(نماز سے فراغت کے بعد)میں نے ان سے کہا کہ مجھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کا اصول بتائیے۔انہوں نے ہاتھ کے اشارہ سے نو کا عدد بتلایا اور فرمایا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ طیبہ میں نوسال تک رہے مگر حج نہیں فرمایا اس کے بعد دسویں سال لوگوں میں اعلان کر دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حج کو جانے والے ہیں۔یہ سن کر بہت سے لوگ مدینہ میں آکر جمع ہو گئے ان میں سے ہر ایک کی یہ خواہش تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرے اور جو عمل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا وہی عمل خود بھی کرے پس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم(حج کے ارادہ سے مدینہ سے نکلے)ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے جب ہم ذوالحلیفہ میں پہنچے تو اسماء بنت عمیس کے ہاں محمد بن ابی بکر کی پیدائش ہوئی انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معلوم کروایا کہ اب میں کیا کروں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غسل کرکے کپڑے کا ایک لنگوٹ باندھ لے اور احرام باندھ لے پھر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ذوالحلیفہ کی مسجد میں)نماز پڑھی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قصواء اونٹنی پر سوار ہوئے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی بیداء کے میدان پر کھڑی ہوئی تو جابر کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا جہاں تک میری نگاہ جاتی تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں بائیں آگے پیچھے پیدل اور سواروں کا ہجوم تھا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان میں تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوتا جاتا تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے معنی سمجھتے تھے اور ہم لوگ تو وہی کام کرتے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پکار کر لبیک کہا۔یعنی میں حاضر ہوں تیری خدمت میں اے اللہ!میں حاضر ہوں تیری خدمت میں۔تیرا کوئی شریک نہیں۔حاضر ہوں میں تیری خدمت میں سب تعریف اور نعمت تیرے ہی لئے ہے اور سلطنت بھی تیری ہی ہے اور تیرا کوئی شریک نہیں۔اور لوگوں نے بھی اسی طرح لبیک کہی جس طرح دوسروں نے لبیک کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع نہ فرمایا اور آپ لبیک کہتے رہے جابر کہتے ہیں کہ ہم نے صرف حج کی نیت کی تھی اور ہم(ایام حج میں)عمرہ کو نہیں جانتے تھے یہاں تک کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیت اللہ پر آئے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کو بوسہ دیا پھر تین پھیروں میں رمل کیا اور چار پھیروں میں معمولی چال سے چلے پھر آگے مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور یہ آیت پڑھی (وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰه مَ مُصَلًّى) 2۔ البقرۃ : 125)(یعنی)"مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بناؤ"مقام ابراہیم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور کعبہ کے درمیان میں تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعتوں میں"قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" اور"قُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ پڑھیں"(یعنی پہلی رکعت میں"قُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ" اور دوسری رکعت میں"قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ")پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجر اسود کے پاس تشریف لائے اور اس کو بوسہ دیا اس کے بعد مسجد کے دروازے سے کوہ صفا کی طرف نکلے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی(اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَا ى ِرِاللّٰهِ ) 2۔ البقرۃ : 158)(یعنی)"صفا مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ شروع کرتے ہیں ہم سعی کو اس پہاڑ سے جس کا نام پہلے اللہ نے لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سعی شروع کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر چڑھ گئے یہاں تک کہ خانہ کعبہ کو دیکھ لیا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی تکبیر کہی اور اس کی تو حید بیان کی اور فرمایا کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہی ہے اور تعریف اسی کو سجتی ہے وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے کوئی معبود برحق نہیں سوائے اس کے اور وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور اپنے بندے(محمد صلی اللہ علیہ وسلم )کی مدد کی اور کافروں کے گروہوں کو شکست سے ہمکنار کیا۔اور یہ کام تن تنہا کیا۔پھر اس کے درمیان میں دعا کی اور انہی کلمات کو دہرایا۔اس کے بعد مروہ جانے کے لئے پہاڑ سے اتر آئے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم نشیب میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وادی کے اندر دوڑ کر چلے۔جب نشیب سے نکل کر اوپر چڑھنے لگے تو معمولی چال سے چلے یہاں تک کہ مروہ پر آئے اور وہاں بھی ایسا ہی کیا جیسا کہ صفا پر کیا تھا پھر جب آخر کا پھیرا مروہ پر ختم ہوا تو فرمایا اگر مجھے پہلے وہ حال معلوم ہوتا جو بعد کو معلوم ہوا تو میں اپنے ساتھ ہدی نہ لاتا اور حج کے بدلہ عمرہ کرتا لیکن تم میں سے جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ احرام کھول ڈالے اور حج کو عمرہ میں بدل دے سب لوگوں نے احرام کھول ڈالا اور بال کتروائے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور جس کے ساتھ ہدی تھی اس نے احرام نہیں کھولا۔سراقہ بن جعثم کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم(حج کو عمرہ میں بدل دینے کا حکم)اسی سال کے لئے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر فرمایا دو مرتبہ عمرہ حج میں شریک ہوگیا۔نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت علی یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹ لے کر آئے تو دیکھا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے احرام کھول ڈالا ہے اور وہ رنگین کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور سرمہ لگا رکھا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو فعل منکر خیال کیا اور پوچھا تمہیں ایسا کرنے کے لئے کس نے حکم دیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرے والد (محمدصلی اللہ علیہ وسلم)نے حضرت جابر نے کہا کہ حضرت علی عراق میں کہتے تھے کہ میں فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی شکایت کرنے کی غرض سے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا کہ انہوں نے ایسا کیا ہے اور جب میں نے منع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لینے لگی۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔سچ کہتی ہیں پھر پوچھا تم نے احرام باندھتے وقت کیا نیت کی تھی؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے یہ نیت کی تھی کہ اے اللہ میں اس چیز کا احرام باندھتا ہوں جس چیز کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ میرے ساتھ تو ہدی ہے پس اب احرام نہ کھولنا جابر نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہدی کے جتنے جانور مدینہ سے لائے تھے اور جتنے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یمن سے لائے تھے سب ملا کر سو ہوئے پس سب لوگوں نے احرام کھول ڈالا اور بال کتروائے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور جن کے ساتھ ہدی تھی انہوں نے احرام نہیں کھولا۔جب یوم الترویہ ہوا(یعنی ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ ہوئی)تو سب لوگ منی کی طرف متوجہ ہوئے اور حج کا احرام باندھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور منیٰ پہنچ کر ظہر وعصر کی اور مغرب و عشاء کی نماز پڑھی پھر دوسرے دن فجر کی نماز پڑھ کر تھوڑی دیر ٹھہرے یہاں تک کہ آفتاب نکل آیا۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیمہ لگانے کا حکم فرمایا جو بالوں کا بنا ہوا تھا۔وادی نمرہ میں(یہ حرم کی حد ہے)پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ سے عرفات کی طرف چلے اور قریش کو اس بات کا یقین تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ میں مشعر حرام کے پاس ٹھہریں گے جیسا کہ وہ زمانہ جاہلیت میں کیا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہرے نہیں بلکہ آگے بڑھ گئے یہاں تک کہ عرفات میں پہنچے تو دیکھا کہ وادی نمرہ میں قبہ تیار ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں اترے جب آفتاب ڈھل گیا تو قصواء(اونٹنی کا نام)کو لانے کا حکم فرمایا اس پر پالان کسا گیا۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوئے یہاں تک کہ وادی کے اندر آئے اور لوگوں کے سامنے خطبہ دیا۔فرمایا تمہاری جانیں اور مال تم پر حرام ہیں جیسا کہ اس شہر میں اس مہینہ میں آج کا دن حرمت والا ہے سنو آج زمانہ جاہلیت کی ہر بات میرے قدموں تلے پامال ہوگئی ہے اور زمانہ جاہلیت کے سب خون معاف کردیئے گئے اور سب سے پہلا خون جو میں معاف کرتا ہوں وہ ربعیہ بن الحارث بن عبدالمطلب کا خون ہے۔جو بنی سعد کا ایک دودھ پیتا بچہ تھا اور جس کو قبیلہ ہذیل کے لوگوں نے قتل کر ڈالا تھا اور جتنے سود زمانہ جاہلیت کے تھے سب موقوف ہوئے اور پہلا سود جو میں معاف کرتا ہوں وہ میرے چچا(عباس بن عبدالمطلب)کا سود ہے کیونکہ اب سود ختم ہو چکا ہے اور عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو(یعنی ان کی حق تلفی نہ کرو)کیونکہ تم نے ان کو اللہ کی امان کے ساتھ اپنے قبضہ میں لیا ہے اور اللہ کے حکم سے تم نے ان کی شرمگاہوں کو اپنے اوپر حلال کیا ہے اور ان پر تمہارا یہ حق ہے کہ وہ تمہارے بستر پر کسی کو نہ آنے دیں جس کو تم ناپسند کرتے ہو فضل ان عورتوں کی طرف دیکھنے لگے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ فضل کے منہ پر رکھ دیا اور فضل نے اپنا منہ دوسری طرف کر لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادھر ہاتھ رکھا انہوں نے دوسری طرف منہ پھیر لیا اور دیکھتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وادی محسر میں آئے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں پہنچے تو اپنی سواری کو تھوڑی سے حرکت دی(یعنی تیز چلایا)پھر دوسرے بیچ والے راستہ سے چلے جو جمرہ عقبہ پر لے جاتا ہے یہاں تک کہ اس جمرہ کے پاس آئے جو درخت کے پاس ہے پھر اس پر سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری پر تکبیر کہا اور ہر کنکری ایسی تھی جسے انگلی میں رکھ کر پھینکتے ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وادی کے اندر سے کنکریاں ماریں پھر وہاں سے لوٹ کر اپنے نحر کرنے کی جگہ آئے اور اپنے ہاتھ سے تریسٹھ اونٹوں کی نحر کی اور باقی کے واسطے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم فرمایا پس حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے باقی اونٹوں کو نحر کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ہدی میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شریک کیا پھر حکم کیا ہر اونٹ میں سے ایک ایک پرچا(ٹکڑا) گوشت لینے کا وہ سب ٹکرے دیگ میں پکائے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو کھایا اور انکا شوربا پیا سلیمان نے کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے بیت اللہ کی طرف چلے اور مکہ میں ظہر کی نماز پڑھی اس کے بعد بنی عبدالمطلب کے پاس آئے اس حال میں کہ وہ زمزم کا پانی پلا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے بنی عبدالمطلب!پانی کھینچو اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ لوگ تمہارے پانی پلانے پر تمہیں مغلوب کرلیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی کھینچتا انہوں نے ایک ڈول کھینچ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بڑھایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے پانی پیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب صفۃ حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم؛جلد٢؛ص١٨٢ تا١٨٦؛حدیث نمبر؛١٩٠٥)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيَّانِ، وَرُبَّمَا زَادَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ الْكَلِمَةَ وَالشَّيْءَ قَالُوا: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَيْهِ، سَأَلَ عَنِ الْقَوْمِ حَتَّى انْتَهَى إِلَيَّ، فَقُلْتُ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، فَأَهْوَى بِيَدِهِ إِلَى رَأْسِي فَنَزَعَ زِرِّي الْأَعْلَى، ثُمَّ نَزَعَ زِرِّي الْأَسْفَلَ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ شَابٌّ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ، وَأَهْلًا يَا ابْنَ أَخِي سَلْ عَمَّا شِئْتَ فَسَأَلْتُهُ وَهُوَ أَعْمَى وَجَاءَ وَقْتُ الصَّلَاةِ فَقَامَ فِي نِسَاجَةٍ مُلْتَحِفًا بِهَا يَعْنِي ثَوْبًا مُلَفَّقًا كُلَّمَا وَضَعَهَا عَلَى مَنْكِبِهِ رَجَعَ طَرَفَاهَا إِلَيْهِ مِنْ صِغَرِهَا، فَصَلَّى بِنَا وَرِدَاؤُهُ إِلَى جَنْبِهِ عَلَى الْمِشْجَبِ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بِيَدِهِ فَعَقَدَ تِسْعًا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَثَ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ، ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ فِي الْعَاشِرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ، فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَعْمَلَ بِمِثْلِ عَمَلِهِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى أَتَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَوَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ: «اغْتَسِلِي وَاسْتَذْفِرِي بِثَوْبٍ وَأَحْرِمِي»، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ، قَالَ: جَابِرٌ نَظَرْتُ إِلَى مَدِّ بَصَرِي مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلُ ذَلِكَ وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا وَعَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ، وَهُوَ يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ فَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ، عَمِلْنَا بِهِ فَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّوْحِيدِ «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ» وَأَهَلَّ النَّاسُ بِهَذَا الَّذِي يُهِلُّونَ بِهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا مِنْهُ، وَلَزِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلْبِيَتَهُ، قَالَ جَابِرٌ: لَسْنَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ لَسْنَا نَعْرِفُ الْعُمْرَةَ، حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا الْبَيْتَ مَعَهُ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ فَرَمَلَ ثَلَاثًا، وَمَشَى أَرْبَعًا، ثُمَّ تَقَدَّمَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَرَأَ {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} [البقرة: 125] فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ. قَالَ: فَكَانَ أَبِي يَقُولُ قَالَ: ابْنُ نُفَيْلٍ، وَعُثْمَانُ وَلَا أَعْلَمُهُ ذَكَرَهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ سُلَيْمَانُ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْبَيْتِ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْبَابِ إِلَى الصَّفَا، فَلَمَّا دَنَا مِنَ الصَّفَا قَرَأَ {إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ} [البقرة: 158] «نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ» فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهِ حَتَّى رَأَى الْبَيْتَ فَكَبَّرَ اللَّهَ وَوَحَّدَهُ وَقَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذَلِكَ، وَقَالَ: مِثْلَ هَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ نَزَلَ إِلَى الْمَرْوَةِ حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ رَمَلَ فِي بَطْنِ الْوَادِي، حَتَّى إِذَا صَعَدَ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ، فَصَنَعَ عَلَى الْمَرْوَةِ مِثْلَ مَا صَنَعَ عَلَى الصَّفَا، حَتَّى إِذَا كَانَ آخِرُ الطَّوَافِ عَلَى الْمَرْوَةِ، قَالَ: «إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمْ أَسُقْ الْهَدْيَ وَلَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَيْسَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُحْلِلْ وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً» فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ وَقَصَّرُوا إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَقَامَ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ فَشَبَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ فِي الْأُخْرَى، ثُمَّ قَالَ: «دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ» هَكَذَا مَرَّتَيْنِ «لَا بَلْ لِأَبَدِ أَبَدٍ، لَا بَلْ لِأَبَدِ أَبَدٍ» قَالَ: وَقَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، مِنَ الْيَمَنِ بِبُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِمَّنْ حَلَّ، وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ فَأَنْكَرَ عَلِيٌّ ذَلِكَ عَلَيْهَا، وَقَالَ: مَنْ أَمَرَكِ بِهَذَا، فَقَالَتْ: أَبِي، فَكَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ: بِالْعِرَاقِ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحَرِّشًا عَلَى فَاطِمَةَ فِي الْأَمْرِ الَّذِي صَنَعَتْهُ مُسْتَفْتِيًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي ذَكَرَتْ عَنْهُ فَأَخْبَرْتُهُ، أَنِّي أَنْكَرْتُ ذَلِكَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ: إِنَّ أَبِي أَمَرَنِي بِهَذَا، فَقَالَ: «صَدَقَتْ، صَدَقَتْ مَاذَا، قُلْتَ حِينَ فَرَضْتَ الْحَجَّ» قَالَ: قُلْتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فَإِنَّ مَعِيَ الْهَدْيَ فَلَا تَحْلِلْ» قَالَ: وَكَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي قَدِمَ بِهِ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ وَالَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ مِائَةً فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ، وَقَصَّرُوا إِلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ وَوَجَّهُوا إِلَى مِنًى أَهَلُّوا بِالْحَجِّ، فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِمِنًى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ، ثُمَّ مَكَثَ قَلِيلًا حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ لَهُ مِنْ شَعْرٍ فَضُرِبَتْ بِنَمِرَةٍ، فَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَشُكُّ قُرَيْشٌ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفٌ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ بِالْمُزْدَلِفَةِ، كَمَا كَانَتْ قُرَيْشٌ تَصْنَعُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ فَوَجَدَ الْقُبَّةَ قَدْ ضُرِبَتْ لَهُ بِنَمِرَةٍ، فَنَزَلَ بِهَا حَتَّى إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَاءِ فَرُحِلَتْ لَهُ فَرَكِبَ حَتَّى أَتَى بَطْنَ الْوَادِي فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: " إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا إِنَّ كُلَّ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ تَحْتَ قَدَمَيَّ مَوْضُوعٌ، وَدِمَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ، وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُهُ دِمَاؤُنَا: دَمُ ". قَالَ عُثْمَانُ: دَمُ ابْنُ رَبِيعَةَ " وَقَالَ سُلَيْمَانُ: دَمُ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وقَالَ: بَعْضُ هَؤُلَاءِ كَانَ مُسْتَرْضَعًا فِي بَنِي سَعْدٍ فَقَتَلَتْهُ هُذَيْلٌ، وَرِبَا الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ، وَأَوَّلُ رِبًا أَضَعُهُ رِبَانَا: رِبَا عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ كُلُّهُ، اتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ، فَإِنَّكُمْ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانَةِ اللَّهِ، وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللَّهِ، وَإِنَّ لَكُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ، أَحَدًا تَكْرَهُونَهُ، فَإِنْ فَعَلْنَ فَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ، وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَإِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ: كِتَابَ اللَّهِ وَأَنْتُمْ مَسْئُولُونَ عَنِّي، فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ " قَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ، وَأَدَّيْتَ، وَنَصَحْتَ، ثُمَّ قَالَ: بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ يَرْفَعُهَا إِلَى السَّمَاءِ وَيَنْكُبُهَا إِلَى النَّاسِ: «اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ»، ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا، ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى أَتَى الْمَوْقِفَ فَجَعَلَ بَطْنَ نَاقَتِهِ الْقَصْوَاءِ إِلَى الصَّخَرَاتِ، وَجَعَلَ حَبْلَ الْمُشَاةِ بَيْنَ يَدَيْهِ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَذَهَبَتِ الصُّفْرَةُ قَلِيلًا حِينَ غَابَ الْقُرْصُ وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ خَلْفَهُ، فَدَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ شَنَقَ لِلْقَصْوَاءِ الزِّمَامَ حَتَّى إِنَّ رَأْسَهَا لَيُصِيبُ مَوْرِكَ رَحْلِهِ، وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى «السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ-، السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ» كُلَّمَا أَتَى حَبْلًا مِنَ الْحِبَالِ أَرْخَى لَهَا قَلِيلًا حَتَّى تَصْعَدَ، حَتَّى أَتَى الْمُزْدَلِفَةَ فَجَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَيْنِ، قَالَ عُثْمَانُ: وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا، ثُمَّ اتَّفَقُوا ثُمَّ اضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ، فَصَلَّى الْفَجْرَ حِينَ تَبَيَّنَ لَهُ الصُّبْحُ، قَالَ سُلَيْمَانُ: بِنِدَاءٍ وَإِقَامَةٍ، ثُمَّ اتَّفَقُوا، ثُمَّ رَكِبَ الْقَصْوَاءَ حَتَّى أَتَى الْمَشْعَرَ الْحَرَامَ فَرَقِيَ عَلَيْهِ، قَالَ عُثْمَانُ وَسُلَيْمَانُ: فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَكَبَّرَهُ وَهَلَّلَهُ، زَادَ عُثْمَانُ وَوَحَّدَهُ فَلَمْ يَزَلْ وَاقِفًا حَتَّى أَسْفَرَ جِدًّا، ثُمَّ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَأَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ وَكَانَ رَجُلًا حَسَنَ الشَّعْرِ أَبْيَضَ وَسِيمًا، فَلَمَّا دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ الظُّعُنُ يَجْرِينَ، فَطَفِقَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِ الْفَضْلِ، وَصَرَفَ الْفَضْلُ وَجْهَهُ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ، وَحَوَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ، وَصَرَفَ الْفَضْلُ وَجْهَهُ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ يَنْظُرُ حَتَّى أَتَى مُحَسِّرًا، فَحَرَّكَ قَلِيلًا، ثُمَّ سَلَكَ الطَّرِيقَ الْوُسْطَى الَّذِي يُخْرِجُكَ إِلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى، حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الشَّجَرَةِ فَرَمَاهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ فَرَمَى مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ بِيَدِهِ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ، وَأَمَرَ عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ يَقُولُ: مَا بَقِيَ، وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا، مِنْ مَرَقِهَا قَالَ سُلَيْمَانُ: ثُمَّ رَكِبَ، ثُمَّ أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَيْتِ فَصَلَّى بِمَكَّةَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أَتَى بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهُمْ يَسْقُونَ عَلَى زَمْزَمَ فَقَالَ: «انْزِعُوا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَلَوْلَا أَنْ يَغْلِبَكُمُ النَّاسُ عَلَى سِقَايَتِكُمْ لَنَزَعْتُ مَعَكُمْ»، فَنَاوَلُوهُ دَلْوًا فَشَرِبَ مِنْهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1905

