asd
logoSunni Islamic App

Quran

Hadees

Aqaids

Audios

logoSunni Islamic App

Muslim Shareef

Muslim Shareef

Kitabur Ruyaa

From 5784 to 5823

Sunni Islamic App

🕌

Sunni Islamic App is a humble digital effort to spread the light of Deen in the hearts of believers. Rooted in the teachings of Imam Ahmed Raza Khan Barelvi (رحمة الله عليه) and guided by the path of Ahle Sunnat wal Jama'at, our mission is to make Quran, Hadith, Aqaid, and daily Islamic Masail accessible to everyone — in Roman Hindi and Urdu, with clarity, authenticity, and reverence. We strive to nurture Ishq-e-Rasool ﷺ, strengthen correct beliefs, and offer daily guidance for every Sunni Muslim in a simple, beautiful, and spiritually uplifting way.

Alahazrat Foundation is a non-profit Sunni organization dedicated to serving Islam through education and technology.

Navigate

📖 Quran📘 Hadith📜 Aqaid o Masail🎧 Audios🔐 Privacy Policy🧾 Terms & Conditions🗺️ Sitemap

📱 Join Community

🕊️ Follow us:

FacebookFacebookFacebookFacebook

Copyright © 2025

Sunniislamicapp.com

All rights reserved.

Developed with love for Deen with Ishq-e-Rasool ﷺ By Razvi Developer

خوابوں کا بیان حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں خواب دیکھتا تھا جس سے بخار کی سی کیفیت ہو جاتی تھی لیکن میں چادر نہیں اوڑھتا تھا حتی کہ جب حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے ذکر کیا انہوں نے فرمایا میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا"رؤیا"(اچھا خواب)اللہ تعالی کی طرف سے ہوتا ہے اور حلم(برا خواب) شیطان کی طرف سےہوتا ہے جب تم میں سے کوئی برا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو تین بار اپنے بائیں جانب تھوکے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگیں بیشک یہ(خواب)اسے ضرر نہ دے گا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛ترجمہ؛خوابوں کا بیان؛جلد٤ص١٧٧۱؛حدیث نمبر٥۷۸٤)

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ : كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا أُعْرَى مِنْهَا، غَيْرَ أَنِّي لَا أُزَمَّلُ، حَتَّى لَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا حَلَمَ أَحَدُكُمْ حُلْمًا يَكْرَهُهُ ؛ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5784

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نمبر ٥٧٨٤کے مثل روایت کرتے ہیں لیکن اس حدیث میں حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا یہ قول مذکور نہیں کہ میں خواب دیکھتا تھا تو میری بخار کی سی کیفیت ہوجاتی تھی البتہ میں چادر نہیں اوڑھتا تھا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۱؛حدیث نمبر٥۷۸٥)

وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، وَعَبْدِ رَبِّهِ ، وَيَحْيَى ابْنَيْ سَعِيدٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِهِمْ قَوْلَ أَبِي سَلَمَةَ : كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا أُعْرَى مِنْهَا، غَيْرَ أَنِّي لَا أُزَمَّلُ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5785

امام مسلم رحمت اللہ تعالیٰ علیہ نے اس حدیث کی دو سندیں ذکر کی ہیں لیکن ان میں بخار کی حالت کا ذکر نہیں یونس کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں جب وہ نیند سے بیدار ہو تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوکے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۱؛حدیث نمبر٥۷۸٦)

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، كِلَاهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا : أُعْرَى مِنْهَا، وَزَادَ فِي حَدِيثِ يُونُسَ : " فَلْيَبْصُقْ عَلَى يَسَارِهِ حِينَ يَهُبُّ مِنْ نَوْمِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5786

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا اچھا خواب اللہ تعالی کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہےپس جب تم میں سے کوئی شخص خواب میں ناپسندیدہ بات دیکھے تو تین بار اپنی بائیں طرف تھوکے اور اس کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے اسے اس خواب سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ حضرت ابوسلمہ فرماتے ہیں بعض اوقات میں ایسے خواب دیکھتا تھا جو مجھ سے پہاڑ سے زیادہ بھاری ہوتے تھے اس حدیث کو سننے کے بعد پھر مجھے کسی برے خواب کی پرواہ نہیں رہی۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۱؛حدیث نمبر٥۷۸٧)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ ". فَقَالَ : إِنْ كُنْتُ لَأَرَى الرُّؤْيَا أَثْقَلَ عَلَيَّ مِنْ جَبَلٍ، فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ ؛ فَمَا أُبَالِيهَا.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5787

امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کی دو سندیں بیان کی ہیں ثقفی کی روایت میں ہے کہ حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں خواب دیکھتا تھا لیث اور ابن نمیر کی روایت میں ابو سلمہ کا یہ قول نہیں ابن رمح کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ جس کروٹ پر لیٹا ہوں اس سے پھر جائے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۲؛حدیث نمبر٥۷۸٨)

وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي الثَّقَفِيَّ - ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، كُلُّهُمْ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِ الثَّقَفِيِّ : قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : فَإِنْ كُنْتُ لَأَرَى الرُّؤْيَا، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ اللَّيْثِ وَابْنِ نُمَيْرٍ قَوْلُ أَبِي سَلَمَةَ إِلَى آخِرِ الْحَدِيثِ، وَزَادَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ : " وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5788

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھے خواب اللہ تعالی کی طرف سے ہے اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہے پس تم میں سے جو شخص ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اپنی بائیں جانب تھوک دے اور شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے یہ خواب اسے نقصان نہیں پہنچائے گا اور وہ خواب کسی کے سامنے بیان نہ کرے اور اگر اچھا خواب دیکھے تو اسے بیان کریں اور صرف اس سے بیان کرے جو اس سے محبت کرتا ہوں۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۲؛حدیث نمبر٥۷٨٩)

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ، وَالرُّؤْيَا السَّوْءُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَمَنْ رَأَى رُؤْيَا فَكَرِهَ مِنْهَا شَيْئًا ؛ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، لَا تَضُرُّهُ، وَلَا يُخْبِرْ بِهَا أَحَدًا، فَإِنْ رَأَى رُؤْيَا حَسَنَةً، فَلْيُبْشِرْ، وَلَا يُخْبِرْ إِلَّا مَنْ يُحِبُّ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5789

حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں بعض اوقات میں ایسے خواب دیکھتا تھا جن سے میں بیمار پڑ جاتا تھا فرماتے ہیں پھر میری ملاقات حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میں بھی بعض اوقات خواب دیکھ کر بیمار پڑ جاتا تھا حتیٰ کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا اچھے خواب اللہ تعالی کی طرف سے ہوتے ہیں‌جب تم میں سے کوئی شخص پسندیدہ خواب دیکھے تو صرف اسی شخص سے بیان کریں جو اس سے محبت کرتا ہوں اور اگر برا خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب‌ تھوک دے اور شیطان کے شر اور اس خواب کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرے اور کسی شخص سے بیان نہ کرے تو اب یہ(خواب) اسے ضرر نہیں پہنچاۓ گا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۲؛حدیث نمبر٥۷۹٠)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : إِنْ كُنْتُ لَأَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي، قَالَ : فَلَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ ، فَقَالَ : وَأَنَا كُنْتُ لَأَرَى الرُّؤْيَا فَتُمْرِضُنِي، حَتَّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلَا يُحَدِّثْ بِهَا إِلَّا مَنْ يُحِبُّ، وَإِنْ رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشَرِّهَا، وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا، فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5790

حضرت جابر رضی اللہ عنہ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو تین بار بائیں طرف تھوکے اور تین بار شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے اور جس پہلو پر سویا ہوا ہے اس سے پھر جائے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۲؛حدیث نمبر٥۷۹١)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5791

