
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان شریف کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَافِ؛بَابُ اعْتِكَافِ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ؛جلد٢ص٨٣٠؛حدیث نمبر٢٦٧٨)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے حضرت نافع فرماتے ہیں مجھے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے مسجد میں وہ جگہ دکھائی جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کیا کرتے تھے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَافِ؛بَابُ اعْتِكَافِ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ؛جلد٢ص٨٣٠؛حدیث نمبر٢٦٧٩)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان شریف کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَافِ؛بَابُ اعْتِكَافِ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ؛جلد٢ص٨٣٠؛حدیث نمبر٢٦٨٠)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان شریف کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَافِ؛بَابُ اعْتِكَافِ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ؛جلد٢ص٨٣٠؛حدیث نمبر٢٦٨١)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان شریف کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے حتیٰ کہ آپ کا وصال ہوگیا تو آپ کی ازواج مطہرات اعتکاف میں بیٹھتی تھیں۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَافِ؛بَابُ اعْتِكَافِ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ؛جلد٢ص٨٣١؛حدیث نمبر٢٦٨٢)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو فجر کی نماز پڑھ کر مقام اعتکاف میں داخل ہو جاتے(ایک مرتبہ)آپ نے خیمہ لگانے کا حکم دیا تو خیمہ لگایا پھر حضرت زینب نے خیمہ لگانے کا حکم دیا تو خیمہ لگایا گیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھ چکے تو خیموں پر نظر پڑی تو فرمایا کیا انہوں نے نیکی کا ارادہ کیا ہے؟پس آپ نے اپنے خیمے کو کھولنے کا حکم دیا اور رمضان میں اعتکاف ترک کردیا حتیٰ کہ شوال کے پہلے عشرہ میں اعتکاف فرمایا۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَاف؛بَابُ مَتَى يَدْخُلُ مَنْ أَرَادَ الِاعْتِكَافَ فِي مُعْتَكَفِهِ؛جلد٢ص٨٣١؛حدیث نمبر٢٦٨٣)
ایک اور سند کے ساتھ بھی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے حسب سابق مروی ہے ابن عیینہ،عمرو بن حارث اور ابن اسحٰق کی روایت میں حضرت عائشہ،حضرت حفصہ اور حضرت زینب رضی اللہ عنھنّ کا ذکر ہے کہ انہوں نے اعتکاف کے لئے خیمے لگائے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَاف؛بَابُ مَتَى يَدْخُلُ مَنْ أَرَادَ الِاعْتِكَافَ فِي مُعْتَكَفِهِ؛جلد٢ص٨٣١؛حدیث نمبر٢٦٨٤)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں جب(آخری)عشرہ داخل ہوتا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر بیدار رہتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار کرتے(عبادت کے لئے)کمر بستہ ہوجاتے اور حقوقِ زوجیت کی ادائیگی سے دور رہتے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَاف؛بَابُ الِاجْتِهَادِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ؛ترجمہ؛رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت میں کوشش کرنا؛جلد٢ص٨٣١؛حدیث نمبر٢٦٨٥)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم(رمضان شریف کے)آخری عشرہ میں(عبادت کے لئے)جس قدر جد و جہد فرماتے اس قدر کوشش دوسرے اوقات میں نہیں فرماتے تھے۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَاف؛بَابُ الِاجْتِهَادِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ؛جلد٢ص٨٣١؛حدیث نمبر٢٦٨٦)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرماتی ہیں میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عشرہ ذی الحجہ کے روزے رکھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَاف؛بَابُ صَوْمِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ؛ذوالحجہ کے دس دنوں کے روزے؛جلد٢ص٨٣٣؛حدیث نمبر٢٦٨٧)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے(ذوالحجہ کے)دس دنوں میں روزے نہیں رکھے۔(امام نووی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں علماء کرام فرماتے ہیں اس حدیث کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ ذوالحجہ کے پہلے عشرہ(یعنی نو دن کیونکہ دسواں دن عید کا دن ہوتا ہے)میں روزہ رکھنا مکروہ ہے حالانکہ مستحب ہے حدیث میں جو نفی ہے وہ بیماری یا سفر وغیرہ کی وجہ سے ہے)(مسلم شریف كِتَابُ الِاعْتِكَاف؛بَابُ صَوْمِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ؛جلد٢ص٨٣٣؛حدیث نمبر٢٦٨٨)
Muslim Shareef : Kitabul Itekaf
|
Muslim Shareef : كِتَابُ الِاعْتِكَافِ
|
•