حضرت امام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر اور عصر عرفات میں ایک ہی اذان سے پڑھیں اور ان کے درمیان کے نفل نہیں پڑھے لیکن تکبیریں دو کہیں۔اسی طرح مغرب و عشاء کو مزدلفہ میں ایک اذان اور دو اقامت سے پڑھا اور ان کے درمیان کوئی نفل نماز نہیں پڑھی۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس روایت کو حاتم بن اسماعیل نے طویل حدیث میں مسندا روایت کیا ہے جس پر محمد بن علی جعفی نے بروایت جعفر بواسطہ والد(محمد بن علی)نے حضرت جابر سے روایت کرتے ہوئے ان کی موافقت بھی کی ہے بجز اس کے محمد بن علی جعفی نے اس میں یہ کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغرب اور عشاء کی نماز ایک اذان و اقامت سے ادا کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب صفۃ حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم؛جلد٢؛ص١٨٦؛حدیث نمبر؛١٩٠٦)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، الْمَعْنَى وَاحِدٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ بِعَرَفَةَ، وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا وَإِقَامَتَيْنِ وَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِجَمْعٍ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ، وَإِقَامَتَيْنِ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا الْحَدِيثُ أَسْنَدَهُ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ فِي الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ، وَوَافَقَ حَاتِمَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ عَلَى إِسْنَادِهِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعَتَمَةَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1906

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے اس جگہ نحر کیا اور سارا منیٰ نحر کا مقام ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے اور فرمایا میں اس جگہ ٹھہرا اور سارا عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ میں ٹھہرے اور فرمایا سارا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب صفۃ حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم؛جلد٢؛ص١٨٧؛حدیث نمبر؛١٩٠٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ نَحَرْتُ هَا هُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ» وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ: «قَدْ وَقَفْتُ هَا هُنَا وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ» وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَالَ: «قَدْ وَقَفْتُ هَا هُنَا وَمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1907

حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی اسی سند کے ساتھ روایت مذکور ہے اس میں"فانحروا فی رحالکم"کا اضافہ ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب صفۃ حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم؛جلد٢؛ص١٨٧؛حدیث نمبر؛١٩٠٨)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، بِإِسْنَادِهِ زَادَ «فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1908

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ طویل حدیث ایک دوسری سند کے ساتھ مروی ہے مگر اس میں"وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّی"پڑھنے کے بعد یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو رکعتوں میں توحید(قُل ہوَ اللہ اَحَد)اور"قُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ"پڑھا اور اس میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول(بجائے عراق کے)کوفہ میں مذکور ہے نیز اس میں یہ لفظ نہیں ہے کہ میں ان کی شکایت کرنے گیا بلکہ تمام قصہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ذکر کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب صفۃ حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم؛جلد٢؛ص١٨٧؛حدیث نمبر؛١٩٠٩)

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَابِرٍ، فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ وَأَدْرَجَ فِي الْحَدِيثِ عِنْدَ قَوْلِهِ {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} [البقرة: 125]، قَالَ: فَقَرَأَ فِيهِمَا بِالتَّوْحِيدِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقَالَ فِيهِ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْكُوفَةِ، قَالَ أَبِي: هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرٌ: فَذَهَبْتُ مُحَرِّشًا، وَذَكَرَ قِصَّةَ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1909

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ قریش اور ان کے ہم مذہب لوگ مزدلفہ میں ٹھہرا کرتے تھے اور اس قیام کو حمس کہتے تھے اور باقی تمام عرب کے لوگ عرفات میں ٹھہرتے تھے جب دین اسلام آیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ عرفات میں جائیں اور وہاں ٹھہریں اور پھر وہاں سے واپس ہوں یہ حکم اس آیت میں ہے(ثُمَّ اَفِيْضُوْا مِنْ حَيْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ)2۔البقرۃ:199) (یعنی پھر لوٹو وہاں سے جہاں سے سب لوٹتے ہیں یعنی عرفات سے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الوقوف بعرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٧؛حدیث نمبر؛١٩١٠)

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَتْ قُرَيْشٌ وَمَنْ دَانَ دِينَهَا يَقِفُونَ بِالْمُزْدَلِفَةِ وَكَانُوا يُسَمَّوْنَ الْحُمُسَ وَكَانَ سَائِرُ الْعَرَبِ يَقِفُونَ بِعَرَفَةَ قَالَتْ: فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْتِيَ عَرَفَاتٍ فَيَقِفَ بِهَا، ثُمَّ يُفِيضُ مِنْهَا فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى {ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ} [البقرة: 199]

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1910

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آٹھویں تاریخ کی ظہر اور نویں تاریخ کی فجر منیٰ میں پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخروج الی منی؛جلد٢؛ص١٨٨؛حدیث نمبر؛١٩١١)

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ الضَّبِّىُّ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ وَالْفَجْرَ يَوْمَ عَرَفَةَ بِمِنًى»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1911

حضرت عبدالعزیز بن رفیع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ مجھے وہ بات بتائے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یاد رکھی ہو یعنی آپ نے آٹھویں تاریخ کی ظہر کہاں پڑھی؟انہوں نے کہا ابطح میں پھر فرمایا اب تو وہ کر جو تیرے امیر کریں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخروج الی منی؛جلد٢؛ص١٨٨؛حدیث نمبر؛١٩١٢)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَفِيعٍ، قَالَ: سَأَلْت أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قُلْتُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، فَقَالَ: «بِمِنًى» قُلْتُ: فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ؟، قَالَ: «بِالْأَبْطَحِ»، ثُمَّ قَالَ: «افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1912

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز پڑھ کر منیٰ سے(عرفات کے لئے) روانہ ہوئے جب عرفات کے قریب پہنچے تو مقام نمرہ میں اترے اور یہی عرفات میں امام کے اترنے کی جگہ ہے جب ظہر کی نماز کا وقت آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فورا عرفات کی طرف روانہ ہوئے ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ پڑھی پھر خطبہ پڑھا اس کے بعد روانہ ہوئے اور عرفات کے موقف میں وقوف کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخروج الی عرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٨؛حدیث نمبر؛١٩١٣)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «غَدَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ صَبِيحَةَ يَوْمِ عَرَفَةَ حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ فَنَزَلَ بِنَمِرَةَ، وَهِيَ مَنْزِلُ الْإِمَامِ الَّذِي يَنْزِلُ بِهِ بِعَرَفَةَ حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ صَلَاةِ الظُّهْرِ رَاحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهَجِّرًا فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، ثُمَّ خَطَبَ النَّاسَ، ثُمَّ رَاحَ فَوَقَفَ عَلَى الْمَوْقِفِ مِنْ عَرَفَةَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1913

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب حجاج بن یوسف نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل کر ڈالا تو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس مسئلہ دریافت کیا کہ آج کے دن(عرفہ کے دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کس وقت نکلے تھے؟کہا جس وقت ہم نکلیں گے پھر جب ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نکلنے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ ابھی سورج نہیں ڈھلا(اس وقت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نابینا ہو چکے تھے)انہوں نے(کچھ دیر کے بعد پھر) پوچھا کہ کیا آفتاب ڈھل گیا؟لوگوں نے کہا نہیں پھر جب لوگوں نے بتایا کہ آفتاب ڈھل گیا ہے تو وہ نماز کے لئے نکلے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الرواح الی عرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٨؛حدیث نمبر؛١٩١٤)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: لَمَّا أَنْ قَتَلَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، أَرْسَلَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ أَيَّةُ سَاعَةٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُوحُ فِي هَذَا الْيَوْمِ قَالَ: «إِذَا- كَانَ ذَلِكَ رُحْنَا» فَلَمَّا أَرَادَ ابْنُ عُمَرَ أَنْ يَرُوحَ، قَالُوا: لَمْ تَزِغِ الشَّمْسُ، قَالَ: «أَزَاغَتْ»، قَالُوا: لَمْ تَزِغْ أَوْ زَاغَتْ، قَالَ: " فَلَمَّا قَالُوا: قَدْ زَاغَتْ ارْتَحَلَ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1914

حضرت زید بن اسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنی ضمرہ کے ایک شخص کے حوالہ سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے اپنے باپ سے یا چچا سے سنا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرفات میں منبر پر(خطبہ دیتے ہوئے)دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخطبۃ علی المنبر بعرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٩؛حدیث نمبر؛١٩١٥)

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ بَنِي ضَمْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَوْ عَمِّهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ بِعَرَفَةَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1915

سلمہ بن نبیط سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک سرخ اونٹ پر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخطبۃ علی المنبر بعرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٩؛حدیث نمبر؛١٩١٦)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنَ الْحَيِّ، عَنْ أَبِيهِ نُبَيْطٍ، أَنَّهُ «رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ عَلَى بَعِيرٍ أَحْمَرَ يَخْطُبُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1916

حضرت خالد بن عداء بن ہوزہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرفات میں ایک اونٹ پر اس کی دونوں رکابوں پر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ابن العلاء نے وکیع سے اسی طرح روایت کیا ہے جس طرح ہناد نے کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخطبۃ علی المنبر بعرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٩؛حدیث نمبر؛١٩١٧)

حَدَّثَنَا هنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ - قَالَ: هَنَّادٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبِي عَمْرٍو - قَالَ: حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ الْعَدَّاءِ بْنِ هَوْذَةَ - قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عَرَفَةَ عَلَى بَعِيرٍ قَائِمٌ فِي الرِّكَابَيْنِ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ ابْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ وَكِيعٍ كَمَا قَالَ: هَنَّادٌ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1917

ایک اور سند کے ساتھ بھی حدیث نمبر ١٩١٧ کے مثل مروی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخطبۃ علی المنبر بعرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٩؛حدیث نمبر؛١٩١٨)

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ أَبُو عَمْرٍو، عَنِ الْعَدَّاءِ بْنِ خَالِدٍ بِمَعْنَاهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1918

حضرت یزید بن شیبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابن مربع انصاری ہمارے پاس آئے اور ہم عرفات میں ایسی جگہ اترے تھے جس کو عمرو امام سے دور خیال کرتے تھے تو انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھیجا ہوا قاصد ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم اپنی نشانیوں کی جگہ کھڑے ہو کیونکہ تم ابراہیم علیہ السلام کے وارث ہو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الخطبۃ علی المنبر بعرفۃ؛جلد٢؛ص١٨٩؛حدیث نمبر؛١٩١٩)

حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ، قَالَ: أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَكَانٍ يُبَاعِدُهُ عَمْرُو عَنِ الْإِمَامِ فَقَالَ: أَمَا إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ لَكُمْ: «قِفُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ، فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1919

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات سے اطمینان و سکون کے ساتھ واپس ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسامہ سوار تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگو اطمینان کے ساتھ چلو کیونکہ گھوڑوں اور اونٹوں کے دوڑانے میں کوئی نیکی نہیں ہے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ اس کے بعد میں نے کسی گھوڑے یا کسی اونٹ کو نہیں دیکھا جو ہاتھ(آگے کے دو پاؤں)اٹھائے دوڑتا ہو یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ میں آئے وہب نے یہ اضافہ کیا ہے کہ پھر وہاں سے فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھایا اور فرمایا اے لوگو!نیکی اونٹ یا گھوڑے کے دوڑانے کا نام نہیں ہے پس اطمینان و سکون اختیار کرو(یعنی آہستہ چلو)ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ پھر میں نے کسی گھوڑے یا اونٹ کو نہ دیکھا جو ہاتھ اٹھائے دوڑتا ہو یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ میں پہنچ گئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدفعۃ من عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩٠؛حدیث نمبر؛١٩٢٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ح وحَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ الْمَعْنَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ وَرَدِيفُهُ أُسَامَةُ، وَقَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِإِيجَافِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ» قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهَا رَافِعَةً يَدَيْهَا عَادِيَةً حَتَّى أَتَى جَمْعًا، زَادَ وَهْبٌ ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ، وَقَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِإِيجَافِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ فَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ» قَالَ: فَمَا رَأَيْتُهَا رَافِعَةً يَدَيْهَا حَتَّى أَتَى مِنًى