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا جب زمانہ(قیامت کے) قریب ہو جائے گا(اور دن رات جلد جلد گزریں گے)تو کسی مسلمان کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا اور تم میں اس شخص کا خواب سب سے زیادہ سچا ہو گا جو سب سے زیادہ سچ بولتا ہے اور مسلمان کا خواب نبوت کا پینتالیسواں حصہ ہے اور خواب تین قسم کے ہوتے ہیں اچھا خواب اللہ تعالی کی طرف سے خوشخبری ہوتی ہے غمگین کرنے والا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے ایک خواب ان باتوں میں سے ہوتا ہے جو انسان کے خیالات اور خواہشات کا عکس ہوتا ہے۔اگر تم میں سے کوئی شخص برا خواب دیکھے تو کھڑا ہو جائے اور نماز پڑھے اور یہ خواب لوگوں سے بیان نہ کرے آپ نے فرمایا میں(خواب میں)بیڑیاں دیکھنا پسند کرتا ہوں طوق دیکھنا پسند نہیں کرتا بیڑیوں سے مراد دین پر استقامت۔ راوی کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ یہ آخری کلمات حدیث کا حصہ ہےیاحضرت ابن سیرین رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۳؛حدیث نمبر٥۷۹٢)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ تَكْذِبُ، وَأَصْدَقُكُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُكُمْ حَدِيثًا، وَرُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَالرُّؤْيَا ثَلَاثَةٌ : فَرُؤْيَا الصَّالِحَةِ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ، وَرُؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَرُؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ الْمَرْءُ نَفْسَهُ، فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ، وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا النَّاسَ ". قَالَ : " وَأُحِبُّ الْقَيْدَ، وَأَكْرَهُ الْغُلَّ، وَالْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ ". فَلَا أَدْرِي هُوَ فِي الْحَدِيثِ، أَمْ قَالَهُ ابْنُ سِيرِينَ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5792

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے(خواب میں)بیڑیاں اچھی لگتی ہیں اور میں طوق کو ناپسند کرتا ہوں اور بیڑیوں سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کا خواب نبوت کے اجزاء سے چھیالیسواں حصہ ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۳؛حدیث نمبر٥۷۹٣)

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : فَيُعْجِبُنِي الْقَيْدُ، وَأَكْرَهُ الْغُلَّ، وَالْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ. وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5793

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب زمانہ(قیامت کے)قریب ہو جائے گا اس کے بعد حدیث نمبر٥٧٩٢ کے مثل مروی ہے اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۳؛حدیث نمبر٥۷۹٤)

حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5794

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اس حدیث میں انھوں نے اپنے اس قول کو ذکر کیا کہ میں طوق کو ناپسند کرتا ہوں اس حدیث میں یہ نہیں ہے کہ خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۳؛حدیث نمبر٥۷۹٥)

وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَدْرَجَ فِي الْحَدِيثِ قَوْلَهُ : وَأَكْرَهُ الْغُلَّ، إِلَى تَمَامِ الْكَلَامِ، وَلَمْ يَذْكُرِ : " الرُّؤْيَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5795

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٤؛حدیث نمبر٥۷۹٦)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَأَبُو دَاوُدَ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5796

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نمبر ٥٧٩٦ کے مثل روایت کرتے ہیں۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٤؛حدیث نمبر٥۷۹٧)

وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَ ذَلِكَ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5797

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۳؛حدیث نمبر٥۷۹٨)

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5798

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہےفرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کا خواب چاہے وہ خود دیکھےیااس کے بارے میں کوئی دوسرا دیکھے ابن مسہر کی روایت میں ہے صالح خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٤؛حدیث نمبر٥٧٩٩)

وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْخَلِيلِ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُؤْيَا الْمُسْلِمِ يَرَاهَا، أَوْ تُرَى لَهُ ". وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5799

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا نیک آدمی کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٤؛حدیث نمبر٥۸۰٠)

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " رُؤْيَا الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5800

امام مسلم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اس حدیث کی دو سندیں ذکر کی ہیں۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٤؛حدیث نمبر٥۸۰١)

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَلِيٌّ - يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ - ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَرْبٌ - يَعْنِي ابْنَ شَدَّادٍ - كِلَاهُمَا عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5801

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کو حدیث نمبر ۵۸۰٠کے مثل روایت کی ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧۵؛حدیث نمبر٥۸۰٢)

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِيهِ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5802

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا خواب نبوت کے ستر(٧٠)اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٥؛حدیث نمبر٥۸۰٣)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَا جَمِيعًا : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5803

امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کی ایک اور سند ذکر کی ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٥؛حدیث نمبر٥۸۰٤)

وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5804

حضرت نافع فرماتے ہیں میرا گمان ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جز کہا تھا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٥؛حدیث نمبر٥۸۰٥)

وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ ، وَابْنُ رُمْحٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ - يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ - كِلَاهُمَا عَنْ نَافِعٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِ اللَّيْثِ : قَالَ نَافِعٌ : حَسِبْتُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5805

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے(واقعی)مجھے دیکھا کیونکہ شیطان میری مثال نہیں بن سکتا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي؛جلد٤ص١٧٧٥؛حدیث نمبر٥۸۰٦)

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5806

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھے خواب میں دیکھا عنقریب وہ مجھے عالم بیداری میں بھی دیکھے گا۔ (علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کی توجیہ میں کئی باتیں نقل کی ہیں تفصیل عمدۃ القاری جلد۲صفحہ نمبر۱۵۵ میں دیکھیں ایک تو یہ کہ جس نے آپ کو خواب میں دیکھا وہ واقعی آپ کو بیداری میں بھی دیکھے گا بہت سے صالحین نے آپ کی زیارت کی یہ بھی فرمایا کہ وہ قیامت میں مزید خصوصیات کے ساتھ دیکھے گا۔۱۲ہزاروی) کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي؛جلد٤ص١٧٧٥؛حدیث نمبر٥۸۰٧)

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ، أَوْ لَكَأَنَّمَا رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ، لَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي ". وَقَالَ : فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ : قَالَ أَبُو قَتَادَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5807

امام مسلم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اس حدیث کی ایک اور سند ذکر کی ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي؛جلد٤ص١٧٧٦؛حدیث نمبر٥۸۰٨)

وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَيْنِ جَمِيعًا بِإِسْنَادَيْهِمَا سَوَاءً، مِثْلَ حَدِيثِ يُونُسَ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5808

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا اور فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص برا خواب دیکھے تو کسی شخص کو خواب میں اپنے ساتھ شیطان کے کھیلنے کی خبر نہ دے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي؛جلد٤ص١٧٧٥؛حدیث نمبر٥۸٠٩)

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ رَآنِي فِي النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِي ؛ إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِلشَّيْطَانِ أَنْ يَتَمَثَّلَ فِي صُورَتِي ". وَقَالَ : " إِذَا حَلَمَ أَحَدُكُمْ ؛ فَلَا يُخْبِرْ أَحَدًا بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5809

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہےفرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي؛جلد٤ص١٧٧٦؛حدیث نمبر٥۸۱٠)

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَآنِي فِي النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِي ؛ فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِلشَّيْطَانِ أَنْ يَتَشَبَّهَ بِي ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5810

حضرت جابر رضی اللہ عنہ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ایک اعرابی آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا سر کٹ گیا اور میں اس کے پیچھے جا رہا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جھڑکااور فرمایا شیطان نے جو تمہارے ساتھ کھیل کھیلا ہے اس کے بارے میں کسی کو نہ بتانا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ لَا يُخْبِرُ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ؛جلد٤ص١٧٧٦؛حدیث نمبر٥۸۱١)

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لِأَعْرَابِيٍّ جَاءَهُ، فَقَالَ : إِنِّي حَلَمْتُ أَنَّ رَأْسِي قُطِعَ، فَأَنَا أَتَّبِعُهُ. فَزَجَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ : " لَا تُخْبِرْ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِكَ فِي الْمَنَامِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5811

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں ایک اعرابی،بارگاہ نبوی میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ!میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میرا سر کاٹا گیا اور وہ لڑھکتا جا رہا ہے پس میں اس کے پیچھےدوڑنے لگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اعرابی سے فرمایا شیطان نے خواب میں تم سے جو کھیل کھیلا ہے اس کے بارے میں کسی کو نہ بتانا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس کے بعد میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ خواب میں شیطان تم سے جو کھیل کھیلے اسے کسی کے سامنے بیان نہ کرو۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ لَا يُخْبِرُ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ؛جلد٤ص١٧٧٦؛حدیث نمبر٥۸۱٢)

وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَأْسِي ضُرِبَ فَتَدَحْرَجَ، فَاشْتَدَدْتُ عَلَى أَثَرِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَعْرَابِيِّ : " لَا تُحَدِّثِ النَّاسَ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِكَ فِي مَنَامِكَ ". وَقَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ يَخْطُبُ، فَقَالَ : " لَا يُحَدِّثَنَّ أَحَدُكُمْ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي مَنَامِهِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5812

