asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Ibne Majah Shareef

Ibne Majah Shareef

Abawabu Mawaqeetis Salaat

From 667 to 681

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگلے دو دن تم ہمارے ساتھ نماز ادا کرو۔ (راوی کہتے ہیں) جب سورج ڈھل گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی وہ ظہر کی نماز کے لیے اقامت کہیں پھر (جب عصر کا وقت ہوا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی حالانکہ اس وقت سورج بلند سفید اور روشن تھا۔ پھر جب سورج غروب ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی۔ پھر جب شفق غروب ہو گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے عشاء کی نماز کے لیے اقامت کہی پھر جب صبح صادق ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت پر انہوں نے فجر کی نماز کے لیے اقامت کہی۔ اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی تو انہوں نے ظہر کی نماز کے لیے اذان دی۔انہوں نے ٹھنڈے وقت میں یہ کام کیا خوب اچھی طرح ٹھنڈا کیا(یعنی تاخیر کی)۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج ابھی بلند تھا لیکن اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دن کے مقابل میں اسے ذرا تاخیر سے ادا کیا۔مغرب کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفق غروب ہونے سے پہلے ادا کی اور عشاء کی نماز ایک تہائی رات گزر جانے کے بعد ادا کی۔ فجر کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب روشن کر کے پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس شخص نے عرض کی میں ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری نمازوں کا وقت ان کے درمیان ہے جو تم نے دیکھا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:جلد١، ص٤٢٥،حديث نمبر ٦٦٧)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ:" صَلِّ مَعَنَا هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ، فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَر َبِلالا فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْيَوْمِ الثَّانِي أَمَرَهُ فَأَذَّنَ الظُّهْرَ فَأَبْرَدَ بِهَا وَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ أَخَّرَهَا فَوْقَ الَّذِي كَانَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ بَعْدَ مَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، وَصَلَّى الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا"، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَقْتُ صَلَاتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 667

ابن شہاب کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جب حضرت عمر بن عبدالعزیز مدینہ منورہ کے گورنر تھے اس وقت ابن شہاب ان کے پاس ان کے بچھونے پر بیٹھے ہوئے تھے ان کے ساتھ عروہ بن زبیر بھی تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے عصر کی نماز میں ذرا تاخیر کر دی تو عروہ نے ان سے کہا حضرت جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت کی۔ تو عروہ بن عبد العزیز نے ان سے یہ کہا اے عروہ ذرا دھیان دے کہ اپ کیا کہہ رہے ہیں تو عروہ نے بتایا میں نے حضرت بشیر بن ابو مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے انہوں نے میری امامت کی اور میں نے ان کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ پھر میں نے ان کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ پھر میں نے ان کی اقتداء میں نماز ادا کی۔پھر میں نے ان کی اقتداء میں نماز ادا کی۔انہوں نے اپنی انگلیوں پر حساب لگا کر پانچ نمازوں کا تذکرہ کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان:جلد١، ص٤٢٦،حديث نمبر ٦٦٨)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عَلَى مَيَاثِرِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي إِمَارَتِهِ عَلَى الْمَدِينَةِ، وَمَعَهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَأَخَّر عُمَرُ الْعَصْرَ شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ : أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ فَصَلَّى إِمَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اعْلَمْ مَا تَقُولُ يَا عُرْوَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتَ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتَ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 668

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں مومن خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں فجر کی نماز ادا کر کے اپنے گھروں کو واپس جاتی تھی اور کوئی انہیں پہچان نہیں سکتا تھا۔(راوی کہتے ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی مراد یہ تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے انہیں پہچانا نہیں جا سکتا تھا) (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٦،حديث نمبر ٦٦٩)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كُنَّ نِسَاءُ الْمُؤْمِنَاتِ يُصَلِّينَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى أَهْلِهِنَّ فَلَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ تَعْنِي: مِنَ الْغَلَسِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 669

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ارشاد باری تعالی ہے(ترجمہ)"اور فجر کی تلاوت بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس میں رات اور دن کے فرشتے شریک ہوتے ہیں۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٧،حديث نمبر ٦٧٠)

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَالْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُرْءَانَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْءَانَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا سورة الإسراء آية 78، قَالَ:" تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 670

مغیث بن سمی بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہما کی اقتداء کی فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کی جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما کے پاس آیا اور میں نے کہا یہ نماز پڑھنے کا کون سا وقت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا یہ وہ نماز ہے جو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کر دیا گیا تو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پھر روشنی میں یہ نماز ادا کرنے لگے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٨،حديث نمبر ٦٧١)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" هَذِهِ صَلَاتُنَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَلَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 671

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں صبح کی نماز (روشنی میں) ادا کیا کرو کیونکہ یہ زیادہ اجر کا باعث ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ تمہارے لیے زیادہ اجر کا باعث ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :باب وقت صلاۃ الفجر:نماز فجر کا وقت:جلد١، ص٤٢٩،حديث نمبر ٦٧٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، وَجَدُّهُ بَدْرِيٌّ يُخْبِرُ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَصْبِحُوا بِالصُّبْحِ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْأَجْرِ، أَوْ لِأَجْرِكُمْ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 672

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر کی نماز ادا کرتے تھے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٢٩،حديث نمبر ٦٧٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 673

حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کی نماز جسے آپ لوگ ظہر کہتے ہیں اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا۔یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٢٩،حديث نمبر ٦٧٤)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي صَلَاةَ الْهَجِيرِ الَّتِي تَدْعُونَهَا الظُّهْرَ، إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 674

حضرت خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کی گرمی کی شکایت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٣٠،حديث نمبر ٦٧٥)

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ:" شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 675

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کی گرمی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ: نماز ظہر کا وقت:جلد١، ص٤٣٢،حديث نمبر ٦٧٦)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" شَكَوْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 676

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب گرمی شدید ہو تو (ظہر کی) نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٣،حديث نمبر ٦٧٧)

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 677

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب گرمی شدید ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے ادا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٣،حديث نمبر ٦٧٨)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 678

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کیا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٣،حديث نمبر ٦٧٩)

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 679

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں ظہر کی نماز جلدی ادا کر لیتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٤،حديث نمبر ٦٨٠)

حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ بَيَانٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الظُّهْرِ بِالْهَاجِر، فَقَالَ لَنَا:" أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 680

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے ادا کیا کرو۔ (سنن ابن ماجه:بَابُ: أَبْوَابِ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ:اوقات نماز کا بیان. :بَابُ: الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ؛باب: سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔:جلد١، ص٤٣٤،حديث نمبر ٦٨١)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ".

Ibne Majah Shareef, Abawabu Mawaqeetis Salaat , Hadees No. 681

Ibne Majah Shareef : Abawabu Mawaqeetis Salaat

|

Ibne Majah Shareef : اوقات نماز کا بیان

|

•