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1920

حضرت کریب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شام کو سوار ہو کر آئے تھے تو تم نے کیا کیا تھا؟انہوں نے کہا کہ ہم اس گھاٹی میں آئے جہاں لوگ رات کو اترنے اور سونے کے لئے اپنے اونٹوں کو بٹھاتے ہیں پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا اونٹ بٹھایا پھر استنجاء فرمایا کریب کہتے ہیں کہ اسامہ نے پانی بہانے کا ذکر نہیں کیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کا پانی منگایا اور وضو کیا لیکن وضو میں زیادہ مبالغہ نہیں کیا(ہلکا وضو کیا یعنی اعضاء وضو کو ایک مرتبہ دھویا تین مرتبہ نہیں دھویا)اسامہ کہتے ہیں پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ لیجئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آگے چل کر پڑھیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے یہاں تک کہ ہم مزدلفہ میں آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی پھر لوگوں نے اپنے اپنے ٹھکانوں میں اونٹ بٹھائے اور ابھی ان کی پیٹھ سے بوجھ اتار بھی نہ پائے تھے کہ عشاء کی تکبیر ہوگئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی اس کے بعد لوگوں نے اپنے اونٹوں سے بوجھ اتارے محمد بن کثیر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ کریب نے کہا کہ میں نے اسامہ سے پوچھا کہ پھر جب صبح ہوئی تو تم نے کیا کیا؟انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ فضل بن عباس سوار ہوئے اور میں قریش کے لوگوں کے ساتھ پیدل روانہ ہوا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدفعۃ من عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩٠؛حدیث نمبر؛١٩٢١)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ زُهَيْرٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ، أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ، أَنَّهُ سَأَلَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، قُلْتُ: أَخْبِرْنِي كَيْفَ فَعَلْتُمْ أَوْ صَنَعْتُمْ عَشِيَّةَ رَدِفْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: جِئْنَا الشِّعْبَ الَّذِي يُنِيخُ النَّاسُ فِيهِ لِلْمُعَرَّسِ فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتَهُ، ثُمَّ بَالَ، وَمَا قَالَ: زُهَيْرٌ أَهْرَاقَ الْمَاءَ، ثُمَّ دَعَا بِالْوَضُوءِ فَتَوَضَّأَ وُضُوءًا لَيْسَ بِالْبَالِغِ جِدًّا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ، قَالَ: «الصَّلَاةُ أَمَامَكَ» قَالَ: فَرَكِبَ حَتَّى قَدِمْنَا الْمُزْدَلِفَةَ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَنَاخَ النَّاسُ فِي مَنَازِلِهِمْ وَلَمْ يَحِلُّوا، حَتَّى أَقَامَ الْعِشَاءَ، وَصَلَّى، ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ، زَادَ مُحَمَّدٌ فِي حَدِيثِهِ قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ فَعَلْتُمْ حِينَ أَصْبَحْتُمْ؟ قَالَ: رَدِفَهُ الْفَضْلُ وَانْطَلَقْتُ أَنَا فِي سُبَّاقِ قُرَيْشٍ عَلَى رِجْلَيَّ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1921

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسامہ کو اپنے پیچھے بٹھایا پھر درمیانہ چال سے اونٹ چلانے لگے اور لوگ اپنے اونٹوں کو دائیں بائیں چلا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان لوگوں کی طرف توجہ نہیں فرماتے تھے اور فرماتے تھے اے لوگو!اطمینان سے چلو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات سے روانہ ہوئے جب سورج غروب ہو گیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدفعۃ من عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩٠؛حدیث نمبر؛١٩٢٢)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: ثُمَّ أَرْدَفَ أُسَامَةَ فَجَعَلَ يُعْنِقُ عَلَى نَاقَتِهِ وَالنَّاسُ يَضْرِبُونَ الْإِبِلَ يَمِينًا، وَشِمَالًا، لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِمْ وَيَقُولُ: «السَّكِينَةَ أَيُّهَا النَّاسُ» وَدَفَعَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1922

حضرت عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اسامہ بن زید سے سوال کیا گیا اور میں اس وقت انہیں کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ حجة الوداع میں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوٹے تو اونٹ کو کس طرح چلاتے تھے؟انہوں نے کہا کہ عنق چال سے چلتے تھے(عنق دوڑنا مگر کم رفتار سے)اور جب راہ کشادہ پاتے تو نص چال سے چلاتے تھے ہشام کہتے ہیں کہ نص عنق سے زیادہ ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدفعۃ من عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩١؛حدیث نمبر؛١٩٢٣)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَأَنَا جَالِسٌ، كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ؟، قَالَ: «كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ». قَالَ هِشَامٌ: النَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1923

حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ(ایک اونٹ پر) سوار تھا جب سورج غروب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم(عرفات سے) لوٹے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدفعۃ من عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩١؛حدیث نمبر؛١٩٢٤)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُسَامَةَ، قَالَ: «كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا وَقَعَتِ الشَّمْسُ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1924

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات سے لوٹے یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھاٹی میں اترے اور پیشاب کیا اور وضو کیا لیکن مکمل وضو نہیں کیا(اس کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو شرعی نہیں کیا بلکہ وضو لغوی کیا یعنی ہاتھ منہ دھویا یا یہ کہ اعضاء وضو کو تین تین مرتبہ نہیں دھویا بلکہ ایک مرتبہ دھونے پر اکتفاء کیا)میں نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ لیجئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آگے چل کر پڑھیں گے پھر سوار ہوئے جب مزدلفہ میں پہنچے تو وہاں اترے اور پورا وضو کیا نماز کی تکبیر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی پھر ہر ایک آدمی نے اپنا اونٹ اپنے ٹھکانے میں بٹھایا اس کے بعد عشاء کی تکبیر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی اور مغرب و عشاء کے درمیان میں کوئی نفل نماز نہیں پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الدفعۃ من عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩١؛حدیث نمبر؛١٩٢٥)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالشِّعْبِ، نَزَلَ فَبَالَ فَتَوَضَّأَ، وَلَمْ يُسْبِغِ الْوُضُوءَ، قُلْتُ لَهُ: الصَّلَاةُ، فَقَالَ: «الصَّلَاةُ أَمَامَكَ» فَرَكِبَ فَلَمَّا جَاءَ الْمُزْدَلِفَةَ نَزَلَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَنَاخَ كُلُّ إِنْسَانٍ بَعِيرَهُ فِي مَنْزِلِهِ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الْعِشَاءُ فَصَلَّاهَا، وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1925

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نماز ملا کر پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩١؛حدیث نمبر؛١٩٢٦)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْمُزْدَلِفَةِ جَمِيعًا».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1926

زہری سے اسی سند و مفہوم کی روایت مذکور ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ الگ الگ تکبیر سے اور احمد نے وکیع سے نقل کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں نمازیں ایک ہی تکبیر سے پڑھیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩١؛حدیث نمبر؛١٩٢٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَقَالَ: بِإِقَامَةٍ إِقَامَةِ جَمْعٍ بَيْنَهُمَا، قَالَ أَحْمَدُ، قَالَ وَكِيعٌ صَلَّى كُلَّ صَلَاةٍ بِإِقَامَةٍ،

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1927

حضرت زہری سے سابقہ سند و مفہوم کے ساتھ روایت مروی ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہر نماز کے لئے ایک تکبیر کہی اور پہلی نماز کے لئے اذان نہ دی اور نہ ان دونوں نمازوں میں سے کسی نماز کے بعد نفل پڑھے مخلد نے کہا کسی نماز کے لئے اذان نہ دی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩١؛حدیث نمبر؛١٩٢٨)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، ح، وحَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ - خَالِدٍ الْمَعْنَى، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِإِسْنَادِ ابْنِ حَنْبَلٍ، عَنْ حَمَّادٍ، وَمَعْنَاهُ قَالَ: بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَلَمْ يُنَادِ فِي الْأُولَى، وَلَمْ يُسَبِّحْ عَلَى إِثْرِ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا، قَالَ مَخْلَدٌ: لَمْ يُنَادِ فِي وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1928

حضرت عبداللہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں تو مالک بن حارث نے پوچھا یہ کس طرح کی نماز ہے؟انہوں نے کہا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ان دونوں نمازوں کو اسی جگہ ایک تکبیر سے پڑھا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٢؛حدیث نمبر؛١٩٢٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، وَالْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ: مَالِكُ بْنُ الْحَارِثِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ: «صَلَّيْتُهُمَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَكَانِ، بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1929

عبداللہ بن مالک سے روایت ہے کہ ہم نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک تکبیر کے ساتھ پڑھی اس کے بعد ابن کثیر کی حدیث(سابقہ حدیث)کا مضمون ذکر کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٢؛حدیث نمبر؛١٩٣٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَا: صَلَّيْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ، بِالْمُزْدَلِفَةِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ كَثِيرٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1930

حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم عرفات سے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ لوٹے جب مزدلفہ میں پہنچے تو انہوں نے ہم کو مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعتیں پڑھائیں ایک ہی تکبیر سے۔جب نماز سے فارغ ہوئے تو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہم سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو اس جگہ اسی طرح نماز پڑھائی تھی(یعنی دونوں نمازیں ایک ہی تکبیر سے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٢؛حدیث نمبر؛١٩٣١)

حَدَّثَنَا ابْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَلَمَّا بَلَغْنَا جَمْعًا «صَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثَلَاثًا، وَاثْنَتَيْنِ» فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لَنَا ابْنُ عُمَرَ: هَكَذَا صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَكَانِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1931

سلمہ بن کہیل سے روایت ہے کہ میں نے سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے مزدلفہ میں تکبیر کہی اور مغرب کی تین رکعتیں پڑھیں پھر عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں اس کے بعد فرمایا میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھا انہوں نے اس جگہ ایسا ہی کیا تھا اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جگہ ایسا ہی کیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٢؛حدیث نمبر؛١٩٣٢)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، أَقَامَ بِجَمْعٍ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ صَنَعَ فِي هَذَا الْمَكَانِ مِثْلَ هَذَا، وَقَالَ: «شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا فِي هَذَا الْمَكَانِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1932

اشعث بن سلیم سے روایت ہے کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ عرفات سے مزدلفہ کو آیا راستے میں وہ برابر تکبیر وتہلیل میں مشغول رہے یہاں تک کہ ہم مزدلفہ پہنچ گئے پس انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی یا یہ کہا کہ انہوں نے کسی شخص کو حکم کیا اس نے اذان دی اور اقامت کہی اس کے بعد انہوں نے ہم کو مغرب کی تین رکعت پڑھائیں اور پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا ایک اور نماز پڑھو اور انہوں نے ہم کو عشاء کی دو رکعتیں پڑھائیں اس کے بعد انہوں نے اپنا رات کا کھانا طلب کیا اشعث کہتے ہیں کہ علاج بن عمرو نے مجھ سے اسی طرح بیان کیا جس طرح میرے والد سُلیم نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ جب اس طریقہ کے متعلق ابن عمر سے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسی طرح نماز پڑھی ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٢؛حدیث نمبر؛١٩٣٣)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مِنْ عَرَفَاتٍ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ فَلَمْ يَكُنْ يَفْتُرُ، مِنَ التَّكْبِيرِ وَالتَّهْلِيلِ، حَتَّى أَتَيْنَا الْمُزْدَلِفَةَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، أَوْ أَمَرَ إِنْسَانًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: «الصَّلَاةُ» فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِهِ. قَالَ: وَأَخْبَرَنِي عِلَاجُ بْنُ عَمْرٍو بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عُمَرَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1933

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی غیر وقت پر نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے مزدلفہ کے وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب و عشاء کی نماز جمع کی اور اگلے دن صبح کی نماز معمول کے وقت(اسفار)سے پہلے پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٣؛حدیث نمبر؛١٩٣٤)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ بْنَ زَيَادٍ، وَأَبَا عَوَانَةَ، وَأَبَا مُعَاوِيَةَ، حَدَّثُوهُمْ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عِمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: «مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةً إِلَّا لِوَقْتِهَا إِلَّا بِجَمْعٍ، فَإِنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِجَمْعٍ، وَصَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ مِنَ الْغَدِ قَبْلَ وَقْتِهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1934

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب(مزدلفہ میں)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قزح(پہاڑ کا نام)کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا یہ قزح ہے اور یہ وقوف کی جگہ ہے اور سارا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے(اور منیٰ تشریف لائے تو فرمایا)میں نے یہاں نحر کیا اور منیٰ نحر کی جگہ ہے پس تم اپنے ٹھکانوں پر نحر(قربانی)کرو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٣؛حدیث نمبر؛١٩٣٥)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَقَفَ عَلَى قُزَحَ فَقَالَ: «هَذَا قُزَحُ وَهُوَ الْمَوْقِفُ، وَجَمْعٌ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَنَحَرْتُ هَا هُنَا، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1935

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں عرفات میں یہاں پر ٹھہرا۔اور عرفات سارا کا سارا ٹھہرنے کی جگہ ہے اور میں مزدلفہ میں یہاں پر ٹھہرا اور سارا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے(اور منیٰ میں فرمایا کہ)میں نے یہاں قربانی کی اور سارا منیٰ قربانی کی جگہ ہے پس تم اپنے اپنے ٹھکانوں پر قربانی کرو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٣؛حدیث نمبر؛١٩٣٦)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «وَقَفْتُ هَا هُنَا بِعَرَفَةَ وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَوَقَفْتُ هَا هُنَا بِجَمْعٍ وَجَمْعٌ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَنَحَرْتُ هَا هُنَا، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ فَانْحَرُوا فِي رِحَالِكُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1936

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سارا عرفات ٹھہرنے کی جگہ ہے اور سارا منیٰ نحر (قربانی)کی جگہ ہے اور سارا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے اور مکہ کے تمام راستے چلنے کی جگہ ہیں اور قربانی کی جگہ ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٣؛حدیث نمبر؛١٩٣٧)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: « كُلُّ عَرَفَةَ مَوْقِفٌ، وَكُلُّ مِنًى مَنْحَرٌ، وَكُلُّ الْمُزْدَلِفَةِ مَوْقِفٌ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1937

حضرت عمرو بن میمون رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دور جہالت کے لوگ(مزدلفہ سے)نہیں لوٹتے تھے تاوقتیکہ ثبیر پہاڑ پر سورج کو نہ دیکھ لیتے تھے پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور سورج نکلنے سے پہلے(مزدلفہ سے لوٹ آئے۔) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بجمع؛جلد٢؛ص١٩٤؛حدیث نمبر؛١٩٣٨)

حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يُفِيضُونَ حَتَّى يَرَوُا الشَّمْسَ عَلَى ثَبِيرٍ، فَخَالَفَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «فَدَفَعَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1938

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمزور جان کر(عورت اور بچے)مزدلفہ کی رات میں آگے(منیٰ کی طرف)بھیج دیا تھا(تا کہ ان کو ہجوم کے وقت تکلیف نہ ہو)۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التعجیل من جمع؛جلد٢؛ص١٩٤؛حدیث نمبر؛١٩٣٩)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ «أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ فِي ضَعْفَةِ أَهْلِهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1939

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مزدلفہ کی رات میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو اور بنی مطلب کے لڑکوں کو گدھوں پر سوار کرا کے آگے(منیٰ کی طرف)بھیج دیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری رانوں پر نرمی سے مارتے تھے اور فرماتے تھے کنکریاں نہ مارنا جب تک کہ سورج نہ نکل آئے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا لطح کے معنی ہیں آہستگی سے مارنا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التعجیل من جمع؛جلد٢؛ص١٩٤؛حدیث نمبر؛١٩٤٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ أُغَيْلِمَةَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، عَلَى حُمُرَاتٍ فَجَعَلَ يَلْطَخُ أَفْخَاذَنَا، وَيَقُولُ: «أُبَيْنِيَّ لَا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: " اللَّطْخُ: الضَّرْبُ اللَّيِّنُ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1940

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لوگوں میں سے جو کمزور ہوتے تھے(جیسے عورتیں اور بچے) ان کو اندھیرے منہ ہی(منیٰ کی طرف) روانہ فرما دیتے تھے اور فرمادیتے تھے کہ کنکریاں نہ مارنا جب تک کہ سورج نہ نکلے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التعجیل من جمع؛جلد٢؛ص١٩٤؛حدیث نمبر؛١٩٤١)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنَا حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُقَدِّمُ ضُعَفَاءَ أَهْلِهِ بِغَلَسٍ، وَيَأْمُرُهُمْ يَعْنِي لَا يَرْمُونَ الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1941

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یوم النحر میں رات ہی کو(منیٰ کی طرف)روانہ فرما دیا تھا انہوں نے فجر سے پہلے کنکریاں ماریں اور خانہ کعبہ میں جا کر طواف افاضہ کر آئیں اور یہ(یوم النحر)وہ دن تھا جس دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ رہتے تھے(یعنی ان کی باری کا دن تھا) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التعجیل من جمع؛جلد٢؛ص١٩٤؛حدیث نمبر؛١٩٤٢)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُمِّ سَلَمَةَ لَيْلَةَ النَّحْرِ «فَرَمَتِ الْجَمْرَةَ قَبْلَ الْفَجْرِ، ثُمَّ مَضَتْ فَأَفَاضَتْ، وَكَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ الْيَوْمَ، الَّذِي يَكُونُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعْنِي - عِنْدَهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1942

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کنکریاں ماریں اور کہا کہ ہم نے رات ہی میں کنکریاں مار لیں اور ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایسا ہی کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التعجیل من جمع؛جلد٢؛ص١٩٥؛حدیث نمبر؛١٩٤٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ، عَنْ أَسْمَاءَ، أَنَّهَا رَمَتِ الْجَمْرَةَ، قُلْتُ: إِنَّا رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ، قَالَتْ: «إِنَّا كُنَّا نَصْنَعُ هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1943

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ سے اطمینان سے لوٹے اور فرمایا کہ چھوٹی کنکریاں مار لیں اور وادی محسر میں سواری کو تیز دوڑایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التعجیل من جمع؛جلد٢؛ص١٩٥؛حدیث نمبر؛١٩٤٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ، وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1944

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجة الوداع کے موقع پر یوم النحر کو(دسویں ذی الحجہ کو) جمرات کے پاس کھڑے ہوئے اور لوگوں سے پوچھا یہ کونسا دن ہے؟لوگوں نے کہا یوم النحر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ حج اکبر کا دن ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یوم الحج الاکبر؛جلد٢؛ص١٩٥؛حدیث نمبر؛١٩٤٥)

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ الْغَازِ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَفَ يَوْمَ النَّحْرِ بَيْنَ الْجَمَرَاتِ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي حَجَّ، فَقَالَ: «أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟» قَالُوا: يَوْمُ النَّحْرِ، قَالَ: «هَذَا يَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1945

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منیٰ میں یوم النحر کو مجھے یہ اعلان کرنے کے لئے بھیجا کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی شخص برہنہ ہو کر بیت اللہ کا طواف کرے اور حج اکبر کا دن قربانی کا دن ہے اور حج اکبر(بڑاحج)سے مراد حج ہے(اور حج اصغر سے مراد عمرہ ہے)۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یوم الحج الاکبر؛جلد٢؛ص١٩٥؛حدیث نمبر؛١٩٤٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، أَنَّ الْحَكَمَ بْنَ نَافِعٍ، حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ فِيمَنْ يُؤَذِّنُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى «أَنْ لَا يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلَا يَطُوفَ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ، وَيَوْمُ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، يَوْمُ النَّحْرِ وَالْحَجُّ الْأَكْبَرُ الْحَجُّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1946

حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج میں خطبہ پڑھا تو فرمایا زمانہ پلٹ کر ویسا ہی ہو گیا ہے جیسا اس دن تھا جس دن اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کو پیدا فرمایا تھا سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں چار حرام(حرمت و عظمت والے)ہیں(اور ان چار میں سے)تین پے درپے ہیں یعنی ذوالقعدہ،ذوالحجہ،محرم اور رجب جو کہ جمادی الآخرہ اور شعبان کے درمیان ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاشھر الحرم؛جلد٢؛ص١٩٥؛حدیث نمبر؛١٩٤٧)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فِي حَجَّتِهِ، فَقَالَ: " إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ، السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا، مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ، ثَلَاثٌ مُتَوَالِيَاتٌ: ذُو الْقِعْدَةِ، وَذُو الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ، وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ ".