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ!میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا میرا سر کاٹا گیا ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں(یہ سن کر)رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا جب شیطان تم میں سے کسی ایک کے ساتھ خواب میں چھیڑ خانی کرے تو وہ اسے لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے ابوبکر کی روایت میں ہے کہ جب تمہارے ساتھ کھیل کھیلا جائے۔انہوں نے شیطان کا ذکر نہیں کیا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ لَا يُخْبِرُ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي الْمَنَامِ؛جلد٤ص١٧٧۷؛حدیث نمبر٥۸۱٣)

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَأْسِي قُطِعَ. قَالَ : فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ : " إِذَا لَعِبَ الشَّيْطَانُ بِأَحَدِكُمْ فِي مَنَامِهِ ؛ فَلَا يُحَدِّثْ بِهِ النَّاسَ ". وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ : " إِذَا لُعِبَ بِأَحَدِكُمْ ". وَلَمْ يَذْكُرِ الشَّيْطَانَ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5813

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ یاحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں(راوی کو شک ہے)کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ آج رات میں نے خواب میں دیکھا کہ بادل کے ایک ٹکڑے سے شہد اور گھی ٹپک رہا ہے میں نے دیکھا کہ لوگ اس سے چلو بھر رہے ہیں بعض زیادہ چلو بھرتے ہیں اور بعض کم اور میں نے ایک رسی کو دیکھا جو آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی ہے میں نے دیکھا کہ آپ نے اسے پکڑا اور اوپر تشریف لے گئے۔اس کے بعد اسے ایک اور شخص نے پکڑا اور وہ بھی اوپر چڑھ گیا پھر اسے ایک اور شخص نے پکڑا تو وہ ٹوٹ گئی پھر اس کے لیے جوڑ دی گئی تو وہ بھی اوپر چڑھ گیا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ!میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو قسم بخدا!آپ مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی تعبیر بیان کروں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس کی تعبیر بیان کرو۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو بادل(یا سائبان)ہے وہ دین اسلام ہے اور اس سے ٹپکنے والا شہد اور گھی ہے وہ قرآن مجید اور اس کی نرمی اور مٹھاس ہے اور جو لوگ اس سے زیادہ یا کم چلو بھر رہے ہیں وہ قرآن کو زیادہ یا کم یاد کرنے والے لوگ ہیں۔ اور جو رسی آسمان سے زمین تک لٹکی ہوئی ہے وہ دین حق ہے جس پر آپ قائم ہیں آپ اسے اختیار کرتے رہیں گے تو اللہ تعالی اس کے ذریعے آپ کو بلندی عطا کرتا رہے گا۔ پھر آپ کے بعد ایک شخص اسے اختیار کرے گا تو اسے بھی اللہ تعالی بلندی عطا کرے گا پھر ایک اور شخص اسے اختیار کرے گا اللہ تعالی اسے بھی بلندی عطا کرے گا پھر ایک تیسرا شخص اسے اختیار کرے گا تو اس میں کچھ خلل آجائے گا پھر اس کے لیے اس کو ملایا جائے گا اور وہ بھی بلندی پر چلا جائے گا۔ یا رسول اللہ!میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو بتائیے میں نے ٹھیک کہا اس میں کوئی غلطی ہوئی۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بعض باتیں ٹھیک بیان کی اور بعد میں خطا ہوئی ہے۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ!اللہ کی قسم!آپ میری غلطی کی نشاندہی کریں سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم نہ دو۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛ بَابٌ فِي تَأْوِيلِ الرُّؤْيَا؛جلد٤ص١٧٧٧؛حدیث نمبر٥۸۱٤)

حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، أَوْ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ح وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَى اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ ظُلَّةً تَنْطِفُ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ، فَأَرَى النَّاسَ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهَا بِأَيْدِيهِمْ، فَالْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ، وَأَرَى سَبَبًا وَاصِلًا مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، فَأَرَاكَ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلَا، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَانْقَطَعَ بِهِ، ثُمَّ وُصِلَ لَهُ فَعَلَا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ، وَاللَّهِ لَتَدَعَنِّي فَلَأَعْبُرَنَّهَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اعْبُرْهَا ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَمَّا الظُّلَّةُ فَظُلَّةُ الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا الَّذِي يَنْطِفُ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ فَالْقُرْآنُ ؛ حَلَاوَتُهُ وَلِينُهُ، وَأَمَّا مَا يَتَكَفَّفُ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ فَالْمُسْتَكْثِرُ مِنَ الْقُرْآنِ وَالْمُسْتَقِلُّ، وَأَمَّا السَّبَبُ الْوَاصِلُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ فَالْحَقُّ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ، تَأْخُذُ بِهِ فَيُعْلِيكَ اللَّهُ بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَيَعْلُو بِهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَيَنْقَطِعُ بِهِ، ثُمَّ يُوصَلُ لَهُ فَيَعْلُو بِهِ، فَأَخْبِرْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ - بِأَبِي أَنْتَ - أَصَبْتُ أَمْ أَخْطَأْتُ ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَصَبْتَ بَعْضًا وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا ". قَالَ : فَوَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَتُحَدِّثَنِّي مَا الَّذِي أَخْطَأْتُ. قَالَ : " لَا تُقْسِمْ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5814

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آیا جب آپ‌احد سے واپس تشریف لائے تھے اس نے عرض کیا یا رسول اللہ!میں نے آج رات خواب میں ایک بادل دیکھا جس سے شہد اور گھی ٹپک رہا تھا اس کے بعد حدیث نمبر ۵۸۱٤ کے مثل مروی ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابٌ فِي تَأْوِيلِ الرُّؤْيَاِ؛جلد٤ص١٧٧۸؛حدیث نمبر٥۸۱٥)

وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْصَرَفَهُ مِنْ أُحُدٍ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ ظُلَّةً تَنْطِفُ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ، بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5815

عبدالرزاق کہتے ہیں(اس حدیث کی روایت میں)حضرت معمر کبھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا نام لیتے ہیں اور کبھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا۔ان سے مروی ہے کہ ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا میں نے آج رات ایک بادل دیکھا اس کے بعدحدیث نمبر ۵۸۱٤ کے مثل مروی ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابٌ فِي تَأْوِيلِ الرُّؤْيَاِ؛جلد٤ص١٧٧۸؛حدیث نمبر٥۸۱٦)

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَوْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : كَانَ مَعْمَرٌ أَحْيَانًا يَقُولُ : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَحْيَانًا يَقُولُ : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إِنِّي أَرَى اللَّيْلَةَ ظُلَّةً، بِمَعْنَى حَدِيثِهِمْ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5816

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایاتم میں سے جس شخص نے خواب دیکھا وہ بیان کریں میں اس کی تعبیر بتاؤں گا۔ فرماتے ہیں ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ!میں نے ایک بادل دیکھا اس کے بعد حدیث نمبر ۵۸۱٤ کے مثل مروی ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابٌ فِي تَأْوِيلِ الرُّؤْيَاِ؛جلد٤ص١٧٧۸؛حدیث نمبر٥۸۱٧)

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ كَثِيرٍ - عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مِمَّا يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ : " مَنْ رَأَى مِنْكُمْ رُؤْيَا فَلْيَقُصَّهَا ؛ أَعْبُرْهَا لَهُ ". قَالَ : فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ ظُلَّةً، بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ.

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5817

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے ایک رات خواب میں دیکھا کہ گویا ہم حضرت عقبہ بن رافع کے گھر میں ہیں تو ہمارے پاس تازہ کھجوریں لائی گئیں جن(کھجوروں)کو ابن طاب کہتے ہیں تو میں نے اس کی تعبیر کی کہ دنیا میں بلندی حاصل ہو گی اور آخرت بھی اچھی ہوگی کیونکہ ہمارا دین بہت عمدہ ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؛جلد٤ص١٧٧٩؛حدیث نمبر٥۸۱٨)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رَأَيْتُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّا فِي دَارِ عُقْبَةَ بْنِ رَافِعٍ، فَأُتِينَا بِرُطَبٍ مِنْ رُطَبِ ابْنِ طَابٍ ، فَأَوَّلْتُ الرِّفْعَةَ لَنَا فِي الدُّنْيَا، وَالْعَاقِبَةَ فِي الْآخِرَةِ، وَأَنَّ دِينَنَا قَدْ طَابَ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5818