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1947

محمد بن سیرین،ابن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نمبر ١٩٤٧ کے مثل مروی ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا اس حدیث میں ابن عون نے ابوبکرہ کا نام عبدالرحمن روایت کیا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاشھر الحرم؛جلد٢؛ص١٩٦؛حدیث نمبر؛١٩٤٨)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَيَّاضٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ ابْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ، قَالَ: أَبُو دَاوُدَ سَمَّاهُ ابْنُ عَوْنٍ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1948

عبدالرحمن بن یعمر الدیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ میں تھے تو چند نجد کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا پس اس نے پکار کر پوچھا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حج کس طرح ہوتا ہے؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ایک آدمی کو حکم دیا تو اس نے بلند آواز میں جواب دیا کہ حج عرفہ کے دن ہے جو شخص دسویں شب کو فجر سے پہلے عرفہ میں آجائے گا تو اس کا حج پورا ہو جائے گا اور منیٰ میں رہنے کے تین دن ہیں جس نے دو دن کے اندر کوچ کرنے میں جلدی کی تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جس نے تاخیر کی اس پر بھی کچھ گناہ نہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے پیچھے بٹھالیا اور وہ یہی پکارتے چلا گیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس کو مہران نے سفیان سے روایت کرتے ہوئے الحج الحج دو مرتبہ کہا ہے۔اور یحیی بن سعید القطان نے سفیان سے الحج صرف ایک مرتبہ ذکر کیا ہے۔ وقوف عرفہ فرض ہے اس کا وقت نویں تاریخ کے زوال سے لے کر دسویں تاریخ کی شب میں طلوع فجر تک ہے اس کے درمیان اگر ایک ساعت بھی ٹھہر گیا تو اس کا حج صحیح ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب من لم یدرک عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩٦؛حدیث نمبر؛١٩٤٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْمَرَ الدِّيلِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ فَجَاءَ نَاسٌ أَوْ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ فَأَمَرُوا رَجُلًا فَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ الْحَجُّ؟، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَنَادَى «الْحَجُّ، الْحَجُّ، يَوْمُ عَرَفَةَ، مَنْ جَاءَ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ مِنْ لَيْلَةِ جَمْعٍ فَتَمَّ حَجُّهُ أَيَّامُ مِنًى ثَلَاثَةٌ، فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ، فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ، وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ»، قَالَ: ثُمَّ أَرْدَفَ رَجُلًا خَلْفَهُ فَجَعَلَ يُنَادِي بِذَلِكَ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مِهْرَانُ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: «الْحَجُّ، الْحَجُّ» مَرَّتَيْنِ وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ سُفْيَانَ قَالَ: «الْحَجُّ» مَرَّةً

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1949

حضرت عروہ بن مضرس الطائی سے روایت ہے فرماتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس موقف میں آیا یعنی مزدلفہ میں،میں نے کہا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں طے کے پہاڑوں میں سے چلا آتا ہوں میں نے اپنی اونٹنی کو تھکا مارا ہے اور خود کو بھی تھکایا ہے اللہ کی قسم!مجھے راستہ میں کوئی پہاڑ نہیں ملا جس پر میں نہ ٹھہرا ہوں تو کیا میرا حج درست ہو گیا؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہمارے ساتھ اس نماز کو پائے(یعنی مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز)اور وہ اس سے پہلی رات کو یا دن کو عرفات میں ٹھہرچکا ہو تو اس کا حج پورا ہو گیا پس وہ اپنا میل کچیل دور کرے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب من لم یدرک عرفۃ؛جلد٢؛ص١٩٦؛حدیث نمبر؛١٩٥٠)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ الطَّائِيُّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَوْقِفِ يَعْنِي بِجَمْعٍ قُلْتُ: جِئْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ جَبَلِ طَيِّئٍ أَكْلَلْتُ مَطِيَّتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ، وَأَتَى عَرَفَاتَ، قَبْلَ ذَلِكَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا، فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ، وَقَضَى تَفَثَهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1950

حضرت عبدالرحمن بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے سنا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں لوگوں کے سامنے تقریر کی اور ان کو اپنے ٹھکانوں میں اتارا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کے داہنی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا مہاجرین یہاں اتریں اور قبلہ کے بائیں طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا انصار یہاں اتریں پھر باقی لوگوں کے لئے حکم ہوا کہ وہ ان کے(مہاجرین و انصارکے)ارد گرد اتریں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب النزول بمنی؛جلد٢؛ص١٩٧؛حدیث نمبر؛١٩٥١)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًى وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ فَقَالَ: «لِيَنْزِلِ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا» وَأَشَارَ إِلَى مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ «وَالْأَنْصَارُ هَا هُنَا» وَأَشَارَ إِلَى مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ «ثُمَّ لِيَنْزِلِ النَّاسُ حَوْلَهُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1951

قبیلہ بنی بکر کے دو شخصوں سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کے قریب کھڑے ہوئے تھے ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے اور یہ خطبہ ایام تشریق کے بیچ والے دن تھا اور یہی وہ خطبہ تھا جو منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ای یوم یخطب بمنی؛جلد٢؛ص١٩٧؛حدیث نمبر؛١٩٥٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلَيْنِ، مِنْ بَنِي بَكْرٍ، قَالَا: رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَخْطُبُ بَيْنَ أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، وَنَحْنُ عِنْدَ رَاحِلَتِهِ وَهِيَ خُطْبَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي خَطَبَ بِمِنًى»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1952

حضرت ربیعہ بن عبدالرحمن بن حصین سے روایت ہے کہ میری دادی سراء بنت نبہان جو کہ زمانہ جاہلیت میں ایک بت خانہ کی مالکہ تھیں وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو یوم الروئس میں(قربانی کے دوسرے دن)خطبہ سنایا پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے پوچھا کہ یہ کون سا دن ہے؟ہم نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایام تشریق کے بیچ کا دن ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ابوحرہ رقاشی کے چچا سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایام تشریق کے درمیانی دن خطبہ دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ای یوم یخطب بمنی؛جلد٢؛ص١٩٧؛حدیث نمبر؛١٩٥٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُصَيْنٍ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي سَرَّاءُ بِنْتُ نَبْهَانَ، وَكَانَتْ رَبَّةُ بَيْتٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الرُّءُوسِ، فَقَالَ: «أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟»، قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «أَلَيْسَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ؟». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَكَذَلِكَ قَالَ: عَمُّ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ، إِنَّهُ خَطَبَ أَوْسَطَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1953

حضرت ہرماس بن زیاد باہلی سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی اونٹنی عضباء پر منیٰ میں قربانی کے دن خطبہ پڑھتے دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب من قال:خطب یوم النحر؛جلد٢؛ص١٩٨؛حدیث نمبر؛١٩٥٤)

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، حَدَّثَنِي الْهِرْمَاسُ بْنُ زِيَادٍ الْبَاهِلِيُّ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ يَوْمَ الْأَضْحَى بِمِنًى»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1954

حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے منیٰ کے دن(یعنی دسویں تاریخ میں)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سنا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب من قال:خطب یوم النحر؛جلد٢؛ص١٩٨؛حدیث نمبر؛١٩٥٥)

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيَّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ الْكَلَاعِيُّ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ، يَقُولُ: «سَمِعْتُ خُطْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1955

حضرت رافع بن عمرو مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ(دسویں تاریخ میں)جس وقت کہ آفتاب بلند ہوا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفید رنگ کے خچر پر سوار ہو کر لوگوں کو خطبہ سنا رہے تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ(دور کے لوگوں کے سامنے)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترجمانی کر رہے تھے اور کچھ لوگ کھڑے تھے اور کچھ لوگ بیٹھے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ای وقت یخطب یوم النحر؛جلد٢؛ص١٩٨؛حدیث نمبر؛١٩٥٦)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ الْمُزْنِيِّ، حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو الْمُزْنِيُّ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَى عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ، وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يُعَبِّرُ عَنْهُ وَالنَّاسُ بَيْنَ قَاعِدٍ وَقَائِمٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1956

حضرت عبدالرحمن بن معاذ تیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ منیٰ میں ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ سنایا پس ہمارے کان کھل گئے یہاں تک کہ ہم اپنے اپنے ٹھکانوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سن رہے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ارکان حج سکھانے شروع کئے یہاں تک کہ کنکریاں مارنے کے بیان تک پہنچے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہادت والی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کیں اور(بلند آواز سے)فرمایا چھوٹی چھوٹی کنکریاں مارنا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین کو حکم فرمایا پس وہ مسجد کے اگلے حصے میں اترے اور پھر انصار کو حکم فرمایا وہ مسجد کے پچھلے حصے میں اترے اس کے بعد باقی لوگ اترے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب ما یذکر الإمام فی خطبتہ بمنی؛جلد٢؛ص١٩٨؛حدیث نمبر؛١٩٥٧)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ التَّيْمِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ بِمِنًى فَفُتِحَتْ أَسْمَاعُنَا، حَتَّى كُنَّا نَسْمَعُ مَا يَقُولُ: وَنَحْنُ فِي مَنَازِلِنَا فَطَفِقَ يُعَلِّمُهُمْ مَنَاسِكَهُمْ حَتَّى بَلَغَ الْجِمَارَ فَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: «بِحَصَى الْخَذْفِ» ثُمَّ أَمَرَ الْمُهَاجِرِينَ فَنَزَلُوا فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ، وَأَمَرَ الْأَنْصَارَ فَنَزَلُوا مِنْ وَرَاءِ الْمَسْجِدِ، ثُمَّ نَزَلَ النَّاسَ بَعْدَ ذَلِكَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1957

حضرت عبدالرحمن بن فروخ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ ہم لوگوں کا مال بیچا کرتے ہیں(جسکی بناء پر ہمارے ساتھ بہت سا مال رہتا ہے جسکی حفاظت ضروری ہے) تو کیا ہم میں سے کوئی شخص(منیٰ سے آکر)مکہ میں اپنے مال کے پاس رہ سکتا ہے؟فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات اور دن کو منیٰ ہی میں رہتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یبیت بمکۃ لیالی منی؛جلد٢؛ص١٩٨؛حدیث نمبر؛١٩٥٨)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي حَرِيزٌ أَوْ أَبُو حَرِيزٍ الشَّكّ مِنْ يَحْيَى، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ- بْنَ فَرُّوخٍ يَسْأَلُ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: إِنَّا نَتَبَايَعُ بِأَمْوَالِ النَّاسِ فَيَأْتِي أَحَدُنَا مَكَّةَ فَيَبِيتُ عَلَى الْمَالِ، فَقَالَ: «أَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَاتَ بِمِنًى وَظَلَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1958

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منیٰ والی راتوں میں پانی پلانے کی غرض سے مکہ میں رہنے کی اجازت چاہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت دیدی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یبیت بمکۃ لیالی منی؛جلد٢؛ص١٩٩؛حدیث نمبر؛١٩٥٩)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ فَأَذِنَ لَهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1959

حضرت عبدالرحمن بن یزید سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منیٰ میں چار رکعتیں پڑھیں پس عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو رکعت ہی نماز پڑھی ہیں(یعنی قصر کیا)اور ابوبکر کے ساتھ اور عمر رضی اللہ عنہم کے ساتھ بھی دو رکعتیں ہی پڑھیں(اور مسدد نے)حفص کے حوالہ سے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ اور حضرت عثمان کے آغاز خلافت میں خود ان کے ساتھ بھی دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں مگر وہ بعد میں پوری پڑھنے لگے تھے(اس کے بعد مسدد نے) معاویہ کے واسطہ سے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ(حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اداء صلوة کے سلسلہ میں)پھر تمہارے طریقے مختلف ہو گئے(یعنی کچھ لوگوں نے اتمام کو اختیار کیا اور کچھ لوگ قصر ہی کرتے رہے)اور مجھے تو چار کے مقابلہ میں وہ دو رکعت ہی پیاری ہیں جو قبول ہوں اعمش کہتے ہیں کہ معاویہ بن قرہ نے اپنے بعض شیوخ کے واسطہ سے نقل کیا ہے کہ(ایک مرتبہ)عبداللہ بن مسعود نے بھی(حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ چار رکعتیں پڑھی ہیں اس پر کچھ لوگوں نے ان سے کہا کہ تم نے(اتمام صلوة کے سلسلہ میں)حضرت عثمان پر طعن کیا تھا اور اب تم خود چار پڑھنے لگے فرمایا(امام کی)خلاف ورزی بری ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ بمنی؛جلد٢؛ص١٩٩؛حدیث نمبر؛١٩٦٠)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَنَّ أَبَا مُعَاوِيَةَ، وَحَفْصَ بْنَ غِيَاثٍ، حَدَّثَاهُ وَحَدِيثُ أَبِي مُعَاوِيَةَ أَتَمُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَلَّى عُثْمَانُ بِمِنًى أَرْبَعًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ عُمَرَ رَكْعَتَيْنِ»، زَادَ، عَنْ حَفْصٍ، وَمَعَ عُثْمَانَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ أَتَمَّهَا زَادَ مِنْ هَا هُنَا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، ثُمَّ تَفَرَّقَتْ بِكُمُ الطُّرُقُ فَلَوَدِدْتُ أَنْ لِي مِنْ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ رَكْعَتَيْنِ مُتَقَبَّلَتَيْنِ. قَالَ: الْأَعْمَشُ، فَحَدَّثَنِي مُعَاوِيَةَ بْنُ قُرَّةَ، عَنْ أَشْيَاخِهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ صَلَّى أَرْبَعًا، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: عِبْتَ عَلَى عُثْمَانَ ثُمَّ صَلَّيْتُ أَرْبَعًا، قَالَ: «الْخِلَافُ شَرٌّ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1960

حضرت زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منیٰ میں چار رکعتیں اس لئے پڑھی تھیں کیونکہ انہوں نے حج کے اقامت کی نیت کرلی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یبیت بمکۃ لیالی منی؛جلد٢؛ص١٩٩؛حدیث نمبر؛١٩٦١)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ عُثْمَانَ إِنَّمَا صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعًا لِأَنَّهُ أَجْمَعَ عَلَى الْإِقَامَةِ بَعْدَ الْحَجِّ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1961

حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ چار رکعتیں اس لئے پڑھی تھیں کیونکہ انہوں نے منیٰ کو وطن بنا لیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یبیت بمکۃ لیالی منی؛جلد٢؛ص١٩٩؛حدیث نمبر؛١٩٦٢)

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: إِنَّ عُثْمَانَ، صَلَّى أَرْبَعًا لِأَنَّهُ اتَّخَذَهَا وَطَنًا.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1962

حضرت زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان نے طائف میں مکانات بنا لئے اور وہیں اقامت کا ارادہ کر لیا تو انہوں نے چار رکعتیں پڑھیں اس کے بعد لوگوں نے یہی طریقہ اختیار کر لیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یبیت بمکۃ لیالی منی؛جلد٢؛ص١٩٩؛حدیث نمبر؛١٩٦٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: لَمَّا اتَّخَذَ عُثْمَانُ الْأَمْوَالَ بِالطَّائِفِ وَأَرَادَ أَنْ يُقِيمَ بِهَا صَلَّى أَرْبَعًا، قَالَ: ثُمَّ أَخَذَ بِهِ الْأَئِمَّةُ بَعْدَهُ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1963

حضرت زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منیٰ میں پوری نماز اس لئے پڑھی تھی کہ اس سال بدوی لوگ بہت آئے تھے پس انہوں نے چار رکعتیں پڑھیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اصل میں اس نماز میں رکعتیں چار ہی ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب یبیت بمکۃ لیالی منی؛جلد٢؛ص١٩٩؛حدیث نمبر؛١٩٦٤)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، أَتَمَّ الصَّلَاةَ بِمِنًى مِنْ أَجْلِ الْأَعْرَابِ لِأَنَّهُمْ كَثُرُوا عَامَئِذٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ أَرْبَعًا لِيُعَلِّمَهُمْ أَنَّ الصَّلَاةَ أَرْبَعٌ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1964

حضرت حارثہ بن وہب الخزاعی جنکی والدہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں تھیں اور جن کے بطن سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے تھے۔وہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور وہاں بہت لوگ تھے پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو حجة الوداع میں دو رکعتیں پڑھائیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب القصر لاھل مکۃ؛جلد٢؛ص٢٠٠؛حدیث نمبر؛١٩٦٥)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي حَارِثَةُ بْنُ وَهْبٍ الْخُزَاعِيُّ، وَكَانَتْ أُمُّهُ تَحْتَ عُمَرَ فَوَلَدَتْ لَهُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى وَالنَّاسُ أَكْثَرُ مَا كَانُوا، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: حَارِثَةُ بْنُ خُزَاعَةَ: وَدَارُهُمْ بِمَكَّةَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1965

حضرت سلیمان بن عمرو بن الاحوص اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطن وادی سے رمی جمار کرتے دیکھا ہے(جمرہ عقبہ پر)اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار تھے اور ہر کنکری پر تکبیر کہتے تھے ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سایہ کئے ہوئے تھا میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا وہ فضل بن عباس ہیں تبھی لوگوں نے ہجوم کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگو ایک دوسرے کو ہلاک مت کرو(یعنی ہجوم کی وجہ سے ایک دوسرے کو کچل نہ ڈالو)اور جب تم کنکریاں مارو تو چھوٹی کنکریاں مارنا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٠؛حدیث نمبر؛١٩٦٦)

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، وَهُوَ رَاكِبٌ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ وَرَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ يَسْتُرُهُ، فَسَأَلْتُ عَنِ الرَّجُلِ، فَقَالُوا: الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَازْدَحَمَ النَّاسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَقْتُلْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا، وَإِذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ فَارْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1966

حضرت سلیمان بن عمرو بن الاحوص اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمرہ عقبہ کے پاس(اونٹ پر)سوار دیکھا ہے اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں انگلیوں کے بیچ میں کنکریاں تھیں پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کنکری پھینکی اور دوسرے لوگوں نے بھی پھینکی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٠؛حدیث نمبر؛١٩٦٧)

حَدَّثَنَا أَبُو ثَوْرٍ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ رَاكِبًا وَرَأَيْتُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ حَجَرًا فَرَمَى، وَرَمَى النَّاسُ ".

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1967

یزید بن ابی الزیاد سے بھی اسی طرح مروی ہے اس حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم(رمی جمار سے فراغت کے بعد جمرہ عقبہ پر)ٹھہرے نہیں رہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٠؛حدیث نمبر؛١٩٦٨)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، بِإِسْنَادِهِ فِي مِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ زَادَ، وَلَمْ يَقُمْ عِنْدَهَا

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1968

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نحر کے بعد تین دن تک رمی جمار کے لئے آتے تھے پیدل آتے اور پیدل واپس جاتے اور فرماتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٠؛حدیث نمبر؛١٩٦٩)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ -ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ «يَأْتِي الْجِمَارَ فِي الْأَيَّامِ الثَّلَاثَةِ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ مَاشِيًا ذَاهِبًا وَرَاجِعًا، وَيُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1969

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کو قربانی کے دن اپنی سواری پر بیٹھے ہوئے کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے :"تاکہ تم اپنا مناسک حج سیکھ سکو"۔ اور فرمایا:"مجھے معلوم نہیں شاید کہ میں اپنے اس حج کےبعد حج نہ کرسکوں"۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠١؛حدیث نمبر؛١٩٧٠)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ يَقُولُ: «لِتَأْخُذُوا مَنَاسِكَكُمْ، فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَحُجُّ بَعْدَ حَجَّتِي هَذِهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1970

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نحر کے دن چاشت کے وقت اور اس کے بعد(دوسرے دن)زوال آفتاب کے بعد اونٹنی پر سوار ہو کر رمی جمار کرتے دیکھا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠١؛حدیث نمبر؛١٩٧١)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى، فَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ فَبَعْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1971

حضرت وبرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کنکریاں کب ماروں؟انہوں نے کہا جب تیرا امام کنکریاں مار چکے تب تو کنکریاں مار پھر میں نے بھی ان کے سامنے مسئلہ پیش کیا(یعنی خود ان کے ذاتی عمل کے بارے میں دریافت کیا)انہوں نے کہا کہ ہم تو زوال آفتاب کے منتظر رہتے تھے جب آفتاب ڈھل جاتا تب کنکریاں مارتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠١؛حدیث نمبر؛١٩٧٢)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، مَتَى أَرْمِي الْجِمَارَ، قَالَ: «إِذَا رَمَى إِمَامُكَ فَارْمِ»، فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ الْمَسْأَلَةَ، فَقَالَ: «كُنَّا نَتَحَيَّنُ زَوَالَ الشَّمْسِ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ رَمَيْنَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1972

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے(عیدالاضحی کے)دن آخر میں فرض طواف ادا کیا جبکہ مکہ میں ظہر کی نماز پڑھی پھر منیٰ میں آکر تشریق کے دنوں میں وہاں ٹھہرتے آفتاب ڈھلنے پر جمرہ کو سات کنکریاں مارتے اور ہر کنکری پر تکبیر کہتے اور پہلے اور دوسرے جمرہ کے پاس دیر تک ٹھہرتے اور گریہ وزاری کے ساتھ دعا کرتے مگر تیسرے جمرہ کو کنکریاں مار کر نہیں ٹھہرتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠١؛حدیث نمبر؛١٩٧٣)

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَعْنَى قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ آخِرِ يَوْمِهِ حِينَ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مِنًى، فَمَكَثَ بِهَا لَيَالِيَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ يَرْمِي الْجَمْرَةَ، إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ كُلُّ جَمْرَةٍ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ، وَيَقِفُ عِنْدَ الْأُولَى، وَالثَّانِيَةِ فَيُطِيلُ الْقِيَامَ، وَيَتَضَرَّعُ، وَيَرْمِي الثَّالِثَةَ وَلَا يَقِفُ عِنْدَهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1973

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ جمرہ عقبہ کے پاس آئے تو خانہ کعبہ کو اپنے بائیں طرف کیا اور منیٰ کو داہنی طرف اور جمرہ پر سات کنکریاں ماری اس کے بعد کہا اسی طرح کنکریاں ماری تھیں اس ذات گرامی نے جس پر سورت بقرہ نازل ہوئی(یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠١؛حدیث نمبر؛١٩٧٤)

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: «لَمَّا انْتَهَى إِلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى، جَعَلَ الْبَيْتَ عَنْ يَسَارِهِ، وَمِنًى عَنْ يَمِينِهِ، وَرَمَى الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ»، وَقَالَ: «هَكَذَا رَمَى الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1974

حضرت عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ چرانے والوں کو رخصت دی رات کو منیٰ میں رہنے کی اور ان کو یوم النحر کو رمی کرنے کا حکم فرمایا پھر دوسرے اور تیسرے دن دو دن کے لئے(اور اگر منیٰ میں رہیں)تو چوتھے دن بھی رمی کریں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٢؛حدیث نمبر؛١٩٧٥)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «رَخَّصَ لِرِعَاءِ الْإِبِلِ فِي الْبَيْتُوتَةِ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ يَرْمُونَ الْغَدَ، وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ بِيَوْمَيْنِ وَيَرْمُونَ، يَوْمَ النَّفْرِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1975

حضرت عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ چرانے والوں کو رخصت دی کہ ایک دن وہ رمی کریں اور ایک دن چھوڑ دیں(اور پھر رمی کریں یعنی ایک دن چھوڑ کر رمی کریں)۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٢؛حدیث نمبر؛١٩٧٦)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَمُحَمَّدُ ابْنَيْ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِمَا، عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «رَخَّصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا يَوْمًا، وَيَدَعُوا يَوْمًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1976

حضرت ابومجلز سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے رمی جمار کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھ کنکریاں ماریں یا سات۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٢؛حدیث نمبر؛١٩٧٧)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ، يَقُولُ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْجِمَارِ، قَالَ: «مَا أَدْرِي أَرَمَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسِتٍّ أَوْ بِسَبْعٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1977

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جب کوئی جمرہ عقبہ کی رمی کر لے تو اس کے لئے سب چیزیں حلال ہو جائیں گی سوائے عورتوں کے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایایہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ حجاج نے نہ زہری کو دیکھا اور نہ ان سے کچھ سنا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی رمل الجمار؛جلد٢؛ص٢٠٢؛حدیث نمبر؛١٩٧٨)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَمَى أَحَدُكُمْ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفٌ الْحَجَّاجُ لَمْ يَرَ الزُّهْرِيَّ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1978

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ!سر منڈانے والوں پر رحم فرما صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی(رحم کی دعا فرمائیے)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ!سر منڈانے والوں پر رحم فرما صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بال کتروانے والوں پر بھی(رحم کی دعا فرمایئے تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ) اے اللہ!بال کتروانے والوں پر بھی رحم فرما۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٢؛حدیث نمبر؛١٩٧٩)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: «اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِينَ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1979

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع میں اپنا سر منڈایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٢؛حدیث نمبر؛١٩٨٠)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْإِسْكَنْدَرَانِيَّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «حَلَقَ رَأْسَهُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1980

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر کو جمرہ عقبہ کی رمی کی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ میں اپنی قیام گاہ پر واپس تشریف لائے اور قربانی کا جانور منگا کر اس کو ذبح فرمایا پھر سر مونڈنے والے کو بلایا اور داہنی طرف کا آدھا سر منڈا کر ایک دو بال وہاں پر موجود لوگوں میں تقسیم فرمائے پھر بائیں جانب سر منڈایا اور دریافت فرمایا کہ ابوطلحہ یہاں موجود ہیں؟پھر وہ سب بال ابوطلحہ کو مرحمت فرما دیئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٣؛حدیث نمبر؛١٩٨١)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مَنْزِلِهِ بِمِنًى فَدَعَا بِذِبْحٍ، فَذُبِحَ، ثُمَّ دَعَا بِالْحَلَّاقِ، فَأَخَذَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ فَحَلَقَهُ فَجَعَلَ يَقْسِمُ بَيْنَ مَنْ يَلِيهِ الشَّعْرَةَ وَالشَّعْرَتَيْنِ، ثُمَّ أَخَذَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْسَرِ فَحَلَقَهُ، ثُمَّ قَالَ: «هَا هُنَا أَبُو طَلْحَةَ» فَدَفَعَهُ إِلَى أَبِي طَلْحَةَ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1981

ہشام بن حسان سے اس سند سے بھی یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں اس طرح ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حلق(سر مونڈنے والے)سے فرمایا:میرے دائیں جانب سے شروع کرو اور اسے مونڈو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٣؛حدیث نمبر؛١٩٨٢)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ أَبُو نُعَيْمٍ الْحَلَبِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، الْمَعْنَى قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا قَالَ فِيهِ: قَالَ لِلْحَالِقِ: «ابْدَأْ بِشِقِّي الْأَيْمَنِ فَاحْلِقْهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1982

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منیٰ میں(حج کے متعلق)کچھ سوالات کئے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر سوال کے جواب میں فرمایا کچھ حرج نہیں ایک شخص نے سوال کیا کہ میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈادیا(تو اب میں کیا کروں؟)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قربانی کر اور کوئی مضائقہ نہیں(ایک دوسرے شخص نے سوال کیا کہ مجھے شام ہوگئی اور میں نے اب تک رمی نہیں کی پس اب میں کیا کروں؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رمی کرلے کوئی بات نہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٣؛حدیث نمبر؛١٩٨٣)

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسْأَلُ يَوْمَ مِنًى فَيَقُولُ: «لَا حَرَجَ» فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ: «اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ» قَالَ: إِنِّي أَمْسَيْتُ وَلَمْ أَرْمِ، قَالَ: «ارْمِ وَلَا حَرَجَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1983

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں پر حلق نہیں ہے ان پر صرف قصر ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٣؛حدیث نمبر؛١٩٨٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: بَلَغَنِي، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ عُثْمَانَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ حَلْقٌ، إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1984

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے(ایک دوسری سند کے ساتھ) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں پر حلق نہیں ہے ان پر صرف قصر ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحلق والتقصير؛جلد٢؛ص٢٠٣؛حدیث نمبر؛١٩٨٥)

حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الْبَغْدَادِيُّ، ثِقَةٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ عُثْمَانَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ الْحَلْقُ، إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1985

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج سے پہلے عمرہ کیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛ترجمہ؛عمرہ کا بیان؛جلد٢؛ص٢٠٣؛حدیث نمبر؛١٩٨٦)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، وَيَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: «اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1986

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں اللہ کی قسم!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ذی الحجہ میں صرف اس خیال سے عمرہ کرایا تھا کہ مشرکین کا خیال غلط ہو کیونکہ قریش کے لوگ اور وہ لوگ جو ان کے دین پر چلتے تھے یہ کہتے تھے کہ عمرہ کرنے والے کا عمرہ تبھی درست ہوگا جب اونٹ کے بال بڑھ جائیں اور اس کے پیٹ کا زخم اچھا ہو جائے اور ماہ صفر آجائے اور وہ عمرہ کرنا حرام سمجھتے تھے یہاں تک کہ ذی الحجہ اور محرم کا مہینہ گزر جائے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٤؛حدیث نمبر؛١٩٨٧)

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " وَاللَّهِ مَا أَعْمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ فِي ذِي الْحِجَّةِ إِلَّا لِيَقْطَعَ بِذَلِكَ أَمْرَ أَهْلِ الشِّرْكِ، فَإِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ قُرَيْشٍ وَمَنْ دَانَ دِينَهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ: إِذَا عَفَا الْوَبَرْ وَبَرَأَ الدَّبَرْ وَدَخَلَ صَفَرْ فَقَدْ، حَلَّتِ الْعُمْرَةُ لِمَنِ اعْتَمَرْ فَكَانُوا يُحَرِّمُونَ الْعُمْرَةَ حَتَّى يَنْسَلِخَ ذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1987

حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے مروان کے قاصد نے خبر دی جو کہ ام معقل کے پاس پیغام لے کر گیا تھا کہ ام معقل کا بیان ہے کہ ابومعقل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے روانہ ہوئے جب وہ(ابو معقل گھر میں) آئے تو ام معقل نے کہا کہ تمہیں معلوم ہے کہ مجھ پر حج لازم ہے پس وہ دونوں چلے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ام معقل نے کہا کہ یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ پر حج فرض ہے اور ابومعقل کے پاس ایک اونٹ ہے ابومعقل نے کہا یہ سچ کہتی ہے میں نے اس اونٹ کو اللہ کی راہ میں دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو وہ اونٹ ام معقل کو دیدے تاکہ وہ اس پر سوار ہو کر حج کرے ابومعقل نے وہ اونٹ ام معقل کو دیدیا ام معقل نے کہا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک بیمار اور بوڑھی عورت ہوں کوئی کام ایسا بتا دیجئے جو حج کا بدل بن جائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ماہ رمضان میں ایک عمرہ کرنا حج کا بدل ہو سکتا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٤؛حدیث نمبر؛١٩٨٨)

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنِي رَسُولُ مَرْوَانَ، الَّذِي أُرْسِلَ إِلَى أُمِّ مَعْقَلٍ، قَالَتْ: كَانَ أَبُو مَعْقَلٍ حَاجًّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَدِمَ، قَالَتْ أُمُّ مَعْقَلٍ: قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَلَيَّ حَجَّةً فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ حَتَّى دَخَلَا عَلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلَيَّ حَجَّةً وَإِنَّ لِأَبِي مَعْقَلٍ بَكْرًا، قَالَ أَبُو مَعْقَلٍ: صَدَقَتْ، جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْطِهَا فَلْتَحُجَّ عَلَيْهِ، فَإِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» فَأَعْطَاهَا الْبَكْرَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ كَبِرْتُ وَسَقِمْتُ فَهَلْ مِنْ عَمَلٍ يُجْزِئُ عَنِّي مِنْ حَجَّتِي، قَالَ: «عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُ حَجَّةً»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1988