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مسواک کر رہا ہوں تو دو آدمیوں نے مجھے کھینچا ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا میں نے وہ مسواک ان سے چھوٹے کو دے دی تو مجھے کہا گیا بڑے کو دے دو تو میں نے بڑے کو دے دی۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؛جلد٤ص١٧٧٩؛حدیث نمبر٥۸١٩)

وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَرَانِي فِي الْمَنَامِ أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَذَبَنِي رَجُلَانِ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لِي : كَبِّرْ. فَدَفَعْتُهُ إِلَى الْأَكْبَرِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5819

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ مکرمہ سے ایسی زمین کی طرف ہجرت کر رہا ہوں جہاں کھجور کے درخت زیادہ ہیں مجھے خیال ہوا کہ شاید یہ جگہ یمامہ یا ہجر ہے تووہ مدینہ طیبہ نکلا جسے یثرب کہا جاتاہے۔ اور میں نے اسی خواب میں دیکھا کہ میں نے تلوار چلائی تو وہ اوپر سے ٹوٹ گئی اس کی تعبیر وہ مصیبت تھی جو احد کے دن مسلمانوں پر نازل ہوئی پھر میں نے دوبارہ حرکت دی تو وہ پہلے سے بھی زیادہ اچھی ہوگئی تو اس کی تعبیر یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح عطاء فرمائی اور مسلمانوں کو جمع فرمایا۔ میں نے اس خواب میں گاے کو دیکھا اور اللہ سب سے بہتر ہے اس کی تعبیر جنگ احد میں مسلمانوں کا شہید ہونا تھا اور خیر سے مراد وہ خیر تھی جو اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد عطاء فرمائی اور یہ سچائی کا ثواب تھا جو اللہ نے بدر کے بعد عطاء فرمایا۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؛جلد٤ص١٧٧٩؛حدیث نمبر٥۸۲٠)

حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ جَدِّهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أُهَاجِرُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى أَرْضٍ بِهَا نَخْلٌ، فَذَهَبَ وَهْلِي إِلَى أَنَّهَا الْيَمَامَةُ، أَوْ هَجَرُ، فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ ؛ يَثْرِبُ، وَرَأَيْتُ فِي رُؤْيَايَ هَذِهِ أَنِّي هَزَزْتُ سَيْفًا فَانْقَطَعَ صَدْرُهُ، فَإِذَا هُوَ مَا أُصِيبَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ أُحُدٍ، ثُمَّ هَزَزْتُهُ أُخْرَى، فَعَادَ أَحْسَنَ مَا كَانَ، فَإِذَا هُوَ مَا جَاءَ اللَّهُ بِهِ مِنَ الْفَتْحِ وَاجْتِمَاعِ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَأَيْتُ فِيهَا أَيْضًا بَقَرًا - وَاللَّهُ خَيْرٌ - فَإِذَا هُمُ النَّفَرُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَإِذَا الْخَيْرُ مَا جَاءَ اللَّهُ بِهِ مِنَ الْخَيْرِ بَعْدُ، وَثَوَابُ الصِّدْقِ الَّذِي آتَانَا اللَّهُ بَعْدَ يَوْمِ بَدْرٍ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5820