یوسف بن عبداللہ بن سلام اپنی دادی ام معقل سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع کیا تو ہمارے پاس ایک اونٹ تھا مگر ابومعقل نے اس کو اللہ کے راستے میں دیدیا تھا ہم بیمار ہوئے اور ابومعقل اسی بیماری میں فوت ہوگئے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حج کو تشریف لے گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حج سے فارغ ہو کر آئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا اے ام معقل!تم ہمارے ساتھ حج کے لئے کیوں نہ گئیں؟میں نے عرض کیا میں نے تیاری کرلی تھی لیکن ابومعقل انتقال کر گئے نیز ہمارے پاس صرف ایک اونٹ تھا جس پر ہم حج کرتے مگر ابومعقل نے (مرتے وقت)وصیت کر دی کہ اس اونٹ کو اللہ کے راستہ میں دے دیا جائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو تُو اسی اونٹ پر حج کے لئے کیوں نہ نکلی کیونکہ حج بھی تو فی سبیل اللہ ہے خیر اب تو ہمارے ساتھ تیرا حج جاتا رہا پس تو رمضان میں عمرہ کر لے کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا(ثواب میں)حج کے برابر ہے ام معقل کہا کرتی تھیں کہ حج پھر حج ہے اور عمرہ عمرہ ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے حق میں یہ فرمایا تھا(کہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے)پتہ نہیں یہ حکم میرے لئے ہی خاص تھا یا(عام حکم تھا) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٤؛حدیث نمبر؛١٩٨٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عِيسَى بْنِ مَعْقَلِ بْنِ أُمِّ مَعْقَلٍ الْأَسَدِيِّ أَسَدِ خُزَيْمَةَ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ مَعْقَلٍ، قَالَتْ: لَمَّا حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ وَكَانَ لَنَا جَمَلٌ، فَجَعَلَهُ أَبُو مَعْقِلٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَصَابَنَا مَرَضٌ وَهَلَكَ أَبُو مَعْقِلٍ وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ حَجِّهِ جِئْتُهُ، فَقَالَ: «يَا أُمَّ مَعْقِلٍ مَا مَنَعَكِ أَنْ تَخْرُجِي مَعَنَا؟»، قَالَتْ: لَقَدْ تَهَيَّأْنَا فَهَلَكَ أَبُو مَعْقِلٍ وَكَانَ لَنَا جَمَلٌ هُوَ الَّذِي نَحُجُّ عَلَيْهِ فَأَوْصَى بِهِ أَبُو مَعْقِلٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَ: «فَهَلَّا خَرَجْتِ عَلَيْهِ، فَإِنَّ الْحَجَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَمَّا إِذْ فَاتَتْكِ هَذِهِ الْحَجَّةُ مَعَنَا فَاعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ فَإِنَّهَا كَحَجَّةٍ» فَكَانَتْ تَقُولُ: الْحَجُّ حَجَّةٌ، وَالْعُمْرَةُ عُمْرَةٌ، وَقَدْ قَالَ: هَذَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَدْرِي أَلِيَ خَاصَّةً

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1989

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا ایک عورت(ام معقل)نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کی اجازت دیدے اس نے کہا کہ میرے پاس کیا ہے جس پر سوار کرکے تجھے حج کراؤں؟ عورت بولی اپنے فلاں اونٹ پر شوہر نے کہا وہ اونٹ تو اللہ کے راستہ میں دینے کے لئے روکا ہوا ہے پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہا ہے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنا چاہتی ہے وہ مجھ سے کہتی ہے کہ میں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے بھیج دوں میں نے اس سے کہا میرے پاس کون سی سواری ہے جس پر تجھے حج کراؤں؟وہ بولی فلاں اونٹ پر میں نے کہا وہ تو اللہ کے راستہ میں دینے کی نیت سے روکا ہوا ہے یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو اس کو اس اونٹ پر حج کرا دیتا تو وہ بھی اللہ کے راستہ میں ہوتا نیز اس نے مجھ سے یہ بھی کہا ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کروں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر(ثواب میں)دوسری عبادت کونسی ہے؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو میرا سلام کہنا اور بتا دینا کہ رمضان کے مہینہ میں عمرہ کرنا(ثواب اور فضیلت میں)میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٥؛حدیث نمبر؛١٩٩٠)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ فَقَالَتْ: امْرَأَةٌ لِزَوْجِهَا أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَمَلِكَ، فَقَالَ: مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّكِ عَلَيْهِ، قَالَتْ: أَحِجَّنِي عَلَى جَمَلِكَ فُلَانٍ، قَالَ: ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي تَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ، وَإِنَّهَا سَأَلَتْنِي الْحَجَّ مَعَكَ، قَالَتْ: أَحِجَّنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا عِنْدِي مَا أُحِجُّكِ عَلَيْهِ، فَقَالَتْ أَحِجَّنِي عَلَى جَمَلِكَ فُلَانٍ، فَقُلْتُ: ذَاكَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ: «أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَحْجَجْتَهَا عَلَيْهِ كَانَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟» قَالَ: وَإِنَّهَا أَمَرَتْنِي أَنْ أَسْأَلَكَ مَا يَعْدِلُ حَجَّةً مَعَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَقْرِئْهَا السَّلَامَ وَرَحْمَةَ اللَّهِ وَبَرَكَاتِهِ، وَأَخْبِرْهَا أَنَّهَا تَعْدِلُ حَجَّةً مَعِي» - يَعْنِي عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ -

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1990

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو عمرے کئے ایک ذی قعدہ میں اور ایک شوال میں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٥؛حدیث نمبر؛١٩٩١)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اعْتَمَرَ عُمْرَتَيْنِ عُمْرَةً فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَعُمْرَةً فِي شَوَّالٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1991

حضرت مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ہیں؟انہوں نے کہا کہ دو عمرے پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ابن عمر یہ سمجھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین عمرے کئے ہیں سوا اس عمرہ کے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجة الوداع کے موقع پر حج کے ساتھ کیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٥؛حدیث نمبر؛١٩٩٢)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: مَرَّتَيْنِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ «اعْتَمَرَ ثَلَاثًا سِوَى الَّتِي قَرَنَهَا بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1992

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کئے ایک عمرہ حدیبہ کا دوسرا اگلے سال مصالحت کے بعد کا تیسرا جعرانہ اور چوتھا وہ عمرہ جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے ساتھ کیا تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٥؛حدیث نمبر؛١٩٩٣)

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، وَقُتَيْبَةُ، قَالَا: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عُمَرٍ: عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَة، وَالثَّانِيَةَ حِينَ تَوَاطَئُوا عَلَى عُمْرَةٍ مَنْ قَابِلٍ، وَالثَّالِثَةَ مِنَ الْجِعْرَانَةِ، وَالرَّابِعَةَ الَّتِي قَرَنَ مَعَ حَجَّتِهِ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1993

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کئے اور وہ سب ذی قعدہ میں تھے سوائے اس عمرہ کے جو حج کے ساتھ تھا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس کے بعد حدیث ہدبہ کے الفاظ مجھے اچھی طرح یاد ہیں جو میں نے ابوولید سے بھی سنے ہیں مگر مجھے ابوولید کے الفاظ ٹھیک سے یاد نہیں وہ زمن الحدیبہ تھے یا من الحدیبہ عمرہ حدیبہ اور عمرہ جعرانہ دونوں ذی قعدہ میں تھے جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذیقعدہ میں حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا تھا اور ایک عمرہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کے ساتھ تھا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٦؛حدیث نمبر؛١٩٩٤)

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ كُلَّهُنَّ فِي ذِي الْقِعْدَةِ إِلَّا الَّتِي مَعَ حَجَّتِهِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: أَتْقَنْتُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ هُدْبَةَ وَسَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَلَمْ أَضْبِطْهُ عُمْرَةً زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ أَوْ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَعُمْرَةً مِنَ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقِعْدَةِ، وَعُمْرَةً مَعَ حَجَّتِهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1994

حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے کہا اے عبدالرحمن!اپنی بہن عائشہ کو اپنے ساتھ بٹھا کر لے جا اور ان کو تنعیم سے عمرہ کرا لا جب تو پہاڑ سے چڑھ کر تنعیم میں اترے تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہنا کہ احرام باندھ لے کیونکہ یہ عمرہ قبول ہوگا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المھلۃ بالعمرۃ تحیض فیدرکھا الحج فتنقض عمر تھا وتھل بالحج ھل تقضی عمرتھا؛جلد٢؛ص٢٠٦؛حدیث نمبر؛١٩٩٥)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ: «يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَرْدِفْ أُخْتَكَ عَائِشَةَ فَأَعْمِرْهَا مِنَ التَّنْعِيمِ فَإِذَا هَبَطْتَ بِهَا مِنَ الأَكَمَةِ فَلْتُحْرِمْ فَإِنَّهَا عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1995

حضرت محرش کعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جعرانہ میں آئے تو مسجد میں تشریف لے گئے اور وہاں نماز پڑھی جو اللہ نے چاہا پھر احرام باندھا اور اپنے اونٹ پر سوار ہو کر بطن سرف کی طرف رخ کر لیا یہاں تک کہ مدینہ کے راستہ پر آگئے پھر صبح مکہ میں جا کر آئے جیسے کوئی رات میں مکہ میں رہا ہو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المھلۃ بالعمرۃ تحیض فیدرکھا الحج فتنقض عمر تھا وتھل بالحج ھل تقضی عمرتھا؛جلد٢؛ص٢٠٦؛حدیث نمبر؛١٩٩٦)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسِيدٍ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ، قَالَ: «دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِعْرَانَةِ فَجَاءَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَرَكَعَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَحْرَمَ، ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى رَاحِلَتِهِ فَاسْتَقْبَلَ بَطْنَ سَرِفَ حَتَّى لَقِيَ طَرِيقَ الْمَدِينَةِ فَأَصْبَحَ بِمَكَّةَ كَبَائِتٍ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1996

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ قضاء میں(یعنی اس کی ادائیگی کے بعد مکہ میں)تین دن قیام فرمایا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب المقام فی العمرۃ؛جلد٢؛ص٢٠٦؛حدیث نمبر؛١٩٩٧)

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ-، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، وَعَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَقَامَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ ثَلَاثًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1997

ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نحر کے دن طواف افاضہ کیا پھر منیٰ جا کر ظہر کی نماز پڑھی(یعنی مکہ سے منیٰ )واپسی میں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الافاضۃ فی الحج؛جلد٢؛ص٢٠٧؛حدیث نمبر؛١٩٩٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى يَعْنِي رَاجِعًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1998

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ یوم النحر کی شام(کے بعد آنے والی)رات وہی تھی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس رہتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اتنے میں وہب بن زمعہ اور ان کے ساتھ ایک اور شخص ابوامیہ کی نسل میں سے کرتا پہنے ہوئے آئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہب سے پوچھا اے ابوعبداللہ!تم طواف اضافہ کر چکے ہو؟انہوں نے کہا نہیں یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واللہ (ابھی طواف نہیں کیا)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنی قمیض اتار ڈالو انہوں نے اپنی قمیض اتار ڈالی اور ان کے ساتھی نے بھی اتار ڈالی پھر دریافت کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیوں فرمایا؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ وہ دن ہے جب تم اس میں کنکریاں مار چکو تو تم پر وہ سب چیزیں حلال ہو جائیں گی جو احرام کی حالت میں حرام تھیں سوائے عورتوں کے پس اگر تم نے طواف سے پہلے شام(رات)کی(یعنی رات سے پہلے طواف نہ کیا)تو تمہارا احرام باقی رہے گا جیسا کہ کنکریاں مارنے سے قبل تھا یہاں تک کہ تم طواف کر لو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الافاضۃ فی الحج؛جلد٢؛ص٢٠٧؛حدیث نمبر؛١٩٩٩)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أُمِّهِ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، يُحَدِّثَانِهِ جَمِيعًا ذَاكَ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَتْ لَيْلَتِي الَّتِي يَصِيرُ إِلَيَّ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَاءَ يَوْمِ النَّحْرِ فَصَارَ إِلَيَّ وَدَخَلَ عَلَيَّ وَهْبُ بْنُ زَمْعَةَ وَمَعَهُ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي أُمَيَّةَ مُتَقَمِّصَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَهْبٍ: «هَلْ أَفَضْتَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟» قَالَ: لَا وَاللَّهِ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْزِعْ عَنْكَ الْقَمِيصَ» قَالَ: فَنَزَعَهُ مِنْ رَأْسِهِ وَنَزَعَ صَاحِبُهُ قَمِيصَهُ مِنْ رَأْسِهِ، ثُمَّ قَالَ: وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِنَّ هَذَا يَوْمٌ رُخِّصَ لَكُمْ إِذَا أَنْتُمْ رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ أَنْ تَحِلُّوا» - يَعْنِي مِنْ كُلِّ مَا حُرِمْتُمْ مِنْهُ إِلَّا النِّسَاءَ -، «فَإِذَا أَمْسَيْتُمْ قَبْلَ أَنْ تَطُوفُوا هَذَا الْبَيْتَ صِرْتُمْ حُرُمًا كَهَيْئَتِكُمْ قَبْلَ أَنْ تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطُوفُوا بِهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 1999

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن طواف میں تاخیر کی رات ہونے تک۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الافاضۃ فی الحج؛جلد٢؛ص٢٠٧؛حدیث نمبر؛٢٠٠٠)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَخَّرَ طَوَافَ يَوْمِ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2000

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف اضافہ کے ساتھ پھیروں میں رمل نہیں کیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الافاضۃ فی الحج؛جلد٢؛ص٢٠٧؛حدیث نمبر؛٢٠٠١)

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَمْ يَرْمُلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2001

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ(ارکان حج کی تکمیل کے بعد)مکہ سے ہر طرف سے نکل جاتے تھے(طواف وداع نہیں کرتے تھے) پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص مکہ سے نہ جائے مگر آخری طواف(طواف وداع) کرکے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الوداع؛جلد٢؛ص٢٠٧؛حدیث نمبر؛٢٠٠٢)

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2002

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ذکر کیا تو کہا گیا کہ ان کو حیض آگیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شاید وہ ہمیں روکنے والی ہے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ طواف افاضہ کر چکی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تب پھر کوئی بات نہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحائض تخرج بعد الافاضۃ؛جلد٢؛ص٢٠٨؛حدیث نمبر؛٢٠٠٣)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ، فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ، فَقَالَ: «فَلَا إِذًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2003

حضرت حارث بن عبدالرحمن بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں میں حضرت عمر کے پاس آیا اور ان سے اس عورت کے متعلق مسئلہ دریافت کیا جس نے یوم النحر میں طواف افاضہ کیا(مگر طواف وداع نہیں کیا)اور اس کو حیض آگیا انہوں نے کہا طواف وداع تک انتظار کرے(ولید بن عبدالرحمن)کہتے ہیں کہ اس پر حارث نے کہا(میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی یہی مسئلہ دریافت کیا تھا)اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی مجھے یہی مسئلہ بتایا تھا(یہ سن کر)حضرت عمر نے کہا تیرے ہاتھ گریں تو نے مجھ سے وہ مسئلہ پوچھا جو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھ چکا تھا تاکہ(لا علمی کی بنا پر)میں اس سے مختلف مسئلہ بیان کردوں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الحائض تخرج بعد الافاضۃ؛جلد٢؛ص٢٠٨؛حدیث نمبر؛٢٠٠٤)

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ تَحِيضُ، قَالَ: «لِيَكُنْ آخِرُ عَهْدِهَا بِالْبَيْتِ» قَالَ: فَقَالَ الْحَارِثُ: كَذَلِكَ أَفْتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: أَرِبْتَ عَنْ يَدَيْكَ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ سَأَلْتَ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِكَيْ مَا أُخَالِفَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2004

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے تنعیم سے عمرے کا احرام باندھا پس میں مکہ میں گیا اور عمرہ ادا کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابطح میں میرا انتظار کرتے رہے جب میں فارغ ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو روانگی کا حکم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود مکہ میں تشریف لائے اور طواف وداع کیا اس کے بعد (مدینہ کے لئے)روانہ ہوئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب طواف الوداع؛جلد٢؛ص٢٠٨؛حدیث نمبر؛٢٠٠٥)

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «أَحْرَمْتُ مِنَ التَّنْعِيمِ بِعُمْرَةٍ فَدَخَلْتُ فَقَضَيْتُ عُمْرَتِي وَانْتَظَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ حَتَّى فَرَغْتُ، وَأَمَرَ النَّاسَ بِالرَّحِيلِ»، قَالَتْ: «وَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَطَافَ بِهِ ثُمَّ خَرَجَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2005

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ(حج کے لئے) نکلی جب(منیٰ سے واپسی کے بعد)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محصب میں اترے تو(عمرہ سے فارغ ہو کر)میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب لوگوں کو روانگی کا حکم فرمایا پس سب لوگ روانہ ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے خانہ کعبہ کی طرف تشریف لے گئے اور(مدینہ روانگی سے پہلے)طواف وداع کیا پھر نکلے اور مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب طواف الوداع؛جلد٢؛ص٢٠٩؛حدیث نمبر؛٢٠٠٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ، حَدَّثَنَا أَفْلَحُ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «خَرَجْتُ مَعَهُ تَعْنِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّفْرِ الْآخِرِ فَنَزَلَ الْمُحَصَّبَ»، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنُ بَشَّارٍ قِصَّةَ بَعْثِهَا إِلَى التَّنْعِيمِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَتْ: " ثُمَّ جِئْتُهُ بِسَحَرٍ فَأَذَّنَ فِي أَصْحَابِهِ بِالرَّحِيلِ فَارْتَحَلَ فَمَرَّ بِالْبَيْتِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَطَافَ بِهِ حِينَ خَرَجَ، ثُمَّ انْصَرَفَ مُتَوَجِّهًا إِلَى الْمَدِينَةِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2006

حضرت عبدالرحمن بن طارق اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب یعلی کے مکان سے آگے بڑھتے تو کعبہ کی طرف منہ کر کے دعا کرتے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب طواف الوداع؛جلد٢؛ص٢٠٩؛حدیث نمبر؛٢٠٠٧)

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ طَارِقٍ، أَخْبَرَهُ عَنْ أُمِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «إِذَا جَازَ مَكَانًا مِنْ دَارِ يَعْلَى نَسِيَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ فَدَعَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2007

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محصب میں محض اس لئے اترے تھے تاکہ لوگوں کو(مدینہ کی طرف)نکلنے میں آسانی ہو یہاں اترنا سنت نہیں ہے جس کا جی چاہے اترے اور جس کا جی چاہے نہ اترے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التحصیب؛جلد٢؛ص٢٠٩؛حدیث نمبر؛٢٠٠٨)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «إِنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُحَصَّبَ لِيَكُونَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ، وَلَيْسَ بِسُنَّةٍ فَمَنْ شَاءَ نَزَلَهُ، وَمَنْ شَاءَ لَمْ يَنْزِلْهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2008

حضرت سلیمان بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محصب میں اترنے کا حکم نہیں فرمایا تھا بلکہ میں نے (اتفاق سے)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خیمہ وہاں لگایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں اترگئے مسدد کہتے ہیں کہ ابورافع حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان کے محافظ تھے عثمان نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ابطح میں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التحصیب؛جلد٢؛ص٢٠٩؛حدیث نمبر؛٢٠٠٩)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو رَافِعٍ: «لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنْزِلَهُ وَلَكِنْ ضَرَبْتُ قُبَّتَهُ، فَنَزَلَهُ». قَالَ مُسَدَّدٌ: وَكَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ عُثْمَانُ: يَعْنِي فِي الْأَبْطَحِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2009

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے پوچھا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کل حج میں کہاں اتریں گے؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا عقیل نے ہمارے لئے مکہ میں کوئی گھر چھوڑا ہے؟پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں پر قریش نے کفر پر عہد لیا تھا یعنی محصب میں یہاں بنی کنانہ نے بنو ہاشم کے متعلق عہد لیا تھا کہ ہم ان سے شادی بیاہ نہ کریں گے ان کو پناہ نہ دیں گے اور ان سے کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں گے۔امام زہری نے کہا کہ خیف وادی کا نام ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التحصیب؛جلد٢؛ص٢١٠؛حدیث نمبر؛٢٠١٠)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا؟ فِي حَجَّتِهِ، قَالَ، «هَلْ تَرَكَ لَنَا عَقِيْلٌ مَنْزِلًا»، ثُمَّ قَالَ: «نَحْنُ نَازِلُونَ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ حَيْثُ قَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْكُفْرِ» - يَعْنِي الْمُحَصَّبَ -، وَذَلِكَ أَنْ بَنِي كِنَانَةَ حَالَفَتْ قُرَيْشًا عَلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنْ لَا يُنَاكِحُوهُمْ، وَلَا يُبَايِعُوهُمْ، وَلَا يُؤْوُوهُمْ. قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَالْخَيْفُ: الْوَادِي.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2010

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ سے چلنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کل ہم وہاں اتریں گے پھر ویسا ہی بیان کیا جیسا کہ اوپر حدیث میں گذرا لیکن اس روایت میں نہ تو اول حدیث کے الفاظ ہیں اور نہ وادی خیف کا ذکر ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التحصیب؛جلد٢؛ص٢١٠؛حدیث نمبر؛٢٠١١)

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حِينَ أَرَادَ أَنْ يَنْفِرَ مِنْ مِنًى «نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا» فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَهُ وَلَا ذَكَرَ الْخَيْفَ الْوَادِي

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2011

حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر بطحاء(محصب)میں نیند کی ایک جھپکی لے لیتے تھے پھر مکہ میں جاتے اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التحصیب؛جلد٢؛ص٢١٠؛حدیث نمبر؛٢٠١٢)

حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ «يَهْجَعُ هَجْعَةً بِالْبَطْحَاءِ، ثُمَّ يَدْخُلُ مَكَّةَ وَيَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2012

حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر عصر مغرب اور عشاء کی نماز بطحاء(محصب)میں پڑھی پھر نیند کا ایک جھپکا لیا اس کے بعد مکہ میں داخل ہوئے(نافع کہتے ہیں کہ)ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب التحصیب؛جلد٢؛ص٢١٠؛حدیث نمبر؛٢٠١٣)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَأَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْبَطْحَاءِ، ثُمَّ هَجَعَ بِهَا هَجْعَةً، ثُمَّ دَخَلَ مَكَّةَ». وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2013

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجة الوداع میں منیٰ میں کھڑے ہوئے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے(حج کے مسائل) پوچھنے لگے پس ایک شخص آیا اور بولا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے بھول کر قربانی سے پہلے سر منڈا لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں تو قربانی کر ایک دوسرا شخص آیا اس نے کہا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے بھول سے رمی سے پہلے قربانی کرلی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی بات نہیں تو رمی کر راوی کہتے ہیں کہ اس دن ارکان کی تقدیم وتاخیر کے متعلق جتنے بھی سوال کئے گئے(سب کے جواب میں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں اب کر لے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فیمن قدم شيئا قبل شيئا فی حجہ؛جلد٢؛ص٢١١؛حدیث نمبر؛٢٠١٤)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِمِنًى يَسْأَلُونَهُ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَشْعُرْ فَحَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ» وَجَاءَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَشْعُرْ فَنَحَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ، قَالَ «ارْمِ وَلَا حَرَجَ» قَالَ: فَمَا سُئِلَ يَوْمَئِذٍ عَنْ شَيْءٍ قُدِّمَ أَوْ أُخِّرَ إِلَّا، قَالَ: «اصْنَعْ وَلَا حَرَجَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2014

حضرت اسامہ بن شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے نکلا لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تھے اور(حج کے متعلق)سوال کرتے تھے پس ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے طواف سے پہلے سعی کرلی(کوئی کہتا ہے کہ)میں نے فلاں کام پہلے کر لیا یا بعد میں کیا(سب کے جواب میں)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی فرماتے رہے کوئی حرج نہیں حرج کی بات تو یہ ہے کہ کوئی شخص کسی مسلمان کی عزت یا جان کو ظلماً برباد کر دے جس نے ایسا کیا وہ حرج(گناہ)میں مبتلاء ہو گیا اور برباد ہوا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فیمن قدم شيئا قبل شيئا فی حجہ؛جلد٢؛ص٢١١؛حدیث نمبر؛٢٠١٥)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجًّا فَكَانَ النَّاسُ يَأْتُونَهُ، فَمَنْ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَعَيْتُ قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ أَوْ قَدَّمْتُ شَيْئًا أَوْ أَخَّرْتُ شَيْئًا فَكَانَ يَقُولُ: «لَا حَرَجَ لَا حَرَجَ، إِلَّا عَلَى رَجُلٍ اقْتَرَضَ عِرْضَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ وَهُوَ ظَالِمٌ، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2015

حضرت مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں بنی سہم کے پاس نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گذر رہے تھے اور درمیان میں کوئی سترہ نہ تھا سفیان نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور کعبہ کے درمیان کوئی سترہ نہ تھا سفیان نے کہا کہ ابن جریج نے ہم کو اس کی خبر دی کہ بیان کیا ہم سے کثیر نے اپنے والد کے واسطہ سے پس میں نے کثیر سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ میں نے اپنے والد سے نہیں سنا بلکہ اپنے اہل خانہ میں سے کسی سے اپنے دادا کے واسطہ سے سنا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی مکۃ؛جلد٢؛ص٢١١؛حدیث نمبر؛٢٠١٦)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وِدَاعَةَ، عَنْ بَعْضِ أَهْلِهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُصَلِّي مِمَّا يَلِي بَابَ بَنِي سَهْمٍ وَالنَّاسُ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا سُتْرَةٌ». قَالَ سُفْيَانُ: لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَةِ سُتْرَةٌ. قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا كُثَيْرٌ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: لَيْسَ مِنْ أَبِي سَمِعْتُهُ وَلَكِنْ مِنْ بَعْضِ أَهْلِي عَنْ جَدِّي

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2016

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں مکہ فتح کرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے درمیان(تقریر کے لئے)کھڑے ہوئے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی اس کے بعد فرمایا اللہ تعالیٰ نے اصحاب فیل کو تو مکہ(پر قبضہ کرنے)سے روک دیا تھا مگر اس نے اپنے رسول اور اہل ایمان کو اس پر قبضہ دلا دیا ہے اور میرے لئے(یہاں) کچھ دیر کے لئے(قتال کرنا)حلال ہوا اس کے بعد قیامت تک کے لئے حرام ہوا اب نہ اس کا درخت کاٹا جائے اور نہ یہاں کا جانور شکار کے لئے اڑایا جائے اور نہ ہی یہاں کی گری پڑی چیز کسی کے لئے حلال ہے سوائے اس کے جو اس کا ڈھونڈنے والا ہو اتنے میں حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوئے(یا یہ کہا کہ) حضرت عباس رضی اللہ نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذخر (اذخر ایک گھاس کا نام ہے یعنی اس کے کاٹنے کی اجازت چاہی)کیونکہ وہ ہماری قبروں اور گھروں کی ضرورت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سوائے اذخر کے(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے کاٹنے کی اجازت مرحمت فرمادی)۔ إمام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا اس حدیث میں ابن المصفی نے ولید کے واسطہ سے یہ زیادتی نقل کی ہے کہ پس یمن کا ایک شخص ابو شاہ کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے لئے لکھ دیجئے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابوشاہ کو لکھ کر دیدو(ولید کہتے ہیں کہ)میں نے حضرت اوزاعی سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد ابوشاہ کو لکھ کر دیدو کس چیز کی طرف اشارہ ہے؟حضرت اوزاعی نے فرمایا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس تقریر کی طرف اشارہ ہے جو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب تحریم حرم مکۃ؛جلد٢؛ص٢١٢؛حدیث نمبر؛٢٠١٧)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ، ثُمَّ هِيَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ: لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلَا تَحِلُّ لُقْطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ "، فَقَالَ عَبَّاسٌ: - أَوْ قَالَ: - قَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا الْإِذْخِرَ فَإِنَّهُ لِقُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِلَّا الْإِذْخِرَ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَزَادَنَا فِيهِ ابْنُ الْمُصَفَّى، عَنِ الْوَلِيدِ فَقَامَ أَبُو شَاهٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْتُبُوا لِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ». قُلْتُ لِلْأَوْزَاعِيِّ مَا قَوْلُهُ: «اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ؟» قَالَ: هَذِهِ الْخُطْبَةُ الَّتِي سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2017

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی یہی واقعہ(تحریم مکہ)میں اسی طرح روایت ہے اور(یہ اضافہ ہے)"لَا يُخْتَلَی خَلَاهَا"۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب تحریم حرم مکۃ؛جلد٢؛ص٢١٢؛حدیث نمبر؛٢٠١٨)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: «وَلَا يُخْتَلَى خَلَاهَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2018

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم منیٰ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک گھر(یا یہ کہ ایک عمارت)بنا دیں جو دھوپ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچاؤ کرے؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں منیٰ تو اس کے لئے ہے جو پہلے وہاں پہنچ جائے (یعنی ارض حرم وقف ہے یہ کسی کی ملکیت نہیں ہو سکتی) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب تحریم حرم مکۃ؛جلد٢؛ص٢١٢؛حدیث نمبر؛٢٠١٩)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَبْنِي لَكَ بِمِنًى بَيْتًا أَوْ بِنَاءً يُظِلُّكَ مِنَ الشَّمْسِ؟، فَقَالَ: «لَا، إِنَّمَا هُوَ مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ إِلَيْهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2019

حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حرم میں غلہ کا روکنا بے دینی اور ظلم ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب تحریم حرم مکۃ؛جلد٢؛ص٢١٢؛حدیث نمبر؛٢٠٢٠)

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ، أَخْبَرَنِي عِمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ بَاذَانَ، قَالَ: أَتَيْتُ يَعْلَى بْنَ أُمَيَّةَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «احْتِكَارُ الطَّعَامِ فِي الْحَرَمِ إِلْحَادٌ فِيهِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2020

حضرت بکر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا کہ کیا حال ہے اس گھر کے لوگوں کا(تمہارے گھر کے لوگوں کا؟)کہ یہ نبیذ(کھجور کا شربت)پلاتے ہیں جبکہ ان کے چچا کے بیٹے(قریش)دودھ شہد ستو پلاتے ہیں۔ یہ لوگ بخیل ہیں یا نادار؟ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا نہ ہم بخیل ہیں نہ نادار(بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اونٹ پر سوار ہو کر ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے(آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم)اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیٹھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پینے کے لئے کوئی چیز طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے نبیذ پیش کی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے پیا اور جو باقی بچا وہ اسامہ کو دیا پس انہوں نے وہ پی لیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کام تم نے بہت اچھا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہنا یہ ہے وہ وجہ جسکی بنا پر ہم ایسا کرتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ہم اس چیز کو بدل لیں جسکی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تحسین فرمائی تھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی نبیذ السقایۃ؛جلد٢؛ص٢١٣؛حدیث نمبر؛٢٠٢١)

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا بَالُ أَهْلِ هَذَا الْبَيْتِ يَسْقُونَ النَّبِيذَ، وَبَنُو عَمِّهِمْ يَسْقُونَ اللَّبَنَ وَالْعَسَلَ وَالسَّوِيقَ أَبُخْلٌ بِهِمْ أَمْ حَاجَةٌ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا بِنَا مِنْ بُخْلٍ وَلَا بِنَا مِنْ حَاجَةٍ، وَلَكِنْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَخَلْفَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَدَفَعَ فَضْلَهُ إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحْسَنْتُمْ وَأَجْمَلْتُمْ، كَذَلِكَ فَافْعَلُوا» فَنَحْنُ هَكَذَا لَا نُرِيدُ أَنْ نُغَيِّرَ مَا قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2021

حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ کیا تم نے(مہاجرین کے لئے)مکہ میں رہنے کے متعلق سنا ہے؟انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن الحفرمی نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مہاجرین سے فرما رہے تھے کہ ارکان حج سے فراغت کے بعد(مکہ میں)رہنے کے لئے تین دن ہیں(تا کہ وہ اپنی ضروریات پوری کر لیں)۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الاقامۃ بمکۃ؛جلد٢؛ص٢١٣؛حدیث نمبر؛٢٠٢٢)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، هَلْ سَمِعْتَ فِي الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ شَيْئًا قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ الْحَضْرَمِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلْمُهَاجِرِينَ: «إِقَامَةٌ بَعْدَ الصَّدْرِ ثَلَاثًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2022

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ(جب مکہ فتح ہوا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے اندر داخل ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسامہ بن زید عثمان بن طلحہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہم تھے انہوں نے اندر سے دروازہ بند کر لیا (تا کہ ہجوم اندر داخل نہ ہو) اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں (تھوڑی دیر) رہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ باہر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ستون کو اپنے بائیں جانب رکھا اور دو کو داہنی طرف اور تین ستون آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت پر تھے ان دنوں بیت اللہ چھ ستونوں پر قائم تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ فی الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٣؛حدیث نمبر؛٢٠٢٣)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، وَبِلَالٌ، فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ فَمَكَثَ فِيهَا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَسَأَلْتُ بِلَالًا، حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «جَعَلَ عَمُودًا عَنْ -يَسَارِهِ، وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ، ثُمَّ صَلَّى».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2023

مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی مروی ہے مگر اس میں ستونوں کا ذکر نہیں ہے اس میں ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان تین ہاتھ کا فاصلہ تھا(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ سے تین ہاتھ پیچھے ہٹ کر نماز پڑھی) (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ فی الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٤؛حدیث نمبر؛٢٠٢٤)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَذْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ، بِهَذَا الْحَدِيثِ لَمْ يَذْكُرِ السَّوَارِيَ قَالَ: ثُمَّ صَلَّى وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ثَلَاثَةُ أَذْرُعٍ.