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسیلمہ کذاب مدینہ طیبہ آیا اور کہنے لگا اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خلافت(نبوت) مجھے سونپ دیں تو میں آپ کی اتباع کروں گا۔وہ اپنے قوم کے بہت سے لوگوں کے ساتھ آیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے اور آپ کے ساتھ حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بھی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں شاخ کا ایک ٹکڑا تھا۔حتی کہ آپ مسیلمہ اور اس کے ساتھیوں کے پاس کھڑے ہوگئے آپ نے فرمایا اگر تم مجھ سے شاخ کا یہ ٹکڑا بھی مانگو تو میں تمہیں نہیں دوں گا اور میں تیرے بارے میں اللہ تعالی کے حکم سے تجاوز نہیں کروں گا اگر تم نے میری اطاعت سے منہ موڑ لیا تو اللہ تعالی تجھے ہلاک کر دے گا اور میں تجھے وہی سمجھتا ہوں جو مجھے خواب میں دکھایا گیا اور یہ ثابت رضی اللہ تعالی عنہ موجود ہیں جو تجھے میری طرف سے جواب دیں گے اس کے بعد آپ تشریف لے گئے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا مطلب معلوم کیا کہ میں تجھے وہی گمان کرتا ہوں جو مجھے خواب میں دکھایا گیا تب مجھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سو رہا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے مجھے وہ برے معلوم ہوئےتو مجھے خواب میں ہی وحی کی گئی کہ میں ان کو پھونک دوں پس میں نے ان کو پھونک دیا تو دونوں اڑ گئے۔ تو میں نے اس کی تعبیر دو جھوٹوں سے کی جو میرے بعد ظاہر ہونگے ان میں سے ایک صنعاء کا رہنے والا عنسی ہے اور دوسرا یمامہ کا رہنے والا مسیلمہ ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؛جلد٤ص١٧۸۱؛حدیث نمبر٥۸۲١)

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، فَجَعَلَ يَقُولُ : إِنْ جَعَلَ لِي مُحَمَّدٌ الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ تَبِعْتُهُ. فَقَدِمَهَا فِي بَشَرٍ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، وَفِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَرِيدَةٍ، حَتَّى وَقَفَ عَلَى مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ، قَالَ : " لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا، وَلَنْ أَتَعَدَّى أَمْرَ اللَّهِ فِيكَ، وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللَّهُ، وَإِنِّي لَأُرَاكَ الَّذِي أُرِيتُ فِيكَ مَا أُرِيتُ، وَهَذَا ثَابِتٌ يُجِيبُكَ عَنِّي ". ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أُرِيتُ فِيكَ مَا أُرِيتُ ". فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا، فَأُوحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِي، فَكَانَ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيَّ صَاحِبَ صَنْعَاءَ، وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةَ صَاحِبَ الْيَمَامَةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5821

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں آرام فرما رہا تھا کہ میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے اور میرے ہاتھ میں سونے کے کنگن رکھے گئے جو مجھے بہت بھاری لگے اور میں ان سے پریشان ہوگیا۔تو مجھے وحی کی گئی کہ میں ان کو پھونک مار دوں میں نے پھونک ماری تو وہ چلے گئے(اڑ گئے)تو میں نے اس کی تعبیر یوں کی کہ میں دو کذابوں کے درمیان ہوں ایک صنعاء کارہنے والا(اسودعنسی)اور دوسرا یمامہ کا رہنے والا(مسیلمہ کذاب) ہے۔ (پھونک مارنے سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ باطل قائم نہیں رہ سکتا اور ان دونوں کا دعویٰ نبوت بھی باطل ہے حالانکہ سونا وزنی ہوتا ہے وہ پھونک مارنے سے نہیں اڑتا۔١٢ہزاروی) (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؛جلد٤ص١٧۸۱؛حدیث نمبر٥۸۲٢)

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ : هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ خَزَائِنَ الْأَرْضِ، فَوُضِعَ فِي يَدَيَّ أُسْوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَكَبُرَا عَلَيَّ وَأَهَمَّانِي، فَأُوحِيَ إِلَيَّ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَذَهَبَا، فَأَوَّلْتُهُمَا الْكَذَّابَيْنِ اللَّذَيْنِ أَنَا بَيْنَهُمَا ؛ صَاحِبَ صَنْعَاءَ، وَصَاحِبَ الْيَمَامَةِ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5822

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھاتے تو صحابہ کرام کی طرف متوجہ ہو جاتے اور فرماتے کیا تم میں سے کسی نے گزشتہ شب کوئی خواب دیکھا ہے۔ (مسلم شریف؛كتاب الرُّؤْيَا؛بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؛جلد٤ص١٧۸۱؛حدیث نمبر٥۸۲٣)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ ؛ فَقَالَ : " هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمُ الْبَارِحَةَ رُؤْيَا ؟ ".

Muslim Shareef, Kitabur Ruyaa, Hadees No. 5823

Muslim Shareef : Kitabur Ruyaa

|

Muslim Shareef : كِتَابُ الرُّؤْيَا

|

•