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2024

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث قعنبی(کی پہلی حدیث)کے ہم معنی روایت کرتے ہیں اس میں ہے کہ میں حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ پوچھنا بھول گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی رکعت نماز پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ فی الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٤؛حدیث نمبر؛٢٠٢٥)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَى حَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ، قَالَ: وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى؟

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2025

حضرت عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے اندر گئے تو کیا کیا؟انہوں نے فرمایا دو رکعتیں پڑھیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ فی الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٤؛حدیث نمبر؛٢٠٢٦)

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ؟ قَالَ: «صَلَّى رَكْعَتَيْنِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2026

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ میں آئے (فتح مکہ کے موقع پر) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر جانے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کے اندر بت رکھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا تو ان کو نکال دیا گیا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ان میں ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی تصویریں بھی نکلیں ان دونوں تصویریوں کے ہاتھوں میں پانسے تھے(یہ دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان پر اللہ کی مار ہو واللہ ان کو خوب معلوم ہے کہ ان مقدس ہستیوں نے کبھی پانسے نہیں ڈالے تھے ابن عباس کہتے ہیں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے اور اس کے کونوں میں تکبیر کہی پھر وہاں سے نکل آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں نماز نہیں پڑھی۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ فی الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٤؛حدیث نمبر؛٢٠٢٧)

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْبَيْتَ وَفِيهِ الْآلِهَةُ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُخْرِجَتْ، قَالَ: فَأُخْرِجَ صُورَةُ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَفِي أَيْدِيهِمَا الْأَزْلَامُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَاتَلَهُمُ اللَّهُ وَاللَّهِ، لَقَدْ عَلِمُوا مَا اسْتَقْسَمَا بِهَا قَطُّ»، قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَكَبَّرَ فِي نَوَاحِيهِ وَفِي زَوَايَاهُ، ثُمَّ خَرَجَ وَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2027

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں خانہ کعبہ کے اندر جا کر نماز پڑھنا چاہتی تھی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر حطیم میں داخل کر دیا اور فرمایا جب تو کعبہ کے اندر جانا چاہے تو حطیم میں نماز پڑھ لے کیونکہ وہ خانہ کعبہ کا ہی ایک حصہ ہے پس تیری قوم(قریش) نے کوتاہی کی جب انہوں نے خانہ کعبہ کی تعمیر کی اور اس کو کعبہ سے خارج کر دیا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب الصلاۃ فی الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٤؛حدیث نمبر؛٢٠٢٨)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ فَأُصَلِّيَ فِيهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي فِي الْحِجْرِ فَقَالَ: «صَلِّي فِي الْحِجْرِ إِذَا أَرَدْتِ دُخُولَ الْبَيْتِ، فَإِنَّمَا هُوَ قَطْعَةٌ مِنَ الْبَيْتِ، فَإِنَّ قَوْمَكِ اقْتَصَرُوا حِينَ بَنَوْا الْكَعْبَةَ فَأَخْرَجُوهُ مِنَ الْبَيْتِ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2028

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ(ایک مرتبہ)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گئے اس حال میں کہ وہ خوش تھے لیکن جب لوٹ کر آئے تو افسردہ تھے(میں نے اس کا سبب دریافت کیا تو فرمایا)میں کعبہ میں گیا اگر یہ بات میں پہلے جانتا جو بعد میں معلوم ہوئی کہ کعبہ کے اندر جانے میں دشواری ہوگی تو میں نہ جاتا مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں میری امت کو تکلیف نہ ہو۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی دخول الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٤؛حدیث نمبر؛٢٠٢٩)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا وَهُوَ مَسْرُورٌ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيَّ وَهُوَ كَئِيبٌ، فَقَالَ: «إِنِّي دَخَلْتُ الْكَعْبَةَ وَلَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي، مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا دَخَلْتُهَا إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَكُونَ قَدْ شَقَقْتُ عَلَى أُمَّتِي»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2029

حضرت اسلمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عثمان(بن طلحہ حجبی)سے پوچھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تم کو بلایا تو تم سے کیا کہا تھا؟انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے کہا کہ میں تم سے یہ کہنا بھول گیا کہ(مینڈھے کے)سینگ چھپادو کیونکہ خانہ کعبہ میں کسی ایسی چیز کی موجودگی مناسب نہیں ہے جو نمازی کے دھیان کو ہٹائے ابن السرح کہتے ہیں کہ میرے ماموں کا نام مسافع بن شیبہ ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی دخول الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٥؛حدیث نمبر؛٢٠٣٠)

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ، حَدَّثَنِي خَالِي، عَنْ أُمِّي صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ الَأسْلَمِيَّةَ، تَقُولُ: قُلْتُ لِعُثْمَانَ: مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَعَاكَ؟ قَالَ: قَالَ: «إِنِّي نَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَ الْقَرْنَيْنِ فَإِنَّهُ لَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ». قَالَ ابْنُ السَّرْحِ: خَالِي مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2030

حضرت شیبہ بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جہاں تم بیٹھے ہو اس جگہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیٹھے ہوئے تھے کہنے لگے جب تک خانہ کعبہ کا مدفون مال تقسیم نہیں کر دوں گا نہیں نکلوں گا میں نے پھر کہا آپ ایسا نہیں کریں گے فرمایا وہ کیوں؟میں نے کہا اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس مال کے مقام کو دیکھا تھا اور ان دونوں حضرات کو مال کی آپ سے زیادہ ضرورت تھی مگر اس کے باوجود انہوں نے اس کو نہیں نکالا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر باہر نکل آئے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی مال الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٥؛حدیث نمبر؛٢٠٣١)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ شَيْبَةَ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ، قَالَ: قَعَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَقْعَدِكَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ، فَقَالَ: لَا أَخْرُجُ حَتَّى أَقْسِمَ مَالَ الْكَعْبَةِ قَالَ: قُلْتُ: مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ، قَالَ: بَلَى، لَأَفْعَلَنَّ قَالَ: قُلْتُ: مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ، قَالَ: لِمَ؟، قُلْتُ: «لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَى مَكَانَهُ وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَهُمَا أَحْوَجُ مِنْكَ إِلَى الْمَالِ فَلَمْ يُخْرِجَاهُ» فَقَامَ فَخَرَجَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2031

حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لیہ سے آئے(لیہ ایک مقام کا نام ہے)جب بیری کے درخت کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے مقابل قرن اسود کے کنارے پر کھڑے ہوئے(قرن اسود ایک پہاڑی کا نام ہے)اور نخب(ایک جگہ کا نام)کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہر گئے اور سب لوگ بھی ٹھہر گئے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وجّ(ایک مقام کا نام ہے)کا شکار اور اس کے درخت حرام ہیں جو اللہ کے لئے حرام کئے گئے ہیں یہ واقعہ طائف جانے سے پہلے کا ہے بلکہ ثقیف کے محاصرہ سے بھی پہلے کا ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی مال الکعبۃ؛جلد٢؛ص٢١٥؛حدیث نمبر؛٢٠٣٢)

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِنْسَانٍ الطَّائِفِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: لَمَّا أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لِيَّةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا عِنْدَ السِّدْرَةِ وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرَفِ الْقَرْنِ الْأَسْوَدِ حَذْوَهَا، فَاسْتَقْبَلَ نَخِبًا بِبَصَرِهِ، وقَالَ: مَرَّةً وَادِيَهُ، وَوَقَفَ حَتَّى اتَّقَفَ النَّاسُ كُلُّهُمْ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ صَيْدَ وَجٍّ وَعِضَاهَهُ حَرَامٌ مُحَرَّمٌ لِلَّهِ» وَذَلِكَ قَبْلَ نُزُولِهِ الطَّائِفَ وَحِصَارِهِ لِثَقِيفٍ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2032

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کجاوے نہ باندھے جائیں(سفر نہ کیا جائے)مگر تین مسجدوں کی طرف(مکہ میں)مسجد حرام دوسرے(مدینہ میں)میری مسجد کی طرف اور تیسرے(بیت المقدس کی طرف)مسجد اقصی کی طرف۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی اثیان المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٦؛حدیث نمبر؛٢٠٣٣)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِي هَذَا، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2033

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرآن اور اس صحیفہ کے علاوہ کچھ نہیں لکھا صحیفہ سے مراد دیت کے وہ احکام ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لکھوائے تھے اور وہ ان کی تلوار کے نیام میں رہتے تھے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ عائر سے لے کر ثور تک حرم ہے جو کوئی دین میں نئی بات نکالے یا ایسے شخص کو پناہ دے اس پر اللہ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی طرف سے لعنت ہے ایسے شخص کا نہ فرض قبول ہوگا اور نہ نفل اور تمام مسلمانوں کا ذمہ ایک ہے جب ان میں سے کسی ادنی شخص نے کسی کافر کو پناہ دی اور کسی مسلمان نے اس کی پناہ کو توڑا تو اس پر اللہ فرشتوں اور تمام لوگوں کی طرف سے لعنت ہے ایسے شخص کا نہ فرض قبول ہوگا نہ نفل اور جو شخص ولا(دوستی کرے)کسی قوم سے بغیر اپنے دوستوں کی اجازت کے اس پر اللہ فرشتوں اور تمام لوگوں کی طرف سے لعنت ہے ایسے شخص کا نہ فرض قبول ہوگا اور نہ نفل۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٦؛حدیث نمبر؛٢٠٣٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا كَتَبْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا الْقُرْآنَ وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمَدِينَةُ حَرَامٌ مَا بَيْنَ عَائِرَ إِلَى ثَوْرٍ فَمَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ عَدْلٌ وَلَا صَرْفٌ، وَذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ فَمَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ عَدْلٌ وَلَا صَرْفٌ، وَمَنْ وَالَى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ عَدْلٌ وَلَا صَرْفٌ».

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2034

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ کی نہ گھاس کاٹی جائے اور نہ وہاں جانور شکار کے لئے دوڑا جائے اور نہ وہاں کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے سوائے اس شخص کے جو اس کا اعلان کرے اور نہ وہاں قتال کے لئے ہتھیار اٹھانا درست ہے اور نہ وہاں کا درخت کاٹنا درست ہے مگر یہ کہ کوئی شخص اپنے اونٹ کے چارے کے لئے کاٹے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٦؛حدیث نمبر؛٢٠٣٥)

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلَا تُلْتَقَطُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمَنْ أَشَادَ بِهَا، وَلَا يَصْلُحُ لِرَجُلٍ أَنْ يَحْمِلَ فِيهَا السِّلَاحَ لِقِتَالٍ، وَلَا يَصْلُحُ أَنْ يُقْطَعَ مِنْهَا شَجَرَةٌ إِلَّا أَنْ يَعْلِفَ رَجُلٌ بَعِيرَهُ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2035

حضرت عدی بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ کے ہر طرف سے ایک ایک برید کو محفوظ قرار دیدیا یعنی نہ وہاں کا درخت کاٹا جائے اور نہ پتے توڑے جائیں مگر اونٹ کے چارے کے واسطے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٧؛حدیث نمبر؛٢٠٣٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ الْحُبَابِ، حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كِنَانَةَ، مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " حَمَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ نَاحِيَةٍ مِنَ الْمَدِينَةِ بَرِيدًا بَرِيدًا: لَا يُخْبَطُ شَجَرُهُ، وَلَا يُعْضَدُ، إِلَّا مَا يُسَاقُ بِهِ الْجَمَلُ "

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2036

حضرت سلیمان بن ابی عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے مدینہ میں ایک شکار والے شخص کو پکڑا اور اس کے کپڑے چھین لئے اس پر اس شخص کے لوگوں نے حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آکر گفتگو کی حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حرم کو حرام ٹھہرایا ہے اور فرمایا اگر کوئی اس حرم میں کسی کو کوئی شکار کرتا ہوا پائے تو وہ اس کے کپڑے چھین لے اور میں تم کو وہ سامان ہرگز نہ دوں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دلایا ہے ہاں اگر تم چاہو تو میں تم کو اس کی قیمت دے سکتا ہوں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٧؛حدیث نمبر؛٢٠٣٧)

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ، حَدَّثَنِي يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، أَخَذَ رَجُلًا يَصِيدُ فِي حَرَمِ الْمَدِينَةِ الَّذِي حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَلَبَهُ ثِيَابَهُ، فَجَاءَ مَوَالِيهِ فَكَلَّمُوهُ فِيهِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَرَّمَ هَذَا الْحَرَمَ، وَقَالَ: «مَنْ أَخَذَ أَحَدًا يَصِيدُ فِيهِ فَلْيَسْلُبْهُ ثِيَابَهُ» فَلَا أَرُدُّ عَلَيْكُمْ طُعْمَةً أَطْعَمَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ إِنْ شِئْتُمْ دَفَعْتُ إِلَيْكُمْ ثَمَنَهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2037

حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک غلام سے روایت ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ میں ایک شخص کو درخت کاٹتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس کا مال اس سے چھین لیا اور اس کے مالکوں سے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منع فرماتے تھے مدینہ کے درخت کو کاٹنے سے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص مدینہ کے درخت کاٹے اور پھر کوئی اس کو پکڑے تو وہ اس کے کپڑے چھین لے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٧؛حدیث نمبر؛٢٠٣٨)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ، مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، عَنْ مَوْلًى، لِسَعْدٍ، أَنَّ سَعْدًا، وَجَدَ عَبِيدًا مِنْ عَبِيدِ الْمَدِينَةِ يَقْطَعُونَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ فَأَخَذَ مَتَاعَهُمْ، وَقَالَ: يَعْنِي لِمَوَالِيهِمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى أَنْ يُقْطَعَ مِنْ شَجَرِ الْمَدِينَةِ شَيْءٌ، وَقَالَ: «مَنْ قَطَعَ مِنْهُ شَيْئًا فَلِمَنْ أَخَذَهُ سَلَبُهُ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2038

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ کے حرم میں سے نہ پتے توڑے جائیں اور نہ درخت کاٹا جائے مگر آہستگی سے پتے توڑ لئے جائیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٧؛حدیث نمبر؛٢٠٣٩)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ الْجُهَنِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُخْبَطُ وَلَا يُعْضَدُ حِمَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ يُهَشُّ هَشًّا رَفِيقًا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2039

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد قباء میں کبھی پیدل تشریف لاتے اور کبھی سوار ہو کر ابن نمیر نے یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں آ کر دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب فی تحریم المدینہ؛جلد٢؛ص٢١٨؛حدیث نمبر؛٢٠٤٠)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، ح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «كَانَ يَأْتِي قِبَاءَ مَاشِيًا وَرَاكِبًا». زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2040

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی مجھ پر درود و سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو لوٹا دیتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب زیارۃ القبوت؛جلد٢؛ص٢١٨؛حدیث نمبر؛٢٠٤١)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ حُمَيْدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2041

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے گھروں کو قبریں اور میری قبر کو عید مت بنانا بلکہ مجھ پر درود بھیجنا تم جہاں بھی ہو گے وہیں سے تمہارا درود مجھ تک پہنچا دیا جائے گا۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب زیارۃ القبوت؛جلد٢؛ص٢١٨؛حدیث نمبر؛٢٠٤٢)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2042

حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شہیدوں کی قبروں کی زیارت کے لئے نکلے یہاں تک کہ ہم (ایک ٹیلے)حرہ واقم پر چڑھے پس جب ہم اس سے اترے تو وہاں متعدد قبریں تھیں حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا یہی ہمارے(شہید)بھائیوں کی قبریں ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ہمارے اصحاب کی قبریں ہیں جب ہم شہداء کی قبروں پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ہمارے بھائیوں کی قبریں ہیں۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب زیارۃ القبوت؛جلد٢؛ص٢١٨؛حدیث نمبر؛٢٠٤٣)

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْمَدَنِيُّ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ الْهُدَيْرِ، قَالَ: مَا سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا قَطُّ غَيْرَ حَدِيثٍ وَاحِدٍ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ قُبُورَ الشُّهَدَاءِ، حَتَّى إِذَا أَشْرَفْنَا عَلَى حَرَّةِ وَاقِمٍ فَلَمَّا تَدَلَّيْنَا مِنْهَا، وَإِذَا قُبُورٌ بِمَحْنِيَّةٍ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقُبُورُ إِخْوَانِنَا هَذِهِ؟ قَالَ: «قُبُورُ أَصْحَابِنَا» فَلَمَّا جِئْنَا قُبُورَ الشُّهَدَاءِ، قَالَ: «هَذِهِ قُبُورُ إِخْوَانِنَا»

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2043

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطحاء میں جو ذوالحلیفہ میں ہے وہاں اپنا اونٹ بٹھایا اور نماز پڑھی اور عبداللہ بن عمر بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب زیارۃ القبوت؛جلد٢؛ص٢١٩؛حدیث نمبر؛٢٠٤٤)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «أَنَاخَ بِالْبَطْحَاءِ الَّتِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَصَلَّى بِهَا». فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2044

قعنبی نے بیان کیا کہ مالک فرماتے ہیں کہ جو شخص مکہ سے مدینہ لوٹ کر آئے اس کے لئے یہ بات زیبا نہیں کہ وہ معرس سے آگے بڑھ جائے یہاں تک کہ وہ وہاں نماز پڑھے جس قدر چاہے کیونکہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں نزول فرمایا ہے امام ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا میں نے محمد بن اسحاق مدنی سے سنا ہے کہ معرس مدینہ سے چھ میل دور ہے۔ (سنن ابی داؤد؛کتاب المناسک؛باب زیارۃ القبوت؛جلد٢؛ص٢١٩؛حدیث نمبر؛٢٠٤٥)

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، قَالَ: قَالَ مَالِكٌ: «لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُجَاوِزَ الْمُعَرَّسِ إِذَا قَفَلَ رَاجِعًا إِلَى الْمَدِينَةِ حَتَّى يُصَلِّيَ فِيهَا مَا بَدَا لَهُ، لِأَنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَّسَ بِهِ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ الْمَدَنِيَّ، قَالَ: الْمُعَرَّسُ: عَلَى سِتَّةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ

Abu Dawood Shareef, Kitabul Manasik, Hadees No. 2045

Abu Dawood Shareef : Kitabul Manasik

|

Abu Dawood Shareef : كِتَاب الْمَنَاسِكِ

|

•